Tag: Hajj 2025:

  • حج سیزن کے دوران کتنے حاجیوں نے ریاض الجنہ میں نماز ادا کی؟

    حج سیزن کے دوران کتنے حاجیوں نے ریاض الجنہ میں نماز ادا کی؟

    مدینہ(19 جولائی 2025): حج سیزن میں مسجد نبوی ریاض الجنہ میں نمازیوں کی تعداد میں بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

    ادارہ امور حرمین کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق حج سیزن میں مسجد نبوی ریاض الجنہ میں آنے والے زائرین کی تعداد 19 لاکھ 58 ہزار 76 رہی، اسی عرصے میں روضہ اقدس پر سلام عرض کرنے والوں کی تعداد 34 لاکھ 47 ہزار 799 ریکارڈ کی گئی۔

    ادارہ حرمین کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے حوالے سے بتایا گیا کہ ریاض الجنہ میں نوافل ادا کرنے والوں کی تعداد کا تعین یکم ذی القعدہ سے 29 محرم تک کیا گیا ہے۔

    ادارہ کی جانب سے زائرین حرمین کو ہرممکن سہولت فراہم کرنے کی کوشش کی جاتی ہے جس کا مقصد زائرین اطمینان و سکون اور روحانی فضا میں مسجد نبوی میں زیادہ سے زیادہ وقت گزار سکیں۔

    یاد رہے روضہ شریفہ(ریاض الجنہ) کا رقبہ 330 مربع میٹر ہے جس میں فی گھنٹہ 800 افراد کی گنجائش ہے۔ اوسطا ہر وزیٹر کو دس مننٹ ملتے ہیں۔

     روضہ شریفہ میں زائرین کے داخلے کو آسان بنانے کے لیے چار مراحل ہیں۔ نسک اور توکلنا ایپلیکیشن کے ذریعے اپائنمنٹ کی تصدیق، ای ڈیوائسزسے کیو آر کوڈ اسکین کرنا پھر زائرین کو کچھ دیر انتظار کے بعد بھیجا جاتا ہے۔

  • ایرانی حجاج کو محفوظ واپسی کے لیے عرعر منتقل کردیا گیا

    ایرانی حجاج کو محفوظ واپسی کے لیے عرعر منتقل کردیا گیا

    سعودی عرب میں ایرانی حجاج کی محفوظ واپسی کے لیے انہیں عرعر ایئرپورٹ پہنچا دیا گیا ہے جہاں سے وہ بری راستے سے ایران روانہ ہوجائیں گے۔

    سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ اقدام ان کوششوں کا حصہ ہے جن کا مقصد حجاج کرام کی مناسک حج کی ادائیگی کے بعد واپسی کے سفر کو آسان بنانا ہے۔

    قابلِ ذکر ہے کہ نئی عرعر سرحدی گزرگاہ اہم ترین زمینی راستوں میں شمار ہوتی ہے جو حجاج اور معتمرین کی نقل و حرکت کو سہولت فراہم کرتی ہے۔

    رپورٹس کے مطابق یہ گزرگاہ ہر سال مختلف قومیتوں سے تعلق رکھنے والے حجاج کے استقبال اور وداع کے لیے اعلیٰ درجے کی تیاریوں کی حامل ہوتی ہے۔

    عمرہ ویزا کیلئے پالیسی مزید سخت:

    سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے نئے عمرہ ویزا کیلئے اپنی پالیسی سخت کردی ہے جو نافذ العمل ہو چکا ہے۔

    وزارت حج و عمرہ نے اعلان کیا ہے کہ عمرہ کے خواہشمند بین الاقوامی افراد کو صرف اس وقت ہی ویزا جاری کیا جائے گا جب ان کی رہائش کی بکنگ ”نسک مسار”ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر درج ہو گی۔

    عرب میڈیا کے مطابق سعودی حکومت کی نئی ہپالیسی کے تحت تمام عمرہ سروس فراہم کنندگان، کمپنیوں اور بین الاقوامی ایجنٹس کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ زائرین کے لیے صرف وزارت سیاحت سے لائسنس یافتہ ہوٹلوں میں رہائش کا انتظام کریں اور اس کی مکمل تفصیلات نسک مسار پلیٹ فارم پر اپ لوڈ کریں۔

    وزارت حج و عمرہ نے واضح کیا کہ جو ادارے اس فیصلے پر عمل نہیں کریں گے، انہیں ویزہ تاخیر یا ریگولیٹری جرمانوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، یہ فیصلہ 10 جون 2025 سے نافذ العمل ہو چکا ہے۔

    یہ پالیسی سعودی عرب کے ویژن 2030 کا حصہ ہے، جس کا مقصد مذہبی سیاحت کے شعبے کو جدید ٹیکنالوجی اور اعلیٰ معیار کی خدمات کے ساتھ ترقی دینا ہے۔

    شاہ سلمان کا ایرانی عازمین حج سے متعلق بڑا اعلان

    نسک مسار پلیٹ فارم اب زائرین کے لیے عمرہ خدمات کا مرکزی ڈیجیٹل گیٹ وے بن چکا ہے، جہاں سے وہ نہ صرف ویزہ اور رہائش کی بکنگ کر سکتے ہیں بلکہ مختلف زبانوں میں تعلیمی رہنمائی بھی حاصل کر سکتے ہیں۔

  • مناسک حج کے بعد ہزاروں حجاج مدینہ منورہ پہنچ گئے

    مناسک حج کے بعد ہزاروں حجاج مدینہ منورہ پہنچ گئے

    سعودی عرب میں مناسک حج 2025 کے اختتام پر حجاج کرام خوبصورت یادیں ساتھ لے کر مکہ سے اپنے اپنے دیس روانہ ہونا شروع ہوچکے ہیں، اسی سلسلے میں بڑی تعداد میں حجاج مدینہ منورہ کا رُخ کررہے ہیں۔

    سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق حجاج کی مدینہ منورہ آمد کے ساتھ ہی مدینہ منورہ میں حکام نے سیزن کے دوسرے آپریشنل منصوبوں پر عملدرآمد شروع کردیا ہے۔

    رپورٹس کے مطابق اس میں خدمات، صحت، سکیورٹی کی کوششیں شامل ہیں تاکہ حجاج کے قیام کے دوران ان کی سیفٹی اور آرام کو یقینی بنایا جا سکے۔

    حجاج کی محفوظ آمد کو یقینی بنانے کیلیے حج سکیورٹی فورسز نے بھی تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔

    عازمین حج حرمین ہائی سپیڈ ٹرین اور بسوں کے ذریعے مدینہ منورہ پہنچ رہے ہیں۔ حرمین ٹرین سے مدینہ پہچنے والے پہلے گروپ نے مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زیارت کی اور روضہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر حاضری دی۔

    واضح رہے کہ حج کا رکن اعظم وقوف عرفات ادا کرنے کے بعد دنیا بھر سے آئے 16 لاکھ 73 ہزار سے زائد عازمین نے حج کی سعادت حاصل کر چکے ہیں۔

    سعودی ادارہ شماریات کے مطابق 15 لاکھ 6 ہزار 576 حجاج کرام 171 مختلف ممالک سے آئے، جب کہ سعودی عرب کے اندر سے ایک لاکھ 66 ہزار 654 افراد نے حج ادا کیا۔

    اے اللہ! فلسطینیوں کی مدد فرما، شہدا کو معاف کر، ان کے دشمنوں کو تباہ و برباد کر دے، خطبہ حج

    حجاج کرام میں 8 لاکھ 77 ہزار 841 مرد اور 7 لاکھ 95 ہزار 389 خواتین شامل تھیں، جسے تاریخ کا ایک متوازن تناسب قرار دیا جا رہا ہے۔

  • حجاج کرام آج بڑے شیطان کی رمی کر رہے ہیں

    حجاج کرام آج بڑے شیطان کی رمی کر رہے ہیں

    مزدلفہ میں رات کھلے آسمان تلے گزارنے کے بعد حجاج کرام بڑے شیطان کو کنکریاں مارنے منیٰ پہنچ گئے ہیں اور رمی کا آغاز ہوگیا ہے۔

    حج کا رکن اعظم وقوف عرفات گزشتہ روز ادا کر دیا گیا۔ حجاج کرام نے کل میدان عرفات میں رکن اعظم کی ادائیگی کے بعد مزدلفہ کا رخ کیا جہاں رات کھلے آسمان تلے اللہ تعالیٰ کی عبادات اور مناجات کرتے ہوئے گزاری۔

    آج حجاج کرام بڑے شیطان کو کنکریاں (رمی) ماریں گے جس کے لیے وہ منیٰ پہنچنا شروع ہوگئے ہیں اور رمی کا آغاز ہوگیا ہے۔

    بڑے شیطان کو کنکریاں مارنے کے بعد حجاج جانوروں کی قربانی کر کے سر منڈوائیں گے اور احرام کھول دیں گے۔

    حجاج کرام طواف زیارت اور سعی کرنے کے بعد منیٰ لوٹ آئیں گے، جہاں وہ مزید دو دن قیام کے دوران رمی بھی کریں گے، حجاج کرام 12 ذی الحج کو مغرب سے قبل وادی منیٰ سے نکل جائیں گے اور یوں ان کا حج کے فریضے کا عمل مکمل ہو جائے گا۔

  • اے اللہ! فلسطینیوں کی مدد فرما، شہدا کو معاف کر، ان کے دشمنوں کو تباہ و برباد کر دے، خطبہ حج

    اے اللہ! فلسطینیوں کی مدد فرما، شہدا کو معاف کر، ان کے دشمنوں کو تباہ و برباد کر دے، خطبہ حج

    مسجد الحرام کے امام شیخ ڈاکٹر صالح بن عبد اللّٰہ نے خطبہ حج میں دعا کی کہ اے اللہ فلسطین کے بھائیوں کی مدد فرما، ان کے شہدا کو معاف فرما، زخمیوں کو شفا دے اور ان کے دشمنوں کو تباہ و برباد کر دے، فلسطین کے دشمن بچوں کے قاتل ہیں، ان قاتلوں کو تباہ کر دے۔

    حج کے رکن اعظم وقوف عرفہ کے دوران میدان عرفات کی مسجد نمرہ میں خطبہ حج دیتے ہوئے شیخ ڈاکٹر صالح بن عبد اللّہ نے کہا کہ اے ایمان والوں اللہ سے ڈرو اور تقویٰ اختیار کرو، تقویٰ اختیار کرنا ایمان والوں کی شان ہے، اے ایمان والوں عہد کی پاسداری کرو، اللہ تعالیٰ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے۔

    اللہ اور اس کے رسول ﷺ کی تعلیمات پر عمل کرو

    امام مسجد الحرام نے کہا کہ زمین اور آسمان کا مالک صرف رب ہے، تقویٰ اختیار کرنے والوں کو جنت کی نوید سنائی گئی ہے، اے ایمان والوں اپنے ہمسائیوں کے حقوق کا خیال رکھو، شیطان تمہارا کھلا دشمن ہے اس سے دور رہو، اللہ اور اس کے دین پر قائم رہو، اللہ اور اس کے رسول ﷺ کی تعلیمات پر عمل کرو۔

    یہ بھی پڑھیں: حج کے دوران یادگاری ٹکٹ اور پوسٹ کارڈ جاری

    ’بدعت اور غیبت سے دور رہو۔ رب کے سوا غیر کو مت پکارو۔ رب کے سوا کسی غیر کی عبادت مت کرنا۔ نبی اکرم ﷺ اللہ کے آخری رسول ہیں، وہ خاتم النبین ہیں۔ اللہ اور بندے کا تعلق نجات کا ذریعہ ہے۔ اللہ نے فرمایا تعاون کرو اور تقویٰ اختیار کرو۔ اپنے والدین سے نیکی کرنا اور سچ بولنا ہے۔‘

    شیطان تمہارے درمیان دوریاں ڈالتا ہے

    خطبہ حج میں کہا گیا کہ یتیموں، مساکین، بیواؤں اور ہمسایوں کے ساتھ شفقت فرماؤ، اللہ کسی تکبر اور غرور کرنے والوں کو پسند نہیں کرتا، اے ایمان والوں عہد کی پاسداری کرو، شیطان تمہارے درمیان دوریاں ڈالتا ہے۔

    ضرورت مندوں کو کھانا کھلاؤ

    ’نماز قائم کرو، زکوۃ ادا کرو، رمضان کے روزے رکھو اور حج کرو۔ روزہ صبر اور برداشت کا درس دیتا ہے۔ ضرورت مندوں کو کھانا کھلاؤ، اللہ تمہارا حج قبول کرے۔ خادم الحرمین شریفین نے ضیوف الرحمان کیلیے بہترین انتظامات کیے۔ حجتہ الوداع میں نبی پاک ﷺ نے حج کرنے کا طریقہ سکھایا۔ حضرت محمد ﷺ نے مزدلفہ میں کھلے آسمان تلے قیام کیا۔ حضرت محمد ﷺ نے شیطان کو کنکریاں مار کر تزکیہ نفس کے بارے میں بتایا۔‘

    اللہ کا تذکرہ کرو یہی تمہارے دن ہیں

    امام مسجد الحرام نے کہا کہ ان دنوں میں اللہ کا تذکرہ کرو یہی تمہارے دن ہیں، اللہ خوش ہوتا ہے کہ میری خاطر جمع ہوئے ہیں، آپ اس مقام پر ہیں جس میں دعا قبول ہوگی، اللہ ہمارے مناسک حج کو قبول فرما، اے اللہ ہمارے گھروں میں عافیت فرما وطن کی حفاظت فرما۔

  • سعودی عرب: دنیا کی جدید ترین سمارٹ موبائل ایمبولینس متعارف

    سعودی عرب: دنیا کی جدید ترین سمارٹ موبائل ایمبولینس متعارف

    سعودی عرب میں وزارتِ صحت نے مکہ مکرمہ میں عازمین کی خدمت اور نگہداشت کے لیے فالج ’اسٹروک‘ کے علاج کی پہلی موبائل ایمبولینس متعارف کرائی ہے جو موقع پر فوری تشخیص اور علاج کی سہولت سے آراستہ ہے۔

    سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ یونٹ مشرقِ وسطیٰ اور شمالی افریقہ میں اپنی نوعیت کی پہلی موبائل اسٹروک ایمبولینس ہے جو مریض کے مقام پر ہی طبی ٹیکنالوجی اور کلینیکل مہارت کو پہنچاتی ہے۔

    رپورٹس کے مطابق اس سے طبی ٹیم اسپتال منتقلی کے وقت کو بروئے کار لا کر فوری طبی امداد فراہم کر سکتی ہے جو شفا یابی اور زندگی بچانے کے امکانات کو بڑھا دیتی ہے، طویل مدتی معذوری کے خطرے کو کم کرتی ہے۔

    اس یونٹ میں ایک ویکیولر نیورولوجسٹ (دماغی اعصاب کا ماہر)، کریٹیکل کیئر نرس، ایمبولینس ٹیکنیشن اور سی ٹی اسکین ٹیکنیشن شامل ہوتے ہیں۔

    رپورٹس کے مطابق یہ ٹیم متاثرہ شخص کو اسپتال لے جانے سے پہلے ہی گاڑی کے اندر دماغی بافتوں اور دماغی شریانوں کا معائنہ کر سکتی ہے جس سے اسٹروک کی علامات کی وجہ کا فوری تعین ممکن ہوتا ہے، اور موقع پر ہی فوری طبی امداد فراہم کی جاسکتی ہے۔

    دوسری جانب سعودی عرب میں وزارت صحت نے عازمین حج کو خاص ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’براہ راست سورج کی گرمی سے خود کو محفوظ رکھیں، کوشش کریں کہ زیادہ دیر باہر نہ ٹہریں، چھتری کا استعمال ضرور کریں۔

    رپورٹ کے مطابق وزارت صحت نے مشاعر مقدسہ میں ’ہیٹ اسٹروک‘ سے بچنے کے لیے پانی کا استعمال زیادہ سے زیادہ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

    رپورٹس کے مطابق انسانی جسم گرمی کی شدت کو 10 سے 15 منٹ تک برداشت کر سکتا ہے جس کے بعد ہیٹ اسٹروک کا خدشہ لاحق ہو سکتا ہے۔

    ہیٹ سٹروک یا لو لگنے کی علامات کے حوالے سے بتایا گیا کہ شدید سردرد، چکر آنا، زیادہ پسینہ، شدید پیاس اور متلی کا احساس ہوتا ہے۔ اس صورت میں فوری طبی مداخلت ضروری ہوجاتی ہے۔

    15 لاکھ سے زیادہ عازمین حج مقدس سرزمین پہنچ گئے

    رپورٹس کے مطابق ان علامات کی صورت میں متاثرہ شخص کے جسم کو فوری طور پر ٹھنڈا کیا جائے ہاتھوں، چہرے اور گردن کو ٹھنڈے پانی سے دھویا جائے اور کسی سایہ دار یا ایئرکنڈیشن جگہ پر لے جانے کے بعد زیادہ مقدار میں ٹھنڈا پانی پینے کے لیے دیں تاکہ ’لو‘ کے اثرات کو کم کیا جاسکے۔

  • سعودی عرب: حج کے دوران یادگاری ٹکٹ اور پوسٹ کارڈ جاری

    سعودی عرب: حج کے دوران یادگاری ٹکٹ اور پوسٹ کارڈ جاری

    سعودی عرب میں سعودی پوسٹ نے حج سیزن 2025 کے دوران تین ریال مالیت کا یاد گاری ٹکٹ اور ایک پوسٹ کارڈ جاری کردیا ہے، جس کی قیمت پانچ ریال ہے۔

    سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی پوسٹ کی جانب سے حج سیزن سمیت مختلف اہم مواقع کو اجاگر کرنے کے کیے ڈاک ٹکٹوں کا اجرا کیا جاتا ہے۔

    رپورٹس کے مطابق اس یادگاری ٹکٹ اور پوسٹ کارڈ کے اجرا کا مقصد ضیوف الرحمن کی خدمت کے لیے مملکت کی مربوط کوششوں کو اجاگر کرنا، ترقیاتی امور اور خدمات کو نمایاں کرنا ہے جو ہر سال حج کے دوران کی جاتی ہیں۔

    اب تک حج سے متعلق سعودی پوسٹ نے 49 خصوصی ڈاک ٹکٹ جاری کیے ہیں جس کے موضوعات میں حج کے ارکان، مسجد الحرام اور مقدس مقامات میں ہونے والے ترقیاتی منصوبے شامل ہیں۔

    ہر یاد گاری ڈاک ٹکٹ کسی اہم واقعہ کی عکاسی کرتا ہے یا سعودی تاریخ کے ایک نمایاں منظر کو امر کردیتا ہے جس کی دنیا بھر میں ڈاک ٹکٹ جمع کرنے والوں کے لیے بہت قدر کی جاتی ہے۔

    دوسری جانب سعودی عرب میں سعودی وزارت حج کے ترجمان ڈاکٹرغسان النویمی کا کہنا ہے کہ اب تک بیرون ممالک سے 15 لاکھ سے زیادہ عازمین حج مقدس سرزمین پہنچ گئے ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق مختلف ممالک سے آنے والے عازمین 7 ہزار سے زائد حج پروازوں کے ذریعے عازمین ارض مقدس پہنچے ہیں۔

    اُنہوں نے عازمین پر زور دیا کہ عازمین حج اپنے مقررہ شیڈول پرعمل کریں۔ مشاعرمقدسہ میں ٹرانسپورٹیشن کے لیے مقررہ ٹرانسپورٹ استعمال کریں جو ان کے پروگرام میں شامل ہے۔

    ترجمان نے کہا کہ مسجد الحرام، مقدس مقامات یا عوامی ٹرانسپورٹ ذرائع تک رسائی کے لیے نسک کارڈ لازمی ہے۔

    وزارت داخلہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ حج ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والے 397 ٹرانسپورٹرز کے خلاف 357 انتظامی فیصلے جاری کیے گئے۔

    سعودی عرب: مسجد نمرہ میں عازمین حج کے خیر مقدم کی تیاریاں مکمل

    اُنہوں نے انتباہ کیا کہ کوئی بھی پرمٹ کے بغیر حج مقامات میں داخلے کی کوشش کرتے ہوئے پکڑا گیا اس پر جرمانہ کیا جائے گا۔

  • 15 لاکھ سے زیادہ عازمین حج مقدس سرزمین پہنچ گئے

    15 لاکھ سے زیادہ عازمین حج مقدس سرزمین پہنچ گئے

    سعودی عرب میں سعودی وزارت حج کے ترجمان ڈاکٹرغسان النویمی کا کہنا ہے کہ اب تک بیرون ممالک سے 15 لاکھ سے زیادہ عازمین حج مقدس سرزمین پہنچ گئے ہیں۔

    عرب خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مختلف ممالک سے آنے والے عازمین 7 ہزار سے زائد حج پروازوں کے ذریعے عازمین ارض مقدس پہنچے ہیں۔

    اُنہوں نے عازمین پر زور دیا کہ عازمین حج اپنے مقررہ شیڈول پرعمل کریں۔ مشاعرمقدسہ میں ٹرانسپورٹیشن کے لیے مقررہ ٹرانسپورٹ استعمال کریں جو ان کے پروگرام میں شامل ہے۔

    ترجمان نے کہا کہ مسجد الحرام، مقدس مقامات یا عوامی ٹرانسپورٹ ذرائع تک رسائی کے لیے نسک کارڈ لازمی ہے۔

    وزارت داخلہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ حج ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والے 397 ٹرانسپورٹرز کے خلاف 357 انتظامی فیصلے جاری کیے گئے۔

    اُنہوں نے انتباہ کیا کہ کوئی بھی پرمٹ کے بغیر حج مقامات میں داخلے کی کوشش کرتے ہوئے پکڑا گیا اس پر جرمانہ کیا جائے گا۔

    دوسری جانب سعودی عرب میں موجود میدان عرفات مسجد نمرہ میں عازمین حج کے خیرمقدم کے لیے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، جو حج کے دوران حجاج کے لیے ایک اہم مقدس مقام ہے۔

    حجاج کو عبادت کے لیے پرسکون ماحول کی فراہمی کے لیے مسجد کے ایک لاکھ 25 ہزار مربع میٹر رقبے میں آرام دہ قالینوں کا بندوبست کیا گیا ہے۔

    ماحول کو ٹھنڈا رکھنے کیلیے مسجد کے اطراف میں 117 پھوار والے پنکھے لگائے گئے ہیں، جس سے درجہ حرارت میں اوسطا 9 ڈگری سینٹی گریڈ کمی آجاتی ہے۔

    70 واٹر چلر صحت مند ماحول کیلیے نصب ہیں ہر یونٹ فی گھنٹہ دو ہزار حجاج کی خدمت کر سکتا ہے جبکہ اس کی کل گنجائش ایک لاکھ 40 ہزار حجاج کی پیاس بجھانے کی ہے۔

    حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ آج ادا کیا جائے گا

    رپورٹس کے مطابق مسجد کے وینٹی لیشن، ایئرکنڈیشنگ اور پیورفیکیشن سسٹم کے علاوہ آڈیو سسٹم اور سرویلینس کیمروں کو بھی اپ گریڈ کیا گیا ہے۔

  • سعودی عرب: مسجد نمرہ میں عازمین حج کے خیر مقدم کی تیاریاں مکمل

    سعودی عرب: مسجد نمرہ میں عازمین حج کے خیر مقدم کی تیاریاں مکمل

    سعودی عرب میں موجود میدان عرفات مسجد نمرہ میں عازمین حج کے خیرمقدم کے لیے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، جو حج کے دوران حجاج کے لیے ایک اہم مقدس مقام ہے۔

    عرب خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق حجاج کو عبادت کے لیے پرسکون ماحول کی فراہمی کے لیے مسجد کے ایک لاکھ 25 ہزار مربع میٹر رقبے میں آرام دہ قالینوں کا بندوبست کیا گیا ہے۔

    ماحول کو ٹھنڈا رکھنے کیلیے مسجد کے اطراف میں 117 پھوار والے پنکھے لگائے گئے ہیں، جس سے درجہ حرارت میں اوسطا 9 ڈگری سینٹی گریڈ کمی آجاتی ہے۔

    70 واٹر چلر صحت مند ماحول کیلیے نصب ہیں ہر یونٹ فی گھنٹہ دو ہزار حجاج کی خدمت کر سکتا ہے جبکہ اس کی کل گنجائش ایک لاکھ 40 ہزار حجاج کی پیاس بجھانے کی ہے۔

    رپورٹس کے مطابق مسجد کے وینٹی لیشن، ایئرکنڈیشنگ اور پیورفیکیشن سسٹم کے علاوہ آڈیو سسٹم اور سرویلینس کیمروں کو بھی اپ گریڈ کیا گیا ہے۔

    میدان عرفات میں واقع مسجد نمرہ جسے مسجد عرفہ بھی بھی جاتا ہے یہاں وقوف عرفہ کے دن خطبہ حج دیا جاتا ہے۔ ظہر وعصر کی نمازیں ایک اذان و دواقامت کے ساتھ پڑھائی جاتی ہیں۔

    واضح رہے کہ سعودی عرب میں حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ آج ادا کیا جائے گا، حجاج کرام آج عرفات کے میدان جائیں گے جہاں مسجد نمرہ میں خطبہ حج سنیں گے۔

    منیٰ سے عازمین حج کی عرفات روانگی کا سلسلہ جاری ہے عازمین کی منیٰ سے عرفات روانگی کا سلسلہ فجر کے بعد شروع ہوا، 25 ہزار 851 پاکستانی عازمین حج بس اور 62 ہزار ٹرین کے ذریعہ منیٰ سے عرفات پہنچے ہیں۔

    حجاج کرام منیٰ پہنچ گئے، رات بھرقیام کریں گے

    عازمین مسجد نمرہ میں خطبہ حج سنیں گے اور ظہر و عصر کی نمازیں اکٹھی ادا کریں گے، سورج ڈھلنے کے ساتھ حجاج کرام عرفات سے مزدلفہ روانہ ہوں گے۔

  • سعودی عرب: وزارت صحت کی عازمین حج کو خاص ہدایات جاری

    سعودی عرب: وزارت صحت کی عازمین حج کو خاص ہدایات جاری

    سعودی عرب میں وزارت صحت نے عازمین حج کو خاص ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’براہ راست سورج کی گرمی سے خود کو محفوظ رکھیں، کوشش کریں کہ زیادہ دیر باہر نہ ٹہریں، چھتری کا استعمال ضرور کریں۔

    سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وزارت صحت نے مشاعر مقدسہ میں ’ہیٹ اسٹروک‘ سے بچنے کے لیے پانی کا استعمال زیادہ سے زیادہ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

    رپورٹس کے مطابق انسانی جسم گرمی کی شدت کو 10 سے 15 منٹ تک برداشت کر سکتا ہے جس کے بعد ہیٹ اسٹروک کا خدشہ لاحق ہو سکتا ہے۔

    ہیٹ سٹروک یا لو لگنے کی علامات کے حوالے سے بتایا گیا کہ شدید سردرد، چکر آنا، زیادہ پسینہ، شدید پیاس اور متلی کا احساس ہوتا ہے۔ اس صورت میں فوری طبی مداخلت ضروری ہوجاتی ہے۔

    رپورٹس کے مطابق ان علامات کی صورت میں متاثرہ شخص کے جسم کو فوری طور پر ٹھنڈا کیا جائے ہاتھوں، چہرے اور گردن کو ٹھنڈے پانی سے دھویا جائے اور کسی سایہ دار یا ایئرکنڈیشن جگہ پر لے جانے کے بعد زیادہ مقدار میں ٹھنڈا پانی پینے کے لیے دیں تاکہ ’لو‘ کے اثرات کو کم کیا جاسکے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق 7 ذی الحجہ بمطابق 4 جون 2025 سے 13 ذی الحجہ تک مشاعرمقدسہ میں درجہ حرارت 44 سے 47 ڈگری جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 20 سے 60 فیصد تک رہنے کا امکان ہے۔

    مناسک حج کا آغاز:

    سعودی عرب مکہ مکرمہ میں مناسک حج کا باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے، لاکھوں عازمین وادی منی پہنچنا شروع ہوگئے۔

    عازمین حج اپنی رہائش گاہوں سے منیٰ کیلئے روانہ ہوگئے، جہاں وہ ظہر، عصر، مغرب اور عشاء کی نمازیں ادا کریں گے۔

    مناسک حج میں عازمین نو ذوالحج نماز فجر کے بعد حج کے رکن اعظم وقوف کیلئے میدان عرفات پہنچیں گے۔ نو ذوالحج کو خطبہ حج سننے کے بعد ظہر اور عصر ایک ساتھ ادا کریں گے اور غروب آفتاب تک میدان عرفات میں وقوف کریں گے۔

    اذان مغرب کے بعد حجاج کرام میدان عرفات سے مزدلفہ روانہ ہوں گے۔ مزدلفہ میں حجاج کرام مغرب اور عشا کی نمازیں ملا کر پڑھیں گے اور رمی کیلئے کنکریاں جمع کریں گے۔

    مناسک حج کا آج سے آغاز، لاکھوں عازمینِ حج منیٰ کیلئے روانہ

    حجاج کرام دس ذوالحج کو وقوف مزدلفہ کے بعد رمی کیلئے جمرات روانہ ہوں گے۔ جمرات پر شیطان کوکنکریاں مارنے کے بعد حجاج قربانی کریں گے اور اس کے ساتھ ہی عازمین کا فریضہ حج مکمل ہو جائے گا۔