Tag: Hair growth

  • کالے تل سے سفید بال بھی کالے، بہترین نسخہ

    کالے تل سے سفید بال بھی کالے، بہترین نسخہ

    ویسے تو کالے تل کے فوائد بے شمار ہیں لیکن ان میں سب سے نمایاں بالوں کی صحت اور ان کی افزائش ہے، کیونکہ کالے تل ضروری غذائی اجزاء کا خزانہ ہوتے ہیں۔

    گزشتہ کئی برسوں سے بالوں کی نشوونما کے لیے کالے تلوں کو بالوں کی بہتر نشوونما کو فروغ دینے اور بالوں کی صحت کو بہتر بنانے کی صلاحیت کا حامل قرار دیا جاتا ہے۔

    اس کی اہم وجہ یہ ہے کہ کالے تل کے بیجوں میں بڑی مقدار میں غذائیت اور ضروری غذائی اجزاء ہوتے ہیں۔

    ماضی میں ہر مرض کا علاج جڑی بوٹیوں اور مسالوں سے کیا جاتا تھا، آج کل بھی کئی افراد جڑی بوٹیوں یعنی ہربل کے استعمال کو اس لیے ترجیح دیتے ہیں کیونکہ عموماً ان کے (سائیڈ افیکٹس) نقصان دہ اثرات نہیں ہوتے۔

    کالے تل بھی بہت ہی پرانے مسالہ جات میں سے ایک سمجھے جاتے ہیں، یہ بیج اپنے تیل کی وجہ سے بھی انتہائی قابل قدر تصور کئے جاتے ہیں۔

    اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کے بال سفید ہونا اور گرنا بند ہوجائیں تو کالے تل بالوں کے گرنے اور گرے بالوں کے مسئلے کو کنٹرول کرنے کا بہترین آپشن ہے۔

    نیشنل لائبریری آف میڈیسن کے مطابق کالے تلوں میں اینٹی آکسیڈنٹس، کیلشیم، میگنیشیم، زنک، کاپر اور وٹامن ای جیسے غذائی اجزا پائے جاتے ہیں۔

    یہ بالوں کو مناسب غذائیت فراہم کرتے ہیں اور ان کی جڑوں کو مضبوط بناتے ہیں، وہ سفید بالوں کو بھی روکتے ہیں۔

    اس کے علاوہ تل کے بیجوں میں میلانین بھی ہوتا ہے، اس سے بالوں کی رنگت برقرار رکھنے میں مدد ملتی ہے۔ اس کے علاوہ تل کے بیجوں میں موجود زنک اور وٹامن ای بالوں کی نشوونما کو فروغ دیتا ہے۔

    بالخصوص کالے تل بالوں کے گرنے سے بچاتے ہیں، تل کے بیجوں میں زنک اور میگنیشیم ہوتا ہے، یہ بالوں کی جڑوں کو مضبوط کرتے ہیں، یہ خون کی گردش میں بھی اضافہ کرتے ہیں، اس سے بالوں کے گرنے کا مسئلہ کم ہو جاتا ہے۔ اگر بالوں کی جڑوں میں تل کے تیل کی اچھی طرح مالش کی جائے تو اس سے بال مضبوط ہوتے ہیں۔

     

  • چہرے پر ناریل کا تیل لگانا فائدہ مند ہے یا نقصان دہ ؟

    چہرے پر ناریل کا تیل لگانا فائدہ مند ہے یا نقصان دہ ؟

    ناریل کا تیل خوبصورتی بڑھانے نرم و ملائم جِلد کا حصول، بالوں کی نشوونما یا پھر دانتوں کو جگمگاتا رکھنے کا ذریعہ بھی تسلیم کیا جاتا ہے۔

    ویسے تو ناریل کا تیل نا صرف جلد اور بالوں کی حفاظت کرتا ہے بلکہ بڑھاپا دور کرنے، آنکھوں کے سیاہ حلقوں کو ختم کرنے، جلد کو نرمی بخشنے والا قدرت کا انمول تحفہ ہے۔

    ناریل کا تیل خوبصورت جلد کے لیے کسی جادوئی تیل سے کم نہیں ہے اس میں ایسے خواص پائے جاتے ہیں جو جلد کے کئی مسائل کو حل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

    لیکن یہ تقریباً 90 فیصد سیر شدہ چکنائی پر مشتمل ہوتا ہے جس کے استعمال سے جلد کے مسامات بند ہوسکتے ہیں، خشکی اور ایگزیما کی صورت میں اسے جسم کے کسی بھی حصے پر لگائیں تاہم چہرے پر لگانے سے گریز کریں بصورت دیگر ی ہفائدے کے بجائے نقصان کا پیش خیمہ بھی بن سکتا ہے۔

    اس کے علاوہ ناریل کا تیل جراثیم کش ہوتا ہے جو کہ معدے میں موجود ایسے جراثیموں سے نمٹنے میں مدد دیتا ہے جو کہ بدہضمی کا باعث بنتے ہیں۔

    یہ تیل غذائی نالی میں آسانی سے جذب ہوجاتا ہے اور دیگر غذائی اجزا کو بھی آسانی سے ہضم ہونے میں مدد دیتا ہے۔

    ایک کھانے کا چمچ خالص ناریل کا تیل پینا بھی نہایت مفید ہے، اس کے علاوہ خشک ناریل کھانے سے پیٹ کے متعدد امراض سے بچاؤ کا ذریعہ ہے، دن میں ایک بار اس کے تیل یا ناریل کا استعمال کرنا جلد کیلیے بہترین ہے۔

  • بالوں کی بہترین نشونما کیلئے کتنے دن میں دھونا ضروری ہے؟

    بالوں کی بہترین نشونما کیلئے کتنے دن میں دھونا ضروری ہے؟

    بالوں کی بہترین صحت اور افزائش کے لیے انہیں کتنے دن بعد دھونا چاہیے؟ ماہرین نے بالآخر اس سوال کا حتمی جواب دے دیا ہے۔

    اس حوالے سے بھارتی اخبار انڈیا ٹائمز میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق روزانہ بال دھونا بظاہر ایک اچھا آئیڈیا لگتا ہے لیکن اس سے آپ کے بال اور سر کی جلد خشک ہو سکتی ہے اور انہیں نقصان پہنچ سکتا ہے کیونکہ روزانہ نہانے سے جلد سے قدرتی آئل ختم ہو جاتے ہیں۔

    بعض لوگوں کو روزانہ بال دھونے کی ضرورت پیش آتی ہیں کیونکہ ان کے بال میں قدرتی طور پر بہت آئل ہوتا ہے یا ایسے لوگ جنہیں پسینہ بہت زیادہ آتا ہے۔ باقی لوگوں کے لیے روزانہ بال دھونا ضروری نہیں ہے۔

    بالوں کو ہر دو دن بعد دھونا کئی لوگوں کے لیے بہترین عمل ہو سکتا ہے، کیونکہ اس طرح باقاعدگی سے بال صاف بھی رہتے ہیں اور قدرتی آئل بھی ضائع نہیں ہوتے اور جلد کے خشک ہونے سے بالوں کو نقصان بھی نہیں پہنچتا۔

    ہفتے میں تین دن بال دھونا سب سے بہترین اور متوازن عمل ہے، اس سے سر کی جلد بخوبی صاف رہتی ہے اور جلد بھی خشک نہیں ہوتی۔ ماہرین کا کہنا تھا کہ ہمیں گاہے نہانے سے قبل بالوں کی اچھے تیل سے مالش بھی کرنی چاہیے۔