Tag: Haj

  • وزیرمذہبی امور کی سعودی وزیرحج سے ملاقات، حج انتظامات پر تفصیلی گفتگو

    وزیرمذہبی امور کی سعودی وزیرحج سے ملاقات، حج انتظامات پر تفصیلی گفتگو

    جدہ: وزیرمذہبی امور نورالحق قادری کی سعودی وزیر حج ڈاکٹر صالح بن طاہر سے ملاقات ہوئی اس دوران حج تیاریوں سے متعلق تفصیلی گفتگو کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرمذہبی امور نورالحق اور سعودی وزیرحج کے درمیان ملاقات سعودی شہر جدہ میں ہوئی، ملاقات میں حج کی تیاریوں اور انتظامات کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا۔

    اس موقع پر نورالحق کا کہنا تھا کہ پاکستان کا حج کوٹہ بڑھانے پر خادم حرمین شریفین اور وزیر حج کا شکریہ ادا کرتے ہیں، پاکستان کو روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ میں شامل کرنے پر بھی مشکور ہیں۔

    وزیرمذہبی امور نے سعودی وزیرحج سے اسلام آباد کے ساتھ کراچی اور لاہور کو بھی روڈ ٹو مکہ پروگرام میں شامل کرنے کی استدعا کی۔

    سعودی وزیرحج ڈاکٹر صالح بن طاہر کا کہنا تھا کہ حجاج کرام کے آرام اور سہولت کا خیال رکھنا ہمارے فرائض میں شامل ہے، پاکستان کے دیگر شہروں کا روڈٹومکہ میں شمولیت کا جائزہ لیا جائے گا۔

    90 فیصد پاکستانی عازمین حج کی امیگریشن پاکستان میں ہوگی،ذرائع

    خیال رہے کہ گذشتہ ماہ پاکستان کو روڈ ٹو مکہ منصوبہ میں شامل کرنے سے متعلق اہم پیش رفت سامنے آئی منصوبہ کے تحت رواں سال 90 فیصد پاکستانی عازمین حج کی امیگریشن پاکستان میں ہوگی، اس سلسلے میں 14 رکنی اعلیٰ سطحی سعودی وفد یکم اپریل کو پاکستان بھی پہنچا تھا۔

    یاد رہے روڈ ٹو مکہ منصوبہ میں پاکستان کو شامل کرنے کا پہلے اعلان ہوچکا ہے۔ حکومت نے سرکاری اسکیم کے تحت حج قرعہ اندازی کر کے حج پر جانے والے ایک لاکھ 7 ہزار سے زائد خوش نصیبوں کے ناموں کا اعلان کیا تھا۔

  • حج اخراجات معاشی حالات کے مطابق قوم کے سامنے رکھے گئے: وزیر مذہبی امور

    حج اخراجات معاشی حالات کے مطابق قوم کے سامنے رکھے گئے: وزیر مذہبی امور

    اسلام آباد: وزیرمذہبی امور پیرنورالحق قادری کا کہنا ہے کہ حج اخراجات معاشی حالات کے مطابق قوم کے سامنے رکھے گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرمذہبی امورپیرنورالحق قادری کا میڈیا آگاہی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ حج کو سیاست کی نظر کردیا گیا ہے، حج مہنگا یا سستا معاشی حالات کے مطابق قوم کے سامنے رکھ دیا۔

    انہوں نے کہا کہ کوشش ہے، عازمین حج کی تربیت زیادہ سے زیادہ ہو، بہتر حج تب ہوگا جب حاجی کی بہتر تربیت ہوگی۔

    پیرنورالحق قادری کا کہنا تھا کہ عازمین حج کی تربیت میڈیا، سوشل میڈیا اور اخبارات کے ذریعے کریں گے، سرکاری کے علاوہ پرائیویٹ میڈیا کو بھی حج تربیت آگاہی میں حصہ ڈالنا چاہیے۔

    خیال رہے کہ گذشتہ ماہ وزیرِ اعظم عمران خان نے قومی اسمبلی کے اراکین سے ملاقات میں حج اخراجات میں اضافے کو حکومتی مجبوری قرار دیا تھا۔

    سعودی عرب میں بھی حج اخراجات میں 35 فی صد اضافہ ہوا: وزیرِ اعظم

    وزیرِ اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں بھی حج اخراجات میں 35 فی صد اضافہ ہوا، جانتا ہوں حج کے لیے لوگ سارا سال پیسے جمع کرتے ہیں، لیکن حکومت کو ہر روز قرضوں پر 6 ارب روپے سود ادا کرنا پڑتا ہے۔

    یاد رہے کہ حکومت کی جانب سے رواں سال حج پر سبسڈی نہ دینے کے فیصلے کے بعد حاجیوں کے لیے حج اخراجات میں اضافہ ہوا ہے۔

  • این آر او کے باعث کرپشن میں پکڑے جانے کا خوف ختم ہوگیا تھا: وزیر اعظم عمران خان

    این آر او کے باعث کرپشن میں پکڑے جانے کا خوف ختم ہوگیا تھا: وزیر اعظم عمران خان

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ قرضوں کی مد میں روزانہ کی بنیاد پر 6 ارب روپے ادا کر رہے ہیں.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے پاکستان ریلوے لائیو ٹریکنگ سسٹم، تھل ایکسپریس کے افتتاح کے موقع پر کیا، انھوں نے کہا کہ اتنے قرضے نہ چڑھے ہوتے، تو حج کی سہولت مفت دیتے.

    عمران خان کا کہنا تھا کہ نئے پاکستان میں عام آدمی کی زندگی آسان ہونی چاہیے، ملک میں تمام سہولتیں ایلیٹ کلاس کو دی جاتی تھیں، ہماری سوچ ہے ،عادم آدمی کوغربت سے کیسے نکالا جائے۔

    [bs-quote quote=” مشکل وقت ضرور ہے مگر ملک کا مستقبل روشن ہے” style=”style-7″ align=”left” author_name=”وزیر اعظم عمران خان”][/bs-quote]

    انھوں نے کہا کہ دنیا بھر میں عام آدمی کے لئے ٹرین کا سفر سستا ہے، ایم ایل ون سسٹم کے ذریعے کراچی سے پشاور 8 گھنٹے میں پہنچ سکتے ہیں، پاکستان میں یہ سسٹم لانے کی کوشش کر رہے ہیں، چین دنیا میں ریلوے سسٹم میں سب سے آگے ہے ، سی پیک کےتحت چین سے ہر شعبے میں تعاون چاہتے ہیں.

    وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پچھلے10 سال میں این آر او ون اور این آر او ٹو کے باعث کرپشن میں پکڑے جانےکا خوف ختم ہوگیا تھا، سب نے یہی سمجھا کہ اب پوچھنے والا کوئی نہیں۔

    انھوں‌ نے کہا کہ ہم نے وزیراعظم ہاؤس کے 30 فیصد اخراجات کم کردیے ہیں،وزیراعظم ہاؤس میں آڈیٹر بٹھایا، جو مزید خرچے کم کرنے پر توجہ دے رہا ہے، میں 30 فیصد خرچے کم کرسکتا ہوں، تو دیگر وزرا 10 فیصد کم کرسکتے ہیں.

    مزید پڑھیں: وزیراعظم عمران خان سے سربراہ اسلامی فوجی اتحاد جنرل (ر) راحیل شریف کی ملاقات

    وزیر اعظم نے کہا کہ شیخ رشید نے بتایا ہے کہ ہفتہ وار6 کروڑ روپے مالیت کا مفت سفر ختم کر دیا ہے، کرپشن ، چوری کے خلاف جہاد جاری رکھیں گے، گیس کی قیمت نہ بڑھاتے، تو گیس کمپنیاں بند ہوجاتیں، مشکل وقت ضرور ہے مگر ملک کا مستقبل روشن ہے.

  • سعودی حکومت نے بھارتی خواتین کےلیے حج قوانین میں نرمی کردی

    سعودی حکومت نے بھارتی خواتین کےلیے حج قوانین میں نرمی کردی

    نئی دہلی : سعودی حکومت نے بھارتی شہریوں کے لیے حج قوانین میں نرمی کرکے خواتین کو بغیر محرم کے حج کرنے کی اجازت دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں حج کے لیے سخت قوانین نافذ ہیں جس کے تحت خاتون اپنے محرم کے بغیر حج کےلیے نہیں جاسکتی لیکن سعودی حکومت نے بھارتی حکومت کی درخواست پر حج قوانین میں نرمی کردی ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ بھارتی حکومت کی تجویز قبول کرتے ہوئے سعودی عرب نے 45 برس یا اس سے زائد عمر کی خواتین کو بغیر محرم کے آنے کی اجازت دے دی ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کی جانب سے بغیر محرم کے آنے والی خواتین کے لیے ایک شرط رکھی ہے جس کے تحت خواتین کو 4 حاجیوں کے گروپ میں سعودی عرب جانا ہوگا۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ بھارتی کی وزارت برائے اقلیتی امور کی جانب سے سنہ 2014 میں سعودی عرب سے 45 برس یا اس سے زائد عمر کی خواتین پر محرم کے ساتھ آنے کی پابندی اٹھانے کی درخواست دی گئی تھی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی حکومت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جن خواتین کو استثنیٰ دیا گیا ہے وہ چار حاجیوں کے گروپ میں بغیر محرم کے حج کے لیے سعودی عرب جاسکتی ہیں لیکن انہیں اپنے اپنے مکتب فکر سے بھی اجازت لینی ہوگی۔

  • حج 2018:‌ ایک لاکھ 35 ہزار سے زائد پاکستانی عازمین سعودی عرب پہنچ گئے

    حج 2018:‌ ایک لاکھ 35 ہزار سے زائد پاکستانی عازمین سعودی عرب پہنچ گئے

    اسلام آباد: وفاقی وزارتِ مذہبی امور کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایک لاکھ 35 ہزار 834 عازمین مناسک حج کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب پہنچ گئے جن میں سے اب تک 13 کی اموات ہوچکیں۔

    ترجمان وزارتِ مذہبی امور کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق سرکاری اسکیم کے تحت 93 ہزار 613 عازمین حج مکہ المکرمۃ جبکہ پرائیوٹ کوٹے سے 42 ہزار 221 فرزندانِ توحید سعودی عرب پہنچے۔

    اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ  سعودی عرب میں پاکستانیوں کی خدمت کے لیے تعینات عملہ اُن کو ہر قسم کی مدد فراہم کررہا ہے ، اب تک 1597 عازمین کا گمشدہ سامان تلاش کر کے اُن کے حوالے کیا گیا جبکہ 212 راستہ بھولنے والے لوگوں کو اُن کی رہائش گاہ تک پہنچایا۔

    مزید پڑھیں: پاکستانی نوجوانوں کا کارنامہ،لاپتہ عازمینِ حج کو ڈھونڈنے والی موبائل ایپ تیار کرلی

    ترجمان کے مطابق 551 ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل اسٹاف عازمین کی طبی سہولتوں کے لیے 24 گھنٹے ڈیوٹیاں انجام دے رہاہے جبکہ پاکستان حج میڈیکل مشن سے اب تک 62 ہزار 2سو 99 لوگوں سے استفادہ کیا۔

    وفاقی مذہبی امور کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ’سعودی عرب پہنچنے والے ایک لاکھ35 ہزار 834 عازمین سے اب تک 13 افراد کا انتقال ہوچکا جن میں سے 12 کی طبعی اور 1 کی ٹریفک حادثے میں موت واقع ہوئی‘۔

    ترجمان کے مطابق سعودی عرب میں تعینات پاکستانی عملے کی جانب سے اب تک 725 عازمین کو وہیل چیئرز جاری کی گئیں تاکہ وہ آرام و سکون کے ساتھ عبادات کرسکیں۔

    یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب میں پاکستانی سفیرکا ’حج مشن‘ کے انتظامات پراظہارِاطمینان

    واضح رہے کہ رواں سال پاکستان سے کل ایک لاکھ اناسی ہزار دو سو دس (179,210)عازمین فریضہ حج ادا کریں گے، جن میں سے ایک لاکھ بیس ہزار سرکاری اسکیم جبکہ انسٹھ ہزار دو سو دس ( 59,210) افراد نجی اسکیم کے تحت فریضہ حج ادا کریں گے۔

    خیال رہے کہ پی آئی اے کی جانب سے رواں سال بھی حج آپریشن کے سلسلے میں خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں، قومی ایئرلائن کے حج آپریشن کے دوران بوئنگ 777 اور ائیربس 320 طیارے عازمین حج کو سفری سہولیات فراہم کر رہی ہیں۔

    عازمین حج کی سعودی عرب روانگی 14 جولائی سے شروع ہوئی جو 15 اگست تک جاری رہے گی جبکہ فریضہ مقدسہ کی ادائیگی کے بعد حاجیوں کی واپسی کے لیے آپریشن 27 اگست سے شروع ہوگا۔

  • پی آئی اے کی پہلی حج پرواز تین سو سے زائد عازمین کو لے کر حجاز مقدس روانہ

    پی آئی اے کی پہلی حج پرواز تین سو سے زائد عازمین کو لے کر حجاز مقدس روانہ

    کراچی: قومی ایئر لائن کے حج آپریشن کا آغاز ہوگیا، کراچی سے پی آئی اے کی پہلی حج پرواز تین سو سے زائد عازمین کو لے کر حجاز مقدس روانہ ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق اسلامی ارکان میں سے ایک رکن حج بھی ہے جس کی ادائیگی ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے، قومی ایئرلائن کی پرواز 300 سے زائد خوش نصیبوں کو لے کر حجاز مقدس روانہ ہوگئی۔

    قبل ازیں ایئرپورٹ پر حج آپریشن کےآغاز پر ایک شاندار تقریب بھی ہوئی، تقریب میں سیکریٹری اوقاف و مذہبی امور ریاض حسین نے عازمین کو الوداع کہا اور نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

    حج فلائٹ آپریشن کے دوران 200 پروازیں چلائی جائیں گی جن میں 60 ہزار سے زائد عازمین حج کے لیے جدہ اور مدینہ پہنچائے جائیں گے۔

    پی آئی اے کا قبل از حج فلائٹ آپریشن 15 اگست تک جاری رہے گا، فلائٹ آپریشن میں بوئنگ 777 ایئربس 320 طیارے استعمال کیےجائیں گے۔

    خیال رہے کہ پی آئی اے اس سال بھی اپنے ہی طیاروں کے ذریعے حج آپریشن مکمل کرے گی ،قومی ائرلائن کے حج آپریشن کے دوران بوئنگ 777 اور ائیربس 320 طیارے عازمین حج کو سفری سہولیات فراہم کریں گے۔

    واضح رہے کہ عازمین حج کی 14 جولائی کو شروع ہونے والی روانگی کا سلسلہ 15اگست تک جاری رہے گا، جبکہ فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد حاجیوں کی واپسی کے لیے بعد ازحج آپریشن 27 اگست سے شروع کیا جائے گا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • جنید جمشید کی موت کا بہت دکھ ہے‘ عامر خان

    جنید جمشید کی موت کا بہت دکھ ہے‘ عامر خان

    ممبئی: معروف بالی ووڈ اداکار عامر خان نے کہا ہے کہ  جنید جمشید ایک بہترین اور مذہبی شخصیت تھے ‘ طیارے حادثے کا سُنا تو بہت دکھ ہوا‘ جنید جمشید بڑے دل کے انسان تھے جس کا احساس اُن کے ساتھ گزارے ہوئے لمحات کے بعد ہوا۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بالی ووڈ کے معروف اداکارعامر خان نے جنید جمشید کی موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’جنید جمشید بہت اچھے اور نیک انسان تھے اُن سے حج پر تین ملاقاتیں ہوئیں‘‘۔

    انہوں نے کہا کہ جنید جمشید بہترین اور مذہبی شخصیت تھے ‘ اُن سے حج کے علاوہ لندن میں بھی ملاقات ہوئی تاہم ہرملاقات کے بعد یہ احساس ہوا کہ جنید جمشید کا دل بہت بڑا ہے اور وہ بہت بڑے انسان ہیں‘‘۔

    عامر خان نے کہا کہ پاکستان میں طیارہ حادثے اور اس میں جاں بحق ہونے والے افراد کے بارے میں سنا تو بہت افسوس ہوا جبکہ جنید جمشید کی موت کی خبر کا بہت ہی زیادہ افسوس ہوا۔


    پڑھیں: ’’ جنید جمشید کے آخری یادگار لمحات ‘‘


    بالی ووڈ خان نے کہا کہ شاہد آفریدی کو اپنا دوست سمجھتا ہوں اور اُن کی دل سے عزت کرتا ہوں‘ انہوں نے بتایا کہ والدہ کے ساتھ حج کے موقع پر جنید جمشید‘ شاہد آفریدی اور مولانا طارق جمیل سے ملاقاتیں ہوئیں جن میں دین کو سمجھنے کا موقع بھی ملا۔

    خیال رہے گزشتہ ہفتے چترال سے آنے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 661 کو ایبٹ آباد کے علاقے حویلیاں کے قریب حادثہ پیش آیا تھا جس کے نتیجے میں 47 افراد جاں بحق ہوئے تھے‘ جاں بحق ہونے والے افراد میں معروف مبلغ جنید جمشید اور اُن کی اہلیہ بھی شامل تھیں۔