Tag: hajj opration

  • روڈ ٹو مکہ : پاکستان سے پہلی حج پرواز کی روانگی

    روڈ ٹو مکہ : پاکستان سے پہلی حج پرواز کی روانگی

    کراچی : روڈ ٹو مکہ2022 حج آپریشن عملی طور پر آج رات سے شروع ہوگیا ہے، روڈ ٹو مکہ اقدام کے تحت اسلام آباد سے پہلی پرواز نے 6 جون کو الصبح 03:30 منٹ پر اڑان بھری۔

    اسلام آباد سے ہی دوسری پرواز رات 08:30 بجے روانہ ہوگی اور اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کی آمد بھی متوقع ہے۔

    ملتان سے پہلی حج پرواز( ائر بلیو) آج 6 جون کو شام ساڑھے چار بجے مدینہ کے لئے روانہ ہوگی جبکہ لاہور سے پہلی حج پرواز (ائر بلیو) آج 6 جون کو رات 01:55 منٹ پر220 حجاج کو لے کر مدینہ کے لئے روانہ ہوگی۔

    مزید پڑھیں : روڈ ٹو مکہ، پاکستانی عازمین حج کو نئی پریشانی نے گھیرلیا

    اس کے علاوہ فیصل آباد ائیرپورٹ سے حج فلائیٹس آپریٹ کرنے کے بارے وزارت مذہبی امور ضرورت پڑنے پر بعد میں آگاہ کرے گی۔ پشاور سے تمام اسپیشل اور گورنمنٹ حج فلائیٹس کو اسلام آباد ایئرپورٹ سے ری روٹ کیا گیا ہے۔

  • باچا خان انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر عازمین حج کو سعودی عرب پہنچانے کا آپریشن مکمل

    باچا خان انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر عازمین حج کو سعودی عرب پہنچانے کا آپریشن مکمل

    پشاور : باچا خان انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر عازمین حج کو سعودی عرب پہنچانے کا آپریشن مکمل ہو گیا، ائیر پورٹ انتظامیہ نے پی آئی اے سمیت تمام ائیر لائن اور ایجنسیوں کی کارکردگی کو سراہا۔

    تفصیلات کے مطابق باچا خان انٹرنیشنل ائیر پورٹ پشاور پر عازمین حج آپریشن کامیابی سے مکمل کر لیا گیا جس کے بعد ائیر پورٹ پر منعقد ہ اجلاس کے دوران باچا خان انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے سی ای او عبیدالرحمان عباسی نے آپریشن کے دوران تمام ایجنسیوں کی کارکردگی کو سراہا۔

    اجلاس کے دوران ائیر پورٹ پر موجود تمام اداروں کو ہدایات جاری کر دی گئی کہ کسی بھی کمی کو جلد از جلد پورا کیا جائے تاکہ حجاج کرام کی واپسی آپریشن بھی اسی طرح کامیابی کے ساتھ مکمل کیا جائے۔

    اجلاس میں ائیر پورٹ انتظامیہ نے بتایا کہ حجاج کرام کی واپسی17 اگست سے شروع کی جائے گی جس میں تقریباً اٹھائیس ہزار حجاج کرام باچا خان انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر اتریں گے۔

  • حج آپریشن : حکومت نے ہوٹل اور ٹرانسپورٹ کی مد میں 5 ارب روپے کی بچت کی، نور الحق قادری

    حج آپریشن : حکومت نے ہوٹل اور ٹرانسپورٹ کی مد میں 5 ارب روپے کی بچت کی، نور الحق قادری

    لاہور : وفاقی وزیرمذہبی امور وبین المذاہب ہم آہنگی پیر نورالحق قادری نے کہا ہے کہ رواں برس حج آپریشن کے دوران ہوٹل اورٹرانسپورٹ کی مد میں 5 ارب روپے کی بچت کی گئی ہے جوحاجیوں کو واپس کئے جا رہے ہیں۔

    ن خیالات کا اظہار انہوں نے حاجی کیمپ لاہور میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ حج اخراجات میں اضافہ ہونے کی وجہ سے خدشہ تھا کہ درخواستیں کم آئیں گی لیکن امسال بینکوں کو ریکارڈ تعداد میں درخواستیں موصول ہوئیں، روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت آئندہ برس اس سہولت کو لاہور، کراچی،پشاور اور دیگر ائیر پورٹس تک بڑھایا جائے گا۔

    ا پیر نور الحق قادری نے کہا کہ روپے کی قدر میں کمی اور معاشی مشکلات کی وجہ سے حج اخراجات میں اضافہ ہوا لیکن مسلمانوں کا حرمین، شریفین سے ایک وابستگی اور تعلق ہے اور لوگ حج پر جانے کے لئے ادھر اُدھر سے پیسے بچا کر جمع کرتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ کہ دنیا بھر کے مقابلے میں پاکستان سے حج او رعمرہ پر جانے والوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔پاکستان سے امسال 2 لاکھ افراد فریضہ حج ادا کریں گے، انڈونیشیاء کی تعداد ہم سے چار پانچ ہزار زیادہ ہے لیکن سعودی عرب،گلف اور دیگر ممالک میں مقیم اوور سیز پاکستانیوں کی تعداد کو شامل کیا جائے تو یہ کہیں زیادہ ہوجاتی ہے۔

    رمضان کے اختتام تک17 لاکھ پاکستانیوں نے عمرہ کی سعادت حاصل کی ہے جو دنیا بھر کے مسلمان ممالک سے سب سے زیادہ تعداد ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے ماضی کے تجربات کو دیکھتے ہوئے انتظامات کئے ہیں اورماضی کی نسبت حج انتظامات میں بہتری آئی ہے۔

    ہمارے لئے سب کچھ ہمارے حاجی ہیں،حاجی کا معاملہ بینک، ائیر لائن یا کسی اور ادارے سے ہو، وزارت مذہبی امور حاجی کا ساتھ دے گی، اگر حج کی سہولیات کے حوالے سے کسی نے کوتاہی برتی تو حج کے ختم ہونے کا انتظار نہیں کیا جائے گا بلکہ اسے اسی وقت واپس بلا لیا جائے گا۔

    وفاقی وزیرنے کہا کہ اب تک ایک لاکھ 40 ہزار سے زائد حجاج حجاز مقدس پہنچ چکے ہیں، اس سال 27 ہزار سے زائد حاجی اسلام آباد ائیر پورٹ سے روڈ ٹو مکہ سہولت کا فائدہ لیں گے جبکہ آئندہ برس اس سہولت کو لاہور، کراچی،پشاور اور دیگر ائیر پورٹس تک بڑھایا جائے گا۔

    پہلی مرتبہ کوئٹہ سے براہ راست حج پروازیں شروع کی گئیں، 95 فیصد سرکاری اسکیم کے حاجیوں کو حرم کے قریب ترین بہترین ہوٹلوں میں ٹھہرا رہے ہیں۔

    حاجیوں کو ٹرانسپورٹ کے لئے 2018اور2019ماڈل کے علاوہ دیگر گاڑیوں پر پابندی ہو گی، ای ویزہ کی سہولت بھی دی گئی ہے اور سعودی عرب نے یہ سہولت صرف چار ممالک کو دے رکھی تھی۔

    ہوٹل اورٹرانسپورٹ کی مد میں 5 ارب روپے کی بچت کی گئی، بچت کے پیسے حاجیوں کو واپس کئے جا رہے ہیں۔ پیرنورالحق قادری نے کہا کہ حج آپریشن میں مشکلات بھی آتی ہیں لیکن اسے منفی انداز میں نہیں دکھانا چاہیے۔

  • پی آئی اے اور نجی ایئرلائن کا حج آپریشن مکمل،68ہزار سے زائد حجاج کی واپسی

    پی آئی اے اور نجی ایئرلائن کا حج آپریشن مکمل،68ہزار سے زائد حجاج کی واپسی

    کراچی : پی آئی اے اور نجی ایئرلائن نے بعد از حج آپریشن مکمل کرلیا، دو سو اکتالیس حج پروازوں کے ذریعے اڑسٹھ ہزار سے زائد حجاج کرام کو وطن پہنچایا۔

    تفصیلات کے مطابق قومی ایئر لائن پی آئی اے اور ایک نجی ایئر لائن نے حج کے بعد حجاج کرام کو وطن واپس لانے کا مرحلہ خیریت سے مکمل کرلیا، مجموعی طور پر68ہزار حاجیوں کی واپسی ہوئی۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ  پی آئی اے نے حج آپریشن کے دوران95فیصد پروازیں اپنے وقت مقررہ پر جدہ اور مدینہ سے روانہ ہوئی، پی آئی اے نے حج آپریشن کے دوران اضافی سامان کی مد میں خطیر رقم کا ریوینیو بھی حاصل کیا، جدہ اور مدینہ سے اضافی سامان کی مد میں چودہ لاکھ ریال ریوینیو حاصل کیا۔

    مزید پڑھیں: پی آئی اے حج آپریشن، حجاج کرام کی وطن واپسی کا عمل27اگست سے شروع ہوا

    پی آئی اے کے علاوہ نجی ایئرلائن نے بھی اپنا بعد از حج آپریشن مکمل کرلیا ہے، ترجمان نجی ایئرلائن کا کہنا ہے کہ ایئر بلو نے149پروازوں کے ذریعے28ہزار سے زائد حجاج کرام کو وطن پہنچایا، نجی ایئرلائن (شاہین ایئر) نے بھی چار ہزار آٹھ سو سے زائد حجاج کرام کو وطن واپس پہنچایا۔

  • حجاج کرام کی واپسی کی تیاریاں مکمل،پی آئی اے آپریشن27اگست سے شروع ہوگا

    حجاج کرام کی واپسی کی تیاریاں مکمل،پی آئی اے آپریشن27اگست سے شروع ہوگا

    کراچی : پی آئی اے کا بعد از حج آپریشن27 اگست سے شروع ہوگا، حجاج کرام کی وطن واپسی25 ستمبر تک مکمل کرلی جائے گی۔سول ایوی ایشن نے بھی تیاریاں مکمک کرلیں۔

    تفصیلات کے مطابق پی آئی اے سمیت دیگر نجی ائیرلائن27اگست سے بعد از حج آپریشن شروع کر رہی ہیں، سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بھی ملک بھر کے ائیرپورٹس پر عازمین حج کی روانگی کے حوالے سے انتظامات مکمل کرلیے ہیں۔

    پی آئی اے کی پہلی حج پرواز 300 سے زائد حجاج کرام کو لیکر جدہ سے پی کے 732 کے ذریعے شام سوا چار بجے کراچی پہنچے گی ، دوسری حج پرواز پی کے 3002 شام سوا پانچ بجے تین سو سے زائد حجاج کرام کو لے کر اسلام آباد پہنچے گی۔

    اسی طرح تیسری حج پرواز27 اگست کو جدہ سے لاہور پی کے760 کے ذریعے 300 سے زائد حجاج کرام رات ساڑھے آٹھ بجے لاہور پہنچیں گے، پی آئی اے اپنے حج آپریشن کے دوران 225 حج اور ریگولر پروازوں کے ذریعے68ہزار سے زائد حجاج کرام کو وطن پہنچائے گی۔

    پی آئی اے اپنے حج آپریشن کے دوران بوئنگ777اور ایئربس اے320 طیارے استعمال کرے گی ، پی آئی اے کے سی ای او مشرف رسول نے سعودی عرب میں موجود پی آئی اے ملازمین کو ہدایت جاری کی ہے کہ حجاج کرام کی وطن واپسی کے حوالے سے تمام سہولیات فراہم کی جائیں۔

    دوسری جانب جدہ اور مدینہ کے حج ٹرمینل پر پی آئی اے انتظامیہ نے خصوصی کاؤنٹرز قائم کیے ہیں تاکہ حجاج کرام کو وطن واپسی کے حوالے سے کسی دشواری کاسامنا کرنا نہ پڑے۔

  • حج آپریشن : پاکستانی حجاج کرام کی واپسی کا عمل مکمل

    حج آپریشن : پاکستانی حجاج کرام کی واپسی کا عمل مکمل

    کراچی : جدہ اور مدینہ منورہ کے ایئر پورٹس سے حج آپریشن کی پروازیں ختم ہونے والی ہیں، آج رات جدہ اور مدینہ منورہ کے ایئر پورٹس میں اپنے اختتام کو پہنچ رہا ہے جس سے حجاج کرام کی اپنے گھروں کو واپسی کا عمل مکمل ہو گا۔ 

    ذرائع کے مطابق مطابق جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ائیر پورٹ سے بیمان بنگلہ دیش کی پرواز بی جی 1556ڈ ڈھاکہ کے لئے رات گیارہ بج کر دس منٹ پر419 حاجیوں کو لے کر روانہ ہو گی۔

    دیگر پاکستانی حاجیوں کی واپسی کے سلسلے میں تفصیلات اس طرح ہیں، پاکستان کی تین بڑی ایئرلائنز پی آئی اے، شاہین ایئر اورایئر بلو نے حجاج کی وطن واپسی کا پہلا مرحلہ بیس ستمبر کو جدہ ایئر پورٹ سے کامیابی سے مکمل کر لیا تھا۔

    جبکہ21ستمبر سے دوسرے مرحلے کا آغاز مدینہ کے پرنس محمد بن عبدالعزیز ایئرپورٹ سے کیا۔ آج رات کو دوسرا مرحلہ بھی کامیابی سے اپنے اختتام کو پہنچ رہا ہے۔

    جبکہ شاہین ایئر اپنی آخری پرواز این ایل2438کوئٹہ کے لئے134حاجیوں کو لے کر سعودی عرب کے مقامی وقت کےمطابق شام سات بجکر39 منٹ پر روانہ ہوئی۔

    پی آئی اے کی آخری پرواز بھی مدینہ منورہ سے اسلام آباد کے لئے 385حاجیوں کو لے کر مقامی وقت کےمطابق رات8بج کر13منٹ پر روانہ ہو چکی ہے۔

    پاکستانی حاجیوں کی آخری حج پرواز ایئر بلو کی پی اے2789مدینہ سے اسلام آباد کے لئے 217 حاجیوں کو لے کر رات کو ایک بج کر50 منٹ پر مدینہ منورہ سے روانہ ہو گی، اس طرح پاکستانی حاجیوں کی واپسی کا سلسلہ اپنے اختتام کو پہنچے گا۔

  • پی آئی اے کو حج آپریشن میں بھی کروڑوں کا جھٹکا

    پی آئی اے کو حج آپریشن میں بھی کروڑوں کا جھٹکا

    کراچی : اربوں کے خسارے سے دوچار پی آئی اے کو حج آپریشن میں بھی کروڑوں کا جھٹکا لگ گیا، شیڈول کے مطابق جدہ سے6ستمبر، مدینہ سے21ستمبر کو پوسٹ حج آپریشن کا آغاز ہونا تھا،130سے زائد ملازمین اور افسران کو پوسٹ حج آپریشن کے لئے کئی روز قبل 26اگست کو سعودیہ پہنچا دیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق پوسٹ حج آپریشن کے لئے 117 ملازمین اور افسران کی منظوری کے بعد مزید 16ملازمین کے نام شامل کئے گئے، حج آپریشن میں تعینات ملازمین اور افسران کو او سی ایس کے تحت ائر لائن ادائیگی کرتی ہے۔

    کئی روز قبل سعودیہ پہنچنے والے ملازمین و افسران کو آپریشن کے آغاز سے قبل کی ادائیگیاں بھی کی جائے گی، جدہ اور مدینہ میں تعینات ملازمین اوسطا 15 روز کی تنخواہ ڈیوٹی کے بغیر وصول کریں گے۔

    ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ دونوں شہروں میں موجود ملازمین اور افسران کو مبینہ طور پر تین کروڑ سے زائد کی رقم ادا کی جائے گی، بغیر ڈیوٹی رقم وصول کرنے والوں میں 16 ملازمین اور افسران کے نام مبینہ حکومتی ہدایات پر شامل کئے گئے۔

    مشیر ہوا بازی کی ہدایات کے برعکس دو سے زائد بار او سی ایس پر حج آپریشن کے لئے جانے والوں کو بھی فہرست میں شامل کیا گیا، حج کے موقع پر سعودیہ موجود سابق سی ای او نے اضافی دنوں والے ملازمین کی واپسی کے احکامات بھی جاری کئے تھے۔

    ترجمان پی آئی اے کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ اس سال او سی ایس پر حج آپریشن کے لئے جانے والوں کی تعداد گزشتہ برس کی نسبت انتہائی کم ہے، پوسٹ حج آپریشن کے لئے جانے والے ملازمین حج پروازوں سے قبل شیڈول پروازں پر بھی فرائض انجام دے رہے ہیں۔

     


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • حج اخراجات میں کمی کیلئے پی آئی اے انتظامیہ کا انوکھا فیصلہ

    حج اخراجات میں کمی کیلئے پی آئی اے انتظامیہ کا انوکھا فیصلہ

    کراچی : پی آئی اے نے اخراجا ت میں کمی کیلئے جدہ حج ٹرمینل پر حجاج کی سہولت کے لئے کرائے کا دفتر اس سال نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے، فیصلے سے ہزاروں ریال کی بچت ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق پی آئی اے انتظامیہ نے اخراجات میں کمی کے نام پر انوکھا فیصلہ کرلیا، اس حوالے سے رواں سال جدہ حج ٹرمینل پر حجاج کرام کی سہولت کے لئے کرائے کا دفتر نہ لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    سعودیہ میں کنٹری منیجر کا انتظامیہ کے نام ای میل پر مبنی مراسلہ اے آر وائی نیوز کو موصول ہوگیا ہے، ای میل میں کہا گیا ہے کہ دفتر کے بجائے مارکیٹنگ کے ایک ڈیوٹی انچارج کو لیپ ٹاپ کے ساتھ تعینات کیا جائے۔

    اس اقدام سے دفتر کے ہزاروں ریال کرائے کی بچت اورلیپ ٹاپ پر محض 2 ہزار ریال کا خرچ ہو گا۔ ذرائع کے مطابق ایک سے دوسری حج پرواز کی روانگی کے دوران ٹرمینل پر اہلکار کی موجودگی مکمن نہیں ہو گی۔

    گزشتہ برس تک دفتر میں تمام شعبوں کے اہلکار24 گھنٹے حجاج کی سہولت کے لئے تعینات رہے ہیں، دفتر سے تمام حج پروازوں کی بروقت روانگی اور متعلقہ عملے کی ایمرجنسی میں دستیابی بھی ممکن ہوئی۔

    ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پی آئی اے کے فیصلے سے تمام متعلقہ عملے کی عدم دستیابی سے حجاج کرام کی مشکلات میں اضافہ ہو گا۔

    اس حوالے سے ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ حجاج کرام کو ہرممکن سہولیات کی فراہمی کے لئے تمام انتظامات مکمل ہیں، دفتر کی غیر موجودگی سے ان کی فراہمی میں کوئی خلل نہیں ہو گا۔


    مزید پڑھیں: حج آپریشن مکمل‘ ایک لاکھ سےزائد عازمینِ پہنچ گئے


    انہوں نے کہا کہ حج آپریشن کے انتظامات تمام شعبہ جات کی مشاورت سے کیے گئے ہیں، فیصلے سے پوسٹ حج آپریشن متاثر ہونے کا کوئی خدشہ نہیں ہے۔

    ترجمان نے مزید کہا کہ کسی بھی غیر موافق صورتحال سے نمٹنے کیلئے پہلے سے متبادل انتظامات کیے ہوئے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔ 

  • کراچی : نجی ائیرلائنز کی پہلی 3پروازوں سے790عازمین حج جدہ روانہ

    کراچی : نجی ائیرلائنز کی پہلی 3پروازوں سے790عازمین حج جدہ روانہ

    کراچی ائیرپورٹ سے حج آپریشن کا آغاز ہوگیا،نجی ائیرلائن کی تین پروازوں سے سات سو نوے عازمین حج حجاج المقدس روانہ ہوگئے ۔

    اس موقع پر وزارت مذہبی امورکی جانب حاجیوں کو خوش آمدید کہنے کیلئے تقریب کا بھی انعقاد کیا گیا جس سے خطاب میں وفاقی وزیربرائے مذہبی امور سردار یوسف کا کہنا تھا کہ اس سال ایک لاکھ چالیس ہزار سے زائد افراد فریضہ حج اداکرینگے،جس کیلئے قومی ائیرلائنز نے خصوصی انتظامات کیے ہیں ۔

    فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے جانے والے افراد بھی حکومتی اقدامات سے مطمئن نظر آئے۔

  • حج آپریشن کا آغاز 17اگست سے ہوگا، چیئرمین پی آئی اے

    حج آپریشن کا آغاز 17اگست سے ہوگا، چیئرمین پی آئی اے

    کراچی : قومی ایئرلائن 17 اگست سے حج آپریشن شروع کر رہی ہے حج آپریشن سات بڑے شہروں سے پروازیں آپریٹ کی جائیں گی۔

    حج آپریشن کے دوران155پروازوں کے ذریعے55ہزار 873سے زائد عازمین کو حجاز مقدس پہنچا یاجائے گا،اے آروائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی آئی اے ناصر جعفر کا کہنا تھا کہ سعودی ایوی ایشن کی جانب سے پی آئی اے کو حج آپریشن کے دوران ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

    حج آپریشن میں بوئنگ777،ایئر بس330اور 310طیارے استعمال کئے جائیں گے۔پہلی حج پرواز 17اگست کو صبح 5بجکر35منٹ پر پی کے6003کے ذریعے لاہور سے 328سے زائد عازمین کولیکر جدہ روانہ ہوگی۔

    دوسری پرواز پشاور سے صبح9بجکر5منٹ پر پی کے6005کے ذریعے328جبکہ تیسری حج پرواز 17اگست کو پی کے6009کے ذریعے کراچی سے 370سے زائد عازمین کودوپہر 3بجکر30منٹ پر جدہ روانہ ہوگی۔

    چوتھی حج پرواز 17اگست کو پی کے6001کے ذریعے اسلام آباد سے 300سے زائد عازمین کو شام 7بجکر35منٹ پر جدہ روانہ ہوگی،عازمین کی سہولت کیلئے تمام تر انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔