Tag: Hajj policy

  • نئی حج پالیسی کا اعلان، پرائیویٹ کوٹہ بڑھا دیا گیا

    نئی حج پالیسی کا اعلان، پرائیویٹ کوٹہ بڑھا دیا گیا

    ممبئی: بھارت میں مرکزی حکومت کی جانب سے سال 2025 کی حج پالیسی جاری کردی گئی ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق حج کمیٹی کا کوٹہ اب کم کر کے 70 فیصد کر دیا گیا ہے۔بھارت کے لیے مختص عازمین حج کے کل کوٹہ کا 70 فیصد حصہ حج کمیٹی آف انڈیا سنبھالے گی۔

    اس کے ساتھ ہی باقی 30 فیصد کوٹہ پرائیویٹ حج گروپ آرگنائزرز کو دیا جائے گا۔ آپ کو بتا دیں کہ گذشتہ سال حج پالیسی میں یہ کوٹہ 80-20 کے تناسب سے تھا۔

    نئی پالیسی کے تحت محرم کے بغیر حج کرنے والی خواتین کی عمر کی حد 45 سے 60 سال کے درمیان ہوگی۔ ایک ہی وقت میں، اب ایک کور نمبر پر زیادہ سے زیادہ پانچ لوگ درخواست دے سکتے ہیں۔

    اس کے علاوہ 65 سال سے زیادہ عمر کے عازمین کو سفر حج کے لیے اپنے کسی عزیز کو ساتھ لے جانا ہوگا۔ ساتھ میں جانے والے کی عمر 60 سال سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے۔

    اب لکھنؤ کے علاوہ حج پروازیں سری نگر، گیا، گوہاٹی، اندور، ناگپور، دہلی، ممبئی، کولکتہ، بھوپال، اورنگ آباد، جے پور، بنگلورو، حیدرآباد، کوچی، چنئی، احمد آباد، کنور، کے لیے دستیاب ہونگی۔

    پانچ سال کے لیے مرکزی اقلیتی امور کی وازارت نے حج پالیسی جاری کر دی ہے۔ نئی پالیسی کے تحت حج 2025 کے لیے عازمین حج کی درخواستیں بھی جلد طلب کی جائیں گی۔

    نئی حج پالیسی میں عازمین حج کی سہولت کے لیے حج سہولت ایپ بھی بنائی گئی ہے۔ اس ایپ پر عازمین حج کو رہائش، فلائٹ، سامان، ایمرجنسی ہیلپ لائن، زبان کو سمجھنے میں آسانی کے لیے سہولیات میسر ہوں گی۔

    نئی حج پالیسی میں خادم الحجاج کے عہدے کا نام بھی تبدیل کر دیا گیا ہے۔ درحقیقت، خادم الحجاج کئی برسوں سے حج کمیٹی سے شکایت کر رہے تھے کہ عازمین حج میں ان کے عہدہ کو لے کر کنفیوژن ہے۔ اپنے نام کے ساتھ لفظ ‘خادم’ لگنے کی وجہ سے وہ اپنے ذاتی کام کرنے کے لیے بھی کہنے لگتے ہیں۔

    دنیا کا سب سے بڑا دروازہ ’’مسجد الحرام‘‘ میں نصب ہے

    یہی وجہ ہے کہ حج پالیسی 2025 میں خادم الحجاج کے عہدے کو اب ‘اسٹیٹ حج انسپکٹر’ سے تبدیل کر دیا گیا ہے۔ خادم الحجاج اب حج انسپکٹر کے نام سے جانے جائے جائیں گے۔

  • عازمین حج کے لئے بڑی  خوشخبری آگئی

    عازمین حج کے لئے بڑی خوشخبری آگئی

    اسلام آباد : عازمین حج کے لئے خوشخبری آگئی ، آئندہ سال حج پالیسی میں 2 سال کے لئے قرعہ اندازی کی تجویز دے دی گئی ،اب دوسرے سال والے کامیاب عازمین قسطوں میں رقم جمع کراسکیں گے، حج پالیسی کا مسودہ آئندہ ماہ کابینہ میں پیش کئے جانے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آئندہ سال حج پالیسی کے بنیادی نکات تیار کرلئے گئے، نکات میں 2 سال کے لئے قرعہ اندازی کی تجویز دی گئی ہے ، دوسرے سال والے کامیاب عازمین قسطوں میں رقم جمع کراسکیں گے، قرعہ اندازی جنوری میں ہونے کا امکان ہے۔

    حج پالیسی کا مسودہ آئندہ ماہ کابینہ میں پیش کئے جانے کا امکان ہے، کابینہ نےمنظوری دی تو3سال کےلئے پالیسی کی مشروط منظوری دی جائےگی ، منظوری سپریم کورٹ کے فیصلے سے مشروط ہوگی۔

    سپریم کورٹ نےقراردیاتھاہرسال نئی حج پالیسی جاری کی جائے ، وزارت مذہبی امور3 سال کیلئے ایڈوانس حج عمارات سستی کرائے پر لینا چاہتی ہے ، کابینہ نےمنظوری دی توپھرسپریم کور ٹ سےاجازت لی جائے گی۔

    مزید پڑھیں : 2020 میں جانیوالے عازمین حج کے لیے بڑی خوشخبری

    یاد رہے وفاقی وزیر برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی نورالحق قادری نے کہا تھا کہ قابل عمل تجاویز کی روشنی میں آئندہ سال سرکاری حج کی پالیسی ترتیب دی جائے گی، پہلےاحساس نہیں تھاکہ سعودی حکومت حج پر کتنا دھیان دیتی ہے، سسٹم میں شامل ہوکراحساس ہوا سعودی حکمران حج انتظامات پر بہت زیادہ فوکس کرتے ہیں۔

    نورالحق قادری کا کہنا تھا کہ حج میں ہرسال کےنئےتجربات ہیں جن سےاستفادہ ہوتا ہے کیونکہ یہ ایک بالکل مختلف قسم کا تجربہ ہے اور رکن ادا کرنے کے دوران مشقت، جدوجہد ، سختیوں کو برداشت کرنا ہوتا ہے۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ مدینہ منورہ میں پہلی بار ایک لاکھ23ہزارحاجیوں نے مرکزیہ میں قیام کیا، وزیراعظم عمران خان باقی 4 شہروں کے لیے روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ منظورکریں گے۔

  • وزارت مذہبی امورنے حج پالیسی 2019 جاری کردی

    وزارت مذہبی امورنے حج پالیسی 2019 جاری کردی

    اسلام آباد: وزارت مذہبی امور نے حج پالیسی 2019 کا اعلان کرتے ہوئے کہا حج درخواستیں 25 فروری سے 6 مارچ تک وصول کی جائیں گی جبکہ درخواستوں کی قرعہ اندازی 8 مارچ کو ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق وزارت مذہبی امور نے حج پالیسی 2019 جاری کردی جس کے مطابق رواں سال ایک لاکھ 84 ہزار 210 پاکستانی حج ادا کرسکیں گے۔

    حج پالیسی 2019 کے مطابق سرکاری حج اسکیم کو 60 فیصد اور نجی حج اسکیم کے لیے 40 فیصد کوٹہ مختص کیا گیا ہے جس کے تحت درخواستیں 25 فروری سے 6 مارچ تک وصول کی جاسکیں گی۔

    وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ سرکاری حج اسکیم کی قرعہ اندازی 8 مارچ کو ہوگی، سرکاری اسکیم کے تحت ایک لاکھ 7 ہزار 526 اور نجی اسکیم کے تحت 71 ہزار 684 عازمین حج کے لیے جائیں گے۔

    قومی حج پالیسی 2019 منظور، سبسڈی نہ دینے کا فیصلہ

    سعودی حکومت کی جانب سے نان حج آپریٹرزمیں 100کمپنیوں کو50 افراد کے حساب سے کوٹہ دیا جائے گا۔

    حج پالیسی کے مطابق شمالی ریجن کے لیے حج اخراجات بغیر قربانی 4 لاکھ 36 ہزار 975 روپے ہوں گے جبکہ قربانی کے اخراجات 19 ہزار 451 روپے الگ ہوں گے تاہم جنوبی ریجن کے لیے حج اخراجات بغیر قربانی 4 لاکھ 26 ہزار 975 روپے ہوں گے۔

    وزارت مذہبی امور نے گزشتہ 3 سال سے مسلسل ناکام درخواست گزاروں کے لیے 10 ہزار کا کوٹہ مختص کیا ہے جن کا انتخاب قرعہ اندازی کے ذریعے ہوگا۔

    واضح رہے کہ نئی حج پالیسی کے مطابق 2014 سے 2018 کے دوران حج کرنے والے حاجی رواں سال دوبارہ حج ادا کرنے کے اہل نہیں ہوں گے جبکہ عازمین کو پی آئی اے، سعودی ایئرلائن اور ائیربلیو کے ذریعے حجازمقدس روانہ کیا جائے گا۔

  • حکومت حج پر ایک روپیہ بھی نہیں کما رہی  ، وزیراطلاعات فواد چوہدری

    حکومت حج پر ایک روپیہ بھی نہیں کما رہی ، وزیراطلاعات فواد چوہدری

    اسلام آباد: وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ سبسڈی حج عبادت کی بنیادی فلاسفی سےہی متصادم ہے، سبسڈی کا مطلب حکومت غریبوں سے رقم لے کر حج کرائے، حکومت حج پر ایک روپیہ بھی نہیں کما رہی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہاحج اور زکوة دو عبادات ہیں جو استطاعت رکھنے والوں پر واجب ہیں، سبسڈی کا مطلب یہ ہے کہ حکومت غریب لوگوں سے رقم لے کر حج کرائے، یہ حج کی بنیادی فلاسفی سے ہی متصادم ہے۔

    فواد چوہدری نے ایک اور ٹویٹ میں کہا حکومت حج پر ایک روپیہ بھی نہیں کما رہی۔

    خیال رہے آج ہونے  والے سینیٹ اجلاس میں جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد نے حج اخراجات میں اضافے کو عازمین پر ڈرون حملہ قرار دیتے ہوئے کہا گزشتہ دن حکومت نےحج پالیسی کا اعلان کیا ، کابینہ کی جانب سےحج پالیسی پرسبسڈی نہیں دی گئی ، رواں برس حج اخراجات میں 1 لاکھ  76 ہزار  اضافہ کیاگیا، وزارت مذہبی امور نے 45ہزار روپے سبسڈی کی درخواست کی، حکومت نے اپنے وزیر کی بات نہیں مانی۔

    مشتاق احمد نے خطاب میں کہا گزشتہ سال سرکاری حج کےاخراجات 2لاکھ 80 ہزار تھے ، رواں برس قربانی کے اخراجات ملاکر 4لاکھ 56ہزار آئیں گے۔

    مزید پڑھیں : قومی حج پالیسی 2019 منظور، سبسڈی نہ دینے کا فیصلہ

    وزیرپارلیمانی امورعلی محمد کا کہنا تھا کہ حج کے70 فیصد اخراجات سعودی عرب میں پہلے ادا کیے جاتے ہیں، سعودی عرب جو اضافہ کرتا ہے اس پر ہمارا اختیار نہیں، سعودی عرب نے سفر، رہائش ، کھانے پینے کے اخراجات میں اضافہ کیا، گزشتہ حکومت نے الیکشن کے لیے حج اخراجات میں اضافہ نہیں کیا، اخراجات کی مد میں جو نقصان ہوا وہ بوجھ ہم پر پڑا، کوشش کریں گے حجاج کو جتنا ریلیف ہو سکے گا دیں گے۔

    یاد رہے گذشتہ روز وفاقی کابینہ اجلاس میں قومی حج پالیسی 2019 کی منظوری دی گئی تھیا اور اس برس سبسڈی نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

    وزیر اعظم عمران خان نے کابینہ پر واضح کیا تھا کہ رواں برس حجاج کو کوئی مسئلہ درپیش نہیں ہونا چاہیے، سہولتوں پرکسی قسم کا سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔

  • حج اخراجات میں اضافہ : رواں سال حاجیوں کو 40ہزار روپے سبسڈی دینے پر غور

    حج اخراجات میں اضافہ : رواں سال حاجیوں کو 40ہزار روپے سبسڈی دینے پر غور

    اسلام آباد : حکومت پاکستان رواں سال حاجیوں کو فی حاجی40ہزار روپے سبسڈی دینے پر غور کررہی ہے، حج اخراجات 4لاکھ 20ہزارروپے تک بڑھنے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق رواں سال سرکاری اسکیم کے تحت حج اخراجات4لاکھ 20ہزارروپےتک بڑھنے کا امکان ہے، اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ حج اخراجات میں اضافے کی وجہ روپیہ غیرمستحکم اور سعودی عرب میں ٹیکسز ہیں۔

    صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے وزارت مذہبی امور فی حاجی40ہزار روپے سبسڈی کی کوشش کرے گی، ذرائع کے مطابق سبسڈی ملنے پر سرکاری اسکیم کے تحت حج اخراجات3لاکھ81ہزار روپے ہوں جائیں گے۔

    وفاقی کابینہ سے حج پالیسی کی منظوری کے بعد حج درخواستیں20جنوری سے جمع ہوں گی،20فروری2020تک مشین ریڈایبل پاسپورٹ پرحج درخواستیں جمع ہوں گی۔

    مزید پڑھیں : عازمین حج کی سہولیات کیلئے وزارت مذہبی امور کا ڈی جی سی اے اے کو خط

    واضح رہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین حج 2019 کا معاہدہ طے پاگیا ہے، اس سال ایک لاکھ 84 ہزار 210 افراد فریضہ حج ادا کرسکیں گے، حج معاہدہ پر پاکستان اور سعودی وزراء نے دستخط کردیئے، پاکستان کے حج کوٹہ میں پانچ ہزار افراد کا اضافہ کیا گیا ہے۔

    ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق روڈ تو مکہ پراجیکٹ میں پاکستانی حجاج کو مرحلہ وار شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    ترجمان مذہبی امور کے مطابق ابتدائی طور پر صوبہ سندھ کے 35 ہزار حجاج مستفید ہوں گے، حاجیوں کی تصدیق، امیگریشن کا عمل کراچی ایئرپورٹ پر ہوگا، معاہدے کے تحت پاکستانی حجاج کو ای ویزہ دیا جائے گا۔

  • وزیر اعظم نے نئی حج پالیسی کی منظوری دے دی،  سردار یوسف

    وزیر اعظم نے نئی حج پالیسی کی منظوری دے دی، سردار یوسف

    ملتان : وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف نے نئی حج پالیسی کی منظوری دے دی ہے جس کا جلد اعلان کر دیا جائے گا۔

    ملتان ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سردار یوسف کا کہنا تھا کہ سرونگ ججز کے پاس وقت نہ ہونے کے باعث پانامہ کمیشن کے لئے حکومت ریٹائرڈ ججز سے رابطے میں ہے، جلد کمیشن بنا دیا جائے گا جو پانامہ لیکس کے حوالے سے تحقیقات کرے گا۔

    اس موقع پروفاقی وزیرکا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نواز شریف نے نئی حج پالیسی کی منظوری دے دی ہے، جبکہ سندھ ہائیکورٹ نے بھی حج پالیسی کے خلاف موجود اسٹے آرڈرکو ختم کر دیا ہے جس کے بعد جلد حج پالیسی کا اعلان کر دیں گے۔

    سردار یوسف نے کہا کہ سندھ اورپنجاب کی حکومت نے سرکاری حج کوٹے میں اضافے کا مطالبہ کیا تھا جس کے بعد سرکاری حج کوٹہ بڑھا دیا گیا ہے تاکہ حاجیوں کو اچھی سہولیات میسر کی جا سکیں۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پنجاب میں نسواں بل پر کمیٹی بنا دی گئی ہے 1973 کے آئین کے تحت کوئی بھی قانون اسلام اور شریعت کے منافی نہیں ہو سکتا۔

    ان کا کہنا تھا کہ قرآن کمپلیکس اورملک بھر میں نمازوں کا ایک ہی وقت معین کرنے پر کام جاری ہے جبکہ امام کعبہ بھی جلد پاکستان کا دورہ کریں گے۔