Tag: Hajj 2025:

  • بچوں کو حج پر لے جانے پر عائد پابندی تاحال برقرار

    بچوں کو حج پر لے جانے پر عائد پابندی تاحال برقرار

    سعودی عرب کی جانب سے رواں سال بھی حج کے حوالے سے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے بچوں کے داخلے پر عائد پابندی کو برقرار رکھا گیا ہے۔

    سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ فروری 2025 میں سامنے آیا تھا جس پر عملدرآمد جاری ہے۔

    سعودی وزارت حج و عمرہ کے مطابق یہ فیصلہ حج کے دوران بڑھتے ہوئے ہجوم کے باعث کیا گیا ہے اور بچوں کی حفاظت کے پیش نظر انہیں حج کرنے سے روک دیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ سعودی عرب میں فلکیاتی سوسائٹی کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ آج 27 مئی کی دوپہر کو سورج عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا۔

    رپورٹ کے مطابق مکہ مکرمہ کے وقت کے مطابق دوپہر 12:18 پر یہ فلکیاتی نظارہ دیکھا جاسکے گا۔

    فلکیاتی ماہرین کے مطابق سالانہ بنیاد پر یہ نظارہ کیا جاتا ہے جس سے دنیا بھر میں خانہ کعبہ کی سمت کے تعین کرنے میں مدد ملتی ہے۔

    رپورٹس کے مطابق رواں سال رواں 2025 میں سورج کا خانہ کعبہ کے عین اوپر آنے کا یہ پہلا واقعہ ہے۔

    فلکیاتی سوسائٹی قصیم ریجن کے صدر عیسی الغفیلی نے بتایا کہ سورج کے اس طرح خانہ کعبہ کے عین اوپر عمودی شکل میں آنے سے بغیر کسی جدید آلات کا استعمال کیے قبلہ رخ کا درست تعین کیا جاسکے۔

    سعودی عرب میں ذوالحج کے چاند سے متعلق ماہر فلکیات کی اہم پیش گوئی

    دنیا کے کسی بھی مقام سے سورج کا تعین کرنے کے لیے مکہ وقت کے مطابق سورج کو دیکھا جائے اور جس سمت میں اس وقت سورج دکھائی دے گا وہ قبلہ کی سمت ہوگی۔

  • سعودی عرب: 9 لاکھ 61 ہزار عازمین حج مقدس سرزمین پہنچ گئے

    سعودی عرب: 9 لاکھ 61 ہزار عازمین حج مقدس سرزمین پہنچ گئے

    سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ کل ہفتہ 26 ذو القعدہ تک بیرون ملک سے آنے والے عازمین حج کی تعداد 9 لاکھ 61 ہزار 903 تک پہنچ گئی ہے۔

    سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وزارت حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ عازمین ہوائی راستے سے آئے ہیں جن کی تعداد 9 لاکھ 12 ہزار598 ہے‘۔

    سمندری راستوں کے ذریعے آنے والے عازمین کی تعداد 4277 رہی جبکہ ’بری راستوں سے 45 ہزار 028 عازمین مقدس سرزمین پہنچے۔

    وزارت کے مطابق یہ سب ایک مربوط نظام کے تحت انجام دیا گیا ہے جس کی نگرانی حکومتی، سیکیورٹی اور خدمات فراہم کرنے والے اداروں کے ماہرین کی جانب سے کی جارہی ہے۔

    محکمہ پاسپورٹ کی جانب سے فضائی، بری اور بحری راستوں پر عازمین کے داخلے کے طریقہ کار کو آسان بنانے کے لیے تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

    دوسری جانب مسجد الحرام میں توسیع کے بعد اب رواں سال حج ایام میں ایک گھنٹے میں ایک لاکھ 7 ہزار حجاج خانہ کعبہ کا طواف کر سکیں گے۔

    عرب میڈیا کے مطابق سعودی وزارت حج وعمرہ نے رواں برس حج سیزن میں عازمین حج کی سہولت کے لیے تمام اقدامات کر لیے ہیں حرم مکی کی گنجائش میں اضافے کے بعد رواں سیزن میں حج ایام کے دوران ایک گھنٹے میں بیک وقت ایک لاکھ سات ہزار حجاج خانہ کعبہ کا طواف کر سکیں گے۔

    انتظامیہ کی جانب سے براہ راست صحن مطاف کو جانے والے مسجد الحرام کے مرکزی اور ذیلی دروازوں کو بھی مخصوص کیا ہے، تاکہ حجاج کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے اور وہ براہ راست مطاف میں پہنچ سکیں۔

    ادارہ امور حرمین نے ایامِ حج میں بلخصوص ازدحام کو کنٹرول کرنے کیلیے بھی جامع حکمت عملی مرتب کی ہے۔کراؤڈ کنٹرولنگ یونٹس کی جانب سے مقررہ منصوبے کے مطابق عمل کیا جائے گا۔

    اس سال خطبہ حج کی ذمہ داری کس کو سونپی گئی ہے؟

    مسجد الحرام میں اژدھام کو کنٹرول کرنے کے لیے مسجد الحرام میں آمدورفت کے لیے جدا راستوں کو مخصوص کیا گیا ہے جس کا مقصد مسجد الحرام میں داخل ہونے اور باہر نکلنے والوں کے راستوں کو آمدورفت کے لیے رواں رکھنا ہے۔

  • میدان عرفات، منیٰ اور مزدلفہ میں عازمین کیلیے کیا سہولتیں ہیں؟

    میدان عرفات، منیٰ اور مزدلفہ میں عازمین کیلیے کیا سہولتیں ہیں؟

    سعودی عرب میں دنیا بھر سے عازمین حج کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، ایسے میں مناسک حج کی ادائیگی کے لیے انتظامات کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔

    سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مشاعر مقدسہ میں عازمین حج کو گرمی سے محفوظ رکھنے کیلیے میدان عرفات کو جانے والے راستوں پر بڑی تعداد میں درخت لگائے گئے ہیں۔

    سعودی میڈیا کے مطابق میدان عرفات جانے والے تمام راستوں پر جگہ جگہ شیڈز لگائے گئے ہیں، علاوہ ازیں وادی مزدلفہ اور دیگر مقامات پر روشنی کا مناسب انتظام کیا گیا ہے۔

    رپورٹس کے مطابق میدان عرفات اور وادی منیٰ کے مختلف مقامات پر ہر 500 میٹر بعد سروس سینٹرز قائم کیے گئے ہیں جہاں فرسٹ ایڈ اور دیگر سہولتیں مہیا کی جائیں گی۔

    ترقیاتی منصوبے کے تحت 15 ہزار مربع میٹر رقبے پر سبزہ لگایا گیا ہے جن میں پودے اور گھاس وغیرہ شامل ہے جس سے ماحول خوشگوار ہو سکے گا۔مختلف مقامات پر 240 پھوار والے ٹاور، 12 بڑی چھتریاں اور 14 تجارتی مراکز تعمیر کیے گئے ہیں۔

    میدان عرفات سے مزدلفہ جانے کے لیے لچکدار راستے بنائے گئے ہیں،جسے گزشتہ برس تجرباتی طورپر بنایا گیا تھا تاہم اس سال اس کے دوسرے مرحلے کو مکمل کیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ سعودی عرب میں حج سیزن 2025 کیلیے دنیا بھر سے عازمین حج کے قافلے روزانہ کی بنیاد پر مقدس سرزمین کا رخ کررہے ہیں۔

    سعودی محکمہ پاسپورٹ نے اعلان کیا ہے کہ جمعرات 24 ذو القعدہ تک بیرون ملک سے آنے والے عازمین حج کی تعداد 8 لاکھ 20 ہزار 665 تک پہنچ گئی ہے۔

    رپورٹس کے مطابق زمینی راستے سے 35 ہزار 478 عازمین مملکت پہنچے جبکہ بحری ذرائع سے آنے والے عازمین کی تعداد دو ہزار 822 رہی۔ سب سے زیادہ عازمین فضائی راستے سے مملکت پہنچے جن کی تعداد 7 لاکھ 82 ہزار358 ہے۔

    محکمہ پاسپورٹ نے فضائی، بری اور بحری پورٹس پر عازمین کے داخلے کے طریقہ کار کو آسان بنانے کے لیے تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

    سعودی عرب میں غیر قانونی حج روکنے کیلئے ڈرونز کا استعمال

    یاد رہے کہ مملکت کے تمام بین الاقوامی پورٹس کے امیگریشن ہالز میں کوالیفائیڈ عملہ اور جدید تیکنیکی ڈیوائسز کی سہولت مہیا کی گئی ہے۔

  • سعودی عرب: 8 لاکھ 20 ہزار عازمین حج مقدس سرزمین پہنچ گئے

    سعودی عرب: 8 لاکھ 20 ہزار عازمین حج مقدس سرزمین پہنچ گئے

    سعودی عرب میں حج سیزن 2025 کیلیے دنیا بھر سے عازمین حج کے قافلے روزانہ کی بنیاد پر مقدس سرزمین کا رخ کررہے ہیں۔

    سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی محکمہ پاسپورٹ نے اعلان کیا ہے کہ جمعرات 24 ذو القعدہ تک بیرون ملک سے آنے والے عازمین حج کی تعداد 8 لاکھ 20 ہزار 665 تک پہنچ گئی ہے۔

    رپورٹس کے مطابق زمینی راستے سے 35 ہزار 478 عازمین مملکت پہنچے جبکہ بحری ذرائع سے آنے والے عازمین کی تعداد دو ہزار 822 رہی۔ سب سے زیادہ عازمین فضائی راستے سے مملکت پہنچے جن کی تعداد 7 لاکھ 82 ہزار358 ہے۔

    محکمہ پاسپورٹ نے فضائی، بری اور بحری پورٹس پر عازمین کے داخلے کے طریقہ کار کو آسان بنانے کے لیے تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

    یاد رہے کہ مملکت کے تمام بین الاقوامی پورٹس کے امیگریشن ہالز میں کوالیفائیڈ عملہ اور جدید تیکنیکی ڈیوائسز کی سہولت مہیا کی گئی ہے۔

    دوسری جانب سعودی عرب میں غیر قانونی حج روکنے کے لئے ڈرونز کا استعمال کیا جائے گا، مکہ مکرمہ کی حدود میں نگرانی کی جائے گی۔

    سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ڈرونز کی مدد سے روزانہ کی بنیاد پر سینکڑوں افراد کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔

    رپورٹس کے مطابق مکہ مکرمہ میں حج پرمٹ کی جعلی اشتہاری مہم چلانے والے انڈونیشیا کے 4 افراد زیرحراست ہیں۔

    سعودی عرب: جعلی حج خدمات کی اشتہاری مہم چلانے پر 4 غیر ملکی گرفتار

    پکڑے گئے افراد کے گھر سے مزید 14 افراد گرفتار کیے گئے ہیں، گرفتار کیے گئے افراد میں کسی کے بھی پاس حج پرمٹ موجود نہیں تھا۔

  • سعودی عرب میں غیر قانونی حج روکنے کیلئے ڈرونز کا استعمال

    سعودی عرب میں غیر قانونی حج روکنے کیلئے ڈرونز کا استعمال

    سعودی عرب میں غیر قانونی حج روکنے کے لئے ڈرونز کا استعمال کیا جائے گا، مکہ مکرمہ کی حدود میں نگرانی کی جائے گی۔

    سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ڈرونز کی مدد سے روزانہ کی بنیاد پر سینکڑوں افراد کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔

    رپورٹس کے مطابق مکہ مکرمہ میں حج پرمٹ کی جعلی اشتہاری مہم چلانے والے انڈونیشیا کے 4 افراد زیرحراست ہیں۔

    پکڑے گئے افراد کے گھر سے مزید 14 افراد گرفتار کیے گئے ہیں، گرفتار کیے گئے افراد میں کسی کے بھی پاس حج پرمٹ موجود نہیں تھا۔

    دوسری جانب سعودی عرب میں ڈیٹا اینڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس اتھارٹی ’سدایا‘ کی جانب سے مدینہ منورہ کے شہزادہ محمد بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر عازمین کی سہولت کیلیے 20 ’ای گیٹس‘ نصب کردیئے گئے ہیں۔

    سدایا اتھارٹی کی جانب سے ایئرپورٹ پر عازمین حج کو بہتر اور تیز ترین سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے امیگریشن اور دیگر اداروں کے تعاون سے مصنوعی ذہانت کے استعمال کو فروغ دیا جارہا ہے۔

    رپورٹس کے مطابق سدایا نے عازمین کے امیگریشن کی کارروائی کو تیز اور آسان بنانے کے لیے مدینہ منورہ کے شہزادہ محمد بن عبدالعزیزبین الاقوامی ہوائی اڈے پر ای گیٹس کے علاوہ 30 سے زائد ’پاسپورٹ ریڈر‘ ڈیوائسز کا بھی اہتمام کیا ہے تاکہ امیگریشن کی کارروائی میں عازمین کو کسی قسم کی تاخیر کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

    رپورٹس کے مطابق ایئرپورٹ پر سدایا سینٹر کی ٹیموں کو بھی مستقل بنیادوں پر تعینات کیا گیا ہے تاکہ کسی بھی مشکل یا سسٹم ڈاون ہونے کی صورت میں فوری طور پراسے درست کیا جاسکے۔

    سعودی عرب: جعلی حج خدمات کی اشتہاری مہم چلانے پر 4 غیر ملکی گرفتار

    مدینہ منورہ ایئرپورٹ پر مسافروں کی آمد کے ٹرمنل پر اضافی عملے کو تعینات کیا گیا ہے، جبکہ فنگر پرنٹ اسکینگ کے لیے جدید ترین سسٹم پر مشتمل 4 حساس یونٹس بھی فراہم کیے گئے ہیں۔

  • حکومت نے عازمین حج کو پہنچنے والے نقصان کا ذمہ دار کسے ٹھہرایا؟

    حکومت نے عازمین حج کو پہنچنے والے نقصان کا ذمہ دار کسے ٹھہرایا؟

    حکومت نے عازمین حج کو پہنچنے والے نقصان کا ذمہ دار پرائیویٹ ٹور آپریٹرز کو ٹھہرا دیا۔

    وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار محمد یوسف نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ دورہ سعودی عرب میں سعودی وزیر حج سے ملاقات ہوئی، حکومت عازمین حج کو سہولت کی فراہمی یقینی بنا رہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ رواں برس نجی حج اسکیم کے تحت رواں برس 25 ہزار عازمین جاسکیں گے۔

    سردار محمد یوسف نے کہا کہ 14 فروری کی ڈیڈ لائن تک صرف تین ہزار 600 لوگوں نے رقم جمع کروائی۔

    انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ ٹور آپریٹرز عازمین کو پہنچنے والے نقصان کے ذمہ دار ہیں، جنہوں نے غفلت کی ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

    یہ پڑھیں: کیا 67 ہزار پاکستانی عازمین حج کی ادائیگی کے لئے جاسکیں گے؟

    وزیر مذہبی امور نے کہا کہ پاکستان کا حج کوٹہ ایک لاکھ 79 ہزار تھا، حج کا 50 فیصد کوٹہ سرکاری اور اتنا ہی نجی شعبے کے لیے ہے۔

    واضح رہے کہ پرائیویٹ حج اسکیم کے67 ہزار عازمین اس سال حج کی سعادت حاصل نہیں کر سکیں گے، ڈی جی حج کے خط کا جواب نہیں آیا۔

    وزارت مذہبی امور نے پرائیویٹ حج اسکیم کے عازمین کی سعودی اکاؤنٹ والٹ میں منتقل ہونے والے کروڑوں ریال کی رقم فوری واپس لینی ہے یا اگلے حج میں ایڈجسٹ کرنی،25 مئی تک ریکارڈ جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔

    پاکستان کی تاریخ میں پہلی دفعہ67 ہزار عازمین حج سے محروم رہیں گے۔پاکستان سے حج مشن کے اکاؤنٹ میں رقوم14فروری تک منتقل نہ کیے جانے کی سزا پرائیویٹ حج اسکیم میں پاکستان اور بیرون ممالک سے درخواستیں دینے والے67 ہزار عازمین کو دے دی گئی۔

  • سعودی عرب: جعلی حج خدمات کی اشتہاری مہم چلانے پر 4 غیر ملکی گرفتار

    سعودی عرب: جعلی حج خدمات کی اشتہاری مہم چلانے پر 4 غیر ملکی گرفتار

    سعودی عرب مکہ مکرمہ میں سیکیورٹی فورسز نے حج خدمات کے حوالے سے جعلی اشتہاری مہم چلانے والے انڈونیشیا سے تعلق رکھنے والے 4 غیر ملکیوں کو گرفتار کرلیا۔

    سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے مکہ مکرمہ میں مقیم چار انڈونیشین شہریوں کو حراست میں لے لیا، جو سوشل میڈیا پر حج خدمات فراہم کرنے کی جعلی مہم چلانے میں مصروف تھے۔

    رپورٹس کے مطابق ملزمان کا دعوی تھا کہ وہ داخلی عازمین کو حج کرانے کی سہولت فراہم کرتے ہیں جس کے لیے مشاعر مقدسہ میں رہائش اور ٹرانسپورٹ کے علاوہ حج نسک کارڈ بھی فراہم کئے جاتے ہیں۔

    ملزمان کے گھر سے سیکیورٹی فورسز نے 14 دیگر افراد کو بھی حراست میں لے لیا، جن کے پاس حج پرمٹ نہیں تھے وہ اس کے بغیر حج کے ارادے سے مکہ مکرمہ میں رہائش پذیر تھے۔

    اس سے قبل بھی سعودی عرب میں حج سیکیورٹی فورسز نے مکہ مکرمہ کے داخلی راستوں پر 8 غیر ملکیوں اور 9 سعودی شہریوں کو گرفتار کرلیا تھا، جو حج کے قوانین و ہدایات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے 61 ایسے افراد مکہ لے جانے کی کوشش کررہے تھے جن کے پاس حج اجازت نامے نہیں تھے۔

    وزارت کے مطابق ایسا کرنے پر قید کے علاوہ ایک لاکھ ریال تک جرمانہ، خلاف ورزی کرنے والے کی تشہیر اور غیر ملکی ہونے پر بے دخل کردیا جائے گا۔

    سعودی عرب: 7 لاکھ 17 ہزار عازمین حج مقدس سرزمین پہنچ گئے

    واضح رہے حکومت کی جانب سے حج پرمٹ کی پابندی کرانے کے لیے مکہ مکرمہ کے تمام داخلی راستوں کی سخت نگرانی کی جارہی ہے جس کے تحت کسی کو بھی پرمٹ کے بغیر مکہ مکرمہ میں داخل ہونے کی اجازت نہیں۔

  • سعودی عرب: مدینہ منورہ ایئرپورٹ پرعازمین کے لیے بڑی سہولت

    سعودی عرب: مدینہ منورہ ایئرپورٹ پرعازمین کے لیے بڑی سہولت

    سعودی عرب میں ڈیٹا اینڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس اتھارٹی ’سدایا‘ کی جانب سے مدینہ منورہ کے شہزادہ محمد بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر عازمین کی سہولت کیلیے 20 ’ای گیٹس‘ نصب کردیئے گئے ہیں۔

    سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سدایا اتھارٹی کی جانب سے ایئرپورٹ پر عازمین حج کو بہتر اور تیز ترین سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے امیگریشن اور دیگر اداروں کے تعاون سے مصنوعی ذہانت کے استعمال کو فروغ دیا جارہا ہے۔

    رپورٹس کے مطابق سدایا نے عازمین کے امیگریشن کی کارروائی کو تیز اور آسان بنانے کے لیے مدینہ منورہ کے شہزادہ محمد بن عبدالعزیزبین الاقوامی ہوائی اڈے پر ای گیٹس کے علاوہ 30 سے زائد ’پاسپورٹ ریڈر‘ ڈیوائسز کا بھی اہتمام کیا ہے تاکہ امیگریشن کی کارروائی میں عازمین کو کسی قسم کی تاخیر کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

    رپورٹس کے مطابق ایئرپورٹ پر سدایا سینٹر کی ٹیموں کو بھی مستقل بنیادوں پر تعینات کیا گیا ہے تاکہ کسی بھی مشکل یا سسٹم ڈاون ہونے کی صورت میں فوری طور پراسے درست کیا جاسکے۔

    مدینہ منورہ ایئرپورٹ پر مسافروں کی آمد کے ٹرمنل پر اضافی عملے کو تعینات کیا گیا ہے، جبکہ فنگر پرنٹ اسکینگ کے لیے جدید ترین سسٹم پر مشتمل 4 حساس یونٹس بھی فراہم کیے گئے ہیں۔

    دوسری جانب سعودی عرب میں مدینہ منورہ کے شاہ فہد جنرل ہسپتال کی انتظامیہ نے گردوں کے امراض میں مبتلا عازمین کیلیے خصوصی طورپر ڈائیلاسیس سینٹر قائم کردیا ہے۔

    شاہ فہد ہسپتال میں گردوں کے امراض کے لیے مخصوص وارڈ میں عازمین کے لیے علیحدہ سیکشن قائم کردیا گیا ہے تاکہ وہ عازمین جنہیں گردوں کے امراض کی شکایت ہے انہیں ڈائیلاسیس کے لیے کسی قسم کی دشواری نہ ہو۔

    مدینہ صحت مرکز کے مطابق بیمار عازمین کے لیے مخصوص کیے جانے والے وارڈ میں ڈائیلاسیس کے 13 جدید ترین یونٹس فراہم کیے گئے ہیں جن کے ذریعے یومیہ 26 ڈائیلاسیس سیشنز کیے جاسکتے ہیں۔

    سعودی عرب: عازمین حج ’ای سم‘ کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

    رپورٹس کے مطابق صحت مرکز کی جانب سے غیرملکی حج مشنز سے مستقل بنیادوں پر رابطہ رکھا جاتا ہے تاکہ بیمار عازمین کا ڈیٹا حاصل کیا جائے اور انہیں ضرورت پڑنے پر بروقت ڈائیلاسیس کی سہولت مہیا کی جاسکے۔

  • سعودی عرب: گردوں کے امراض میں مبتلا عازمین کیلیے خصوصی ڈائیلاسیس سینٹر قائم

    سعودی عرب: گردوں کے امراض میں مبتلا عازمین کیلیے خصوصی ڈائیلاسیس سینٹر قائم

    سعودی عرب میں مدینہ منورہ کے شاہ فہد جنرل ہسپتال کی انتظامیہ نے گردوں کے امراض میں مبتلا عازمین کیلیے خصوصی طورپر ڈائیلاسیس سینٹر قائم کردیا ہے۔

    سعودی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق شاہ فہد ہسپتال میں گردوں کے امراض کے لیے مخصوص وارڈ میں عازمین کے لیے علیحدہ سیکشن قائم کردیا گیا ہے تاکہ وہ عازمین جنہیں گردوں کے امراض کی شکایت ہے انہیں ڈائیلاسیس کے لیے کسی قسم کی دشواری نہ ہو۔

    مدینہ صحت مرکز کے مطابق بیمار عازمین کے لیے مخصوص کیے جانے والے وارڈ میں ڈائیلاسیس کے 13 جدید ترین یونٹس فراہم کیے گئے ہیں جن کے ذریعے یومیہ 26 ڈائیلاسیس سیشنز کیے جاسکتے ہیں۔

    رپورٹس کے مطابق صحت مرکز کی جانب سے غیرملکی حج مشنز سے مستقل بنیادوں پر رابطہ رکھا جاتا ہے تاکہ بیمار عازمین کا ڈیٹا حاصل کیا جائے اور انہیں ضرورت پڑنے پر بروقت ڈائیلاسیس کی سہولت مہیا کی جاسکے۔

    واضح رہے کہ سعودی عرب میں وزارت حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ بدھ 23 ذو القعدہ تک بیرون ملک سے آنے والے عازمین حج کی تعداد 7 لاکھ 17 ہزار 044 سے زائد ہوچکی ہے۔

    وزارت کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ ’اب تک جاری کئے جانے والے حج ویزوں میں سے 49 فیصد افراد مملکت پہنچ چکے ہیں‘۔

    وزارت کے مطابق ’عازمین حج تین اہم راستوں کے ذریعے مملکت میں داخل ہوئے۔ سب سے زیادہ عازمین ہوائی راستے سے آئے ہیں جن کی تعداد 6 لاکھ 91 ہزار 429 ہے‘۔

    سعودی عرب: عازمین حج ’ای سم‘ کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

    سمندری راستوں کے ذریعے آنے والے عازمین کی تعداد 2821 رہی‘ جبکہ ’زمینی راستوں سے تقریباً 22 ہزار 794 عازمین آئے۔

    وزارت کا کہنا تھا کہ ’یہ سب ایک مربوط نظام کے تحت انجام دیا گیاہے جس کی نگرانی حکومتی، سیکیورٹی اور خدمات فراہم کرنے والے اداروں کے ماہرین کر رہے ہیں‘۔

  • سعودی عرب: 7 لاکھ 17 ہزار عازمین حج مقدس سرزمین پہنچ گئے

    سعودی عرب: 7 لاکھ 17 ہزار عازمین حج مقدس سرزمین پہنچ گئے

    سعودی عرب میں وزارت حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ بدھ 23 ذو القعدہ تک بیرون ملک سے آنے والے عازمین حج کی تعداد 7 لاکھ 17 ہزار 044 سے زائد ہوچکی ہے۔

    سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وزارت کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ ’اب تک جاری کئے جانے والے حج ویزوں میں سے 49 فیصد افراد مملکت پہنچ چکے ہیں‘۔

    وزارت کے مطابق ’عازمین حج تین اہم راستوں کے ذریعے مملکت میں داخل ہوئے۔ سب سے زیادہ عازمین ہوائی راستے سے آئے ہیں جن کی تعداد 6 لاکھ 91 ہزار 429 ہے‘۔

    سمندری راستوں کے ذریعے آنے والے عازمین کی تعداد 2821 رہی‘ جبکہ ’زمینی راستوں سے تقریباً 22 ہزار 794 عازمین آئے۔

    وزارت کا کہنا تھا کہ ’یہ سب ایک مربوط نظام کے تحت انجام دیا گیاہے جس کی نگرانی حکومتی، سیکیورٹی اور خدمات فراہم کرنے والے اداروں کے ماہرین کر رہے ہیں‘۔

    دوسری جانب سعودی عرب میں سعودی ٹیلی کمیونیکیشن اور وزارت داخلہ نے دیگر مملکت سے آنے والے عازمین حج کے لیے ان ہی کے ممالک میں ’ای سم‘ کی سہولت فراہم کردی ہے۔

    الاتصالات اتھارٹی کے لائسنس یافتہ ٹیلی کمیونیکشن سروس پروائیڈرز کو اجازت دی ہے کہ وہ بیرون مملکت سے ارزاں فیس پر بیرون مملکت سے ’ای سم‘ کے حصول کو آسان بنائیں۔

    رپورٹس کے مطابق عازمین حج کے لیے ’ای سم‘ کی سہولت فراہم کی گئی ہے جس کے تحت مختلف ممالک سے آنے والے عازمین اپنے ملک میں رہتے ہوئے لائسنس یافتہ ٹیلی کام کمپنیوں کے پورٹل کے ذریعے ای سم حاصل کرسکتے ہیں۔

    عازمین حج جو اپنے ملکوں میں رہتے ہوئے ہی ای سم حاصل کرتے ہیں ان کا ڈیٹا ’ابشر‘ پلیٹ فارم کے ذریعے از خود لنک ہو جائے گا۔

    حج قوانین کی خلاف ورزی پر 20 افراد گرفتار، سخت سزا سنادی گئی

    رپورٹس کے مطابق عازمین کو یہ سہولت ہوگی کہ جیسے ہی وہ مملکت کی حدود میں داخل ہوں ان کی سم ایکٹیو ہو جائے گی جس کے لیے انہیں کہیں جانے کی ضرورت پیش نہیں آئے گی۔