Tag: hajji

  • دنیا بھر سے 11 لاکھ عازمینِ حج سعودی عرب پہنچ گئے

    دنیا بھر سے 11 لاکھ عازمینِ حج سعودی عرب پہنچ گئے

    مکہ مکرمہ:دنیا بھر سے کم وبیش 11لاکھ عازمین فریضہ حج کی ادائی کے لیے سعودی عرب پہنچ گئے ، ان میں زیادہ تعداد انڈونیشیا سے تعلق رکھنے والے حجاج کی ہے۔ ان کے بعد بالترتیب پاکستان، بنگلہ دیش اور بھارت سے تعلق رکھنے والے حجاج کرام ہیں۔

    عرب ٹی وی کیے مطابق ان میں لاکھوں حاجی مکہ مکرمہ میں موجود ہیں۔ وہ عمرے کی ادائی، طواف بیت اللہ اور دوسری عبادات میں مصروف ہیں۔ ایک بڑی تعداد مدینہ منورہ میں روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت کا شرف حاصل کر رہی ہے اور مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں عبادت وریاضت میں مصروف ہے۔

    سعودی حکومت کے مقرر کردہ حج کوٹا کے مطابق انڈونیشیا سے ڈھائی لاکھ اور پاکستان سے دو لاکھ عازمین حج کے لیے آئیں گے۔ پاکستان سے اب تک سعودی عرب میں ایک لاکھ 35 ہزارعازمینِ حج پہنچ گئے ہیں۔مکہ مکرمہ میں پاکستان حج مشن کے فراہم کردہ اعداد وشمار کے مطابق ان میں چھیانوے ہزارعازمین سرکاری حج اسکیم اور چھتیس ہزارنجی حج اسکیم کے تحت مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں پہنچے ہیں۔

    بتایا جارہا ہے کہ پچاس ہزار عازمین مدینہ منورہ کی زیارت کے بعد مکہ مکرمہ پہنچ چکے ہیں۔ان میں زیادہ ترعازمین پہلے سیدھے مدینہ منورہ پہنچے تھے۔ وہاں انھوں نے آٹھ یا نو روز تک قیام کیا ہے۔ سرکاری حج اسکیم کے تحت آنے والے آٹھ ہزار سے زیادہ عازمین حج ابھی مدینہ منورہ میں موجود ہیں اور اٹھاسی ہزار مکہ مکرمہ میں پہنچ چکے ہیں۔

    سرکاری حج سکیم کے تحت پاکستان ائیرلائنز، سعودی ائیرلائنز اور نجی فضائی کمپنی ائیر بلو کے ذریعے عازمین حج کو سعودی عرب منتقل کیا جارہا ہے جبکہ نجی حج کمپنیوں کے تحت عازمین کو پاکستان سے مختلف فضائی کمپنیوں کی پروازوں کے ذریعے سعودی عرب لایا جا رہا ہے۔

    وزارت مذہبی امور کی مانیٹرنگ ٹیموں کے ذریعے نجی حج کمپنیوں کی کارکردگی کی مسلسل جانچ بھی کی جا رہی ہے۔پاکستان حج مشن نے کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے ایک ہیلپ لائن قائم کی ہے۔

  •  پی آئی اے نے مسافروں کا آبِ زم زم گم کردیا

     پی آئی اے نے مسافروں کا آبِ زم زم گم کردیا

    کراچی: پی آئی اے کے حج آپریشن میں کارکردگی انتہائی غیر تسلی بخش رہی‘ کبھی مسافروں کو ایئرپورٹ چھوڑدیا تو کبھی سامان چھوڑ کرپرواز وطن لوٹ آئی‘ حد یہ ہے کہ مسافروں کا آب ِ زم زم بھی گم کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق قومی ایئر لائن کوحج آپریشن کے دوران دس لاکھ ریال سے زائد کا نقصان ہوا ہے، جبکہ پروازیں وقت پر پہنچانے کی کوشش میں کئی بار مسافروں کاسامان ایئرپورٹ پر رہ گیا‘ اس کے بعد بھی پروازیں تاخیر کا شکار ہوتی رہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے نے عجلت میں حجاج کرام کو وطن پہنچانے کیلئے سامان مطلوبہ پروازوں پر لوڈ نہیں کیا ‘ 75فیصد پروازیں حجاج کرام کا سامان چھوڑ کر روانہ ہوئیں۔حجاج کرام کا سامان کا وزن کئے بغیر متبادل پروازوں کے ذریعے بجھوایا گیا۔

    مدینہ سے کراچی آنیوالی پی آئی اے کی پرواز بھی چار سے زائد مسافروں کو چھوڑ کر روانہ ہوئی‘ عجلت میں حجاج کرام کو جہاز میں سوار کرنے کے لیے کوسٹر میں ان کو بورڈنگ پاس دیئے گئے۔

    حج آپریشن میں بے قاعدگیاں، سینئر اسٹاف انتظامیہ کے خلاف عدالت پہنچ گیا*

     مدینہ سے کراچی آنیوالی پی آئی اے کی پرواز بھی کوئٹہ کے چار مسافروں کو چھوڑ کر آگئی‘ جس کے سبب مسافروں کو متبادل پرواز کے ذریعے کراچی کے راستے کوئٹہ روانہ کیا گیا۔

    اس قدر عجلت کا مظاہرہ کرنےکےباوجود حج آپریشن کی پروازیں چالیس منٹ سے لے کر ایک گھنٹے سے زائد تاخیر کا شکار ہوئیں‘ جدہ سے ملتان آنیوالی پی آئی اے کی پرواز پی کے740ایک گھنٹہ سے زائد تاخیر کا شکا ررہی۔

    جدہ سے لائلپور آنے والی پرواز پی کے764ایک گھنٹہ سے زائد تاخیر کا شکار رہی،اس پر مستزاد 55سے زائد مسافروں کا سامان چھوڑ آئی‘ جدہ سے لاہور آنیوالی پی آئی اے کی پرواز پی کے760مسافروں کے سامان کے ساتھ ساتھ زم زم بھی چھوڑ آئی۔ جدہ سے پشاور آنیوالی پی آئی اے کی پرواز پی کے736بھی پانچ سے زائد مسافروں کا سامان اور زم زم چھوڑ آئی

    پروازیں مس ہونے ‘ سامان نہ ملنے اور سب سے بڑھ کر آبِ زم زم کی گمشدگی پرمختلف ایئرپورٹس پر حجاج کرام نے پی آئی اے انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔