Tag: Hajra Yamin

  • ہاجرہ کی آنکھوں سے اداکاری کے گُر سیکھے، علی رضا

    ہاجرہ کی آنکھوں سے اداکاری کے گُر سیکھے، علی رضا

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے ابھرتے ہوئے اداکار علی رضا کہتے ہیں کہ میں نے اپنی ساتھی اداکارہ ہاجرہ یامین سے ایکٹنگ سیکھی۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں نئی ڈرامہ سیریل ’نور جہاں‘ کی فنکاروں نے شرکت کی اور ڈرامے سے متعلق کچھ اندر کی باتیں شیئر کیں۔

    مہمانوں میں اداکارہ کبریٰ خان، علی رحمان، حاجرہ یامین، زویا ناصر اور علی رضا موجود تھے اس موقع پر علی رضا نے بتایا کہ شوٹنگ کے دوران مجھے کس ساتھی اداکار سے کیا سیکھنے کا موقع ملا؟

    انہوں نے کہا کہ میں اداکاری کی فیلڈ میں نیا ہوں اور ویسے اپنے کیریئر کا آغاز ماڈلنگ سے کیا، اور اگر میری اداکاری میں بہتری آئی ہے تو اس میں پوری ٹیم کا کردار ہے۔

    علی رضا نے بتایا کہ کبریٰ خان نے میرے ساتھ بہت تعاون کیا، انہوں نے مجھے برداشت کرنا سکھایا کہ لوگ برا بھلا کہیں گے لیکن ایک کان سے سننا دوسرے سے نکال دینا اور کام پر فوکس رکھنا۔

    انہوں نے علی رحمان سے متعلق ازراہ مذاق کہا کہ میں نے علی یہ سیکھا کہ غذائیت سے بھرپور ہیلدی کھانا کہاں سے ملتا ہے۔ اور حاجرہ یامین سے سیکھا کہ ٹائم پر جم جانا اور چاق و چوبند کیسے رہا جاتا ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ حاجرہ سے ایک بات اور سیکھی کہ آنکھوں سے اداکاری کیسے کی جاتی ہے۔ میں نے بھی کرنے کی کوشش کی لیکن ان جیسی نہیں کر پایا۔ زویا ناصر کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ میں نے ان سے سیکھا کہ تیار کیسے ہوا جاتا ہے۔

    واضح رہے کہ ڈرامہ سیریل ’نور جہاں‘ میں علی رضا کبریٰ خان یعنی’نور بانو‘ کے ہیرو کا کردار نبھا رہے ہیں، ڈرامے کی پہلی قسط آج رات 8 بجے نشر کی جائے گی۔

     

  • حاجرہ یامین انسٹاگرام پر چھا گئیں

    شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حاجرہ یامین کی معروف اداکار کے ساتھ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے مقبول ڈرامہ سیریل ’جلن‘ شاندار اداکاری کرکے مداحوں کے دلوں میں گھر کرنے والی اداکارہ حاجرہ یامین نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر نئی تصاویر شیئر کردیں۔

    اداکارہ نے پوسٹ کے کیپشن میں اسلام آباد لکھا جبکہ انہیں سیاہ اور سنہری لباس میں خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

    حاجرہ یامین نے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں ’کبوتر‘ کی ایموجی بھی بنائی جس کے معنی ہیں (dove of peace)۔

    حاجرہ نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کیں جنہیں ہزاروں کی تعداد میں صارفین دیکھ چکے ہیں اور اس پر اپنی رائے کا اظہار بھی کررہے ہیں۔

    ان کی تصاویر کو پسند کرتے ہوئے اداکارہ کومل میر نے’خوبصورت۔‘ لکھا جبکہ دیگر شوبز شخصیات بھی حاجرہ کی تصاویر کو لائک کررہی ہیں۔

    اداکارہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور گاہے بگاہے اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

    واضح رہے کہ حاجرہ یامین اور فہد شیخ نے ڈرامہ سیریل ’جلن‘ میں مرکزی کردار ادا کیا تھا، حاجرہ ڈرامے میں فہد شیخ کی اہلیہ (اریج) کا کردار نبھایا تھا جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا گیا تھا۔

    ڈرامے میں منال خان منفی کردار میں جلوہ گر تھیں، نادیہ حسین، عماد عرفانی، اریبہ حبیب، سید محمد احمد، ساجدہ سید ودیگر نے بھی اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔

  • ہاجرہ یامین کے گھنگھریالے بالوں کا نیا انداز مداحوں کو بھا گیا

    ہاجرہ یامین کے گھنگھریالے بالوں کا نیا انداز مداحوں کو بھا گیا

    معروف پاکستانی اداکارہ ہاجرہ یامین نے اپنے نئے ہیئر اسٹائل کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کردیں جس میں ان کے گھنگھریالے بال نئے انداز میں دکھائی دے رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق معروف پاکستانی اداکارہ ہاجرہ یامین نے اپنے نئے ہیئر اسٹائل کی تصاویر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر شیئر کردی۔

    تصاویر میں انہیں سیاہ لباس میں ملبوس دیکھا جاسکتا ہے کہ جبکہ ان کے بال بھی گھنگھریالے سے سیدھے ہوچکے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Hajra Yamin (@hajra_yamin)

    مداحوں نے ان کی تصاویر کو بے حد پسند کیا اور اس پر بے شمار تعریفی تبصرے کیے۔

    خیال رہے کہ ہاجرہ یامین اب تک متعدد ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں، وہ ایک ویب سیریز میں بھی کام کر رہی ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Hajra Yamin (@hajra_yamin)

    اداکارہ سوشل میڈیا پر بھی خاصی سرگرم ہیں اور اکثر اپنی مختلف تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Hajra Yamin (@hajra_yamin)

  • ’جلن‘ میں حاجرہ یامین کی اداکاری مداحوں کو بھا گئی

    ’جلن‘ میں حاجرہ یامین کی اداکاری مداحوں کو بھا گئی

    کراچی: اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’جلن‘ میں اداکارہ حاجرہ یامین (اریج) نامی لڑکی کا کردار نبھا رہی ہیں جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’جلن‘ کی 13 قسطیں نشر ہوچکی ہیں اور ڈرامے کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ مداحوں کی جانب سے اداکارہ منال خان، حاجرہ یامین، عماد عرفانی، اریبہ حبیب اور فہد شیخ کی اداکاری کو بے حد پسند کیا جارہا ہے۔

    ڈرامے کی گزشتہ قسط میں حاجرہ یامین (اریج) کی شادی فہد شیخ (احمر) سے ہوئی جو منال خان (نشا) سے پیار کرتا ہے لیکن نشا اپنے بہنوئی (اسفی) عماد عرفانی کی محبت میں مبتلا ہے اور احمر کی محبت کو ٹھکرا کر اپنی بہن کے شوہر سے محبت کرنے لگتی ہے، اسفی بھی اپنی اہلیہ میشا کی محبت کو بھلا کر نشا کے بہکاوے میں آگیا ہے۔

    گزشتہ قسط میں دکھایا گیا کہ احمر نشا کی جانب سے دھوکا کھانے کے بعد اریج سے شادی تو کرلیتا ہے لیکن اس کو دل سے قبول نہیں کرتا اورگھر سے باہر جانے لگتا ہے جس پر اریج کہتی ہے کہ "میں آپ کو بہت یاد کروں گی، مجھے معلوم ہے کہ  آپ کے اوپر زبردستی مسلط کی گئی ہوں لیکن میں نے سچے دل سے آپ کو قبول کیا ہے اور جسے سچے دل سے قبول کرلیتے ہیں اس کی ہر چیز سب سے عزیز ہوجاتی ہے۔

    احمر روکھے انداز میں کہتا ہے کہ "ختم ہوگیا ہے تمہارا خطاب تو تم چلی جاؤ "جس پر اریج جواب دیتی ہے کہ "آپ نے مجھے رکنے کا اختیار دیا ہی کب ہے لیکن دل نزدیک ہوں تو دوریاں، دوریاں نہیں رہتیں شکریہ آپ نے تحمل سے میری بات سنی، آپ کو بہت یاد کروں گی۔”

     

    View this post on Instagram

     

    Cast: MinalKhan, AreebaHabib, EmmadIrfani, FahadSheikh, MohammedAhmedSyed, SajidaSyed, NadiaHussain, MairaKhan, SabihaHashmi, HajraYamin & others Director: Aabis Raza Writer: Sidra Sehar Imran Producers: Fahad Mustafa & Ali Kazmi Production: Big Bang Entertainment @minalkhan.official @imareebahabib @emmadirfani @imfahadsheikh @mairakhanofficial @razaaabis @hajra_yamin @mohammedahmedsyed @mustafafahad26 #minalkhan #emmadirfani #fahadsheikh #areebahabib #mairakhan #hajrayamin #minalkhan5m #arydigital #minal #minalkhanofficial #minalsfeed #aimanminal #minalians #emmad #ahmar #fahad #fahadmustafa #maira #mahira #mahirakhan #jalan #pakistanicelebrities #pakistanidramas #arydramas #arydigitaldrama #nisha #meeno #misha #asfand #ahmer

    A post shared by @ allpakistanimedia on

    حاجرہ یامین کی اداکاری کی تعریف ناصرف مداح بلکہ ساتھی اداکار منال خان نے بھی کی اور لکھا کہ ’حاجرہ مجھے آپ کی آواز سے محبت ہے۔‘

    ڈرامے میں آگے کیا ہونے جارہا ہے کیا اسفی اپنی بہن کی بات نہ مانتے ہوئے نشا سے شادی کرکے اپنی بیوی میشا کو چھوڑ دے گا؟ کیا اریج احمر کے دل میں اپنی محبت پیدا کرپائے گی؟ یہ جاننے کے لیے ڈرامہ سیریل جلن ہر بدھ کی رات 8 بجے دیکھنا نہ بھولیں۔