Tag: halak

  • انقرہ دھماکے سے گونج اٹھا، 27 افراد جاں بحق، پچھترزخمی

    انقرہ دھماکے سے گونج اٹھا، 27 افراد جاں بحق، پچھترزخمی

    انقرہ : ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں دہشت گردی کی خوفناک کارروائی سے گونج اُٹھا، عوامی مقام پر ہونے والے دھما کے میں ستائیس افراد ہلاک اورپچھتر زخمی ہوگئے۔۔

    تفصیلات کے مطابق انقر ہ کے مرکزی علاقے خزیلے میں بس اسٹاپ پرزور دار دھماکہ ہوا ، ہونےوالے دھماکے کے بعد متعدد گاڑیوں اور بسوں میں آگ لگ گئی۔

    ابتدائی اطلاعات کےمطابق دھماکا خیزمواد سےبھری گاڑی مسافربس سے ٹکرائی۔ جس میں 27 افراد نے موقع پر ہی دم توڑ دیا ،دھماکے کےفوری بعد سیکیورٹی فورسزنے جائےوقوعہ کا محاصرہ کرلیا۔

    دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو فوری طور پر طبی امداد کیلئے مقامی اسپتال منتقل کیا گیا۔

    یاد رہے کہ امریکی سفارتخانے نے دو روزقبل ہی اپنے شہریوں کو دہشت گرد حملے کی وارننگ دی تھی جس میں سرکاری عمارات اور ہاؤسز سے دوررہنے کی ہدایت شامل تھیں۔

     

  • کراچی، گینگ وار کے دو ملزمان ہلاک، تین ملزمان اسلحہ سمیت گرفتار

    کراچی، گینگ وار کے دو ملزمان ہلاک، تین ملزمان اسلحہ سمیت گرفتار

    کراچی : لیاری میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائی کے دوران گینگ وار کے دو ملزمان مارے گئے، سائٹ ایریا سے تین ملزمان کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں امن کیلئے قانون نافذ کرنےوالے ادارے متحرک ہیں، لیاری میں رینجرز اور گینگ وار کےکارندوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

    مقابلے کے دوران دو ملزمان مارے گئے۔ ترجمان رینجرز کے مطابق ہلاک ملزمان امجد عرف مرچی اور اقبال عرف کانا قتل،بھتہ خوری اور اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں ملوث تھے جبکہ ملزمان بلدیاتی انتخابات کے دوران پولنگ اسٹیشنز پر حملوں کی منصوبہ بند بھی کررہے تھے۔

    ہلاک ملزمان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔ دوسری جانب کرائم برانچ پولیس کی سائٹ ایریا میں کارروائی کے دوران تین ملزمان کواسلحہ سمیت گرفتار کرلیاگیا۔

    پولیس کے مطابق گرفتارملزمان ولایت خان،طارق اورفیصل کا تعلق لیاری گینگ وار کے شیراز کامریڈ گروپ سے ہے۔جو اسٹریٹ کرائم سمیت جرائم کی مختلف واردارتوں میں ملوث ہیں۔

  • بنوں: بم حملےمیں قبائلی رہنماملک سعیدجاں بحق،بیٹاشدیدزخمی

    بنوں: بم حملےمیں قبائلی رہنماملک سعیدجاں بحق،بیٹاشدیدزخمی

    بنوں : ریموٹ کنٹرول بم حملےمیں قبائلی رہنماملک سعید جاں بحق اور ان کے بیٹےشدیدزخمی ہوگئے۔ دہشت گردوں نے بنوں میں ایک بار پھر سر اٹھانے کی کوشش کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نالہ ٹوچی میں قبائلی رہنماملک سعیدکی گاڑی پرایک بار پھر ریموٹ کنٹرول بم سےحملہ کیا گیا۔

    سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سید علی خان اپنے بیٹے کے ہمراہ گاؤں جارہے تھے کہ نالہ ٹوچی پل پر پہلے سے نصب بم دھماکے سے پھٹ گیا۔

    جس سے ان کی گاڑی الٹ گئی بم دھماکے میں ملک سعید بیٹے سمیت شدید زخمی ہوگئے تھے جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیاگیاتاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگئے۔

    دھماکے کے بعد پولیس اور سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، ملک سعیدعلاقے میں شدت پسندوں کے خلاف سرگرم عمل تھےاسی وجہ سے وہ دہشت گردوں کے نشانے پر تھے۔

    اس سےقبل بھی انہیں نشانہ بنایا گیا تاہم وہ محفوظ رہےتھے۔

  • شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں ڈرون حملہ ، 5 شدت پسند ہلاک

    شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں ڈرون حملہ ، 5 شدت پسند ہلاک

    میرانشاہ: شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں ڈرون حملےمیں پانچ شدت پسند ہلاک ہوگئےامریکی ڈرون نے شدت پسندوں کے ہیڈ کوارٹرکونشانہ بنایا۔

    سرکاری ذرائع کےمطابق ڈرون حملہ شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں شدت پسندوں کے ہیڈ کوارٹرز پر کیا گیا۔

    ابتدائی اطلاعات کے مطابق حملے میں پانچ شدت پسند ہلاک ہوئے تاہم ہلاکتوں میں اضافے کا بھی امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

  • پولیس تشدد سے پچاس سالہ شخص کی مبینہ ہلاکت، ورثاء مشتعل

    پولیس تشدد سے پچاس سالہ شخص کی مبینہ ہلاکت، ورثاء مشتعل

    لاہور:شہر کے علاقے گرین ٹاؤن میں پولیس کی زیرحراست پچاس سالہ شخص کی ہلاکت کے خلاف ورثاء نے احتجاج کے دوران تھانے پر دھاوا بول دیا، لاہور میں پولیس کے زیر حراست پچاس سالہ شخص اللہ رکھا کی ہلاکت پر ورثا اور اہل علاقہ سڑکوں پر نکل آئے۔

    مظاہرین نےٹائرجلاکرروڈ بلاک کردیا۔ لوگوں کی بڑی تعدادنےاحتجاج کےدوران تھانےپر دھاوا بول دیا۔پولیس نےتھانےکےدروازےبندکردیے، مشتعل مظاہرین نےتھانےکےگیٹ پر لگے تالےکوتوڑکراندرداخل ہونےکی کوشش بھی کی۔

    تالہ توڑنے کے ساتھ مشتعل مظاہرین نےپولیس اسٹیشن پر پتھراؤ کیا اوربیریئر اٹھا کر نالے میں پھینک دیئے، مظاہرین نے پتھراؤ کرکے ایک مسافر بس کے شیشے بھی توڑ دیے۔

    واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔ تفتیشی افسر سمیت چار اہلکاروں کےخلاف مقدمہ درج کرلیا۔ پچاس سالہ شخص کو گزشتہ روز منشیات فروشی کے الزام میں گرفتارکیا گیا تھا۔

  • سرگودھا: قیدی کی ہلاکت،جیل انتظامیہ کیخلاف ورثاء کا احتجاج

    سرگودھا: قیدی کی ہلاکت،جیل انتظامیہ کیخلاف ورثاء کا احتجاج

    سرگودھا :ڈسٹرکٹ جیل سرگودھامیں مبینہ تشددسے جاں بحق ہونے والے قیدی کے ورثاء نے سڑک بلاک کرکےجیل انتظامیہ کیخلاف احتجاج اور نعرے بازی کی۔ ڈکیتی کے جرم میں ڈسٹرکٹ جیل سرگودھامیں قید محمدعمران کوگزشتہ روز تشویش ناک حالت میں سول ہسپتال ایمرجنسی لایاگیاتھاجہاں کئی گھنٹے موت وزندگی کی کشمکش میں رہنے کے بعدوہ جاں بحق ہوگیا۔

    آج قیدی محمدعمران کے ورثاء نے مرحوم کی تدفین کے بعد احتجاج کرتے ہوئے ٹائروں کو نذرآتش کرکےروڈبلاک کردیا۔اس موقع پر لواحقین نے سینہ کوبی کرتے ہوئے جیل انتظامیہ کے خلاف شدیدنعرہ بازی کی ۔مظاہرین نے الزام لگایاکہ محمدعمران اپنی سزامکمل کرچکاتھا لیکن اس کوجیل انتظامیہ نے تشددکرکے ہلاک کیااور اب چھت سے گرنے کا ڈرامہ رچایاجارہاہے۔

    انہوں نے مزیدکہاکہ متوفی کے جسم پر تشدد کے واضح نشانات موجودتھے ۔ انہوں نے وزیراعظم میاں نوازشریف اور وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف سے ہونے والے ظلم پرانصاف فراہم کرنے اور جیل انتظامیہ کے خلاف کاروائی کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔