Tag: haji abdul wahab

  • آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ کاحاجی عبدالوہاب کےانتقال پرتعزیت کااظہار

    آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ کاحاجی عبدالوہاب کےانتقال پرتعزیت کااظہار

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے حاجی عبدالوہاب کے انتقال پر اظہارتعزیت کرتے ہوئے دین کے لیے ان کی خدمات کوخراج تحسین پیش کیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ کی حاجی عبدالوہاب کے انتقال پراظہارتعزیت کرتے ہوئے مرحوم کی دین کے لیے خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا اللہ مرحوم کوجنت الفردوس میں اعلیٰ مقام نصیب کرے۔

    یاد رہے گذشتہ روز تبلیغی جماعت کے امیر حاجی عبد الوہاب طویل علالت کے بعد 95 برس کی عمر میں انتقال کرگئے تھے، وزیر اعظم پاکستان، چیف جسٹس آف پاکستان نے اُن کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا اور اہل خانہ سے تعزیت کی۔

    مزید پڑھیں : تبلیغی جماعت کےامیرحاجی عبدالوہاب انتقال کرگئے

    وزیر اعظم عمران خان نے اپنی تعزیتی بیان میں افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ حاجی عبدالوہاب کی شخصیت اور دینی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، دعا ہے ’اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے اور درجات بلند کرے‘۔

    واضح رہے مولانا حاجی عبدالوہاب یکم جنوری 1923 کونئی دہلی میں پیدا ہوئے، مولاناعبدالوہاب نے اسلامیہ کالج لاہور سے گریجویشن کیا، تقسیم ہند سے پہلے مولانا عبدالوہاب نے بطور تحصیل دار فرائض انجام دیے، مولانا عبدالوہاب تحصیل دارکاعہدہ چھوڑکرتبلیغی سرگرمیوں میں مصروف ہوئے اور قیام پاکستان کے بعد مولانا عبدالوہاب نے اہل خانہ کے ہمراہ بھارت سے ہجرت کی۔

  • مولانا حاجی عبدالوہاب کےانتقال پروزیراعظم سمیت سیاسی رہنماؤں کا اظہار افسوس

    مولانا حاجی عبدالوہاب کےانتقال پروزیراعظم سمیت سیاسی رہنماؤں کا اظہار افسوس

    لاہور: وزیراعظم عمران خان سمیت سیاسی رہنماؤں نے تبلیغی جماعت کےامیر مولانا حاجی عبدالوہاب کے انتقال پرافسوس کا اظہار کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے تبلیغی جماعت کے امیر مولانا عبدالوہاب کےانتقال پر اظہارافسوس کرتے ہوئے کہا کہ حاجی عبدالوہاب کی شخصیت اوردینی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

    وزیراعظم نے حاجی عبدالوہاب کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی مرحوم کوجنت الفردوس میں اعلی ٰمقام عطا کرے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور وفاقی وزیربرائے مذہبی امور نورالحق قادری نے مولانا عبدالوہاب کے انتقال پرافسوس کا اظہار کیا ہے۔

    جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور امیر جماعت اسلامی نے مولانا عبدالوہاب کے انتقال پراظہارافسوس کرتے ہوئے کہا کہ ان کی دینی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

    مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف نے تبلیغی جماعت کے امیر مولانا عبد الوہاب کے انتقال پرافسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات کو بلند اور پسماندگان کو صبرجمیل عطا فرمائے۔

    وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان اور وزیر بلدیات پنجاب عبدالعلیم خان نے مولانا عبدالوہاب کے انتقال پرافسوس کا اظہار کیا۔

    مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ نے بھی تبلیغی جماعت کے امیر مولانا عبد الوہاب کے انتقال پرافسوس کا اظہار کیا ہے۔

    تبلیغی جماعت کےامیرحاجی عبدالوہاب انتقال کرگئے


    واضح رہے کہ آج صبح تبلیغی جماعت کے امیر حاجی عبدالوہاب طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے، تبلیغی مرکز رائے ونڈ کے اعلامیے کے مطابق مولانا عبدالوہاب نجی اسپتال میں زیرعلاج تھے۔

  • تبلیغی جماعت کےامیرحاجی عبدالوہاب انتقال کرگئے

    تبلیغی جماعت کےامیرحاجی عبدالوہاب انتقال کرگئے

    لاہور: تبلیغی جماعت کے امیر حاجی عبدالوہاب طویل علالت کے بعد 95 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

    تفصیلات کے مطابق تبلیغی جماعت کے امیر حاجی عبدالوہاب طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے، تبلیغی مرکز رائے ونڈ کے اعلامیے کے مطابق مولانا عبدالوہاب نجی اسپتال میں زیرعلاج تھے۔

    مولانا حاجی عبدالوہاب کی نماز جنازہ بعداز نماز مغرب اجتماع گاہ رائے ونڈ میں ادا کی جائے گی۔ وہ تبلیغی جماعت کے تیسرے امیر تھے۔

    مولانا حاجی عبدالوہاب یکم جنوری 1923 کونئی دہلی میں پیدا ہوئے، مولاناعبدالوہاب نے اسلامیہ کالج لاہور سے گریجویشن کیا۔

    تقسیم ہند سے پہلے مولانا عبدالوہاب نے بطور تحصیل دار فرائض انجام دیے، مولانا عبدالوہاب تحصیل دارکاعہدہ چھوڑکرتبلیغی سرگرمیوں میں مصروف ہوئے۔

    قیام پاکستان کے بعد مولانا عبدالوہاب نے اہل خانہ کے ہمراہ بھارت سے ہجرت کی۔

  • رائے ونڈ میں سالانہ تبلیغی اجتماع کے دوسرے مرحلے کا اختتام

    رائے ونڈ میں سالانہ تبلیغی اجتماع کے دوسرے مرحلے کا اختتام

    رائے ونڈ : سالانہ تبلیغی اجتماع کا دو سرا مرحلہ ختم ہوگیا، تفصیلات کے مطابق رائے ونڈ میں سالانہ تبلیغی اجتماع کے دو سرے مرحلے کا اختتام ہوگیا،شرکاء نے اپنی زندگیاں دین کے لیے وقف کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ جبکہ پورے سال کے لیے تبلیغی جماعتیں تشکیل دے دی گئیں۔

    رائیونڈ میں ہونے والے تبلیغی اجتماع میں بلوچستان ، جنوبی پنجاب اور خیبر پختونخوا سے لاکھوں کی تعداد میں لوگ شریک ہوئے شرکاء نے دین کو سمجھا اور سیکھا ۔

    تبلیغی اجتماع میں پاکستانی علماء کے علاوہ ہندوستان اور دیگر ممالک سے بھی تبلیغ دین کے لیے آنے والے رہنماؤں نے شرکاء کو اتحاد امت کا درس اور تفرقہ بازی سے دور رہنے کا درس دیا ۔

    تبلیغی اجتماع کے دوسرے مرحلے کا اختتام مولانا حاجی عبدالوہاب کی دعا سے کیا گیا اور ملک کے مختلف علاقوں کے لیے تبلیغی جماعتیں نکالی گئیں