Tag: Hair solution

  • بالوں کو جلد لمبے اور مضبوط بنانے کے 5 آسان طریقے

    بالوں کو جلد لمبے اور مضبوط بنانے کے 5 آسان طریقے

    گھنے اور لمبے بال ہمیشہ سے ہی مرد اور عورت دونوں کی کمزوری رہے ہیں، مگر لمبے بال ایک رات میں حاصل نہیں ہوتے اسکو حاصل کرنے کے لیے محنت کرنی پڑتی ہے،بس آپکو کچھ بنیادی طریقے معلوم ہونے چاہیے جس پر عمل کرکے آپ خوبصورت لمبے اور گھنے بال پانے کا خواب پورا کرسکتی ہے۔

    خوبصورت نظر آنے کے لئے بالوں کی خوبصورتی بہت اہمیت رکھتی ہے اگر آپ اپنے بالوں کو مضبوط اور لمبے رکھنا چاہیتے ہیں تو چند آسان طریقے کو اپنا کر اپنے بالوں کو صحت مند اور خوبصورت بناسکتے ہیں۔

    بالوں کو تراشنا

    1

    بالوں کو جلدی لمبے کرنے اور صحت مند بنانے کے لئے ضروری ہے کہ بالوں کی باقاعدگی سے قلم سازی کی جائے یعنی بالوں کو آدھے سے ایک انچ تک ترشوایا جائے، اس سے بالوں کی پیداوار تیزی آتی ہے ۔

    صحت مند غذا کا استعمال

    2

    یہ بات یاد رکھیں کہ آپ جو کھاتے ہیں وہی آپکے بالوں اور جلد پر اثر کرتا ہے. اگر آپ لمبے بال چاہتے ہیں تو آپ اپنی غذا میں پروٹین کی مقدار بڑھادیں ایسی غذا جس میں معدنیات جیسے کاپر, زنک, میگنیشیم وغیرہ شامل ہو, وہ بھی بال لمبے کرنے میں مدد کرتا ہے. وٹامن اے , بی ,سی کا استعمال بھی بالوں کو غذائیت بخشتا ہے.مچھلی, شملہ مرچ, پالک, بند گوبھی, چکی کا آٹا, دہی, انڈے, چکن, یہ سب غذائیں ان معدنیات سے مالامال ہیں۔

    تیل کا استعمال

    3

    تیل کا استعمال بھی بال لمبے اور گھنے کرنے میں مدد کرتا ہے. شیمپو کرنے سے دو گھنٹے پہلے تیل کا استعمال ضروری ہے. بادام کا تیل, زیتون کا تیل, کھوپرے کا تیل اور سرسوں کا تیل بہترین تیل ہیں جو بالوں کی نشونما میں مدد کرتے ہیں. تیل کو بالوں میں اچھی طرح جذب کرنے کے دو آسان طریقے ہیں۔

    پہلا یہ ہے کہ تیل کو نیم گرم کرکے رات کو سونے سے پہلے لگا لیا جائے اور صبح اٹھ کر شیمپو کرلیا جائے۔

    دوسرا یہ کہ شیمپو سے دو گھنٹے پہلے تیل لگا کر سر کو نیم گرم پانی میں ہلکے بھیگے تولیے سے لپیٹ لیا جائے. اس سے بالوں کے مسامات کھل جائیں گے اور تیل جلد میں جذب ہوجائےگا۔

    بالوں کا مساج کرنا

    4

    ماہرین کے مطابق بالوں کو مساج کرنے سے سر کے خون کی روانگی میں اضافہ ہوتا ہے، مساج کرنے سے بالوں کی جڑیں مضبوط ہوتی ہیں، مساج کا طریقہ کار یہ ہے کہ انگلیوں کی مدد سے تین سے پانچ منٹ تک مساج کیا جائے ۔

    شیمپو اور کنڈیشنر کا کم استعمال

    5

    اکثر لوگ روزانہ بالوں کو شیمپو سے دھوتے ہیں کیونکہ ان کا خیال ہے کہ سر میں روزانہ مٹی اور گندگی آجاتی ہے جبکہ ماہرین کے مطابق روزانہ بالوں کو شیمپو سے دھونا ایک اچھا عمل نہیں اور یہ کہ شیمپو کا استعمال کم از کم دو دن کے وقفے سے کرنا چاہیے۔

    شیمپو میں موجود سلفیٹ اور دیگر کیمیکل بالوں کو نقصان پہنچاتے ہیں جس سے وہ روکھے، بے جان اور باریک ہونا شروع ہو جاتے ہیں۔ لہذا ضروری ہے کہ آپ شیمپو کا استعمال کم سے کم کریں۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ آپ صرف پانی سے بالوں کو اچھی طرح دھو لیں کیونکہ اس طرح بال نرم اور خشکی سے پاک ہو جائیں گے جبکہ بالوں میں موجود مٹی بھی صاف ہو جائے گی۔

  • بال لمبے کرنے کا انتہائی آسان طریقہ

    بال لمبے کرنے کا انتہائی آسان طریقہ

    بالوں کو لمبا کرنے کا صدیوں پرانا ایسا فارمولا جس کے استعمال سے آپ ڈیڑھ فٹ بال لمبے کرسکتے ہیں۔

    سب سے پہلے ایک ناریل لے لیں، جس میں پانی ہوں پھر ناریل میں تیز دار آلہ سے چھوٹا سا سوراخ کریں، اس کے بعد ایک چھٹانک یا ایک پاؤ میتھی دانہ لیں اور باریک پیس لیں۔

    باریک پسا ہوا میتھی دانہ ناریل میں اتنا ڈالے کہ ناریل پورا بھر جائے، پھر اسکو چوئنگم یا کسی چیز سے بند کردیں۔

    http://www.enrichsalon.com/blog/wp-content/uploads/2013/12/Silky-Luscious-Hair-In-Winter.jpg

    اگر آپ کے گھر میں کوئی درخت ہیں تو اس کی جڑوں کے پاس ایک فٹ گہرا گڑھا کریں اور ناریل کو سیدھا ڈال کر اوپر مٹی ڈال دیں اور سات دن کیلئے بھول جائے۔

    سات دن کے بعد اس ناریل کو نکالے پھر ناریل کے پانی اور میتھی دانہ کے مکسچر کو جوسر میں ڈال کر بلینڈ کریں، آپ کے پاس ایک تیل تیار ہوجائے گا۔

    اس تیل کو نہانے سے آدھا گھنٹے پہلے اپنے بالوں میں لگالیں اور اس کے بعد کسی اچھے شیمپو سے بال دھولیں۔

    بال لمبے کرنے کا یہ آزمودہ نسخہ ہے، 12 دفعہ استعمال کرنے سے آپ ڈیڑھ فٹ تک بال لمبے کرسکتے ہیں۔