Tag: Haji Abdul Razzaq yaqoob

  • اےآروائی گروپ کے بانی حاجی عبدالرزاق یعقوب کی آج تیسری برسی منائی جارہی ہے

    اےآروائی گروپ کے بانی حاجی عبدالرزاق یعقوب کی آج تیسری برسی منائی جارہی ہے

    کراچی : معروف کاروبا ری ،سماجی فلاحی شخصیت اور اے آر وائی گروپ کے بانی چئیرمین حاجی عبدالرزاق یعقوب کی آج تیسری برسی منائی جارہی ہے۔

    درد دل رکھنے والے حاجی عبدالرزاق نے اپنے سماجی کاموں سے دنیا میں ایک مثال قائم کی، حاجی عبدالزاق یعقوب 1944میں انڈیا کے شہر سورت میں پیدا ہو ئے ۔

    حا جی یعقوب نے انتہا ئی قلیل سرمائے سے اپنے کا کاروبار کا آغاز کیا، انھوں نے 1972میں اے آر وائی کی بنیاد رکھی اور ہزاروں افراد کوروز گار کے مواقع فراہم کیے، مرحوم عظیم وژن رکھنے والے رہنما تھے ان کی صلاحییتوں کو عالمی سطح پرتسلیم کیا گیا، انہوں نے شب و روز محنت سے ملک کا نام روشن کیا۔

    2001 میں دبئی میں ورلڈ میمن آرگنائزیشن کی بنیاد رکھی تجارتی پالیسی پر حکومت وقت کو اہم مشور ے دیئے پاکستان میں پہلے مذہبی چینل کیوٹی وی کی بنیاد رکھی سماجی شعبے میں شاندارخدمات انجام دیں ۔

    خواجہ غریب نواز ویلیفئرٹرسٹ انٹرنیشنل اور احساس انٹرنیشنل ٹرسٹ بنائے سچے عاشق رسول ﷺ ،اولیا اللہ کے معتقد تھے متعدد ملکی اور بین الاقوامی اعزازات سے نوازا گیا۔

    حاجی عبد الرزاق سات مئی 1944 کو بھارتی ریاست گجرات میں پیدا ہوئے حاجی عبدالرزاق ایک شفیق باپ ، ایک پیارے دوست، عظیم بھائی اور رہبر تھے۔

    کرکٹ کےلئے گراں قدر خدمات انجام دینے پر قومی ٹیم کے کھلاڑی بھی حاجی صاحب کی رحلت پر غمزدہ ہوئے ان کی رحلت سے کرکٹ کا بڑا نقصان ہوا۔

    کیو ٹی وی کی صورت میں انہوں نے اسلام کی جو خدمت کی مسلم امہ اسے ہمیشہ یاد رکھے گی۔

  • شاندارروایات کے امین ’اے آروائی ڈیجیٹل نیٹ ورک‘ کے قیام کے 15 سال

    شاندارروایات کے امین ’اے آروائی ڈیجیٹل نیٹ ورک‘ کے قیام کے 15 سال

    کراچی: اےآروائی ڈیجیٹل نیٹ ورک پاکستان کی ٹی وی انڈسٹری کا سب سے مقبول ترین نیٹ ورک ہے اور آج یہ اپنے قیام کے 15 سال مکمل ہونے کی کا سالگرہ منارہا ہے۔

    انٹرٹینمنٹ، موسیقی، خبریں، اسلامی معلومات اور بچوں کے پروگرامات پرمبنی خصوصی چینلزنیٹ ورک کا حصہ ہیں۔

    دنیابھرمیں موجود کروڑوں ناظرین کے ہردلعزیزچینلزکےنیٹ ورک ’اے آروائی ڈیجٹیل‘ کی پندرویں سالگرہ آج منائی جارہی ہے، دبئی سے اپنی ٹرانس میشن کا آغاز کرنے والے اس نیٹ ورک نے پندرہ سالہ جہدِ مسلسل میں پیشہ وارانہ صحافتی اقدار اور معاشرتی روایات کو ہمیشہ مقدم رکھا۔

    اے آروائی ڈیجیٹل نیٹ ورک میں اے آروائی ڈیجیٹل، اے آروائی نیوز، اے آروائی زندگی، اے آروائی کیو ٹی وی، اے آروائی میوزک، ایچ بی اور نک شامل ہیں۔

    یہ ایک اعزاز ہے کہ اے آروائی نیٹ ورک اس وقت پاکستان میں انفارمیشن اورانٹرٹینمنٹ فراہم کرنے والا نمبر ون اور بہترین ذریعہ ہے، اے آروائی ڈیجٹل پر پیش کیے جانے والے ڈرامے ہرعمرکے افراد میں یکساں مقبول ہیں۔

    اے آروائی کیوٹی وی پردعوت وتبلیغ کاعظیم کام ہمہ وقت جاری وساری رہتاہے اوردنیا بھرمیں موجود لوگوں تک اسلام کی دعوت کے عظیم فریضے کی تکمیل کی جاتی ہے۔

    اے آر وائی نیوز نے بروقت اورمعتبر خبروں کی ترسیل میں ہمیشہ صحافت کے اعلیٰ پیرائے کو مدِ نظررکھا ہے اور اس چینل پر نشر ہونے والے ٹاک شوز پاکستان کے عوام کی خصوصی توجہ کا مرکز ہیں۔

    اس کے علاوہ اے آروائی فلمز ایسی فلمیں پیش کرچکا ہے جو باکس آفس پر سپر ہٹ رہی ہیں،جن میں وار، رانگ نمبر، یہ جوانی ہے دیوانی اور جلیبی شامل ہیں۔ اے آروائی فلمز کو اعزاز حاصل ہے کہ پاکستان کی پہلی انیمیٹڈ فلم تین بہادر بھی اسی بینر تلے ریلیز کی گئی ہیں۔

    اے آروائی گروپ کے بانی مرحوم حاجی عبدالرزاق تھے، اے آروائی ڈیجٹیل نیٹ ورک کے بانی اور چیئرمین حاجی اقبال اور اے آروائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کے صدراور سی ای او سلمان اقبال ہیں۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کی شاندار روایات کا سہرا اس گروپ کے روح رواں حاجی عبدالرزاق یعقوب مرحوم کے سر بندھتا ہے جنہوں نے مارکیٹ کی مطابقت کا حصہ بننے کے بجائے روایت ساز ادارے کے قیام پر زور دیا اور اے آر وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کے زیراہتمام’’عام آدمی کا پاکستان‘‘ نامی مہم زورو شورسے جاری ہے جس کا مقصد مضبوط اور مستحکم پاکستان کی تعمیرہے۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کے صدر اورسی ای او سلمان اقبال کا کہنا ہے کہ والدین سمیت پوری فیملی کے مشکور ہیں،اے آر وائی جوآج  ہے وہ پوری ٹیم کی محنت کا ثمر ہے،سلمان اقبال کا کہنا ہے کہ جب سچ کہیں گے تو تکلیفیں برداشت کرنا پڑیں گی۔ سلمان اقبال اپنی ٹیم کی ہمت افزائی میں ہر لمحہ سرگرم عمل رہتے ہیں اور ان کا ماننا ہےکہ اے آر وائی ایک ادارہ نہیں بلکہ ایک خاندان ہے اور اس خاندان کا ہر فرد انکی ذمہ داری ہے۔

    اے آروائی ڈیجیٹل نیٹ ورک اپنے تمام ناظرین اورایڈورٹائزرز کا شکرگزار ہے جن کی محبتوں اور حمایت سے ہم حق اور سچ کی اس مشکل رای گزر پر آج پندرہ سال بعد بھی نا صرف ثابت قدم ہیں بلکہ ترقی کی منازل طے کرتے جارہے ہیں اور انشااللہ کرتے رہیں گے۔