Tag: hajj opration

  • سعودی عرب کا پی آئی اے کو اضافی حج ویزے دینے سے انکار

    سعودی عرب کا پی آئی اے کو اضافی حج ویزے دینے سے انکار

    کراچی : سعودی ہینڈلنگ سروس نے پی آئی اے کو حج آپریشن کیلئے اضافی ویزے دینے سے انکار کردیاہے ۔

    ذرائع کے مطابق پی آئی اے نے حج آپریشن کیلئے سعودی عرب سے پانچ سو ویزوں کی درخواست کی تھی ، جن میں سے دو سو ویزے جاری کئے گئے۔

    ذرائع کاکہنا ہے کہ سعودی ہینڈلنگ کا مؤقف ہے کہ پچھلے سال بھی سب سے زیادہ ویزے پی آئی اے کو جاری کئے گئے مگر ان کا کوئی عملہ ڈیوٹی پر حاضر نہیں ہوتا۔

    دوسری جانب پی آئی اے انتظامیہ پر حج ڈیوٹیوں کیلئے سی بی اے یونین ایئرلیگ کی جانب سے دباؤ ڈالا جارہا ہے کہ ان کے ورکروں کو ویزے جاری کیے جائیں۔

  • سعودیہ کی جانب سے اے آروائی نیوز کیلئے تعریفی اسناد

    سعودیہ کی جانب سے اے آروائی نیوز کیلئے تعریفی اسناد

    کراچی: سعودی عرب کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے حج آپریشن 2014 کے دوران غیر جانبدارانہ رپورٹنگ کرنے پر اے آروائی نیوز کو تعریفی اسناد سے نوازا ہے۔

    سعودی عرب کے کنگ عبدالعزیز ایئرپورٹ پر کی جانے والی سینئر صحافی محمد صلاح الدین کی رپورٹنگ کو سعودی حکام نے بے حد سراہا ، اور اس کے اعتراف میں پاکستان کے تمام ٹی وی چینلز میں سے اے آروائی نیوز کو غیر جانبدارانہ اور شفاف قراردیتے ہوئے اسناد سے نواز ا ہے۔

    واضح رہے کہ سعودی ایوی ایشن نے دنیا صحافت میں دوسری مرتبہ اے آروائی نیوز کو اس اعزاز سے نوازا ہے ، 2013 میں بھی اے آروائی نیوز کویہ تعریفی اسناد جاری کی  گئی تھیں۔

    اے آر  وائی کے رپورٹر صلاح الدین نے اس موقع پر کہاکہ یہ بات ہمارے لئے انتہائی خوشی کی باعث ہے کہ سعودی حکومت نے اے آر وائی کی کاوشوں کو سراہا،اور ہمیں اس بات پر فخر ہے کہ اے آر وائی کی حج نشریات کو دنیا بھر میں دیکھا اور پسند کیا گیا۔

  • پی آئی اے کا بعد ازحج آپریشن کامیابی سے جاری

    پی آئی اے کا بعد ازحج آپریشن کامیابی سے جاری

    کراچی: پی آئی اے کا بعد از حج آپریشن کامیابی سے جاری ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان پی آئی اے کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ بعد از حج آپریشن کے 16 ویں روز جمعرات 23اکتوبر تک 72خصوصی حج اور شیڈول پروازوں کے ذریعے34 ہزار سے زائد حجاج کرام کو واپس پاکستان پہنچا دیا ہے۔

    کراچی کیلئے 12 پروازوں کے ذریعے 3 ہزار9 سو، لاہور کیلئے16 پروازوں کے ذریعے6 ہزار 7 سو، ، اسلام آباد کیلئے 12پروازوں کے ذریعے5 ہزار2 سو، پشاور کیلئے13 پروازوں کے ذریعے 4 ہزارایک سو ، کوئٹہ کیلئے 13پروازوں کے ذریعے 3 ہزار9 سو، ملتان کیلئے3 پروازوں کے ذریعے 978 اور سیالکوٹ کیلئے 3 پروازوں کے ذریعے 1500 حجاج کو وطن پہنچایادیا ہے۔

    ان خصوصی پروازں کے علاوہ پی آئی اے کی شیڈول پروازوں کے ذریعے بھی حجاج کراچی، لاہور، اسلام آباد ، پشاور، سیالکوٹ اور ملتان پہنچ رہے ہیں۔

    ترجمان نے بتایا کہ پی آئی اے کی پروازیں جدہ سے بروقت روانہ ہو رہی ہیں اور ایئر لائن کی اعلیٰ انتظامیہ کی ہدایات کے مطابق جدہ اور پاکستانی ایئر پورٹس پر حجاج کو تمام ممکنہ سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ بعد از حج آپریشن کا اختتام 7 نومبر2014 کو ہو گا۔