Tag: Hajj season 2024

  • عازمین حج کی آمد : غلاف کعبہ کو بلند کردیا گیا

    عازمین حج کی آمد : غلاف کعبہ کو بلند کردیا گیا

    مکہ المکرمہ : حرمین شریفین انتطامیہ کی جانب سے حج سیزن کے آغاز پر غلاف کعبہ کو بلند کردیا گیا جس کا مقصد حج کے رش میں اسے نقصان سے بچانا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق برسوں سے جاری روایت پر عمل کرتے ہوئے غلاف کعبہ تقریباً 3 میٹر اونچا کرکے نیچے والے حصے کو سفید کپڑے سے ڈھانپ دیا گیا ہے جسے ’احرام‘ کہا جاتا ہے۔

    گزشتہ سال کی طرح اس بار بھی یہ عمل حج سے قبل احتیاطی تدابیر کے ساتھ مسجد الحرام اور مسجد نبوی کی جنرل پریذیڈنسی کے سربراہ اعلیٰ شیخ ڈاکٹرعبدالرحمٰن السدیس کی زیر نگرانی مکمل کیا گیا ہے۔

    اس حوالے سے حرم انتظامیہ کا کہنا ہے کہ غلاف کعبہ کو رمضان المبارک اور حج سیزن کے دوران اوپر اٹھادیا جاتا ہے کیونکہ ان دنوں دنیا بھر سے لاکھوں کی تعداد میں عمرہ زائرین اور عازمین حج ارض مقدس آتے ہیں۔

    واضح رہے کہ غلاف کعبہ کو چاروں اطراف سے بلند کیا جاتا ہے اس عمل میں خصوصی ڈوریاں استعمال کی جاتی ہیں جن سے غلاف کعبہ کو بلند کرکے باندھا جاتا ہے۔

    غلاف کعبہ کو سال میں 2 بار بلند کرنے کا عمل برسوں سے جاری ہے اور یہ ایک طرح سے روایت کا حصہ بن چکا ہے اسی لیے اس پر ہر برس عمل کیا جاتا ہے۔

    غلاف کعبہ کو بلند کرنے کےلیے مخصوص ٹیمیں ہیں جن میں 50 سے زائد افراد شرکت کرتے ہیں جبکہ خصوصی سیڑھی بھی اس کام کےلیے مخصوص ہے۔

  • حج سیزن میں ڈرونز اور فضائی ٹیکسیاں استعمال کرنے کا فیصلہ

    حج سیزن میں ڈرونز اور فضائی ٹیکسیاں استعمال کرنے کا فیصلہ

    سعودی عرب میں رواں سال حج سیزن کے دوران ڈرونز اور فضائی ٹیکسیاں استعمال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    سعودی خبر رساں ادارے العربیہ نیٹ کے مطابق وزیر ٹرانسپورٹ و لاجسٹک سروس انجینئرصالح الجاسر کا کہنا ہے کہ امسال حج سیزن میں جدید ترین ٹیکنالوجی کو استعمال کیا جائے گا۔

    وزیر ٹرانسپورٹ و لاجسٹک سروس انجینئر صالح الجاسر کا کہنا تھا کہ حج 2024 میں جدید ٹیکنالوجیز کا استعمال کرتے ہوئے فضائی ٹیکسیاں اور ڈرونز کو استعمال کیا جائے گا۔

    انجینئرالجاسر کے مطابق عازمین حج کی نقل وحمل کو منظم کرنے کے لیے مرتب شدہ جامع پروگرام کے تحت وقت مقررہ پرعملی اقدامات کرنا ہوتے ہیں، حج سیزن میں ٹرانسپورٹ اور لاجسٹک کا شعبہ انتہائی اہمیت کا حامل ہوتا ہے۔

    وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا کہ آخری عازم حج کے سعودی عرب سے روانہ ہونے تک خدمات کا سلسلہ جاری رکھا جاتا ہے اور حج سیزن کے آغاز سے ہی وزارت کے اہلکار مستعد ہوجاتے ہیں پہلے عازم حج کے مملکت آنے کے ساتھ ہی خدمات فراہم کرنے کا سلسلہ شروع ہوجاتا ہے۔

    گزشتہ برس حج سیزن میں وزارت نقل وحمل نے 38 ہزار اہلکاروں پر مشتمل گرینڈ فورس کے ذریعے حج آپریشن کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

    عازمین حج کے لئے آب زم زم سے متعلق اہم خبر

    انہوں نے کہا کہ گزشتہ برس کی طرح امسال بھی اسی طرح حج سیزن کا آغاز کردیا گیا ہے۔ فضائی، بری اور ریلوے تمام ذرائع سے آنے والے عازمین کی ہر طرح سے خدمت کی جارہی ہے۔

  • حج سیزن 2024: مکہ مکرمہ میں داخلے کیلئے کیا کرنا ہوگا؟

    حج سیزن 2024: مکہ مکرمہ میں داخلے کیلئے کیا کرنا ہوگا؟

    سعودی عرب میں حج سیزن 2024 کی مناسبت سے سعودی محکمہ امن عامہ نے 4 مئی 2024 سے حج سیزن کے حوالے سے ضوابط پر عملدرآمد کے آغاز کا اعلان کردیا ہے۔

    سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کی رپورٹ کے مطابق محکمہ امن عامہ کا کہنا ہے کہ مکہ مکرمہ میں داخلے کیلیے انٹری پرمٹ لازمی دکھانا ہوگا۔ ’نئے ضوابط کا مقصد حج کے عمل کو بہتر اور عازمین حج کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے‘۔

    سعودی محکمہ امن عامہ کے مطابق ’حج 2024 کے قواعد و ضوابط پر عمل درآمد کے لیے ایسے کسی بھی شخص کو جس کے پاس متعلقہ ادارے کی جانب سے حج مقامات پر کام کے لیے داخلے کا اجازت نامہ نہیں ہوگا انہیں اور بغیر پرمٹ مکہ جانے والی گاڑیوں کو واپس روانہ کردیا جائے گا‘۔

    ’ایسے افراد جن کے پاس مکہ سے جاری کردہ اقامہ، عمرہ پرمٹ یا حج پرمٹ ہوگا تو وہ اس سے مستثنی ہوں گے‘۔

    سعودی عرب: کن ویزوں پر آنے والے حج نہیں کرسکیں گے؟

    واضح رہے کہ سعودی قوانین کے مطابق حج سیزن کے دوران کسی سعودی شہری یا مقیم غیر ملکی کو بغیر اجازت نامے کے مکہ مکرمہ اور مشاعر مقدسہ جانے کی اجازت نہیں دی جاتی، اس کے لئے اجازت نامہ لازمی شرط ہے۔