Tag: Hajj rituals

  • مناسک حج کا آغاز

    مناسک حج کا آغاز

    ریاض: مناسک حج کا آغاز آج سے ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق مناسک حج کا آغاز آج سے ہوگیا، کرونا وبا کے بعد پہلی بار 10 لاکھ عازمین حج کی سعادت حاصل کر رہے ہیں۔

    غلاف کعبہ یکم محرم کو تبدیل کیا جائے گا، سعودی وزارت حج و عمرہ نے بتایا ہے کہ اس سال میدان عرفات مسجد نمرہ سے حج کا خطبہ حج الشیخ ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ دیں گے۔

    سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی ایس پی اے کے مطابق مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام کے اندر وبائی امراض کے پیش نظر جدید سہولیات فراہم کی گئی ہیں، اور 11 اسمارٹ روبوٹ سینیٹائزنگ کا کام کر رہے ہیں۔

    ان جدید روبوٹس کے اندر بیک وقت لوکلائزیشن اور میپنگ ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے، جس میں اعلیٰ کارکردگی والے ایٹمائزیشن یونٹ اور بیٹری چارجنگ کی سہولت اور خصوصیت موجود ہے۔

    رواں برس خطبہ حج کون دے گا؟

    سعودی حکام نے حجاج کو ہنگامی صحت کی سہولت فراہم کرنے کے لیے ہیلی کاپٹر بھی مشاعر مقدسہ پہنچا دیے ہیں، اور وہاں فیلڈ اور پہلے سے موجود اسپتال نیز امدادی صحت مراکز کو چوکس کر دیا گیا ہے۔

    وزارت دفاع نے جدہ اور طائف کے اسپتالوں میں بھی حجاج کو ہنگامی صحت خدمات فراہم کرنے کے لیے ہیلی کاپٹروں کا انتظام کیا ہے، جو چوبیس گھنٹے سروس میں ہوں گے۔

  • لبیک الھم لبیک کی صداؤں میں مناسک حج کا آغاز

    لبیک الھم لبیک کی صداؤں میں مناسک حج کا آغاز

    حجاج کرام کی منیٰ میں آمد کے ساتھ مناسک حج کا آغاز ہوگیا ہے، کل حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ ادا کیا جائے گا۔

    کرونا وائرس سامنے آنے کے بعد پچھلے سال محدود حج کی کامیابی کے بعد اس سال ساٹھ ہزار عازمین جن میں سعودی شہری اور مملکت میں مقیم غیر ملکی شامل ہیں، نے مناسک حج کا آغاز کیا ہے۔

    مسجد الحرام میں احتیاطی تدابیر کے ساتھ طواف قدوم ادا کرنے کے بعد عازمین کے قافلے گروپ کی شکل میں منیٰ کے لیے روانہ ہو رہے ہیں، عازمین حج آج منی میں یوم الترویہ گزاریں گے جہاں وہ ظہر، عصر، مغرب، عشا اور پیر کی نماز فجر ادا کریں گے، بعد ازاں کل نو ذی الحجہ کو عازمین حج کے قافلے میدان عرفات پہنچ کر حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ ادا کریں گے۔

    منیٰ جہاں ہر سال خیموں کا شہر آباد ہوتا ہے، اس سال بھی محدود حج کے باعث اس کا ایک حصہ آباد ہوگا، اس سال منی میں حجاج کے لیے چھ ٹاورز اور اکہتر کیمپ یونٹس (خیمہ ) مخصوص کیے گئے ہیں، ٹاورز میں پانچ ہزار جبکہ خیموں میں 55 ہزار حجاج قیام کریں گے، سعودی وزارت حج و عمرہ کے مطابق منیٰ میں حجاج کی رہائش کے تمام انتظامات مکمل ہو چکے ہیں۔

    خیموں اور رہائشی ٹاورز میں کرونا سے بچاؤ کے لیے تمام احتیاطی تدابیر اختیار کی جا رہی ہیں، حجاج کی آمد کے ساتھ ہی تمام اداروں کے اہلکار اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں گے، میدان عرفات میں بھی 60 ہزار حجاج کو ٹھہرانے کے لیے خیمے نصب کردیئے گئے ہیں۔

    میدان عرفات حجاج کے استقبال کے لیے پوری طرح سے تیار ہے، یہاں حجاج نو ذی الحجہ کو ظہر اور عصر کی نمازیں ایک ساتھ ادا کرتے ہیں، بعد ازاں سورج غروب ہونے کے بعد حجاج مغرب کی نماز ادا کیے بغیر مزدلفہ کے لیے روانہ ہوتے ہیں اور وہاں وہ رات گزارتے ہیں۔

  • سعودی حکومت کی حج میں شیطان کو کنکریاں مارنے کے اوقات میں کمی

    سعودی حکومت کی حج میں شیطان کو کنکریاں مارنے کے اوقات میں کمی

    ریاض: سعودی حکومت نے رواں سال حج کے رکن رمی یعنی شیطان کو کنکریاں مارنے کا نیا شیڈول جاری کردیا ہے ، جس کے مطابق رمی کے اوقات میں کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے، یہ فیصلہ گزشتہ سال منیٰ میں بھگدڑ کے واقعہ کی وجہ سے کیا گیا، جس میں دو ہزار سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

    سعودی اخبارات کے مطابق رواں سال منیٰ میں جمرات کے مقام پر شیطان کو کنکریاں مارنے کے اوقات میں 12 گھنٹے تک کم کردیا جائے گا۔

    rami-1

    شیطان کو کنکریاں مارنے کا عمل 3 دن یعنی 10، 11 اور 12 ذوالحج تک جاری رہتا ہے۔

    سعودی وزارت حج کا کہنا ہے کہ رواں سال ایام حج میں عازمین کی حفاظتی تدابیر کے طور پر پہلے روز صبح چھ سے دن 10 بجے تک رمی جمرات پرپابندی ہوگی، دوسرے روز 2 بجے سے شام 6 بجے تک جب کہ تیسرے روز ساڑھے تین گھنٹے کی پابندی ہوگی اور یہ پابندی دن ساڑھے صبح دس بجے سے 2 بجے تک برقرار رہے گی۔

    وزارت حج کے انڈر سیکریٹری حسین الشریف کا کہنا ہے کہ عازمین حج کی آسانی کیلئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے، اس طریقہ کار سے عازمین حج باآسانی رمی کرسکیں گے اور اوقات مین وقفے کے باعث ہجوم کم ہوگا، جس سے بھگدڑ سے بھی بچا جاسکے گا۔


     رمی کیا ہے


    رمی یعنی شیطان کو کنکریاں مارنا حج کا ایک اہم رکن ہے، جس میں مسلمان دوران حج تین علامتی شیطانوں کو کنکر مارتے ہیں، یہ عمل دس، گیارہ اور بارہ ذوالحجہ کو یہ عمل کیا جاتا ہے، ہر حاجی پر لازم ہے کہ تین شیطانوں کو سات سات کنکر ترتیب وار مارے۔ یہ عمل اسلام میں نبی ابراہیم علیہ السلام کی سنت کے طور پر جاری ہے۔

    rami


     مزید پڑھیں : سانحہ منیٰ: بھگدڑ میں شہید ہونے والے حاجیوں کی تعداد 1636 ہوگئی


    واضح رہے کہ گزشتہ سال منیٰ میں پیش آنے والا بھگدڑ کے واقعہ میں 2 ہزار سے زائد افراد جاں بحق ہوئے، لیکن سعودی حکام کی جانب سے 769 افراد کی ہلاکتوں کے اعداد و شمار جاری کیے گئے تھے۔

  • عازمینِ حج آج سے مناسکِ حج کی ادائیگی شروع کریں گے

    عازمینِ حج آج سے مناسکِ حج کی ادائیگی شروع کریں گے

    مکہ: دنیا بھر سے آئے ہوئےلاکھوں مسلمان آج سے مناسکِ حج کی ادائیگی شروع کریں گے، حج کا رکنِ اعظم وقوف عرفات جمعہ کو ہوگا۔

    دنیا بھر سے آئے ہوئے لاکھوں عازمینِ حج مناسکِ حج ادائیگی کے لئے مکہ پہنچ گئے ہیں، جو مکہ مکرمہ سے منیٰ پہنچیں گے، اس سال ایک لاکھ 75ہزار سے زائد پاکستانی فریضہ حج کی سعادت حاصل کرنے حجاز مقدس پہنچے ہیں۔

    حاجی منیٰ میں قیام کے بعد جمعہ کو میدان عرفات پہنچیں گے، جہاں حج کا رکن اعظم وقوف عرفات ہوگا، حجاج کرام مسجد نمرہ میں خطبہ حج سننے کے ساتھ نماز ظہر اور عصر میدان عرفات میں ادا کریں گے۔

    دن بھر عبادت اور دعاؤں میں مشغول رہیں گےاور سورج ڈھلنے کے بعد حاجی مزدلفہ کے لئے روانہ ہوں گے، دس ذوالحج کو نماز فجر کی ادائیگی کے بعد حاجی واپس منیٰ پہنچیں گے، جہاں رمی جمرات کے بعد قربانی کی جائے گی۔