Tag: Hajj Applications

  • حج درخواستوں کی وصولی کا آغاز، آن لائن رجسٹریشن بھی جاری

    حج درخواستوں کی وصولی کا آغاز، آن لائن رجسٹریشن بھی جاری

    اسلام آباد : سرکاری حج اسکیم کیلئے حج درخواستوں کی وصولی بنکوں میں آج سے شروع ہوگی آن لائن رجسٹریشن بھی جاری رہے گی۔

    تفصیلات کے مطابق حج درخواستیں 9سے13 مئی تک نامزد 14بینکوں میں جمع کرائی جائیں گی، 15مئی کو حج درخواستوں پرقرعہ اندازی ہوگی، درخواست کےساتھ 50 ہزارروپےٹوکن جمع کرانا لازمی ہوگا۔

    گورنمنٹ حج2022ء کیلئے سرکاری اسکیم کا حج پیکیج ابھی تک جاری نہیں ہوسکا۔ وزارت مذہبی امور نے سعودی تعلیمات نہ آنے کی وجہ سے آن لائن درخواستوں کی وصولی شروع کی تھی۔

    بتایا گیا تھا کہ 8مئی تک حج پیکیج آجائے گا،9 سے سے بنکوں میں درخواستیں شروع ہوں گی آن لائن رجسٹریشن بھی عید کی چھٹیوں کی وجہ سے متاثر رہی۔

    آن لائن رجسٹریشن کروانے والوں کو بنک بند ملے آج سے ٹوکن رقم اور باقاعدہ حج درخواستیں بغیر پیکیج رقم کے بنک وصول کریں گے12مئی تک عمل جاری رہے گا۔

    اس سال سرکاری اسکیم کے تحت حج اخراجات7سے 10لاکھ روپے ہوسکتے ہیں، نجی حج اسکیم کے تحت حج کوٹہ کا فیصلہ تاحال نہیں ہوا ہے، نجی حج ٹورآپریٹرز کےذریعے حج اخراجات14لاکھ یا اس سے بڑھ سکتے ہیں۔

  • حج درخواستوں کی وصولی کا آج آخری دن

    حج درخواستوں کی وصولی کا آج آخری دن

    ریاض: سعودی وزارت حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ حج درخواستوں کی وصولی کا آخری دن 23 جون یعنی آج ہے، جمعے کو عازمین حج کے ناموں کا اعلان کر دیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی وزارت حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ حج درخواستوں کی وصولی کا آخری دن 23 جون یعنی آج ہے، آج رات 10 بجے تک درخواستیں وصول کی جائیں گی۔

    سعودی وزارت حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ جمعہ کو عازمین حج کے ناموں کا اعلان کر دیا جائے گا، 25 جون دوپہر 1 بجے سے بکنگ اور حج پیکج کے حصول کی کارروائی شروع ہوجائے گی۔

    وزارت کے مطابق منتخب افراد کو میسج موصول ہونے کے 3 گھنٹے کے اندر اپنا پیکج خریدنا ہوگا، مقررہ وقت میں پیکج نہ لینے والے افراد کا نام فہرست سے نکال دیا جائے گا۔

    یاد رہے کہ سعودی وزارت حج و عمرہ نے 15 جون کو حج کی درخواستوں کے لیے لنک جاری کیا اور صرف 24 گھنٹے کے اندر وہاں ساڑھے 4 لاکھ درخواستیں موصول ہوگئی تھیں۔

  • حج درخواستیں جمع کروانے والوں کیلئے بڑی خبر

    حج درخواستیں جمع کروانے والوں کیلئے بڑی خبر

    کراچی :سال 2020 کےلیےحج درخواستوں کی وصولی کاآغاز ہوگیا ، 13 بینکوں میں فارم چھ مارچ تک جمع کرائےجاسکتے ہیں جبکہ ہفتہ اور اتوار کو بھی حج فارم وصول کیے جا سکیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق حج 2020ء میں شرکت کے خواہش مند افراد سے درخواستوں اور واجبات کی وصولی کا آغاز ہوگیا ہے۔

    درخواست فارموں کے ساتھ واجبات جمع کرانے میں سہولت دینے کے لیے اسٹیٹ بینک نے 13 منظورشدہ بینکوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ملک بھر میں اپنی تمام نامزد برانچیں ہفتہ اور اتوار (یعنی 29 فروری اور یکم مارچ کو صبح 10 بجے سے لے کر دوپہر 2 بجکر 30 منٹ تک کھلی رکھیں۔

    اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ حج پالیسی 2020ء کے مطابق وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی نے 13 بینکوں کو اجازت دی ہے کہ وہ ملک بھر میں 25 فروری سے 06 مارچ تک حج 2020ء میں شرکت کے خواہش مند افراد سے واجبات کے ہمراہ درخواستیں وصول کریں۔

    یاد رہے وزارت مذہبی امور کی جانب سے حج درخواستوں کے اجراو و صولی کی نئی تاریخ کا اعلان کیا گیا تھا اور کہا گیا تھا کہ تمام مجاز بینکوں کو اطلاع کردی گئی، کابینہ سے ایک اہم نکتےکی عدم منظوری کے باعث پہلی تاریخ میں التواکیاگیا تھا، ہفتہ اور اتوار کوبھی حج فارم وصول کیےجائیں گے۔

    مزید پڑھیں : نوزائیدہ بچوں کے حج پیکج میں گزشتہ 3 سالوں میں دگنا اضافہ

    وزارت مذہبی امور کا کہنا تھا کہ حج درخواست فارم کو آسان بنایا گیا ہے، حج درخواست فارم سے حلف نامہ ختم نہیں کیا گیا، فارمز پر حلف نامہ موجود ہے جہاں درخواست گزار دستخط کرے گا۔

    اس سے قبل وزارت مذہبی امور نے تمام بینکوں کو 24 فروری سے حج درخواستیں وصول کرنے سے روک دیا تھا ، اس حوالے سے وزارت مذہبی امور نے جاری سرکلر میں کہا گیا تھا کہ تمام متعلقہ بینک وزارت کی جانب سے مزید ہدایات کا انتظار کریں۔

    سرکلر میں کہا گیا تھا کہ تمام بینکس وزارت کے حکم کے مطابق 24 فروری سے کوئی حج درخواست یا رقم وصول نہ کریں، وزارت کی جانب سے درخواستوں کی وصولی اور جمع کروانے کی حتمی تاریخ کا اعلان بعد کیا جائے گا۔

    خیال رہے گذشتہ روز وزارت مذہبی امور نے نوزائیدہ بچوں کو حج پر لے جانے کی پالیسی جاری کی تھی ، نئی پالیسی کے تحت اس کا اطلاق 5ستمبر2018 کے بعد پیدا ہونے والے بچوں پر ہوگا، نوزائیدہ بچوں کےحج پیکج میں بھی گزشتہ 3سالوں میں دگنا اضافہ سامنے آیا۔

    وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ نوزائیدہ بچوں کا سفری کرایہ مجموعی کرائے کا 10فیصد ہوگا۔

  • حج درخواستوں  کی وصولی کا آج آخری دن

    حج درخواستوں کی وصولی کا آج آخری دن

    اسلام آباد : سرکاری اسکیم کے تحت حج درخواستیں جمع کرانے کا آج آخری دن ہے، سرکاری حج اسکیم کی قرعہ اندازی 26 فروری شام 4 بجے ہوگی، کامیاب درخواست دہندگان کو بذریعہ ایس ایم ایس آگا ہ کیا جائے گا۔

    ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق حج درخواستوں کی وصولی کاآج آخری دن ہے، سرکاری حج اسکیم کیلئے تین لاکھ اکتیس ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہو چکی ہیں، سرکاری حج اسکیم کی قرعہ اندازی26جنوری کوشام4بجےہوگی۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر مذہبی امورسرداریوسف قرعہ اندازی کرینگے، کامیاب درخواست گزاروں کوبذریعہ ایس ایم ایس مطلع کیاجائیگا۔


    مزید پڑھیں : حج کےلیےدرخواستوں کی وصولی کا آغاز


    وزارت مذہبی امورکی ویب سائٹ پربھی نتائج دیکھے جاسکیں گے۔

    اسلام آباد،کراچی،لاہور،پشاورسے 60،60ہزار سے زائد درخواستیں موصول، 70 سے 80سال کے افراد کی 16ہزار 211درخواستیں، 90سال کے افراد کی 1903 درخواستیں، 90 سے100سال کے افراد کی123درخواستیں وصول ہوئیں جبکہ 100 سال سےزائدعمر کے 13افراد کی درخواستیں وصول کی گئی۔

    ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق رواں سال پاکستان سے کل ایک لاکھ اناسی ہزار دو سو دس (179,210)عازمین فریضہ حج ادا کریں گے، جن میں سے ایک لاکھ بیس ہزار عازمین سرکاری اسکیم کے تحت جبکہ انسٹھ ہزار دو سو دس ( 59,210) افراد نجی حج اسکیم کے تحت فریضہ حج ادا کریں گے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • حج درخواستوں کی وصولی‘ مقررہ بینک آج بھی کھلےرہیں گے

    حج درخواستوں کی وصولی‘ مقررہ بینک آج بھی کھلےرہیں گے

    اسلام آباد: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی ہدایت پرحج درخواستوں کی وصولی کے لیے مقررکردہ بینکوں کی شاخیں آج بھی کھلی رہیں گی۔

    تفصیلات کے وزارت مذہبی امور کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں حج درخواستوں کی وصولی کا عمل جاری ہے جبکہ اب تک 1 لاکھ 72ہزار سے زائد حج درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔

    ترجمان وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ بینکوں کی نامزد شاخیں حج درخواستوں کی وصولی کے لیے آج بھی کھلی رہیں گی۔

    انہوں نے کہا کہ عازمین حج 24 جنوری بروز بدھ تک درخواستیں جمع کراسکتے ہیں جبکہ عازمین حج کی درخواستوں کی قرعہ اندازی جمعے کو ہوگی۔

    ترجمان عمران صدیقی کے مطابق قرعہ اندازی کے نتائج ویب سائٹ www.rmora.gov.pk پر بھی دستیاب ہوں گے۔

    ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق رواں سال پاکستان سے کل ایک لاکھ اناسی ہزار دو سو دس (179,210)عازمین فریضہ حج ادا کریں گے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ 179,210 افراد میں سے ایک لاکھ بیس ہزارعازمین سرکاری اسکیم کے تحت جبکہ انسٹھ ہزار دو سو دس ( 59,210) افراد نجی حج اسکیم کے تحت فریضہ حج ادا کریں گے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں

  • سرکاری حج اسکیم، قرعہ اندازی آج ہوگی

    سرکاری حج اسکیم، قرعہ اندازی آج ہوگی

    اسلام آباد: سرکاری حج اسکیم کےتحت حج درخواستوں کی وصولی کے بعد عازمین کے انتخاب کے لیے قرعہ اندازی آج کی جائے گی۔ سرکاری کوٹے کے تحت 1 لاکھ 69 ہزار 210 خوش نصیب رواں سال حج کی سعادت حاصل کریں گے۔

    تفصیلات کےمطابق مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی کی وزارت کےزیراہتمام رواں سال سرکاری حج اسکیم کے تحت کے حج 2017کےلیے عازمین کے انتخاب کےلیے قرعہ اندازی آج ہوگی۔

    وزارت مذہبی امور کےمطابق کل 3لاکھ 38 ہزار 682 درخواستیں موصول ہوئیں،سب سے زیادہ ایک لاکھ 55 ہزار814 درخواستیں پنجاب سےوصول ہوئیں۔

    صوبہ سندھ سے72 ہزار 934 ،خیبرپختونخواہ سے69 ہزار 779 ،بلوچستان سے ہزار116 درخواستیں جمع ہوئی ہیں۔

    وزارت مذہبی امور کےمطابق اسلام آباد سے 10ہزار33 ،گلگت بلتستان سے 5ہزار 84،فاٹا سے 6ہزارجبکہ آزاد کشمیر سے 2ہزار 622درخواستیں وصول ہوئی ہیں۔

    کامیاب عازمین حج کو خطوط اورموبائل میسجز کے ذریعے اطلاع دی جائے گی جبکہ کامیاب عازمین حج کے نام ویب سائٹسwww.mora.gov.pk اور پر www.hajjinfo.org بھی موجود ہوں گے۔


    حج کےلیےدرخواستوں کی وصولی کاعمل آج سےشروع ہوگا


    خیال رہےکہ سرکاری اسکیم کےتحت حج درخواستوں کی وصولی کاعمل 17اپریل  سےشروع ہوا جو رواں ماہ 26اپریل تک جاری رہا۔اس دوران  3لاکھ سے زائد درخواستیں وصول ہوئیں۔

    سرکاری اسکیم کے تحت حج درخواستیں حبیب بینک لمیٹڈ،یونائٹیڈ بینک لمیٹڈ، نیشنل بینک آف پاکستان، مسلم کمرشل بینک، الائیڈ بینک لمیٹڈ، زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ، بینک آف پنجاب، بینک الفلاح ،میزان بینک اور حبیب میٹرو بینک کی شاخوں میں جمع کرائی گئیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں

  • حج کےلیےدرخواستوں کی وصولی کاعمل آج سےشروع ہوگا

    حج کےلیےدرخواستوں کی وصولی کاعمل آج سےشروع ہوگا

    اسلام آباد:سرکاری اسکیم کےتحت حج درخواستوں کی وصولی کاعمل آج سےشروع ہوگا جو رواں ماہ 26اپریل تک جاری رہےگا۔

    تفصیلات کےمطابق حج پالیسی کےمطابق رواں سال فریضہ حج کی ادائیگی کے خواہشمند افراد سے سرکاری اسکیم کے تحت حج درخواستوں کی وصولی کا عمل آج سےشروع ہوگا۔

    درخواست گزاراپنےفارم رواں ماہ کی چھبیس تاریخ تک بینکوں میں جمع کراسکتے ہیں جبکہ اس ماہ کی اٹھائیس تاریخ کو قرعہ اندازی ہوگی۔

    سرکاری اسکیم کے تحت حج درخواستیں حبیب بینک لمیٹڈ،یونائٹیڈ بینک لمیٹڈ، نیشنل بینک آف پاکستان، مسلم کمرشل بینک، الائیڈ بینک لمیٹڈ، زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ، بینک آف پنجاب، بینک الفلاح ،میزان بینک اور حبیب میٹرو بینک کی شاخوں میں جمع کرائی جاسکتی ہے۔

    وزارت مذہبی امور کے مطابق کراچی،کوئٹہ اورسکھرکےعازمین امسال 2 لاکھ 70ہزارروپےجمع کرائیں گےجبکہ پنجاب،خیبرپختونخوا کےعازمین حج کےلیے 2لاکھ 80 ہزار روپے جمع کرائیں گےتاہم قربانی کے 13 ہزار 50 روپے حج پیکج کےعلاوہ جمع کرانا ہوں گے۔

    سرکاری حج اسکیم کےتحت ایک لاکھ 7 ہزار 526 عازمین کےلیےقرعہ اندازی 28 اپریل کوہوگی۔

    خیال رہےکہ کامیاب درخواست گزاروں کو خطوط اورایس ایم ایس کےذریعے آگاہ کیاجائے گا۔ان امیدواروں کےلیے قرعہ اندازی کے نتائج ان ویب سائٹوں پربھی دستیاب ہوں گے۔


    وفاقی کابینہ نےحج پالیسی 2017کی منظوری دے دی


    یاد رہےکہ گزشتہ ہفتےوفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااجلاس ہوا تھا جس میں حج پالیسی 2017 کی منظوری دے دی گئی تھی۔

    وزیراعظم میاں محمدنوازشریف نےوزارت مذہبی امور کو ہدایت کی تھی کہ وہ حجاج کرام کی سہولت کےلیےبہترین اقدامات کرے۔


    دو لاکھ سے زائد پاکستانی فریضہ حج ادا کریں گے، سردار یوسف


    واضح رہےکہ وفاقی وزیر مذہبی امورسردارمحمد یوسف کا کہنا تھا کہ حج پالیسی 2017 کےتحت ایک لاکھ 89 ہزار حجاج سرکاری کوٹے پر اور 71 ہزار 6 سو چوراسی افراد پرائیوٹ کوٹے پر حج کے لیے جائیں گے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں

  • حج درخواستوں کی وصولی کا عمل کل سےشروع ہوگا

    حج درخواستوں کی وصولی کا عمل کل سےشروع ہوگا

    اسلام آباد:سرکاری اسکیم کےتحت حج درخواستوں کی وصولی کاعمل کل سےشروع ہوگا جو رواں ماہ 26اپریل تک جاری رہےگا۔

    تفصیلات کےمطابق حج پالیسی کےمطابق رواں سال فریضہ حج کی ادائیگی کے خواہشمند افراد سے سرکاری اسکیم کے تحت حج درخواستوں کی وصولی کا عمل کل سے شروع ہوگا۔

    درخواست گزاراپنےفارم رواں ماہ کی چھبیس تاریخ تک بینکوں میں جمع کراسکتے ہیں جبکہ اس ماہ کی اٹھائیس تاریخ کو قرعہ اندازی ہوگی۔

    سرکاری اسکیم کے تحت حج درخواستیں حبیب بینک لمیٹڈ،یونائٹیڈ بینک لمیٹڈ، نیشنل بینک آف پاکستان، مسلم کمرشل بینک، الائیڈ بینک لمیٹڈ، زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ، بینک آف پنجاب، بینک الفلاح ،میزان بینک اور حبیب میٹرو بینک کی شاخوں میں جمع کرائی جاسکتی ہے۔

    واضح رہےکہ کامیاب درخواست گزاروں کو خطوط اورایس ایم ایس کےذریعے آگاہ کیاجائے گا۔ان امیدواروں کےلیے قرعہ اندازی کے نتائج ان ویب سائٹوں پربھی دستیاب ہوں گے۔


    وفاقی کابینہ نےحج پالیسی 2017کی منظوری دے دی


    یاد رہےکہ  گزشتہ ہفتےوفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااجلاس ہوا تھا جس میں حج پالیسی 2017 کی منظوری دے دی گئی تھی۔

    وزیراعظم میاں محمدنوازشریف نےوزارت مذہبی امور کو ہدایت کی  تھی کہ وہ حجاج کرام کی سہولت کےلیےبہترین اقدامات کرے۔


    دو لاکھ سے زائد پاکستانی فریضہ حج ادا کریں گے، سردار یوسف


    واضح رہےکہ وفاقی وزیر مذہبی امورسردارمحمد یوسف کا کہنا تھا کہ حج پالیسی 2017 کےتحت ایک لاکھ 89 ہزار حجاج سرکاری کوٹے پر اور 71 ہزار 6 سو چوراسی افراد پرائیوٹ کوٹے پر حج کے لیے جائیں گے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں

  • ملک بھر میں حج درخواستوں کی وصولی شروع

    ملک بھر میں حج درخواستوں کی وصولی شروع

    اسلام آباد: ملک بھرمیں حج درخواستوں کی وصولی شروع ہوگئی ہے۔

    سرکاری اسکیم کے تحت حج2015 کے لیے درخواستوں کی وصولی آج 27اپریل سے شروع ہوجائیگی، جو 8مئی تک جاری رہے گی، جن پر قرعہ اندازی چودہ مئی کو ہوگی۔

    حج درخواستیں 10بینکوں جن میں نیشنل بینک آف پاکستان، حبیب بینک، الائیڈبینک، یونائیٹڈ بینک، ایم سی بی، زرعی ترقیاتی بینک، بینک الفلاح، میزان بینک، حبیب میٹروپولیٹن بینک اوربینک آف پنجاب شامل ہیں۔

    اس سال پاکستان سے ایک لاکھ43ہزار 368 عازمین حج کے لیے روانہ ہوںگے جن میں سے 50فیصد سرکاری اسکیم جبکہ 50 فیصد پرائیویٹ ٹورآپریٹرز کے تحت جائیںگے۔ 50فیصد عازمین براہ راست مدینہ منورہ جبکہ 50فیصد جدہ جائیںگے۔

    وزارت کے مطابق 5 سال کے دوران حج کرنے والے افراد اس بار نہیں جاسکیں گے۔

    درخواست گزار کے پاس نادرا کا جاری کردہ قومی شناختی کارڈ، 31مارچ 2016 تک کارآمد مشین ریڈایبل پاسپورٹ یا پاسپورٹ بنوانے کے لیے جمع کرائی جانے والی درخواست کی رسید، ہلکے نیلے رنگ کے پس منظر میں 3 .4سینٹی میٹر سائز کی 12تصاویر اور واجبات کی رقم ہوناضروری ہے، خواتین اپنا سر، بال، کان اور گلا ڈھانپ کرتصویر بنوائیں۔

    ہر حاجی کے پاس سعودی عرب میں تقریباً 40دن قیام کے دوران روزمرہ اخراجات اور قربانی وغیرہ کے لیے کم ازکم 2ہزار ریال کا انتظام ہونا بھی ضروری ہے، جس کا بندوبست حاجی کو خود کرنا ہے۔

     حاجی کے صحت مند اور سفر کے قابل اور کسی بیماری میں مبتلا نہ ہونے سے متعلق درخواست فارم پر بنے ہوئے سرٹیفکیٹ کو کسی سرکاری اسپتال کے مستند ڈاکٹر سے تصدیق کرانا بھی ضروری ہے۔

    وزارت مذہبی امور کے مطابق اس سال عازمین حج کے لیے  قربانی کرنا اختیاری قراردیا گیا ہے، حاجی قربانی کا انتظام خود کرسکتے ہیں، وزارت کے ذریعے قربانی کرانے کی صورت میں حج واجبات کی رقم کے ساتھ مبلغ 14ہزار 210روپے مزید جمع کرانا ہوںگے۔