Tag: Hajj flight operations

  • جدہ سے بعد از حج فلائٹ آپریشن کا آغاز کل سے ہوگا

    جدہ سے بعد از حج فلائٹ آپریشن کا آغاز کل سے ہوگا

    جدہ سے بعد از حج فلائٹ آپریشن کا آغاز کل سے ہوگا، ملک کے مختلف ایئر پورٹس پر 11 جون کو 7 پروازیں حجاج کرام کو واپس لیکر پہنچیں گی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق جدہ سے بعد از حج فلائٹ آپریشن کا آغاز ہونے کے بعد حجاج کرام کی پہلی پرواز11 جون کی صبح 3 بجکر 50 منٹ پر اسلام آباد پہنچے گی، دوسری پرواز ایس وی 3722 گیارہ جون کو 9 بج کر 10 منٹ پر اسلام آباد پہنچے گی۔

    حجاج کرام کی تیسری پرواز 11 جون کو لاہور میں 11 بج کر 50 منٹ پر پہنچے گی، جبکہ چوتھی حج پرواز 11 جون کو 12 بجکر 10 منٹ اسلام آباد لینڈ کرے گی۔

    حجاج کرام کی پانچویں پرواز 12 بجکر 35 منٹ پر ملتان پہنچے گی، جبکہ چھٹی پرواز دوپہر ایک بجکر 35 منٹ پر کراچی پہنچے گی۔

    11جون کو حجاج کرام کی ساتویں پرواز 2 بج کر 30 منٹ پر لاہور پہنچے گی، جبکہ آٹھویں پرواز12 جون کو صبح 5 بجکر 20 منٹ اسلام آباد پہنچے گی۔

    واضح رہے کہ حج کا رکن اعظم وقوف عرفات ادا ہو گیا ہے دنیا بھر سے آئے 16 لاکھ 73 ہزار سے زائد عازمین نے حج کی سعادت حاصل کی۔

    حجاج کرام نے قربانی کر کے احرام کھول دیے۔ لبیک اَلَّھُم لبیک (حاضر ہوں میں اللہ حاضر ہوں) کی صدائیں بلند کرتے ہوئے دنیا بھر سے آئے 16 لاکھ 73 ہزار 230 عازمین نے حج کی سعادت حاصل کر لی۔

    سعودی ادارہ شماریات کے مطابق ان میں سے 15 لاکھ 6 ہزار 576 حجاج کرام 171 مختلف ممالک سے آئے، جب کہ سعودی عرب کے اندر سے ایک لاکھ 66 ہزار 654 افراد نے حج ادا کیا۔

    اے اللہ! فلسطینیوں کی مدد فرما، شہدا کو معاف کر، ان کے دشمنوں کو تباہ و برباد کر دے، خطبہ حج

    حجاج کرام میں 8 لاکھ 77 ہزار 841 مرد اور 7 لاکھ 95 ہزار 389 خواتین شامل تھیں، جسے تاریخ کا ایک متوازن تناسب قرار دیا جا رہا ہے۔

  • حج فلائٹ آپریشن مرتب کرنے میں مشکلات

    حج فلائٹ آپریشن مرتب کرنے میں مشکلات

    اسلام آباد: ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے سمیت دیگر ایئر لائنز کو حج فلائٹ آپریشن مرتب کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزارت مذہبی امور کی جانب سے تاخیر کے باعث حاجیوں کا کوٹہ فائنل نہ ہو سکا، ایئرلائنز ذرائع کا کہنا ہے کہ تاحال وزارت مذہبی امور نے حاجیوں کی تعداد فراہم نہیں کی۔

    حاجیوں کا کوٹہ فائنل نہ ہونے کی وجہ سے قومی ایئر لائن سمیت دیگر ایئرلائنز کو حج فلائٹ آپریشن مرتب کرنے میں مشکل درپیش ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت مذہبی امور کی جانب سے ایئر لائنز کو تاحال اس لیے آگاہ نہیں کیا گیا ہے کیوں کہ حاجیوں کی تعداد کوٹے سے کم ہے۔

    اس سے قبل ذرائع نے بتایا تھا کہ رواں سال حج کے لیے مختص پاکستان کا کوٹہ پورا نہیں ہو سکا، کم درخواستیں موصول ہونے کی وجہ سے امکان ہے کہ اسے سعودی عرب کو واپس کر دیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ یہ کوٹہ پرائیویٹ ٹورز آپریٹرز کو دینے پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔

    حج کوٹہ

    رواں سال حج کے لیے پاکستان کا کوٹہ ایک لاکھ 79 ہزار افراد کا ہے، پاکستان کا رواں سال سرکاری حج اسکیم کا مجموعی کوٹہ 79 ہزار 600 ہے، جب کہ اسپانسر شپ کے تحت کوٹہ 43 ہزار تھا۔

    حکومت کی جانب سے غیر استعمال شدہ حج کوٹہ سعودی عرب کو واپس کیے جانے کا امکان

    اسپانسر شپ کے تحت صرف 6 ہزار درخواستیں موصول ہوئی ہیں، جب کہ ریگولر اسکیم میں 43 ہزار کے کوٹے میں 30 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں، مجموعی طور پر 86 ہزار کے کوٹے میں صرف 36 ہزار تک درخواستیں موصول ہوئیں۔ کم درخوستوں کی وصولی کی وجہ حج اخراجات میں 200 فی صد اضافہ ہے۔

    رواں سال سرکاری حج اسکیم 11 لاکھ 75 ہزار روپے مقرر ہے، جب کہ جنوبی علاقوں کے عازمین کے لیے ساڑھے 12 لاکھ تک کے اخراجات ہیں، اور پرائیویٹ حج آپریٹرز کے لیے کم از کم 13 لاکھ اور زیادہ سے زیادہ 20 لاکھ کے اخراجات ہیں۔