Tag: Hajj agreement 2020

  • پاک سعودی معاہدہ طے، 2 لاکھ پاکستانی عازمین فریضہ حج ادا کریں گے

    پاک سعودی معاہدہ طے، 2 لاکھ پاکستانی عازمین فریضہ حج ادا کریں گے

    جدہ: مکہ مکرمہ میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان حج معاہدہ 2020 طے پاگیا۔

    تفصیلات کے مطابق مکہ مکرمہ میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان حج معاہدہ 2020 طے پاگیا، وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے سعودی ہم منصب ڈاکٹر صالح بن بنتن کے ہمراہ معاہدے پر دستخط کیے۔

    ترجمان مذہبی امور کے مطابق آئندہ حج کے موقع پر 2 لاکھ پاکستانی عازمین فریضہ حج ادا کریں گے۔

    رپورٹ کے مطابق نور الحق قادری کی سربراہی میں وفد کے سعودی ہم منصب سے مذاکرات ہوئے، وفد نے عازمین کو مزید بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے مطالبات پیش کیے۔

    وزیر مذہبی امور نے کہا کہ روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ میں دیگر شہروں کی شمولیت کا مطالبہ کیا گیا، مشاعر میں اضافی سہولیات، کوٹے میں مزید اضافے کا بھی مطالبہ کیا گیا۔

    رپورٹ کے مطابق منیٰ، مزدلفہ، عرفات میں شکایات کے ازالے کے لیے پاک سعودی جوائنٹ ورکنگ کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا گیا، 10 رکنی کمیٹی مسائل کے ازالے کے لیے موقع پر احکامات جاری کرے گی۔

    سعودی وزیر حج نے کہا کہ کمیٹی مشاعر میں پاکستان کی مرضی کے مطابق کھانا، سفری سہولیات یقینی بنائے گی۔

    انہوں نے مزید کہا کہ منیٰ میں گنجائش کم ہے تاہم کوٹہ اضافے پر اعلیٰ حکام سے بات کریں گے۔

    یاد رہے آئندہ سال حج پالیسی کے بنیادی نکات تیار کرلئے گئے ہیں ، نکات میں 2 سال کے لئے قرعہ اندازی کی تجویز دی گئی ہے ، دوسرے سال والے کامیاب عازمین قسطوں میں رقم جمع کراسکیں گے، قرعہ اندازی جنوری میں ہونے کا امکان ہے۔

  • پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان حج معاہدہ 2020 آج طے ہونے کا امکان

    پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان حج معاہدہ 2020 آج طے ہونے کا امکان

    جدہ : پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان حج معاہدہ2020 آج طے پانے کا امکان ہے ، پیرنورالحق قادری سعودی وزیرحج وعمرہ ڈاکٹرصالح بن بنتن سے مذاکرات کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرمذہبی امور کی سربراہی میں پاکستانی وفد آج سعودی وزارت حج وعمرہ کادورہ کرےگا ، پیرنورالحق قادری سعودی وزیرحج وعمرہ ڈاکٹرصالح بن بنتن سے مذاکرات کریں گے، جس میں حج معاہدہ2020 آج طے پانے کا امکان ہے۔

    ترجمان مذہبی امور کا کہنا ہے کہ حج 2020 کیلئے خدمات کی فراہمی کو حتمی شکل دینے کیلئے اہم اجلاس ہوگا، اجلاس میں حجاج کرام کو مزید بہتر سہولتوں کی فراہمی کیلئے مطالبات پیش کئے جائیں گے۔

    ترجمان کے مطابق مذاکرات میں پشاور، لاہور، کراچی ،ملتان کو روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ میں شامل کرنے کا مطالبہ کیا جائے گا اور پاکستان کیلئے5ہزاراضافی حج کوٹے کی درخواست بھی کی جائے گی۔

    مزید پڑھیں : عازمین حج کے لئے بڑی خوشخبری آگئی

    یاد رہے آئندہ سال حج پالیسی کے بنیادی نکات تیار کرلئے گئے ہیں ، نکات میں 2 سال کے لئے قرعہ اندازی کی تجویز دی گئی ہے ، دوسرے سال والے کامیاب عازمین قسطوں میں رقم جمع کراسکیں گے، قرعہ اندازی جنوری میں ہونے کا امکان ہے۔

    حج پالیسی کا مسودہ آئندہ ماہ کابینہ میں پیش کئے جانے کا امکان ہے، کابینہ نےمنظوری دی تو3سال کےلئے پالیسی کی مشروط منظوری دی جائےگی ، منظوری سپریم کورٹ کے فیصلے سے مشروط ہوگی۔

    سپریم کورٹ نے قرار دیا تھا ہرسال نئی حج پالیسی جاری کی جائے ، وزارت مذہبی امور3 سال کیلئے ایڈوانس حج عمارات سستی کرائے پر لینا چاہتی ہے ، کابینہ نےمنظوری دی توپھرسپریم کور ٹ سےاجازت لی جائے گی۔

  • پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان حج معاہدہ 2020 چار دسمبر کو طے ہوگا

    پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان حج معاہدہ 2020 چار دسمبر کو طے ہوگا

    اسلام آباد : پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان حج معاہدہ2020 4دسمبرکو طے ہوگا ، حج معاہدے کیلئے وفاقی وزیر اور سیکریٹری مذہبی امور سعودی عرب روانہ ہوگئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سالانہ حج معاہدہ 2020 کیلئے وفاقی وزیر اور سیکریٹری مذہبی امور سعودی عرب روانہ ہوگئے ،عمرہ ادائیگی کے بعد وفاقی وزیر اور سیکریٹری مذہبی امور دفترامورحجاج مکہ مکرمہ پہنچیں گے۔

    ترجمان مذہبی امور کا کہنا ہے کہ ڈی جی حج وفد کو حج انتظامات2020 پر تفصیلی بریفنگ دیں گے جبکہ پاکستانی وفد سعودی وزارت حج وعمرہ سمیت دیگر شعبوں کے دورے اور اہم ملاقاتیں کرے گا، ملاقاتوں میں حجاجِ کرام کی تجاویزکی روشنی میں مزیدبہترسہولتوں کی فراہمی پربات ہوگی۔

    ترجمان کے مطابق پاکستان اورسعودی عرب میں مرکزی حج معاہدہ 2020بدھ 4دسمبر کو طے ہوگا اور پاکستانی وفد 8 دسمبر کو واپسی کیلئے سعودی عرب سے روانہ ہوگا۔