Tag: hair fall solution

  • بالوں کے گرنے سے پریشان ہونا چھوڑ دیں، نہایت آسان طریقہ

    بالوں کے گرنے سے پریشان ہونا چھوڑ دیں، نہایت آسان طریقہ

    مرد ہوں یا خواتین خوبصورت اور گھنے بال ہر کوئی چاہتا ہے کیونکہ بال انسان کی خوبصورتی میں اضافہ اور شخصیت میں نکھار پیدا کرتے ہیں۔

    آج کل تقریباً ہر کوئی بال گرنے کے مسئلے سے پریشان ہے۔ بال نہ صرف گرتے ہیں بلکہ کم عمری سے ہی بال کھردرے، خشک اور خراب ہونے لگتے ہیں۔ اس کی بنیادی وجوہات کھانے کی عادتیں، آلودگی، ذہنی تناؤ، نیند کی کمی ہیں۔

    گرتے ہوئے بال مرد و خواتین کے لیے پریشانی کا باعث بنے ہوئے ہیں جواپنے بالوں کو بچانے کے لیے ہر وقت فکر مند رہتے ہیں لیکن گرتے بالوں کی نگہداشت کے لیے ایسے ٹوٹکے موجود ہیں جن سے آپ کے بالوں کی حفاظت ہوسکتی ہے۔

    آپ جو کچھ بھی کھاتے ہیں اس کا براہِ راست اثر آپ کے بالوں پر ہوتا ہے اس لیے اگر آپ غذا متوازن انداز میں نہیں کھاتے تو بال گرنے اور پتلے ہونے کی شکایات بڑھتی رہیں گی۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ کوشش کریں کہ ایسی غذائیں کھائیں جن میں تمام ضروری اجزا شامل ہوں جو وٹامن سے بھی بھرپور ہوں۔

    آج کے دور میں کوئی بھی شخص ذہنی تناؤ سے آزاد نہیں لیکن یہ ذہنی تناؤ بالوں کے لیے بھی نقصان دہ ہے جس کے باعث بال گرتے اور کمزور ہوتے ہیں اس لیے انہیں روکنے کے لیے تناؤ کو کم کرنا ضروری ہے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ ذہنی تناؤ کو دوستوں کی محفل، ورزش اور دیگر طریقوں سے کم کیا جائے، کوئی بھی صحت مند مشغلہ اپنائیں، دوستوں اور عزیزوں کے ساتھ وقت گزاریں، اچھی کتاب کا مطالعہ اور پرسکون موسیقی کو بھی اپنی زندگی میں اہم جگہ دیں کیونکہ ذہنی تناؤ کم ہونے سے بالوں کو بہت فائدہ ہوگا۔

    بالوں کی حفاظت ایک اہم معاملہ ہے جس کے لیے شیمپو اور کنڈیشنر استعمال ضرور کریں لیکن ایک برانڈ کو بار بار تبدیل نہ کریں۔

    بالوں میں مناسب تیل لگاتے رہیں اس طرح بالوں کی حفاظت سے ان کے گرنے کو بہت حد تک کم کیا جاسکتا ہے۔

    وہ مرد و خواتین جو دھوپ اور گرد وغبار میں باہر نکلتے ہیں ان کے لیے ضروری ہے کہ اپنے بالوں کو مناسب انداز میں ڈھانپیں، دھول مٹی اور آلودگی کی چکنائی بھی بالوں کے لیے تباہ کن ثابت ہوسکتی ہے اس لیے بالوں کو مکمل طور ڈھانپ کر رکھنا ان کی صحت بہتر بناتا ہے۔

  • بالوں کو گرنے سے کیسے بچائیں؟ مرد و خواتین کا بڑا مسئلہ حل

    بالوں کو گرنے سے کیسے بچائیں؟ مرد و خواتین کا بڑا مسئلہ حل

    مرد ہوں یا خواتین سر کے بالوں کے گرنا دونوں کیلئے ہی پریشان کن ہے، لوگ اپنے بالوں کو بچانے کے لیے بہت سارے جتن کرتے ہیں لیکن اس کے خاطر خواہ نتائج برآمد نہیں ہوتے۔،

    مشہور برانڈز کے شیمپو بھی گرتے بالوں کا سو فیصد حل نہیں کیونکہ جب تک کسی بیماری کی جڑ تک نہ پہنچا جائے اس کا مکمل علاج ہونا ناممکن ہے۔

    بال گرنے کی مختلف وجوہات ہوسکتی ہیں جس میں سب سے بڑی وجہ ہماری غذا ہے اس مشکل یا پریشانی سے چھٹکارا کیسے ممکن ہے؟ اس حوالے سے ماہرین صحت نے بہترین مشورے اور علاج سے آگاہ کیا ہے۔

    بالوں کا گرنا اور کمزور ہونا ہماری طرز زندگی پر بھی منحصر ہے، الگ الگ طرح کے شیمپو یا صابن بھی استعمال کرنے سے بال تیزی سے گرنے لگتے ہیں۔ اس لئے صابن یا شیمپو کا انتخاب بہت سوچ سمجھ کر کرنا چاہئے۔

    پہلے زمانے میں دیکھا جاتا تھا کہ بالوں کے حوالے سے بہت کم لوگ پریشان ہوا کرتے تھے۔ نہ ان کے زیادہ بال گرتے تھے اور نہ ہی بال سفید ہوتے تھے مگر آج کل یہ عام سی بات ہو گئی ہے اور ہر تیسرا شخص بالوں کے مسائل بالخصوص قبل از وقت گرنے سے پریشان ہے۔

    ماہرین کے مطابق بال گرنے کی وجوہات ایک موروثی خواص اور کسی ہارمونی تبدیلی کسی اور بیماری کا شکار ہونے اور اس کے طِبّی علاج کے کسی ذیلی اثر پر بھی مشتمل ہوسکتی ہیں، عام طور پر مرد اس پریشانی کا زیادہ شکار ہوتے ہیں۔

    عام طور پر کم عمری میں بال گرنے کی سب سے بڑی وجہ ہارمونز کا عدم توازن ہوتا ہے، دوسرا مائیکرو نیوٹرینٹس کی کمی ہے اور تیسرا ذہنی تناؤ ہے۔

    غیر ضروری طور پر شیمپو کے استعمال سے بھی بال خراب ہوتے ہیں، بالوں کا غیر ضروری علاج کرنا، بالوں کو کلر کرنا، یہ تمام اعمال بالوں کے گرنے کی خاص وجوہات ہیں۔

    ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ بالوں کی دیکھ بھال کرنا اور مناسب غذائیت فراہم کرنا بھی ضروری ہے۔ پہلے ہمیں یہ سمجھنا ہوگا کہ بالوں کے گرنے کو صرف تیل یا شیمپو لگانے سے نہیں روکا جا سکتا۔

    ایک مکمل روٹین طے کریں جو کہ مثالی ہو تب ہی آپ کے بال صحت مند رہتے ہیں اور اس میں کوئی کریم، کوئی تیل، کوئی شیمپو آپ کے بالوں کو قدرتی ساخت نہیں دے سکتا جب تک کہ آپ اپنے جسم کی اندرونی کمزوری کو ختم نہ کریں۔ اندرونی کمزوری اور جسمانی کمزوری کا علاج بھی بالوں کے علاج کا حصہ ہے۔

    کاربوہائیڈریٹس والی غذائیں زیادہ مقدار میں کھانے، پروٹین پاؤڈر کا استعمال، تھائی رائیڈ کا متاثر ہونا یا پھر وٹامن کی کمی بھی بال گرنے کا باعث بن سکتی ہے۔

    ماہرین بالوں کے علاوہ جلد کی حفاظت کے لیے وٹامن سی کے استعمال کا مشورہ دیتے ہیں۔وٹامن سی ایک طاقتور اینٹی آکسیڈنٹ ہے جو جلد کو خراب ہونے اور چھائیاں پڑنے سے بچاتا ہے۔

    ان کا کہنا ہے کہ غذا میں وٹامن سی سے بھرپور کھانوں کا استعمال کرنا چاہیے اور وٹامن سپلیمنٹس بھی لینے چاہییں۔

  • بالوں کو گرنے سے کیسے روکا جائے؟ آزمودہ نسخہ

    بالوں کو گرنے سے کیسے روکا جائے؟ آزمودہ نسخہ

    کراچی : پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ شرمین علی نے اپنے بالوں کو گرنے سے بچانے کیلئے استعمال کیا جانے والا نسخہ ناظرین کو بتا دیا۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں اداکارہ شرمین علی نے اپنے بالوں کو صحت مند رکھنے اور انہیں گرنے سے بچانے کیلئے اپنے آزمودہ نسخے سے متعلق ناظرین کو آگاہ کیا۔

    انہوں نے بتایا کہ بالوں میں خشکی کی شکایت تو مجھے بچپن سے تھی لیکن پچھلے کچھ ماہ میرے بال بہت تیزی سے گررہے تھے جس سے میں بہت زیادہ فکرمند اور پریشان ہوگئی تھی۔

    ان کا کہنا تھا کہ بہت سے طریقوں پر عمل کیا لیکن پھر کسی نے بتایا کہ پیاز کا تیل استعمال کریں جس کے بعد میں نے وہ بازار سے آن لائن منگوایا اور اس میں کسٹر آئل ملاکر بالوں میں لگایا۔

    اس تیل کو ہفتے میں دوبار لگانا پڑتا ہے اور تقریباً 4 سے پانچ گھنٹوں کے بعد انہیں شیمپو سے دھو لیا جائے تو اس کا بہت اچھا رزلٹ آتا ہے۔

  • سرد موسم میں بالوں کو گرنے سے کیسے روکا جائے؟

    سرد موسم میں بالوں کو گرنے سے کیسے روکا جائے؟

    کراچی: موسم سرما کی آمد آمد ہے ایسے موسم مرد و خواتین کو اکثر بال گرنے، روکھے ہونے اور بالوں میں خشکی کی شکایات درپیش ہوتی ہے جس سے وہ چھٹکارا پانے کے لیے ہرممکن کوشش کرتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’باخبر سویرا‘ میں بال گرنے سے روکنے اور روکھے بالوں کو سیدھا کرنے کا طریقہ بتایا گیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق سردیوں میں لوگوں کی اکثر تعداد نہانے کے لیے گرم پانی کا استعمال کرتی ہے اور اس وجہ سے بھی بالوں میں خشکی بڑھ جاتی ہے۔

    ہیئر ایکسپرٹ غانیہ سعید نے کہا کہ سردی میں خنکی زیادہ ہوتی ہے، ہمیں یہ دیکھنا ہوتا ہے کہ کھانا پینا، موسم ان کن چیزوں کی وجہ سے بالوں میں خشکی اور گرنے اور کس وجہ سے بالوں کو نقصان پہنچ رہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ وٹامن ای کا استعمال بالوں کی چمک کو بڑھاتا ہے اس کے علاوہ بالوں کی نیرشمنٹ (تیل لگانا) ضروری ہے، غانیہ نے کہا کہ تیل سے بالوں کو بھرنا نہیں ہے اور تیل کو لگاکر سونا بھی نہیں ہے 30 سے 35 منٹ میں بالوں کو دھو لیں۔

    غانیہ کے مطابق شیمپو کے بعد ڈیپ کنڈیشننگ ماسک استعمال کرنا ہے، شیمپو کا کام نیچرل آئل کو ہٹانا کا ہے، شیمپو کے بعد کنڈیشنر کا استعمال ضروری ہے۔

    ایک سوال کے جواب میں ہیئر ایکسپرٹ کا کہنا تھا کہ شیمپو کچھ لوگ چار دن بعد لگاتے ہیں کچھ شیمپو کا استعمال روزانہ کی بنیاد پر کرتے ہیں لیکن اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے تاہم شیمپو کے بعد کنڈیشنر کا استعمال لازمی کیا جانا چاہئے۔