Tag: hajj scheme 2015

  • حج کی سعادت حاصل کرنے خوش نصیب عازمین کے ناموں کا اعلان

    حج کی سعادت حاصل کرنے خوش نصیب عازمین کے ناموں کا اعلان

    اسلام آباد: حج کی سعادت حاصل کرنے خوش نصیب عازمین کے ناموں کا اعلان کردیا گیا، اس سال ایک لاکھ تینتالیس ہزار عازمین حج کی سعادت حاصل کریں گے۔

    اس سال حج کرنے کی سعادت حاصل کرنے والے خوش نصیبوں کے ناموں کا اعلان کردیا گیا، اسلام آباد میں سرکاری حج اسکیم کا اعلان وزیرمذہبی امور سردار یوسف نے کیا،اس بار دولاکھ ستر ہزار ر افراد نے حج کی ادائیگی کیلئے درخواستیں جمع کرائیں،ان میں سے ایک لاکھ تینتالیس ہزار تین سو اڑسٹھ افراد فریضہ حج ادا کرینگے۔۔حج آپریشن سولہ اگست سےشروع کیا جائے گا۔

     وزیرمذہبی امور سردار یوسف کا کہنا تھا اس بار پہلے سے زیادہ بہتر انتظامات کئے جائینگے،گزشتہ سال حج انتظامات کوتمام مکتبہ فکرنےسراہا ہے۔

    خوش نصیب عازمین حج کی فہرست وزارت کی ویب سائٹ پر جاری کر دی جائے گی، درخواست گزار درخواست نمبر کے ذریعے اپنے نام دیکھ سکیں گے۔

  • اسلام آباد: سرکاری حج اسکیم2015 کی کمپیوٹرائز قرعہ اندازی آج ہوگی

    اسلام آباد: سرکاری حج اسکیم2015 کی کمپیوٹرائز قرعہ اندازی آج ہوگی

    اسلام آباد : سرکاری حج اسکیم دوہزار پندرہ کے تحت اکہتر ہزار سے زائد عازمین کے انتخاب کے لئے کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی آج اسلام آباد میں ہوگی۔

    سرکاری حج اسکیم دوہزارپندرہ کے خوش نصیبوں کی قرعہ اندازی آج ہوگی، وزارت مذہبی امور کے مطابق سرکاری اسکیم اور نجی آپریٹرز کے ذریعے اس سال کُل ایک لاکھ تینتالیس ہزار تین سو اڑسٹھ افراد فریضہ حج ادا کریں گے۔

    جس کے لئے سرکاری حج اسکیم کے تحت اکہتر ہزار سے زائد عازمین کے انتخاب کے لئے کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی آج اسلام آباد میں ہوگی۔

    وفاقی مذہبی امور سردار محمد یوسف ایڈیٹوریم وزارت مذہبی امور میں کمپیوٹر کا بٹن دبا کر دولاکھ سترہزار میں سے اکہترہزار خوش نصیبوں کا فیصلہ کرینگے۔

    کامیاب درخواست گزاروں کے ناموں کی فہرست فوری طور پر وزارت کی ویب سائٹ پر شائع کر دی جائے گی۔

    وزارت مذہبی امور کے مطابق کامیاب درخواست گزاروں کو خط اور موبائل پر ایس ایم ایس کے ذریعے بھی اطلاع دی جائے گی، آج ہی ملک بھر میں بینکوں کوبھی تفصیلات فراہم کردی جائینگی۔