Tag: halaf bardari

  • وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے اپنےعہدے کا حلف اٹھا لیا

    وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے اپنےعہدے کا حلف اٹھا لیا

    اسلام آباد : وزیرِ مملکت برائے اطلاعات اور نشریات مقرر کی جانے والی مریم اورنگزیب نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے مقرر کی جانے والی مریم اورنگزیب نے اپنی وزارت کا حلف اٹھا لیا ہے صدر مملکت ممنون حسین نے ایوان صدر میں منعقدہ پروقار تقریب میں ان سے وزیرِ مملکت برائے اطلاعات اور نشریات کا حلف لیا۔ تقریب حلف برداری میں وفاقی وزراء اوردیگراعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

    صدر ممنون حسین نے اس موقع پر کہا کہ وزارت اطلاعات و نشریات کا منصب تقاضا کرتا ہے کہ وہ حکومت کی پالیسیاں آگے بڑھائے۔

    maryam1

    انہوں نے کہا کہ پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے لئے پیمرا اور دیگر نشریاتی اداروں سے مل کر قواعد و ضوابط مرتب کئے جائیں تاکہ سننسنی پھیلانے کے بجائے معتبر اور صحیح خبر لوگوں تک پہنچے۔

    مزید پڑھیں : وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید وزارت سے برطرف

    حلف اٹھانے کے بعد مریم اورنگزیب نے صدر مملکت سے ملاقات کی۔ صدر مملکت نے انہیں منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور توقع ظاہر کی کہ وہ ملک و قوم کی خدمت کے لئے اپنی بہترین صلاحیتوں سے کام لیں گی۔

    واضح رہے مریم اورنگزیب مسلم لیگ (ن) کی پنجاب سے خواتین کی مخصوص نشست پر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئی تھیں، وہ اپنی جماعت میں معزز اور محنتی کارکن کی حثیت سے جانی پہچانی جا تی ہیں۔

    مزید پڑھیں: کور کمانڈر کانفرنس، متنازع خبر قومی سلامتی کے منافی قرار

    یاد رہے کہ گزشتہ دنوں قومی سلامتی سے متعلق ڈان نیوز میں حساس خبر کے شائع ہونے کے بعد سابق وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید کو وزارت سے سبکدوش کردیا گیا تھا۔

  • وزیر اعلیٰ نے ٹیم چن لی، 8 مرد ایک خاتون وزیر اور چار مشیران کا تقرر

    وزیر اعلیٰ نے ٹیم چن لی، 8 مرد ایک خاتون وزیر اور چار مشیران کا تقرر

    کراچی : وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی کابینہ نے حلف اٹھا لیا،صوبائی کابینہ میں 9 وزیر،4مشیر اور 4 خصوصی معاونین شامل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد خان نے گورنرہاؤس میں  نئی صوبائی کابینہ کے نو وزراء سے حلف لیا۔ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔ تقریب کی نظامت چیف سکریٹری محمد صدیق میمن نے ادا کئے۔

    post-1

    نئی صوبائی کابینہ میں 9 وزیر،4مشیر اور 4 خصوصی معاونین شامل ہیں۔ حلف اٹھانے والے وزراء میں مخدوم جمیل الزماں (روینیو) ،نثار احمد کھوڑو ( خوراک اور پارلیامانی معاملات )،سہیل انور سیال ( زراعت ) ،جام خان شورو ( بلدیات )مکیش چاولہ ( ایکسائیز )شمیم ممتاز ( سوشل ویلفیئر ) جام مہتاب ڈھر ( تعلیم ) سکندر میندھرو ( صحت) اور سردار علی شاہ ( ثقافت ) شامل ہیں جبکہ مشیروں میں سعید غنی ،،مرتضیٰ وہاب ،مولا بخش چانڈیو ، اصغیر جونیجو شامل ہیں۔

    post-2

    اسی طرح چار معاونین خصوصی مقرر کیے گئے ہیں جن میں کھٹو مل جیون، ارم خالد، سید غلام شاہ،اور ڈاکٹر سکندر شورو شامل ہیں۔

    ذرائع کے مطابق مخدوم جمیل الزمان کو سینئر وزیر بنائے جانے کا امکان ہے۔

    ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ابھی کابینہ میں توسیع بھی کی جائے گی کیونکہ قانونی طور پر اٹھارہ وزراء کی اجازت ہے، مشیروں کی تعداد اس کے علاوہ ہے۔

     

  • اختیارات دو ورنہ نیاصوبہ بناؤ، فاروق ستارکامطالبہ

    اختیارات دو ورنہ نیاصوبہ بناؤ، فاروق ستارکامطالبہ

    کراچی : ایم کیوایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ نئی مردم شماری کے بعد دوہزار اٹھارہ میں سندھ کا وزیر اعلیٰ بھی ایم کیوایم کا ہوگا۔

    ان خیالات کا اظہارانہوں نے ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر متحدہ قومی موومنٹ کے نومنتخب بلدیاتی نمائندوں کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

    نومنتخب بلدیاتی نمائندوں نے عوام اور پارٹی سے وفادار رہنے، مسائل کے خاتمے اور عوامی خدمت کا حلف اٹھایا۔ اپنے خطاب میں ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار نے نئے صوبے کی جد و جہد کا نعرہ لگا دیا،انہوں نے تین مطالبات پیش کردیئے۔

    انہوں نے کہا کہ اختیارات دو، مردم شماری کراؤ، ورنہ نئے صوبے بناؤ، انہوں نے کہا کہ اگر مردم شماری ہو جائے تو پھر سندھ کا وزیراعلیٰ کوئی وڈیرہ نہیں رہے گا، ایم کیو ایم بلدیاتی اختیارات، نئے صوبے اور مردم شماری کی جدوجہد کرے گی۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نامزد مئیر وسیم اختر نے عوام کی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑنے کا بھر پور عزم کیا۔ جبکہ نامزد ڈپٹی مئِر ارشد وہرہ کا کہنا تھا کہ چھ سال کے مسائل چند دن میں حل نہیں ہوسکتے۔ تاہم شہر کو ایک بار پھر مثالی شہر بنا کر دکھائیں گے۔

    تقریب میں شریک تمام کونسلرز، چئیرمین، وائس چئیرمین نے اس بات کا اعادہ کیا کہ بلا تفریق، فرقے ، فقے اور سیاسی جماعت شہر اور عوامی خدمت کا سفر جاری رکھیں گے۔

  • گلگت،بلتستان کے معاملات جمہوری طریقے سے حل کرنا ہونگے، نواز شریف

    گلگت،بلتستان کے معاملات جمہوری طریقے سے حل کرنا ہونگے، نواز شریف

    گلگت بلتستان : وزیر اعظم میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں اصلاحات چاہتے ہیں اور اس مقصد کیلئے کمیٹی قائم کر دی ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے گلگت بلتستان کے نئے گورنر کی حلف برداری کی تقریب کےدوران خطاب کرتے ہوئے کیا، وزیراعظم نے میرغضنفر علی کو گورنر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ میر غضنفر کی اپنے علاقے کیلئے خدمات قابل فخر ہیں اور ہم سب گلگت بلتستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے پرعزم ہیں۔

    وزیراعظم نواز شریف نے اس موقع پر پچاس ارب روپے کی لاگت سے گلگت اسکردو شاہراہ پر جلد کام شروع کرانے کا اعلان کیا۔

    انہوں نے خواہش کا اظہار کیا کہ گلگت بلتستان جمہوری انداز میں اپنے معاملات چلائے جبکہ عوام سے وعدہ بھی کیا کہ وہ گلگت بلتستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ سکردو سے گلگت شاہراہ پر جلد کام شروع کیا جائے گا جس پر 50 ارب روپے لاگت آئے گی۔ گلگت کو خنجراب سے ملانے والی عطاءآباد ٹنل بنائی ہے جس پر 27 ارب روپے خرچ آیا ہے جبکہ لواری ٹنل منصوبہ آئندہ سال مکمل ہو جائے گا اور وفاقی حکومت یہاں کے اہم منصوبوں کی تکمیل کیلئے اپنا کردار ادا کرے گی۔

    انہوں نے کہا کہ گلگت،بلتستان کے معاملات جمہوری طریقے سے حل کرنا ہونگے گلگت،بلتستان میں جمہوریت کیلئے اصلاحات کی گئی ہیں گلگت سے اسکردو تک شاہراہ بنائی جائیگی گلگت سے اسکردو تک شاہراہ پر 50ارب کی لاگت آئے گی لواری ٹنل پر کام جاری ہے،اگلے سال تک کام مکمل ہوجائے گا۔

  • سپریم کورٹ کے دو ججز اور لاہور ہائیکورٹ کے نئے چیف جسٹس نے حلف اٹھالیا

    سپریم کورٹ کے دو ججز اور لاہور ہائیکورٹ کے نئے چیف جسٹس نے حلف اٹھالیا

    اسلام آباد : سپریم کورٹ کے دو ججز اور لاہور ہائی کورٹ کے نئے چیف جسٹس نے اپنے عہدون کا حلف اُٹھا لیا۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے دو نئے جج صاحبان جسٹس منظور احمد ملک اور جسٹس سردار طارق نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔

    حلف برداری کی تقریب سپریم کورٹ ہال اسلام آباد میں منعقد ہوئی جس میں دونوں جج صاحبان سے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس انور ظہیر جمالی نے ان کے عہدوں کا حلف لیا۔حلف اردو میں اٹھایا گیا۔

    تقریب میں سپریم کورٹ کے سینئر جج صاحبان اٹارنی جنرل اور سینئر وکلاء کی بڑی تعداد موجود تھی۔

    علاوہ ازیں لاہور ہائیکورٹ کے نئے چیف جسٹس اعجازالاحسن نے بھی اپنے عہد ے کا حلف اٹھا لیا ہے گورنر ہاؤس میں منعقدہ تقریب میں گورنر پنجاب رفیق رجوانہ نے جسٹس اعجازالاحسن سے حلف لیا۔

    مذکورہ تقریب میں ،صوبائی وزرا، ججز، سینیئر وکلاء اوراعلیٰ سرکاری عہدیداران نے شرکت کی۔

  • ملک رفیع رجوانہ نے گورنر پنجاب کے عہدے کا حلف اٹھالیا

    ملک رفیع رجوانہ نے گورنر پنجاب کے عہدے کا حلف اٹھالیا

    لاہور : ملک رفیع رجوانہ نے پنجاب کے چھتیسویں گورنر کی حیثیت سے عہدے کا حلف اٹھالیا،حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس لاہور کے سبزہ زار میں منعقد ہوئی چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ منظور احمد ملک نے رفیق رجوانہ سے چھتیسویں گورنر کےعہدے کا حلف لیا۔

    اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف ،سینیٹ مین قائد ایوان راجہ ظفر الحق، سینیٹراقبال ظفر جھگڑا ، نہال ہاشمی ،تہمینہ دولتانہ، وفاقی وزیر بلیغ الرحمان ، فاٹا ، پنجاب ، بلوچستان اور خیبر پختونخوا سے مختلف جماعتوں کے سینیٹرز ، اور دیگر قائدین بھی موجود تھے۔

    تقریب میں وکلاء اور مسلم لیگ ن کے کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، گورنر کے خاندان کے افراد بھی تقریب میں موجود تھے۔

    بعد ازاں نومنتخب گورنر پنجاب ملک رفیق رجوانہ نے لاہور میں حضرت داتا گنج بخش کے دربار پر حاضری دی اورپھولوں کی چادر چڑھائی۔

    گورنر ہاؤس پنجاب میں حلف برداری کی تقریب کے بعد گورنرملک رفیق رجوانہ کارکنوں کے ہمراہ داتا دربار حاضری کے لئے پہنچے جہاں انھوں نے پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔

    اس موقع پر ان کے بیٹے ملک آصف رجوانہ بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔گورنر پنجاب نے داتا دربار میں حاضری کے موقع پرملک و قوم کی خوشحالی اور ترقی کے لئے خصوصی طور پر دعا مانگی۔

  • فاٹا کے چار نومنتخب سینیٹ اراکین نے حلف اٹھالیا

    فاٹا کے چار نومنتخب سینیٹ اراکین نے حلف اٹھالیا

    اسلام آباد : فاٹا کے چار نومنتخب اراکین نے سینیٹرز کی حیثیت سے حلف لے لیا۔نومنتخب چئیرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے نومنتخب اراکین سے حلف لیا۔

    ان اراکین میں ساجد طوری، خان محمد خان آفریدی، مومن خان اور اورنگزیب خان شامل ہیں ۔ چئیرمین سینیٹ نے انتخاب میں اراکین کے تعاون کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ پارلیمنٹ کی بالادستی پر وہ کبھی آنچ نہیں آنے دیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ قائمہ کمیٹیاں پارلیمنٹ کی زندگی ہوتی ہے۔ ان کو مزید فعال بنانے کی ضرورت ہے۔ چئیرمین سینیٹ نے قائمہ کمیٹیوں کے چئیرمینوں اور اراکین کی تقرری کے لئے جلد نام دینے کی ہدایت بھی کی۔

    میاں رضا ربانی نے کہا کہ آزاد اراکین جلد اپنی پارٹی ترجیحات طے کرکے آگاہ کریں۔ فاٹا کے اراکین کے حلف کے بعد سینیٹ کا اجلاس جمعہ کی صبح دس بجے تک ملتوی ہوگیا ہے۔

  • بلوچستان ہائی کورٹ: غلام مصطفیٰ مینگل نے چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا

    بلوچستان ہائی کورٹ: غلام مصطفیٰ مینگل نے چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا

    کوئٹہ: بلوچستان ہائیکورٹ کے جج جسٹس غلام مصطفیٰ مینگل نے صوبائی چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھا لیا، گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے حلف لیا۔

    جسٹس غلام مصطفیٰ مینگل دوہزارنو میں بلوچستان ہائیکورٹ کے جج مقرر ہوئے تھے، چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ قاضی فائزعیسیٰ کی بحیثیت جج سپریم کورٹ تقرری کے باعث بلوچستان ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کے لئے جسٹس غلام مصطفی مینگل کے نام کی منظوری دی گئی تھی۔

    گورنرہاؤس کوئٹہ میں حلف برداری تقریب منعقد ہوئی جس میں گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے جسٹس غلام مصطفی مینگل سے حلف لیا،تقریب حلف برداری میں میں وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک کے علاوہ صوبائی وزراء واراکین اسمبلی ،ہائیکورٹ اور ماتحت عدالتوں کے ججز صاحبان اور وکلاء نے شرکت کی۔