Tag: Haj pilgrims

  • اب تک کتنے پاکستانی عازمین حج سعودی عرب پہنچ چکے؟

    اب تک کتنے پاکستانی عازمین حج سعودی عرب پہنچ چکے؟

    پاکستان سے عازمین حج کی سعودی عرب آمد کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک 126 حج پروازوں کے لیے ذریعے 31 ہزار 57 عازمین حجاز مقدس پہنچ چکے ہیں۔

    رواں سال 14 سے 19 جون تک مناسک حج ادا کیے جائیں گے۔ فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے دنیا بھر سے عازمین کی سعودی عرب آمد کا سلسلہ جاری ہے اور پاکستان سے بھی اب تک عازمین کی بڑی تعداد حجاز مقدس پہنچ چکی ہے۔

    ترجمان مذہبی امور کے مطابق اب تک 126 حج پروازوں کے ذریعے 31 ہزار 57 سرکاری عازمین حج سعودی عرب پہنچ چکے ہیں جب کہ آج 12 پروازوں کے ذریعے مزید 2450 عازمین مدینہ منورہ پہنچیں گے۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ پرائیویٹ اسکیم کے 2 ہزار سے زائد عازمین بھی سعودی عرب پہنچ گئے ہیں جب کہ 12 ہزار 435 عازمین کرام زیارتِ مدینہ منورہ مکمل کر کے عمرہ ادائیگی کیلیے مکہ پہنچ گئے ہیں۔

    ترجمان نے بتایا کہ پاکستان سے جدہ کے لیے براہ راست حج پروازوں کا آغاز جمعہ 24 مئی سے ہوگا۔

    واضح رہے کہ عازمین کی بڑی تعداد کے مکہ مکرمہ پہنچنے کے بعد خانہ کعبہ کا غلاف 3 میٹر اوپر کر دیا گیا ہے۔

  • سعودی عرب: عازمین حج کیلئے ڈیجیٹل کتب کی فراہمی

    سعودی عرب: عازمین حج کیلئے ڈیجیٹل کتب کی فراہمی

    مختلف ممالک سے سعودی عرب آنے والے عازمین حج کے لئے ادارہ امور حرمین کے شعبے دینی امور کی جانب سے دینی معلومات پر مبنی لٹریچر تقسیم کیا جا رہا ہے۔

    سعودی خبر رساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق دینی امور کے نائب سربراہ بدر آل الشیخ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ادارے کی جانب سے عازمین حج کی رہنمائی کے لیے بھرپور انتظامات کئے گئے ہیں۔

    دینی امور کی جانب سے ’منارہ الحرمین‘ پورٹل کے ذریعے نماز جمعہ کا خطبہ اور مسجد الحرام میں ہونے والے دروس کے مختلف زبانوں میں ترجمہ کرنے کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے تاکہ حج و عمرہ زائرین اس سے استفادہ حاصل کرسکیں۔

    دوسری جانب سعودی وزارت داخلہ نے رواں سال غیر ملکی عازمین حج کے لیے ڈیجیٹل آئی ڈی کا آغاز کیا ہے۔ دیگر ممالک سے آنے والے عازمین حج اس سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔

    رپورٹ کے مطابق وزارت داخلہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈیجیٹل آئی ڈی سے عازمین حج کو ابشر اور توکلنا ایپس پر اپنا اکاؤنٹ بنانے میں سہولت مل جائے گی۔

    سعودی عرب: گداگروں کو خیرات نہ دینے کی ہدایت جاری

    اس اقدام سے دیگر ممالک سے آنے والے عازمین حج سفر حج و مملکت میں قیام کے دوران ہر قسم کی دشواری سے بچ جائیں گے۔

  • نجی حج ٹورزآپریٹر عازمین حج سے 10 کروڑ روپے لے کرغائب

    نجی حج ٹورزآپریٹر عازمین حج سے 10 کروڑ روپے لے کرغائب

    اسلام آباد : نجی حج ٹورز آپریٹر 300 سے زائد عازمین سے 10 کروڑ روپے لے کر غائب ہوگیا، وزارتِ مذہبی امور نے متاثرہ افراد کو رقم واپس کروانے اور آپریٹر کے خلاف کارروائی کا عندیہ دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق حرمین شریفین کی زیارت نہ صرف ہر صاحب استطاعت مسلمان کی سب سے بڑی خواہش ہوتی ہے، بل کہ مسلمانوں کی ایک بڑی تعداد صاحب استطاعت نہ ہونے کے باوجود حج پر جانے کے لیے اپنے آمدنی میں سے پیسے جمع کرکے سامان سفر حجاز مقدس کا انتظام کرتے ہیں۔

    اسلام آباد میں نجی حج ٹورز آپریٹر300 سے زائد افراد سے 10 کروڑ روپے لے کر غائب ہوگیا، حج پر جانے کی خواہش میں فراڈیے شخص کے ہاتھوں لُٹنے والے افراد نے وزارت مذہبی امور کے دفتر کے سامنے احتجاج کیا۔

    متاثرین کا کہنا ہے ٹریول ایجنسی نے تین مہینے سے رلا کر رکھا ہوا ہے اور 13  تاریخ کے ٹکٹ دیے تاہم جب ایئر پورٹ پہنچے تو پتا لگا ہمارا ویزا ہی نہیں لگا۔

    مظاہرین کا کہنا ہے کہ نہ پیسے واپس مل رہے ہیں نہ پاسپورٹ، لوٹنے والے پرائیویٹ حج آپریٹرز کے خلاف کارروائی کی جائے، جمع پونجی حج کی سعادت کے لیے جمع کرائی وہ بھی لوٹ لیے گئے۔

    متاثرین نے مطالبہ کیا کہ حکومت ان کے پیسے واپس دلوائے اور انہیں حج پر بھیجے مظاہرین نے کہا اب ان کے پاس احتجاج کے سوا کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے۔

    وزارتِ مذہبی امور کا نوٹس

    حج ٹور آپریٹر کے فراڈ کی خبر اے آر وائی نیوز پر نشر ہونے کے بعد وزارتِ مذہبی امور نے نوٹس لیتے ہوئے مظاہرین کو ملاقات کے لیے اپنے پاس بلا لیا، مظاہرین کے تین رکنی وفد نے سیکریٹری وزارتِ مذہبی امور اور ایڈیشنل سیکریٹری سے ملاقات کر کے تمام صورتحال سے آگاہ کیا۔

    ترجمان وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ ہاشمی ٹریولز کو 102 افراد کا کوٹا دیا گیا تھا جبکہ انہوں نے 108 مزید لوگوں کو حج پر بھیجنے کا جھانسہ دیا اور ایڈوانس رقم حاصل کی۔

    وزارتِ مذہبی امور نے یقین دہانی کروائی ہے کہ غبن کا کیس ایف آئی اے کو بھیج کر متعلقہ ٹور آپریٹر کی کمپنی کو بلیک لسٹ کیا جائے گا جبکہ متاثرہ لوگوں کی رقم بھی انہیں جلد واپس دلوائی جائے گی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • سعودی فرمانروا کا قطری عازمین حج کےلیے سرحد کھولنے کا حکم

    سعودی فرمانروا کا قطری عازمین حج کےلیے سرحد کھولنے کا حکم

    ریاض: سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے قطری عازمین حج کے لیے سرحد کھولنے کا حکم دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے قطری عازمین حج کے لیے زمینی گذرگاہ کھولنے اور انہیں مناسک حج کی ادائیگی میں ہرممکن سہولت فراہم کرنے کا حکم دیا ہے۔

    سعودی فرمانروا نے اعلان کیا ہےکہ سلویٰ بارڈر سے سعودی حدود میں داخل ہونے والے قطری عازمین حج کو الیکٹرانک پرمٹ کے بغیر بھی داخلے کی اجازت دی جائے۔

    سعودی بادشاہ شاہ سلمان نے حکم دیا کہ سعودی ایئرلائن کے پرائیوٹ طیاروں کے ذریعے فریضہ حج کی ادائیگی کرنے والے قطری شہریوں کو لایا جائے اوراس پر آنے والے تمام اخراجات وہ خود برداشت کریں گے۔


    قطری حجاج کا خیرمقدم کیا جائے گا، سعودی عرب


    سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے حکم کے بعد شہزادہ محمد بن سلمان نے دوحہ سے سعودی عرب آنے والے پہلے وفد کا استقبال کیا۔

    یاد رہے کہ سعودی عرب، مصر، بحرین اور متحدہ عرب امارات نے قطر پر دہشت گردوں کی معاونت کا الزام عائد کرتے ہوئے تجارتی تعلقات منسوخ کردیے تھے جبکہ سعودی عرب نے قطر اور سعودی عرب کو ملانے والی سلویٰ سرحد کو بھی بند کردیا تھا۔


    سعودی عرب سمیت 7 عرب ممالک نےقطرسےسفارتی تعلقات منقطع کردیے


    واضح رہے کہ رواں سال 5 جون کو سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں نے قطر پر معاشی پابندی لگاتے ہوئے زمینی اور فضائی تعلقات منقطع کردیے تھے۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔