Tag: hair fall

  • صرف 50 روپے میں بال گرنے سے روکنے کا شاندار نسخہ

    صرف 50 روپے میں بال گرنے سے روکنے کا شاندار نسخہ

    موسم سرما میں بال جھڑنے کی شکایت بہت عام ہوجاتی ہے تاہم اس مسئلے کو گھر میں ہی نہایت آسانی سے حل کیا جاسکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں ڈاکٹر بلقیس نے بالوں کے گرنے کی روک تھام کا نہایت آسان نسخہ بتایا۔

    اس کے لیے سب سے پہلے گھر میں موجود کوکنگ آئل لیں، سورج مکھی کے بیجوں والا تیل ہو تو بہتر ہے ورنہ عام تیل بھی وہی فوائد دے گا۔

    ایک کپ تیل کو ہلکا سا گرم کریں اور اس میں آدھا چائے کا چمچ کالی مرچ پاؤڈر، اور سورج مکھی کے بیج ایک چمچ بھر کر ڈال دیں۔

    اسے تھوڑی دیر تک یونہی رہنے دیں تاکہ سورج مکھی کے بیجوں کا تیل بھی اس میں جذب ہوجائے۔

    سورج مکھی کے بیجوں کا وٹامن ای بالوں کے لیے جادو افزا ثابت ہوتا ہے اور صرف ایک بار استعمال سے ہی واضح فرق محسوس ہونے لگتا ہے۔

    ڈاکٹر بلقیس کے مطابق اسے ہفتے میں 2 سے 3 دفعہ لگائیں، خصوصاً نہانے سے قبل اسے ضرور لگائیں کیونکہ گرم پانی کے استعمال سے بھی بال گرنے لگتے ہیں۔

  • گرتے بالوں کی روک تھام کیسے کی جائے؟

    گرتے بالوں کی روک تھام کیسے کی جائے؟

    موسم سرما میں بال گرنا اور بالوں کا خراب ہونا نہایت عام بات ہے، تاہم اس مسئلے سے نہایت آسانی سے نجات پائی جاسکتی ہے۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے مارننگ شو گڈ مارننگ پاکستان میں ماہرین نے بال گرنے سے روکنے کے لیے نہایت آزمودہ تیل بنانے کا طریقہ بتایا جس میں ناریل کا چھلکا استعمال ہوتا ہے۔

    ماہرین نے بتایا کہ نومولود بچوں کو اگر ناریل کا چھلکا، ناریل کے تیل میں جلانے بعد سر پر لگایا جائے تو ان کے بال بے حد گھنے آتے ہیں۔ علاوہ ازیں ناریل کا چھلکا کھاد بنانے میں بھی استعمال ہوتا ہے۔

    سب سے پہلے زیتون، تل اور کھوپرے کا تیل 50 ایم ایل لے لیں، اس میں ناریل کا چھلکا ٹکڑے ٹکڑے کر کے ڈالیں اور اسے جلنے دیں، جب چھلکا سیاہ ہوجائے تو اسے اتار کر ٹھنڈا کریں۔

    ٹھنڈا ہونے کے بعد اسے بلینڈ کرلیں اور اس میں ایک ایک چمچ سونٹھ پاؤڈر ڈال دیں۔

    ماہرین کے مطابق اگر اندورنی طور پر کوئی جسمانی مسئلہ نہ ہو جیسے خون کی کمی یا تھائیرائڈز جس کی وجہ سے بال گر رہے ہوں تو یہ تیل بالوں کو گھنا کرنے، ان کی نشونما بڑھانے اور بالوں کو لمبا کرنے کے لیے بہترین ہے۔

  • وہ غذائیں جو گرتے بالوں کو روکنے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہیں

    وہ غذائیں جو گرتے بالوں کو روکنے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہیں

    بالوں کا گرنا ہر ایک کا مسئلہ بن چکا ہے اور اس مسئلے کے حل کیلئے ہم کئی طرح کے ٹوٹکے آزماتے ہیں لیکن کبھی کامیابی اور کبھی ناکامی ہوتی ہے۔

    اگر ناکامی مستقل رہے تو بات گنجے پن تک جا پہنچتی ہے، اگر ایسی غذاﺅں کا استعمال کیا جائے جن سے بالوں کو فائدہ ہو توآپ گنجے پن سے بچ سکتے ہیں۔

    زنک سے بھرپور غذاؤں کا استعمال مفید ہے، جن غذاؤں میں زنک پایا جاتا ہے، ان کا استعمال بڑھا دیں کیوں کہ زنک مخصوص ہارمونز میں باقاعدگی لاکر بالوں کو گرنے سے روکتا ہے، پالک، مچھلی، اناج، کدو، سرسوں کا بیج، مرغی کا گوشت، خشک میوہ جات زنک کے حصول کا بہترین ذریعہ ہیں۔

    سولمن اور وتونا مچھلی میں اومیگا تھری کی بھاری مقدار موجود ہوتی ہے، جس کی وجہ سے آپ کے بال توانا رہیں گے، زیادہ سے زیادہ مچھلی کھانے سے آپ کے بال گرنا نہ صرف کم ہوجائیں گے بلکہ نئے بال بھی اُگ آتے ہیں۔

    پالک آئرن اور فولک ایسڈ کا بہترین ذریعہ ہے، لہٰذا یہ پتوں والی پالک بالوں کی نشوونما میں انتہائی مفید ہے۔ فولک ایسڈ خون کے سرخ ذرات کو پیدا کرتا ہے جو بالوں کی جڑوں تک آکسیجن کی فراہمی کو ممکن بناتا ہے ، پالک کو باقاعدگی سے اپنی سلاد کا حصہ بنائیں۔

    پروٹین سے بھرپور غذائیں بھی بالوں کا گرنے سے روکتی ہے۔ دودھ، مسور کی دال، مچھلی، سفید گوشت، دہی، پنیر، لوبیا، انڈہ اور سویابین کے استعمال سے گرتے بال رک سکتے ہیں، کیوں کہ یہ پروٹین سے بھرپور ہوتے ہیں۔

    اپنے کھانوں میں ایسی سبزیاں استعمال کریں جو سبز ہوں جیسے پالک،میتھی وغیرہ۔ایسی سبزیوں میں وٹامن، منرلز،انٹی آکسیڈنٹ اور آئرن ہوتا ہے جو آپ کے بالوں کے لئے بہت ہی زیادہ مفید ہے۔آپ چاہیں تو سبز پتوں کا جوس نکال کر بھی پی سکتے ہیں۔

    شملہ مرچیں سرخ سبز اور پیلے رنگ کی ہوتی ہیں، جو وٹامن سی کا بہترین ذریعہ ہیں جو بالوں کی صحت کے لئے انتہائی ضروری ہے۔ وٹامن سی دراصل اس بات کی یقین دہانی کرواتا ہے کہ خون میں سرخ ذرات کافی مقدار میں موجود ہیں جو آکسیجن کی مطلوبہ مقدار بالوں کی جڑوں تک پہنچائیں گے۔ وٹامن سی کی کمی سے بال خشک اور پھٹ جاتے ہیں اور اس طرح بال آسانی سے گر جاتے ہیں۔

    گاجر میں انتہائی مزے کی اس سبزی میں ’بیٹا کیروٹین‘ہوتا ہے جس سے وٹامن اے بنتا ہے،اگر آپ کو وٹامن اے کی کمی ہوجائے تو بال پتلے اور بے جان ہوجاتے ہیں، لہذا گاجروں کا جوس آپ کے بالوں کو مضبوط و توانا کرے گا۔

    دیگر غذاﺅں کی طرح دال مسور بھی آئیرن اور پروٹین کا بہترین ذریعہ ہے، جو خلیوں کی نشوونما کے لئے اہم ہے جس میں بالوں کے خلیے بھی شامل ہیں، میٹھے آلوﺅں میں وٹامن اور بیٹا کیروٹین ہوتی ہے، اس لئے میٹھے آلو بالوں کی صحت کے لئے اہم ہیں۔