Tag: Hajj

حج اسلام کا ایک بنیادی رکن ہے، جو ہر بالغ اور جسمانی طور پر صحت مند مسلمان پر فرض ہے، جس کے پاس اس کی ادائیگی کے لیے ضروری مالی وسائل موجود ہوں۔ حج مکہ مکرمہ میں انجام دیا جاتا ہے، جو مسلمانوں کے لیے مقدس ترین شہر ہے۔

  • سعودی عرب: حج مہم کے جعلی اشتہارات سے خبردار

    سعودی عرب: حج مہم کے جعلی اشتہارات سے خبردار

    ریاض: سعودی عرب میں حج مہم کے جعلی اشتہارات شائع کرنے پر 2 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

    العربیہ کے مطابق سعودی عرب میں مکہ مکرمہ ریجن کی پولیس نے دو ایسے افراد کو گرفتار کیا ہے جو مقدس مقامات کے اندر حجاج کے لیے رہائش اور نقل و حمل سے متعلق جعلی اور گمراہ کن اشتہارات شائع کرنے میں ملوث تھے۔

    گرفتار افراد میں ایک رہائشی اور ایک سعودی شہری شامل ہیں، سعودی وزارت حج و عمرہ نے خبردار کیا ہے کہ حج کے خواہاں افراد اپنے ممالک میں سوشل میڈیا پر خدمات کی تشہیر کرنے والی جعلی حج مہم کا شکار نہ ہوں۔May be an image of ‎2 people and ‎text that says '‎لاحج بلاتصريح الإثنين 23 شوال 1446 الموافق 21 أبريل p2025 قبضت شرطة منطقة مكة المكرمة على مقيم من الجنسية السودانية ومواطن لارتكابهما عمليات نصب واحتيال بنشر إعلانات حملات حج وهمية ومضللة عبر مواقع التواصل الاجتماعي بتوفير سكن ونقل للحجاج داخل المشاعر المقدسة، وجرى إيقافهما واتخاذ الإجراءات النظامية بحقهما وإحالتهما إلى النيابة .العامة. وأهاب الأمن العام بالمواطنين والمقيمين إلى الالتزام بأنظمة وتعليمات الحج، والابلاغ عمن يخالف ذلك بالاتصال بالرقمين (911) في مناطق مكة المكرمة والرياض والشرقية (999)g في بقية مناطق المملكة. العام الذمن الأمنعام شرطة منعقة 25A المكرمة GOV @SECURITY x MOLGOVSA Q‎'‎‎

    سعودی وزارت کے مطابق صرف سعودی عرب میں متعلقہ حکام کی طرف سے جاری کردہ حج ویزا حاصل کر کے، اور دیگر ممالک کے حج امور کے دفاتر کے ذریعے ہی حج ممکن ہو سکتا ہے۔


    سعودی عرب: غیر یقینی موسم کے باعث ریڈ الرٹ جاری


    وزارت نے وضاحت کی ہے کہ حج کے لیے پلیٹ فارم ’’ نسک حج‘‘ بھی استعمال کیا جا سکتا ہے، حج کے خواہش مندوں کو سرکاری سعودی انتباہات مسلسل جاری کیے جا رہے ہیں اور ان پر زور دیا جا رہا ہے کہ وہ جعلی مہمات کا شکار ہونے سے گریز کریں۔

    حج کے خواہش مندوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ حج کی سعادت کے حصول کو ممکن بنانے کے لیے صرف سرکاری چینلز کے ساتھ معاملات طے کریں۔

  • سرکاری حج پیکیج :  رواں سال جانے والے عازمین کے لیے بڑی خوشخبری آگئی

    سرکاری حج پیکیج : رواں سال جانے والے عازمین کے لیے بڑی خوشخبری آگئی

    اسلام آباد : سرکاری حج پیکیج کے حوالے سے رواں سال جانے والے عازمین کے لیے بڑی خوشخبری آگئی، اب 40 روز کے سرکاری حج پیکیج کی قیمت کیا ہوگی؟۔

    تفصیلات کے مطابق عازمین کو گزشتہ سال کی نسبت کم خرچ پر زیادہ سہولیات ملیں گی، ذرائع نے بتایا کہ سرکاری اسکیم کے تحت حج اخراجات کا حتمی تخمینہ تیار کرلیا گیا ہے۔

    ذرائع نے بتایا کہ 40 روز کے سرکاری حج پیکیج کی قیمت ساڑھے 10 لاکھ روپے مقرر کردی گئی ہے، ابتدائی طور پر 10لاکھ 75 ہزار سے 11 لاکھ 75 ہزار کا تخمینہ لگایا گیا تھا۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ وزارت مذہبی امور نے ابتدائی تخمینے کی بنیاد پر ہی حج درخواستیں وصول کیں، ذرائع نے کہا کہ سعودی عرب میں معاہدوں کے بعد حج اسکیم کا حتمی تخمینہ تیار کیا گیا۔

    ذرائع نے کہا کم دورانیے کے شارٹ حج پیکج کی قیمت 11 لاکھ روپے فی کس ہوگی، تمام عازمین حج کو منیٰ میں روم کولر کی جگہ اب ایئرکنڈیشن کی سہولت ملے گی، جبکہ کپڑے کے خیمے کی جگہ جیسم بورڈ،میٹرس کی جگہ صوفہ کم بیڈ کی سہولت شامل ہیں۔

    وزارت مذہبی امور کے مطابق اس سال منیٰ میں عازمین حج کے لیے شیلف کی سہولت بھی حج پیکیج میں شامل ہیں۔

    اس کے ساتھ سعودی عرب میں معاہدوں کے بعد ہوٹل کے اخراجات میں نمایاں کمی ہوئی ہے ، ہوٹل کے ڈبل بیڈ کے اضافی چارجز میں 74 ہزار روپے کم کردیے گئے ہیں۔

    ڈبل بیڈ کے 2 لاکھ 59 ہزار کی بجائے اب ایک لاکھ 85 ہزار روپے لیے جائیں گے جبکہ ٹرپل بیڈ کے اضافی چارجز بھی ساڑھے 86 ہزار سے کم ہوکر 63 ہزار مقرر کئے گئے ہیں۔

    اس حوالے سے وزارت مذہبی امور حتمی حج اخراجات کا اعلان چند روز میں کرے گی۔

    Hajj حج سے متعلق خبریں  

  • عازمین حج سے قربانی کے لیے کتنی رقم لی جا رہی ہے؟

    عازمین حج سے قربانی کے لیے کتنی رقم لی جا رہی ہے؟

    اسلام آباد: پاکستانی عازمین حج قربانی کی مد میں مجموعی طور پر 9 ارب 94 کروڑ 61 لاکھ 50 ہزار روپے خرچ کریں گے۔

    ذرائع مذہبی امور کا کہنا ہے کہ عازمین حج سے جانوروں کی قربانی کے لیے فی کس 55 ہزار 500 روپے لیے جا رہے ہیں، سرکاری حج اسکیم کے تحت 35 ہزار سے زائد عازمین نے قربانی کی رقم جمع کرا دی۔

    وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ عازمین نے سرکاری حج کے تحت مجموعی طور پر 1 ارب 94 کروڑ 25 لاکھ روپے جمع کرا دیے ہیں۔

    واضح رہے کہ پاکستان سے رواں سال 1 لاکھ 79 ہزار 210 عازمین سرکاری اور نجی اسکیم کے تحت حج ادا کریں گے، 89 ہزار 605 عازمین سرکاری اسکیم اور اتنے ہی پرائیویٹ اسکیم کے تحت حجاز مقدس جائیں گے۔

  • سعودی عرب: حج کانفرنس و نمائش کا آج سے آغاز ہوگا

    سعودی عرب: حج کانفرنس و نمائش کا آج سے آغاز ہوگا

    سعودی عرب میں خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیر سرپرستی منعقد ہونے والی حج کانفرنس و نمائش کے چوتھے ایڈیشن کا افتتاح آج جدہ اسپرڈوم میں نائب گورنر مکہ مکرمہ ریجن شہزادہ سعود بن مشعل بن عبدالعزیز کریں گے۔

    سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وزارتِ حج وعمرہ کے زیر انتظام ضیوف الرحمن خدمت پروگرام کے تعاون سے کانفرنس و نمائش کا انعقاد کیا گیا ہے۔

    کانفرنس میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے 280 سے زائد ادارے شرکت کریں گے، جبکہ 120 سے زیادہ اسپیکرز اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔

    سعودی عرب میں ہونے والی کانفرنس 13 سے 16 جنوری تک جاری رہے گی جس میں 75 کے قریب مذاکراتی سیشنز ہوں گے جن میں عازمین حج کو مختلف خدمات فراہم کرنے والے اداروں کے ذمہ داران اپنی آرا و تجاویز پیش کریں گے۔

    کانفرنس میں حج خدمات فراہم کرنے والے مقامی اور 100 سے زائد بین الاقوامی اداروں کے اعلی عہدیدار بھی موجود ہوں گے۔

    رپورٹس کے مطابق کانفرنس، مختلف ممالک کے حج مشنز اور عازمین کو خدمات فراہم کرنے والے اداروں کے مابین تعاون کا اہم ذریعہ ہو گی جس سے فراہم کی جانے والی خدمات کے معیار کو مزید بہترکیا جاسکے گا۔

    امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ کانفرنس میں ایک لاکھ 50 ہزار سے زائد زائرین کے علاوہ ہندوستان سمیت مختلف ممالک کے سفیر، وزرا اور خدمات فراہم کرنے والی مقامی اور عالمی اداروں کے ذمہ دار بھی شرکت کریں گے۔

    دوسری جانب پاکستان حج درخواستیں جمع کرانے سے رہ جانے والے عازمین کے لیے بڑی خوشخبری آگئی، وزارت مذہبی امور نے سرکاری اسکیم کے تحت بچ جانے والے کوٹے پر دوبارہ حج درخواستیں لینے کا فیصلہ کرلیا۔

    ذرائع کے مطابق سرکاری اسکیم کے تحت مزید 5 ہزار عازمین فریضہ حج ادا کر سکیں گے، آئندہ ہفتے سے پانچ ہزار درخواستیں وصول کی جائیں گی، نئی حج درخواستوں کی وصولی کیلئے 5 روز مقرر کرنیکی تجویز زیر غور ہے۔

    حج کوٹہ بڑھانے کیلئے کونسا ایشیائی ملک سعودی حکام سے بات چیت کررہا ہے؟

    ذرائع کا کہنا ہے کہ سرکاری حج اسکیم کے تحت 81 ہزار 500 حج درخواستیں موصول ہوئیں تھیں، سرکاری حج اسکیم میں رہ جانیوالے 5 ہزار کے کوٹے پر درخواستیں وصول کی جائیں گی۔

  • حج درخواستیں جمع کرانے سے رہ جانے والے پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری

    حج درخواستیں جمع کرانے سے رہ جانے والے پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری

    حج درخواستیں جمع کرانے سے رہ جانے والے عازمین کے لیے بڑی خوشخبری آگئی، وزارت مذہبی امور نے سرکاری اسکیم کے تحت بچ جانے والے کوٹے پر دوبارہ حج درخواستیں لینے کا فیصلہ کرلیا۔

    وزارت مذہبی امور کے ذرائع  کے مطابق سرکاری اسکیم کے تحت مزید 5 ہزار عازمین فریضہ حج ادا کر سکیں گے، آئندہ ہفتے سے پانچ ہزار درخواستیں وصول کی جائیں گی، نئی حج درخواستوں کی وصولی کیلئے 5 روز مقرر کرنےکی تجویز زیر غور ہے۔

    حج درخواستوں کی وصولی کا کل آخری دن

    ذرائع کا کہنا ہے کہ سرکاری حج اسکیم کے تحت 81 ہزار 500 حج درخواستیں موصول ہوئیں تھیں، سرکاری حج اسکیم میں رہ جانیوالے 5 ہزار کے کوٹے پر درخواستیں وصول کی جائیں گی۔

     وزارت مذہبی امور نے نئی حج درخواستوں پر قرعہ اندازی بھی نہ کرانے کا بھی فیصلہ کیا ہے، پہلےآئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر کنفرم حج ٹکٹ دیا جائے گا۔

  • 2025 میں کون لوگ حج نہیں کر سکیں گے؟ سعودی عرب کی ایڈوائزری آ گئی

    2025 میں کون لوگ حج نہیں کر سکیں گے؟ سعودی عرب کی ایڈوائزری آ گئی

    کراچی: سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے مذہبی امور کو حج 2025 سے متعلق ہیلتھ ایڈوائزری موصول ہو گئی ہے۔

    ترجمان مذہبی امور کے مطابق سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے اگلے برس کے حج کے لیے ایک ہیلتھ ایڈوائزری موصول ہوئی ہے، موصولہ مراسلے کے مطابق پیچیدہ امراض میں مبتلا افراد کو سفرِ حج پر روانہ نہیں ہو سکیں گے۔

    ایڈوائزری کے مطابق شدید موسم کے پیش نظر صرف تندرست و توانا عازمین کو سفرِ حج کی اجازت دی جائے گی، گردے، دل، پھیپھڑے، جگر اور کینسر کے پیچیدہ مریضوں کو سفرِ حج کی اجازت نہیں ہوگی۔

    ترجمان کے مطابق ڈیمنشیا اور متعدی امراض مثلاً ٹی بی اور کالی کھانسی سے متاثر افراد کو بھی سفر حج کی اجازت نہیں ہوگی۔ 12 سال سے کم عمر بچے اور حاملہ خواتین بھی حج کے لیے نہیں جا سکیں گی۔

    ایڈوائزری کے مطابق عازمینِ حج کے لیے گردن توڑ بخار، کرونا وائرس، موسمی انفلوئنزا، اور پولیو ویکسین لگوانا لازم ہوگا۔

  • سعودی عرب: حج کیلئے ایک ہزار سے زائد شاہی مہمانوں کی مملکت آمد

    سعودی عرب: حج کیلئے ایک ہزار سے زائد شاہی مہمانوں کی مملکت آمد

    سعودی عرب میں دنیا بھر سے عازمین حج کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، حکومت کی جانب سے عازمین حج کی سہولت کے پیش نظر بہترین انتظامات کئے گئے ہیں۔

    سعودی خبر رساں ادارے سبق نیوز کے مطابق سعودی وزارت اسلامی امور نے خادم حرمین شریفین کے پروگرام کے تحت حج کے لیے آنے والے 9ممالک کے مزید 145 شاہی مہمانوں کو خوش آمدید کہا ہے۔

    رپورٹس کے مطابق اب تک 75 ملکوں کے ایک ہزار 75 شاہی مہمان مکہ مکرمہ پہنچ چکے ہیں۔

    شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی خصوصی دعوت پر دنیا بھر کے 88 ممالک کے 3 ہزار 322 عازمین فریضہ حج ادا کریں گے۔

    خصوصی دعوت پر پہنچنے والوں میں دو ہزار عازمین فلسطین میں شہید ہونے اور زخمی ہونے والوں کے لواحقین میں سے ہوں گے جبکہ 22 عازمین سعودی عرب میں علیحدہ ہونے والے سیامی بچوں کے والدین ہوں گے۔

    سعودی وزیر اسلامی امور کے مطابق وزارت نے پروگرام کے جنرل سیکرٹریٹ کے ذریعے شاہی فرمان کے نفاذ کے تمام طریقہ کار کو سفارت خانوں اور بیرون ملک وزارت کے مذہبی اتاشیوں کے ساتھ ہم آہنگی کے ساتھ مکمل کر لیا ہے۔

    واضح رہے کہ اس سال خطبہ حج اردو سمیت 20 بین الاقوامی زبانوں میں نشر کیا جائے گا اور یہ خطبہ دنیا کے ایک ارب سے زائد لوگ سن اور دیکھ سکیں گے۔

    خطبہ حج اسمارٹ موبائل فون، حرمین شریفین کی ویب سائٹ اور منارۃ الحرمین پلیٹ فارم کے ذریعے بھی پیش ہوگا۔

    اس حوالے سے مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ کے امور کے لیے جنرل پریذیڈنسی عرفات کے خطبے کے لیے اب تک کا سب سے بڑا ترجمہ پروجیکٹ شروع کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔

    حرمین شریفین میں دینی امور کے سربراہ شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے تصدیق کی کہ خطبہ حج کے ترجمے کی تیاریاں مکمل ہیں۔ یہ 20 بین الاقوامی زبانوں میں بیک وقت ڈیجیٹل چینلز، پلیٹ فارمز اور سوشل میڈیا کے ذریعے نشر ہوگا۔

    سعودی عرب: حج ضوابط کی خلاف ورزی پر مزید 18 افراد کو سزا

    ایس پی اے کے مطابق یہ اہم منصوبہ مملکت کے مذہبی روادری، اعتدال اور امن کے پیغام کو اجاگر کرنے،اسلام کی حقیقی تصویر اور اس کی اعلی اقدار کو ظاہر کرنے کی کوشش کرتا ہے۔

  • سعودی عرب: حج موسم کے دوران غیر ملکیوں کیلئے خوشخبری

    سعودی عرب: حج موسم کے دوران غیر ملکیوں کیلئے خوشخبری

    سعودی عرب کی وزارت ہیومن ریسورسز کی جانب سے رواں سال موسم حج کے دوران عارضی ملازمت کے خواہشمند سعودی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو موقع فراہم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

    سعودی خبر رساں ادارے سبق ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق موسم حج کے دوران عارضی ملازمت کے خواہشمند ’اجیر‘ ویب سائٹ پر اپنی سی وی اپ لوڈ کرسکتے ہیں۔

    وزارت کا کہنا تھا کہ ’موسم حج کے دوران خدمات فراہم کرنے والے اداروں کو عارضی ملازمین تلاش کرنے میں آسانی ہوگی نیز ملازمین کو بھی یہی سہولت حاصل ہوگی کہ وہ تمام اداروں میں اپنی خدمات پیش کر سکیں گے‘۔

    وزارت کے مطابق ’اجیر ویب سائٹ پر حج کے متعلق خدمات کے لیے الگ لنک مختص کئے گئے ہیں، جہاں عارضی ملازمت کے خواہشمندوں کو اجازت نامے جاری کئے جائیں گے‘۔

    وزارت کی جانب سے اس بات کی وضاحت کی گئی کہ ’مشاعر مقدسہ میں خدمات فراہم کرنے والے افراد کے لیے خصوصی اجازت نامہ حاصل کرنا ضروری ہے‘۔

    ’اجیر ویب سائٹ کے ذریعہ موسم حج کے دوران خدمات انجام دینے کے لیے اداروں کو بیرون ملک سے ملازمین لانے کی ضرورت نہیں ہوگی‘۔

    واضح رہے کہ اجیر ویب سائٹ ملازمت کے لیے لچکدار اور آسانی پر مبنی سہولت ہے جس سے اداروں سمیت ملازمین بھی فیضیاب ہوسکتے ہیں۔

  • سعودی وزارت حج و عمرہ نے نئی ہدایات جاری کردیں

    سعودی وزارت حج و عمرہ نے نئی ہدایات جاری کردیں

    سعودی وزارت حج وعمرہ نے نئی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ رواں سال حج کے لیے اندورن مملکت اور بیرونی عازمین ویکسینیشن کا کورس مکمل کرائیں۔

    عرب میڈیا کے مطابق وزارت وعمرہ نے کہا ہے کہ ’داخلی عازمین حج کے لیے ضروری ہے کہ وہ صحتی ایپ پر ویکسینیشن سرٹیفیکٹ کو مکمل طور پر اپ ڈیٹ رکھیں۔‘

    جس میں کووڈ 19 ایڈوانس کی ایک ڈوز جبکہ انفلونزا ویکسین اور گزشتہ 5 برس کے دوران لگائی گئی گردن توڑ بخار کی ویکسین کا اپ ڈیڈڈ سرٹیفیکٹ ہونا ضروری ہے جو صحتی ایپ پر ویکسینیشن کرانے کے بعد جاری کیا جاتا ہے۔

    بیرون مملکت سے آنے والے عازمین حج کو بھی وزارت حج کی جانب سے ہدایات جاری کی گئیں کہ وہ ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کا خیال رکھیں اور اسے حج درخواست کے ساتھ جمع کرائیں۔

    سعودی وزارت صحت کی جانب سے معلوماتی لنک بھی جاری کئے گئے ہیں، جس میں تمام تفصیلات اور امور صحت کے حوالے سے دیگر ہدایات وضاحت سے بیان کی گئی ہیں۔

    اس سے قبل سعودی وزارت حج و عمرہ نے عمرہ ویزے کی مدت سے متعلق وضاحت دیتے ہوئے کہا تھا کہ عمرہ ویزا اب 3 ماہ کے لیے جاری کیا جارہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی وزارت حج و عمرہ نے اپنے ایکس (ٹوئٹر) اکاؤنٹ پر صارفین کے سوال پر عمرہ ویزے کی مدت سے متعلق وضاحت جاری کردی۔

    جس میں کہا ہے کہ عمرہ ویزا اب 3 ماہ کے لیے جاری کیا جارہا ہے اور اور اس کی تین ماہ کی میعاد ویزے کے اجرا سے شروع ہوجائے گی۔

    پی آئی اے کا حج آپریشن کب سے شروع ہوگا؟ تاریخ سامنے آگئی

    صارفین نے سوال کیا تھا کہ عمرہ ویزے کی میعاد کب سے شروع ہوتی ہے؟ جس کے جواب میں وزارت حج و عمرہ نے کہا کہ عمرہ ویزے کی میعاد اس کے اجرا کی تاریخ سے تین ماہ ہے بشرطیکہ اس کی میعاد ہجری سال کی 15 ذی قعدہ کے بعد ختم نہ ہو۔

  • پاکستانی حجاج کرام کی واپسی آج سے شروع ہوگی

    پاکستانی حجاج کرام کی واپسی آج سے شروع ہوگی

    کراچی: سعودی عرب سے پاکستانی حجاج کرام کی واپسی آج سے شروع ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق مناسک حج کی ادائیگی کے بعد حجاج کرام مکہ مکرمہ سے رخصت ہونے لگے ہیں، پاکستانی حجاج کرام کی واپسی آج سے شروع ہوگی۔

    ترجمان وزارت مذہبی امور نے بتایا ہے کہ جدہ ایئر پورٹ سے پہلی 3 حج پروازوں کے ذریعے 693 حجاج کرام وطن واپس پہنچیں گے، پہلی حج پروازیں جدہ سے کراچی، فیصل آباد اور اسلام آباد پہنچیں گی۔

    جدہ سے حج فلائٹ آپریشن 20 جولائی تک جاری رہے گا، حجاج کرام کی مکہ سے مدینہ روانگی کا آغاز 5 جولائی سے ہوگا، 38 ہزار حجاج کرام کو مدینہ منورہ بھجوایا جائے گا، اور مدینے سے آخری حج پرواز 2 اگست کو وطن واپس پہنچے گی۔