Tag: Hajj2017

  • معمر ترین خاتون فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے سعودیہ پہنچ گئیں

    معمر ترین خاتون فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے سعودیہ پہنچ گئیں

    جدہ: انڈونیشیاء کی 104 سالہ معمر ترین خاتون ’ماریا مرگینی محمد‘ فریضہ حج ادا کرنے کے لیے سعودی عرب پہنچ گئیں۔

    سعودی سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق انڈونیشیاء کی 104 سالہ معمر ترین ہفتے کے روز جدہ کے شاہ عبدالعزیز ائیرپورٹ کے ذریعے فریضہ حج ادا کرنے کے لیے سعودی عرب پہنچی۔

    اس موقع پر خاتون کے استقبال کا خصوصی تیاریاں کی گئیں تھیں اور وزارتِ ثقافت کے نمائندے، جدہ میں تعینات انڈونیشیاء کے سفیر جنرل محمد شرف دین کے علاوہ متعلقہ اداروں کے نمائندوں نے خاتون کو خوش آمدید کہا۔

    انڈونیشیاء کی معمر خاتون ماریا مرگینی محمد نے حجاز مقدس پہنچ کر عمرہ ادا کیا اور سعودی حکومت کی جانب سے کیے جانے والے انتظامات پر انتظامیہ کا شکریہ بھی ادا کیا۔

    یاد رہے دنیا بھر کے مسلمان عازمین ذوالحجۃ فریضہ مقدسہ ادا کرنے کے لیے سعودی عرب پہنچتے ہیں، سعودی حکومت کے مطابق رواں برس 15 لاکھ سے زائد حج کی سعادت حاصل کریں گے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • جنید جمشید کا بیٹا والد کے نام کا حج کرنے کے لیے روانہ

    جنید جمشید کا بیٹا والد کے نام کا حج کرنے کے لیے روانہ

    کراچی: طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے معروف ثناء خوان جنید جمشید کے صاحبزادے سیف اللہ نے کہا ہے کہ میں بابا کے نام کا حج کرنے جارہا ہوں، اگر کوئی دعا کروانا چاہیے وہ اپنے پیغامات بھیج سکتا ہے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ویڈیو پیغام میں سیف اللہ جنید جمشید نے کہا کہ ’’میرے لیے بہت خوشی کا موقع ہے کیونکہ اللہ نے مجھے دوبارہ حج کرنے کا موقع فراہم کیا‘‘۔

    انہوں نے کہا کہ ’جس طرح گزشتہ سال ہماری پوری فیملی نے بابا کے ساتھ حج کیا تھا میں اُسی طرح یہ والا حج بابا کے نام کا کرنا چاہتا ہوں، جتنے بھی لوگ اس سال حج کررہے ہیں وہ بہت خوش نصیب ہیں اور انہیں اس بات پر خوش بھی ہونا چاہیے‘۔

    ویڈیو پیغام دیکھنے کے لیے نیچے جائیں

    سیف اللہ جنید جمشید نے کہا کہ ’جو لوگ حج کررہے ہیں انہوں خوش ہونا چاہیے کیونکہ وہ دوبارہ اس اہم سعادت کو ادا کرنے جارہے ہیں تاہم جو لوگ نہیں کررہے انہیں ذی الحجۃ کے ان دس دنوں کا بہت اچھی طرح سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں‘۔

    جنید جمشید کے صاحبزادے نے کہا کہ ’اگر آپ اپنے لیے کوئی دعا کروانا چاہتے ہیں تو مجھے ضرور اپنے پیغامات بھیجیں‘۔

    جنید جمشید کے بیٹے کی ویڈیو دیکھیں

    خیال رہے 7 دسمبر کو ایبٹ آباد کے مقام حویلیاں کے مقام پر چترال سے اسلام آباد جانے والی پرواز پی کے 661 کو حادثہ پیش آیا تھا جس کے نتیجے میں جنید جمشید سمیت 48 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

    جنید جمشید کا سفر زندگی

    واضح رہے معروف مبلغ جنید جمشید کی پیدائش 3 ستمبر 1964 کو کراچی میں ہوئی، والد کا تعلق پاکستان ائیرفورس سے ہونے کے باعث آپ کے والد نے ابتدائی طور پر کوشش کی کہ آپ کو اُسی شعبے سے وابستہ رکھا جائے۔

    دورہِ طالب علمی میں میوزک سے لگاؤ ہونے کے بعد دوست احباب کے ساتھ مل کر ایک بینڈ تشکیل دیا، جس نے 1983 میں پشاور اور پھر اسلام آباد یونیورسٹی میں اپنی فن کا مظاہرہ کیا،  بعد ازاں اس چھوٹے سے بینڈ وائٹل سائنس نے دنیا بھر میں نام روشن کیا اور دل دل پاکستان جیسے مشہور قومی نغموں کی تخلیق کی۔

    مزید تفصیل پڑھیں : جنید جمشید کا سفر زندگی


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • حج قرعہ اندازی: خوش نصیبوں کے ناموں کا اعلان

    حج قرعہ اندازی: خوش نصیبوں کے ناموں کا اعلان

    اسلام آباد: سرکاری اسکیم کے تحت حج قرعہ اندازی کا عمل مکمل ہونے کے بعد خوش نصیب عازمین کے ناموں کا اعلان کردیا گیا، وفاقی مذہبی امور سردار یوسف نے کہا کہ ایک لاکھ 75 ہزار 26 افراد سرکاری اسکیم کے تحت حج ادا کریں گے۔

    اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سردار یوسف نے کہا کہ سرکاری اسکیم کے تحت حج پر جانے والے خواہش مند افراد کی 3 لاکھ، 86 ہزار اور چھیانوے درخواستیں وصول ہوئیں جن کی قرعہ اندازی کمپیوٹر ائزڈ طریقے سے کی گئی۔

    انہوں نے کہا کہ خوش نصیبوں کو بذریعہ مسیج آج شام تک اطلاع دے دی جائے گی جبکہ وزارتِ مذہبی امور کی ویب سائٹ سے بھی نام چیک کیے جاسکیں گے۔

    اپنا نام چیک کرنے کے لیے لنک درج ذیل لنک پر کلک کریں:

    http://www.hajjinfo.org

     

    سردار یوسف نے کہا کہ حج کی پروازیں یکم ذی العقد سے روانہ ہوں گی، پچاس فیصد افراد مکہ اور بقیہ کو مدینہ بھیجا جائے گا، انہوں نے مزید کہا کہ 90 سال سے زائد عمر کے 197 افراد کو بھی منتخب کیا گیا ہے جو حج ادا کرسکیں گے۔

    خیال رہےکہ سرکاری اسکیم کےتحت حج درخواستوں کی وصولی کاعمل 17اپریل  سےشروع ہوا جو رواں ماہ 26اپریل تک جاری رہا۔اس دوران  3لاکھ سے زائد درخواستیں وصول ہوئیں۔

    سرکاری اسکیم کے تحت حج درخواستیں حبیب بینک لمیٹڈ،یونائٹیڈ بینک لمیٹڈ، نیشنل بینک آف پاکستان، مسلم کمرشل بینک، الائیڈ بینک لمیٹڈ، زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ، بینک آف پنجاب، بینک الفلاح ،میزان بینک اور حبیب میٹرو بینک کی شاخوں میں جمع کرائی گئیں۔