Tag: halaktain

  • ہلاکتوں کی ذمہ دار وزارت پانی بجلی اور کے الیکٹرک ہیں، شرجیل میمن

    ہلاکتوں کی ذمہ دار وزارت پانی بجلی اور کے الیکٹرک ہیں، شرجیل میمن

    کراچی : صوبائی وزیر اطلاعات و بلدیات شرجیل میمن نے کہا ہے کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں گرمی سے ہلاکتوں کی ذمہ دار وفاقی وزارت پانی بجلی اور کے الیکٹرک کو سمجھتے ہیں۔

    اپنے جاری بیان میں شرجیل میمن کاکہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے بے حسی کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں ۔دونوں اداروں کے خلاف عدالتوں میں مقدمات درج کرائے جائیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ کے الیکٹرک کی ناقص کارکردگی کے باعث کراچی میں بڑے پیمانے پر قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا ہے ، سندھ کے دیہی علاقوں میں بیس بیس گھنٹے کی لوڈشیڈنگ عوام دشمنی کے مترادف ہے۔

    شرجیل میمن نے کہا کہ آج بھی کے الیکٹرک میں وفاق کے تین ڈائریکٹر موجود ہیں اور 26 فیصد شیئرز وفاق کے ہیں اس لئے وفاق اپنے آپ کو اس صورتحال سے علیحدہ نہیں رکھ سکتا۔

  • کراچی میں گرمی: ہلاکتوں کی تعداد 86 تک جاپہنچی

    کراچی میں گرمی: ہلاکتوں کی تعداد 86 تک جاپہنچی

    کراچی :  شہر قائد میں جان لیوا گرمی نے 86 افراد کو موت کی نیند سلادیا ،جبکہ محکمہ موسمیات  نے کراچی میں بارش کی پیش گوئی کردی، اطلاعات کے مطابق آئندہ منگل اور بدھ کے روز بارش کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق شہر قائد کے باشندے گزشتہ کئی روز سے شدید گرمی کو برداشت کررہے ہیں، اور رات نو بجے تک  بھی درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ سے کم نہیں تھا۔

    گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کے مختلف اسپتالوں میں چھیاسی سے زائد افراد کی نعشیں لائی جا چکی ہیں جو اس جان لیوا گرمی کو برداشت کرتے ہوئے خالق حقیقی سے جا ملے۔ کراچی کے جناح اسپتال میں 55 اور عباسی شہید اسپتال میہں 20 جبکہ لیاری جنرل اسپتال میں 9 اور دیگر اسپتالوں میں دو افراد کی نعشوں کو لایا گیا۔

    اس شدید گرمی نے شہریوں کے معمولات زندگی کو بری طرح متاثر کر رکھا ہے، جبکہ آج سال کا سب سے بڑا دن تھا اور کراچی میں درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ رہا، اور گزشتہ روز درجہ حرارت 46 ڈگری تھا ۔

    جس کے باعث کراچی کے شہری اپنے گھروں میں محصور ہوگئے تھے اور دن بھر سڑکوں پر سناٹا چھایا رہا۔

    محکمہ موسمیات نے آئندہ منگل اور بدھ کے روز بارش کی بارش کی پیش گوئی کی ہے، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک  کی ساحلی پٹی پر غیر معمولی گرمی بڑہے گی۔

    ہوا میں نمی کا تناسب بڑھنے کے باعث حبس زیادہ رہے گا، اور کل بھی کراچی میں درجہ حرارت 43 ڈگری رہنے کا امکان ہے ۔

    کراچی کے علاوہ اندرون سندھ بھی سورج اپنی آب وتاب سے چمکتا رہا، اندرون سندھ کے مختلف شہروں میں گرمی پارہ سر چڑھ کر بولا اور درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا۔

  • افریقا سے آنے والے چنیوٹ کے شہری میں ایبولا وائرس ہونے کا خدشہ

    افریقا سے آنے والے چنیوٹ کے شہری میں ایبولا وائرس ہونے کا خدشہ

    چنیوٹ : ایک شخص میں ایبولاوائرس کا خدشہ ظاہرکیا جارہا ہے، ذوالفقارنامی شخص کے خون کے نمونے ٹیسٹ کیلئے اسلام آباد بھجوا دیئے گئے۔

    پاکستانی پولیو،خسرہ اورڈینگی جیسے امراض نمٹ نہیں پائے کہ ایبولانے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔ افریقا سے آئے ہوئےچنیوٹ کےشہری میں ایبولاوائرس کاخدشہ ظاہرکیاجارہاہے،ایک ماہ پہلے وطن لوٹنے والے ذوالفقار کے خون کے نمونے تشخیص کیلئے اسلام آباد بھجوا دیئے گئے ہیں ۔

    ایم ایس الائیڈاسپتال کاکہناہےذوالفقار ایبولاوائرس کا شکار نہیں، فیصل آباد کے اسپتال میں زیرعلاج ذوالفقار کو آئی سولیشن وارڈ میں منتقل کردیاگیاہے،محکمہ صحت پنجاب نے ابیولا وائرس کے مبینہ مریض کی خبرپرنوٹس لیتے خصوصی احتیاط برتنےکی ہدایت کردی۔

    ایبولاوائرس سے بچاؤ کے اقدامات کاجائزہ لینے کیلئے عالمی ادارہ صحت کی پانچ رکنی ٹیم بھی تین روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئی ہے۔ جو آج چنیوٹ جائےگی اور مبینہ طورپرمتاثرہ شخص اور اہلخانہ کاٹیسٹ کریں گے، ایبولاوائرس سےجنوبی افریقا سمیت کئی ممالک میں پانچ ہزار سے زائد افراد جان گنواچکے ہیں۔

  • ایبولا وائرس : ہلاکتوں کی تعداد پانچ ہزارکے قریب ہوگئی

    ایبولا وائرس : ہلاکتوں کی تعداد پانچ ہزارکے قریب ہوگئی

    جنیوا: عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ دنیا بھرمیں ایبولا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد چارہزارنوسوبائیس ہوگئی، عالمی ادارہ صحت سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دنیا کے آٹھ ملکوں میں ایبولا وائرس سے دس ہزار سے زائد افراد متاثرہوئے ہیں جبکہ وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد پانچ ہزار کے قریب ہوگئی ہے۔

    دوسری جانب ایبولا کا علاج کرنے والے امریکی ڈاکٹرکے ایبولا سے متاثرہونے کی تصدیق کے بعد امریکا میں ایبولا سے بچاؤ کے انتظامات مزید سخت کردئیے گئے ہیں۔

    نیویارک اورنیوجرسی میں مغربی افریقہ کے ممالک سے آنے والے مسافروں کواکیس روزالگ تھلگ رکھنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ایبولا کا مرض گنی، سیرالیون اور لائبریا سے پھیلا ہے۔

  • طوفان "ہُد ہُد” بھارتی ساحلوں سے ٹکرا گیا، متعدد ہلاک

    طوفان "ہُد ہُد” بھارتی ساحلوں سے ٹکرا گیا، متعدد ہلاک

    آندھرا پردیش: خلیج بنگال سے اٹھنے والا سمندری طوفان ہدہد بھارت کے شمالی ساحلوں سے ٹکرا گیا۔ جس سے شدید نقصان ہوا ہے۔ آندھرا پردیش میں متعدد افراد ہلاک ہو گئے۔

    بھارت کے محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان بڑی تباہی پھیلا سکتا ہے۔ کئی گھنٹوں تک طوفان زمین پر اثر دکھاتا رہے گا۔ طوفان ہد ہد میں دو سو کلومیٹر زائد رفتار سےطوفانی ہوائیں چلتی رہیں۔

    ساتھ بارش بھی ہوتی رہی، آندھراپردیش اور اڑیسہ میں سیکڑوں درخت جڑ سے اکھڑ گئے۔ اور بجلی کا نظام تہنس نہس ہو گیا۔ خدشہ ہے کہ طوفان سے اونچی لہریں اٹھیں گی اور نچلے علاقے سیلاب کی زد میں آ جائیں گے۔

    دونوں ریاستوں کے تین لاکھ افراد کو محفوظ مقامات پر پہنچادیا گیا اور مزید تین لاکھ لوگوں کو انخلاء کی ہدایات کی گئی ہیں۔ انیس سو ننانوے میں اُڑیسہ میں آنے والے سُپر سائیکلون سے دس ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔