Tag: hakoomat

  • ایم کیوایم سندھ حکومت میں شامل ہوگی، رحمان ملک

    ایم کیوایم سندھ حکومت میں شامل ہوگی، رحمان ملک

    اسلام آباد: رحمان ملک نےدعوٰی کیا ہے کہ ایم کیوایم سندھ حکومت میں شامل ہونے پر راضی ہوگئی،لندن جا کر الطاف حسین کو باقاعدہ پیشکش کریں گے۔

    اسلام آباد میں سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ وہ لندن جارہے ہیں جہاں وہ الطاف حسین سے ملاقات میں آصف زرداری کی جانب سے سندھ کی حکومت میں شمولیت کی پیشکش کریں گے۔

     ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم ماضی کی تلخیاں بھلا کر آگے بڑھنے پر متفق ہیں،ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی سینیٹ کا الیکشن مل کر لڑیں گے۔

    انہوں نے بتایا کہ جوڈیشل کمیشن کے قیام کیلئےایک ڈرافٹ بناکر ن لیگ اور پی ٹی آئی کو پیش کریں گے،ان کی اسحاق ڈار اور جہانگیر ترین سے بات ہوئی ہے دونوں پارٹیاں جوڈیشل کمیشن کے قیام کیلئے سنجیدہ ہیں۔

  • ایم کیوایم سے سیاسی رشتہ ہمیشہ بحال رہے گا، رحمان ملک

    ایم کیوایم سے سیاسی رشتہ ہمیشہ بحال رہے گا، رحمان ملک

    کراچی: پیپلزپارٹی کے رہنماسینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ کے ساتھ سیاسی رشتہ ہمیشہ برقرار رہے گا۔

     سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو میں رحمان ملک کا کہنا تھا کہ متحدہ قومی موومنٹ اور پیپلزپارٹی کے درمیان تعلقات چاہتے ہیں، چند روز میں اچھی خبریں ملیں گی،ایم کیوایم سے سیاسی رشتہ ہمیشہ بحال رہے گا۔

     رحمان ملک کا کہنا تھا کہ سینٹ کے انتخابات میں پیپلزپارٹی کو کسی کی مدد کی ضرورت نہیں۔

    ملک کی سیکیورٹی صورتحال پر رحمان ملک کا کہنا تھا کہ افغانستان کو چاہئے کہ وہ اپنے ملک میں دہشت گردوں کے خلاف کاروائی کرے کہیں ایسا نہ ہو کہ وہ لوگ بعد میں ان کیخلاف وبال جان بن جائیں۔

    مدارس پر پوچھے گئے سوال کے جواب میں رحمان ملک کا کہنا تھا کہ تمام مدارس خراب نہیں کاروائی صرف ان مدارس کیخلاف ہونی چاہئے جو انتہا پسندی اور دہشتگردی میں ملوث ہیں۔

  • حکومت پی ٹی آئی مذاکرات کا تعطل سیاسی نقصان ہے،رحمان ملک

    حکومت پی ٹی آئی مذاکرات کا تعطل سیاسی نقصان ہے،رحمان ملک

    اسلام آباد : سابق وزیرداخلہ اور پیپلزپارٹی کے رہنما رحمان ملک نےکہاہے کہ حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان  مذاکرات میں تعطل سے امن  کی کوششوں اور سیاست کو نقصان پہنچ رہاہے۔

      ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آروائی نیوزسےخصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا، رحمان ملک نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن کےقیام کا معاملہ حکومت اور تحریک انصاف تک محدود نہیں رہے گا۔

    ایک سوال کے جواب میں رحمان ملک نے کہا کہ سیاست میں کوئی لفظ حرف آخر نہیں ہوتا،اختلافات جمہوریت کا حسن ہیں  پیپلزپارٹی اور ایم کیوایم مستقبل میں پھراکٹھے ہوں گے۔

    سابق وزیرداخلہ نے کراچی اور لاہور آتشزدگی  کے واقعات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تخریب کاری کے خدشےکا اظہارکردیا، رحمان ملک نے حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات پر نئےٹیکسز لاگو کرنے کومنی بجٹ قراردےدیا۔