Tag: haleem adil Shaikh

  • پیپلزپارٹی کی کامیابی کراچی والے بھی تسلیم نہیں کررہے، حلیم عادل شیخ

    پیپلزپارٹی کی کامیابی کراچی والے بھی تسلیم نہیں کررہے، حلیم عادل شیخ

    کراچی : تحریک انصاف کے رہنما اور سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کی کامیابی کراچی والے بھی تسلیم نہیں کررہے۔

    یہ بات انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ آج شکست خوردہ عناصر نے بہت گھٹیا حرکت کی، ہم پہلے دن سے کہہ رہے ہیں کہ چیف سیکریٹری، آئی جی سندھ نوٹس لیں۔

    حلیم عادل نے کہا کہ آئی جی سے ایس ایس پی تک پولیس گردی اور ٹھپہ گردی سے بلدیاتی الیکشن ہوا، میں اپوزیشن لیڈر ہوں ہماری نظر اس الیکشن کی کوئی حیثیت نہیں۔

    اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ ڈی سی کورنگی اس نظام کا بروکر ہے قبضے کرانے والا افسر ہے، اس نے ہمارے ایم پی ایز کو بھی گرفتار کرایا۔

    انہوں نے کہا کہ کرپٹ اے سی اور مختیار کاروں کو الیکشن کا سسٹم دیا ہوا ہے، دراصل یہ الیکشن ہی سپریم کورٹ کے حکم کی خلاف ورزی ہے۔

    ایک سوال کے جواب میں حلیم عادل شیخ کا مزید کہنا تھا کہ ہم اس دھاندلی زدہ الیکشن اور اس کے نتیجے میں قائم ہونے والے ناجائز حکومت کو ختم کروا دیں گے۔

  • سندھ پولیس سن لے یہ وقت ہم بھولیں گے نہیں، حلیم عادل شیخ

    سندھ پولیس سن لے یہ وقت ہم بھولیں گے نہیں، حلیم عادل شیخ

    کراچی : قائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ سندھ کی پولیس صوبائی حکومت کی درباری بن کر کام کررہی ہے، سندھ پولیس سن لے یہ وقت ہم بھولیں گے نہیں۔

    یہ بات انہوں نے تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی کی گرفتاری پر اپنے ردعمل میں کہی، انہوں نے کہا کہ ایم پی اے عدیل احمد کو گرفتارکرنے کی شدید مذمت کرتا ہوں۔

    حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ امجد آفریدی کو جھوٹے کیس میں گرفتارکرکے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا، انہوں نے آئی جی سندھ اور چیف سیکریٹری سندھ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یہ وقت ہم بھولیں گے نہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پولیس نے عدیل احمد اور رابستان کو گرفتارکرکے نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے اور ایم پی اے راجہ اظہر اور فہیم خان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

    مزید پڑھیں : پی ٹی آئی کے 2 رہنما گرفتار، اسلحہ اور بیلٹ پیپر بک برآمد، ویڈیو وائرل

    ان کا مزید کہنا تتھا کہ سندھ پولیس حکومت کی درباری بن کرکام کررہی ہے، ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام بن کرجی حضوری میں مصروف ہیں۔

  • ’’بلاول کا جیالا ہو اور کرپٹ نہ ہو ایسا ہو نہیں سکتا‘‘

    کراچی : سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ کراچی کے لوگ باشعور ہیں پی پی کا کراچی میں کوئی وجود نہیں، بلاول کا جیالا ہو اور کرپٹ نہ ہو ایسا ہو نہیں سکتا۔

    یہ بات انہوں نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے خطاب کے ردعمل میں کہی، ان کا کہنا تھا کہ جسے ناظم اور میئر کا فرق معلوم نہیں وہ معیشت اور دہشت گردی پر لیکچر دے رہا ہے۔

    حلیم عادل شیخ نے کہا کہ بلاول زرداری کی جماعت الیکشن میں جانے کی بجائے سلیکشن پر نظریں مرکوز کیے ہوئے ہے، سیاسی ایڈمنسٹریٹر کو مسلط کرکے چار ارب کے ایم سی کے ڈکارے گئے۔

    قائد حزب اختلاف کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی ایم کیو ایم گٹھ جوڑ آؤ مل کر کھاتے ہیں کا تسلسل ہے، آج یہ دونوں جماعتیں مل کر بھی عوام کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہیں۔

    تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ کراچی کا میئر ہونا تو دور ایک نمائندہ بھی سندھ میں ٹھگوں کی اس جماعت (پی پی) کا منتخب نہیں ہوگا، کراچی کے لوگ باشعور ہیں پی پی کا کراچی میں کوئی وجود نہیں۔

    انہوں نے کہا کہ عمران خان کے دور حکومت میں ملک کے اندر دہشت گردی ختم اور سیاحت بڑھ رہی تھی لیکن اب ان 13جماعتوں نے مل کر اس ملک کو ڈبونے کا عہد کیا ہوا ہے۔

    حلیم عادل شیخ کا مزید کہنا تھا کہ آج ملک ڈیفالٹ تک پہنچ گیا لیکن وزیرخارجہ پاکستان میں ٹکنے کا نام نہیں لیتے، بلدیاتی الیکشن سے قبل ہی بلاول اور ان کے امیدوار بھاگ جائیں گے۔

    مزید پڑھیں : عوام نے سلکیٹڈ کٹھ پتلی کا صحیح بندوبست کردیا، بلاول بھٹو

    واضح رہے کہ کراچی میں بلدیاتی امیدواروں سے خطاب کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا تھا کہ کراچی کا میئر اسی میدان میں بیٹھا ہے اور مجھے صاف نظر آرہا ہے کہ اگلا میئر کراچی کا جیالا ہوگا، ہم دہشت گردی کا مقابلہ کرنا جانتے ہیں دہشت گردوں کو شکست دلوائیں گے اور امن قائم کریں گے۔

  • سندھ پولیس زرداری کی درباری بن چکی ہے، حلیم عادل شیخ

    سندھ پولیس زرداری کی درباری بن چکی ہے، حلیم عادل شیخ

    کراچی : تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ راجہ اظہر کی گرفتاری شرمناک اور بھونڈا عمل ہے، سندھ پولیس زرداری کی درباری بن چکی ہے۔

    کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر کی گرفتاری کی مذمت کرتا ہوں، راجہ اظہر کی گرفتاری شرمناک اور بھونڈا عمل ہے۔

    حلیم عادل شیخ نے کہا کہ کارکنان کے پرامن احتجاجی مظاہرے پر آنسو گیس کی شیلنگ اور بے دردی سے لاٹھی چارج کیا گیا، سندھ پولیس نے خواتین اور بچوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔

    پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ سندھ پولیس اسٹیٹ آف زرداری کی درباری بن چکی ہے، کیا آئی جی سندھ اپنی اور اپنے ادارے کی کارکردگی بتائیں گے کہ اب تک کتنے ملزم اور ڈاکو پکڑے؟

    حلیم عادل شیخ نے کہا کہ شہر کراچی میں روزانہ کی بنیاد پر شہریوں کو لوٹا اور جان سے مارا جارہا ہے، کیا سندھ کی غلام پولیس کا بس صرف پُرامن مظاہرین پر چلتا ہے؟

    مزید پڑھیں : عمران خان پر قاتلانہ حملے کیخلاف ملک گیر احتجاج، متعدد مظاہرین گرفتار

    تحریک انصاف کے رہنما کا مزید کہنا تھا کہ سندھ پولیس اپنا نام تبدیل کرکے سندھ پیپلزپارٹی پولیس رکھ لے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ راجہ اظہر سمیت تمام گرفتار کارکنان کو فوری رہا کیا جائے۔

    واضح رہے کہ سندھ، پنجاب، خیبرپختونخوا میں  سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان پر قاتلانہ حملے کے خلاف پی ٹی آئی کا ملک گیر احتجاج جاری ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر قاتلانہ حملے کے خلاف سندھ، پنجاب، کے پی سمیت ملک بھر میں پی ٹی آئی کارکنان سراپا احتجاج بن گئے۔

     

  • سندھ حکومت کی کارکردگی بارش اور نالوں میں بہہ گئی، حلیم عادل شیخ

    سندھ حکومت کی کارکردگی بارش اور نالوں میں بہہ گئی، حلیم عادل شیخ

    کراچی : پی ٹی آئی کے رہنما اور سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کی کارکردگی بارش اور نالوں میں بہہ چکی ہے۔

    شہر میں ہونے والی موسلادھار بارش کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ نے کہا کہ بارش کے بعد ہر سال کی طرح کورنگی کاز وے پانی سے بھرا ہوا ہے۔

    حلیم عادل شیخ نے کہا کہ14سال ہوگئے سندھ حکومت کورنگی کا زوے نہیں بنا سکی، ہرسال بارش میں کورنگی کاز وے ڈوبا ہوا ہوتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ملیرندی میں کرش پلانٹس دیگر چیزیں بناکر پانی کے بہاؤ کو روکا جارہا ہے وزراء شارع فیصل پر تصویریں بنا کر روانہ ہوئے کیا انہیں شرم نہیں آتی؟

    محمودآباد نالہ، جوہر، گلشن دیگر علاقے ڈوبے ہوئے ہیں، ایڈمنسٹریٹر ماڈل نمبر2021 ان ڈوبے ہوئے لوگوں کے پاس جاتے، وزیراعظم عمران خان نے کراچی کے نالے صاف کرائے۔

    پی ٹی آئی رہنما کا کہنا ہے کہ1100ارب کے پیکیج میں35 ارب نالوں کی صفائی پر خرچ ہوئے، وفاقی حکومت کے ذمے صرف کراچی کے بڑے نالے صاف کرانا تھا۔

    حلیم عادل شیخ نے کہا کہ 500سے زائد چھوٹے نالے سندھ حکومت نے صاف کرانے تھے جو نہیں ہوئے، سندھ حکومت کی کارکردگی بارش اور نالوں میں بہہ چکی ہے۔

    صوبائی وزراء کی پھرتیاں صرف رین ایمرجنسی فنڈپرہاتھ صاف کرنے کےلیےتھیں، جب تک اپنی کارکردگی ٹھیک نہیں کروگے ہم بولتے رہیں گے۔

  • لاڑکانہ میں ایڈز پھیل چکی ہے، حلیم عادل شیخ

    لاڑکانہ میں ایڈز پھیل چکی ہے، حلیم عادل شیخ

    لاہور : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ لاڑکانہ میں ایڈز پھیل چکی ہے، مجھے امپورٹڈ حکومت کےغلاموں نے گرفتار کیا۔

    تفصیلات کے مطابق حلیم عادل شیخ اپنے وکیل عامر سعید راں کےہمراہ لاہور ہائی کورٹ میں ذاتی مچلکے جمع کرانے کے لئے ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل کے روبرو پیش ہوئے۔ ایم پی اے حلیم عادل شیخ نے اپنی حفاظتی ضمانت کے متعلق دستاویزات لاہور ہاٸی کورٹ میں جمع کروا دیں۔

    اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے پیپلز پارٹی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ سندھ اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ لاڑکانہ میں ایڈز پھیل چکی ہے کرپشن کی ہر کہانی کے پیچھے زرداری کا ہاتھ ہے۔

    انہوں نے کہا کہ مجھے امپورٹڈ حکومت کےغلاموں نے گرفتار کیا، بے نظیر کے شہر لاڑکانہ کو ایڈز لگ گئی ہے، وزیر اعلیٰ مراد شاہ کرپشن کا بادشاہ گر ہے، امپورٹڈ حکومت نے عوام کی چیخیں نکال دیں۔

    لاہور ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ نے کہا کہ سندھ میں کتوں کی ویکسئین دستیاب نہیں مگر کتوں کو نیوٹرل کرانے میں 92کروڑ لگا دئیے۔

    ان کا کہنا تھا کہ یہ پنجاب کی زیادتی نہیں بلکہ یہ سب کچھ حمزہ ککڑی کے کہنے پر ہوا، یہ سیاست گردی کررہے ہیں، مجھے ہتھکڑی لگا کر گھمایا گیا۔

    حلیم عادل شیخ نے کہا کہ سیاسی ورکروں کے لئے ہتھکڑی زیور ہے، عمران ریاض کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ وہ حق اور سچ کی آواز ہیں انہیں پولیس گردی کا شکار کیا جارہا ہے۔

  • پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ  کے لئے نئی مشکل پیدا ہوگئی

    پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کے لئے نئی مشکل پیدا ہوگئی

    اسلام آباد: اسلام ہائی کورٹ نے اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی کی حفاظتی ضمانت سے متعلق دائر درخواست پر فیصلہ سنادیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں حلیم عادل شیخ کی حفاظتی ضمانت سے متعلق دائر درخواست پر سماعت ہوئی، چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے سماعت کی۔

    کیس کی سماعت کے آغاز پر درخواست گزار کے وکیل نے اپنے دلائل میں کہا کہ سندھ حکومت جھوٹے مقدمات میں گرفتار کرنا چاہتی ہے، گرفتاری کا مقصد صوبائی بجٹ اجلاس میں شرکت سے روکنا ہے۔

    جس پر چیف جسٹس اطہر من اللہ نے درخواست گزار وکیل کےدلائل کےبعد درخواست خارج کردی اور ریمارکس دئیے کہ یہ عدالت پہلے ہی ایک مقدمے میں حفاظتی ضمانت دےچکی ہے، حفاظتی ضمانت کے دوران ان کو متعلقہ عدالت میں پیش ہونا تھا، یہ عدالت سندھ ہائیکورٹ کے دائرہ اختیار میں نہیں جا سکتی۔

    یہ بھی پڑھیں: ہتک عزت دعویٰ کیس : حلیم عادل شیخ پر فرد جرم عائد

    واضح رہے کہ تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ کیخلاف کراچی میں دو مقدمات درج کئے گئے تھے درج مقدمے میں دہشت گردی، اقدام قتل، جان سے مارنے کی دھمکی و دیگر دفعات شامل تھیں، ان مقدمات میں گرفتاری سے بچنے کے لئے حلیم عادل شیخ کراچی پولیس کو چکمہ دے کر پشاور چلے گئے تھے۔

    حلیم عادل شیخ کیخلاف پہلا مقدمہ گلشن معمار تھانے میں درج کیا گیا تھا جس میں دہشت گردی، اقدام قتل، جان سے مارنے کی دھمکی اور دیگردفعات شامل کی گئیں جبکہ دوسرا مقدمہ اینٹی انکروچمنٹ زون ون تھانےمیں درج کیا گیا، جس کے مطابق حلیم عادل شیخ نے چالیس ایکڑ سرکاری زمین پر قبضہ کیا، ایف آئی آرمیں لینڈ گریبنگ کی دفعات شامل ہیں۔

  • جنہوں نے ملک لُوٹا ان کے نام ای سی ایل سے نکالے گئے، حلیم عادل

    جنہوں نے ملک لُوٹا ان کے نام ای سی ایل سے نکالے گئے، حلیم عادل

    وزارت داخلہ نے گزشتہ روز ای سی ایل سے درجنوں نام نکالے گئے، وزارت داخلہ میں لسٹوں کی چھانٹی جاری ہے۔ 4 ماہ تک رہنے والے تمام نام ای سی ایل سے نکال دیے جائیں گے۔

    ای سی ایل معاملے پر اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ شب150کرمنلز موسٹ وانٹڈ کا نام ای سی ایل سے نکالا گیا۔

    حلیم عادل شیخ نے کہا کہ نیب اور ایف آئی اے کو مطلوب لوگوں کو ای سی ایل سے نکالا گیا، اربوں روپے کے ڈاکے ڈالنے والوں کے نام نکالے گئے۔

    پی ٹی آئےی رہنما نے کہا کہ ای سی ایل پر نام ڈالے گئے کہ کہیں یہ عوام کا پیسہ لیکر بھاگ نہ جائیں، رانا ثنااللہ نے رانا ثنااللہ کا نام ای سی ایل سے نکال دیا۔

    حلیم عادل شیخ نے کہا کہ جنہوں نے ملک کو لوٹا وہ ڈاکو آزاد ہوگئے، یہ این آر او لیا اور دیا جارہا ہے، اب یہ نیب کو ختم کرکے پاکستان سے بھاگ جائیں گے۔

    قوم جاگ جائے قوم ان ہتھکنڈوں کو پہچانے، قوم کے ساتھ ہونے والا تماشہ ناقابل قبول ہے، عمران خان نے دوبارہ آنا ہے اس لیے یہ پہلے سے بھاگ رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ حکومت نے ای سی ایل سے وزیر اعظم شہباز شریف، وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ، شاہد خاقان عباسی، وزیر ریلوے سعد رفیق اور وزیر دفاع خواجہ آصف کے نام بھی نکال دیے ہیں۔

    مزید پڑھیں : وزیر اعظم سمیت 100 سے زائد نام ای سی ایل سے خارج

    اس کے علاوہ پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین و سابق صدر مملکت آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور سمیت کئی اہم شخصیات کے نام نکال دیے گئے ہیں۔ ان افراد کے نام نیب اور ایف آئی اے کی سفارش پر ای سی ایل میں ڈالے گئے تھے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ عدالت اور سکیورٹی ادارے کی سفارش پر ڈالے گئے نام موجود رہیں گے،3000 کے قریب نام ای سی ایل سے نکالے جانے ہیں۔

  • ملازمین کی تنخواہیں بڑھانے پر سلمان اقبال کو سلام پیش کرتا ہوں، حلیم عادل شیخ

    ملازمین کی تنخواہیں بڑھانے پر سلمان اقبال کو سلام پیش کرتا ہوں، حلیم عادل شیخ

    کراچی : پاکستان تحریک انصاف سندھ رہنما اور سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ نے کہا ہےکہ اے آر وائی نیٹ ورک کے ملازمین کی تنخواہ بڑھانے پر سلمان اقبال کو سلام پیش کرتا ہوں۔

    اے آر وائی نیٹ ورک کی جانب سے تنخواہوں میں اضافے پر حلیم عادل شیخ نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ ہم سلمان اقبال اور مینجمنٹ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،سلمان اقبال زندہ باد، اے آر وائی زندہ باد۔

    حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ مہنگائی سے تنخواہ دار طبقہ زیادہ متاثر ہورہا ہے، تاجر برادری فائدے میں جا رہی تھی لیکن مزدوروں کو اس کا فائدہ نہیں پہنچ رہا تھا۔

    انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی اپیل پر سلمان اقبال نے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیا، سلمان اقبال نے20 ہزار تک کے ملازمین کی80فیصد تنخواہ بڑھائی۔

    پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ملازمین کی تنخواہ بڑھانے پر سلمان اقبال کو سلام پیش کرتا ہوں،تاجر برادری کو اپنا منافع اپنے مزدوروں تک منتقل کرنا چاہیے، مزدوروں کی تنخواہ بڑھانے سے آپ کےکاروبار میں برکت ہوگی۔

  • سندھ حکومت نے کراچی کے شہریوں کو لاوارث چھوڑ دیا، حلیم عادل شیخ

    سندھ حکومت نے کراچی کے شہریوں کو لاوارث چھوڑ دیا، حلیم عادل شیخ

    کراچی : پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے کراچی کے شہریوں کو لاوارث چھوڑ دیا ہے، مرتضیٰ وہاب نے سندھ کے معاملات بھلا کر لاہور نامہ پڑھا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوشل میڈیاپر جاری ایک ویڈیو میں کیا، پی ٹی آئی رہنما نےبارشوں کی تباہ کاریوں پر اپنے وڈیو بیان میں کہا کہ گزشتہ روز سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے بارشوں کے حوالے سے ایک بیان دیا۔

    جس میں انہوں نے سندھ کے معاملات کو بھلا کر لاہور نامہ پڑھا، اس بیان میں لاہور میں گدھے کے ڈوبنے کا غم تو کیا گیا لیکن کراچی میں شہری ڈوبتے رہے اس کی کسی کو پرواہ نہیں ۔

    انہوں نے کہا کہ رات دیر تک ہم شہریوں کے ساتھ سڑکوں پرموجود رہے لیکن کراچی کی سڑکوں پر سندھ حکومت کا کوئی نمائندہ نظر نہیں آیا، جب ہم متاثرہ علاقوں تک پہنچ سکتے ہیں تو حکمران کیوں نہیں پہنچتے۔

    حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ کراچی کے شہریوں کو سندھ حکومت نے لاوارث چھوڑدیا ہے، بارش کے دوران 7افراد جاں بحق ہوگئے کوئی ریسکیو ادارہ نہیں پہنچا، لیاری ندی میں نوجوان ڈوب گیا، سندھ کا کوئی ادارہ بچانے نہیں پہنچا۔

    پی ٹی آئی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ عوام نے اپنی مدد آپ کے تحت لوگوں کو پانی سے نکالا، پی پی وزیرنے کہا کہ سپریم کورٹ نے نالے این ڈی ایم اے کے حوالے کئے۔

    انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے 3نالے این ڈی این اے کو دیے ہیں، باقی35بڑے200چھوٹے نالے کون صاف کرے گا؟ سندھ حکومت اپنی ذمہ داری سے پیچھے بھاگتی ہے۔