Tag: haleem adil sheikh

  • قوم پاک فوج کے ساتھ ہے، ملک دشمن قوتیں گمراہ نہیں کر سکتیں، حلیم عادل شیخ

    قوم پاک فوج کے ساتھ ہے، ملک دشمن قوتیں گمراہ نہیں کر سکتیں، حلیم عادل شیخ

    کراچی : پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ عوام پاک فوج کے ساتھ ہیں، ملک دشمن قوتیں قوم کو گمراہ نہیں کر سکتیں، سازشی عناصر کو منہ کی کھانا پڑی۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا، حلیم عادل شیخ نے کہا کہ ملک دشمن عناصر اِداروں کا ٹکراؤ چاہتے تھے جس میں انہیں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ پاکستان اِس وقت مضبوط ہاتھوں میں ہے۔

    وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ملک ترقی کر رہا ہے،گزشتہ کئی سال سے ملک کو لوٹا گیا،اِحتساب سےبچنےکیلئےکچھ سیاستدان ملک دشمنی پراُتر آئے ہیں۔

    اُنہوں نے سندھ کی صورتحال پر کہا کہ سندھ کے مختلف اَضلاع میں ٹڈی دل کے حملوں نے فصلوں کو تباہ کر دیا ہے، وفاقی حکومت اِس ضمن سندھ حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کرنے کو تیار ہے، جن علاقوں ٹڈی دل نے تباہی مچائی وہاں ہنگامی صورتحال لاگو کی جائے اور کاشت کاروں کے نقصان کا اَزالہ کیا جائے۔

    اُنہوں نےکہاکہملک دُشمن عناصراِداروں کا ٹکراؤ چاہتے تھے لیکن اُن کو منہ کی کھانا پڑی ہے، پاکستانی عوام پاک فوج کے ساتھ ہیں،ملک دشمن قوتیں قوم کو گمراہ نہیں کر سکتیں۔

  • حلیم عادل شیخ کے قافلے پر فائرنگ، مقدمہ درج کرانے کنری تھانے پہنچ گئے

    حلیم عادل شیخ کے قافلے پر فائرنگ، مقدمہ درج کرانے کنری تھانے پہنچ گئے

    عمرکوٹ : کنری میں حلیم عادل شیخ کی گاڑی اور قافلے پر حملے کے بعد رکن صوبائی اسمبلی مقدمہ درج کرانےکنری تھانے پہنچ گئے، ان کا کہنا ہے کہ ایس ایس پی اور تیمور تالپورکے خلاف مقدمہ درج کروارہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق حلیم عادل شیخ کنری میں خود پر ہونے والے حملے کیخلاف مقدمہ درج کرانے کنری تھانے پہنچ گئے، ان کا کہنا ہے کہ سانحہ تیزگام کے شہدا کی تعزیت کے لیے کنری پہنچا تھا۔

    کنری میں مجھ پر اور میرے ساتھیوں پر فائرنگ کرکے قاتلانہ حملہ کرایا گیا، حلیم عادل شیخ نے کہا کہ راستے میں تیمور تالپر کے قافلے نے حملہ کیا۔

    یہ دہشت گردی کا واقعہ ہے، میری گاڑی توڑی اور فائرنگ کی گئی، پتھراؤ کرنے والوں کے پیچھے مسلح افراد تھے جنہوں نے فائرنگ کی، میری گاڑی بلٹ پروف تھی اس لیے محفوظ رہا۔

    رہنما پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ تیمور تالپور نے گاڑی بیچ میں کھڑی کی اور میرے ساتھی کی گاڑی کو روکا اور نا کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا، وہ لوگ کہہ رہے تھے کنری میں کس سے پوچھ کر آئے ہو۔

    انہوں نے کہا کہ پی پی والے ہماری آواز دبانے کی کوشش کررہے ہیں، تیمور تالپور اور ایس ایس پی عمرکوٹ کیخلاف مقدمہ درج کرائیں گے۔

  • غیرملکی بینک اکاؤنٹ ہونے کا انکشاف ، حلیم عادل شیخ کی نااہلی کیلئے درخواست دائر

    غیرملکی بینک اکاؤنٹ ہونے کا انکشاف ، حلیم عادل شیخ کی نااہلی کیلئے درخواست دائر

    کراچی : غیرملکی بینک اکاؤنٹ ہونے کے انکشاف کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے رہنماحلیم عادل شیخ کی نااہلی کے لئے درخواست دائر کردی گئی ، جس میں کہا گیا حلیم عادل شیخ کو اثاثے چھپانے پر نااہل قرار دیا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کی نااہلی کیلئے درخواست دائر کردی گئی ، حلیم عادل شیخ کے خلاف درخواست میں غیرملکی بینک اکاؤنٹ ہونے کا انکشاف کیا گیا ہے۔

    درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ حلیم عادل شیخ نے الیکشن کمیشن میں ذرائع آمدن چھپائے، گوشواروں میں صاحبزادیوں کےاخراجات کا ذکر نہیں، دونوں صاحبزادیوں کے اخراجات امریکی بینک سے ادا ہو رہے ہیں۔

    درخواست گزار نے نیو جرسی بینک اکاؤنٹ کانمبر،تفصیلات بھی پیش کردیں اور کہا حلیم عادل کے گوشواروں میں نواب شاہ پولٹری کمپلیکس کا ذکر نہیں۔

    درخواست میں استدعا کی گئی کہ ذرائع آمدن اور اثاثےچھپانے پر حلیم عادل شیخ کوڈی نوٹیفائی کیاجائے اور حلیم عادل شیخ کو اثاثے چھپانے پر نااہل قرار دیا جائے۔

  • سندھ کے اسپتالوں میں کتے کے کاٹنے کی ویکسین موجود نہیں ہے، حلیم عادل شیخ

    سندھ کے اسپتالوں میں کتے کے کاٹنے کی ویکسین موجود نہیں ہے، حلیم عادل شیخ

    کراچی : پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر اور رکن صوبائی اسمبلی حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ سندھ کے اسپتالوں میں کتے کے کاٹنے کی ویکسین موجود نہیں ہے۔

    یہ بات انہوں نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ سکرنڈ میں ویکسین سینٹر قائم کرنے کیلئے4کروڑ خرچ کئے گئے،500ویکسین تیارپڑی ہیں اٹھائی نہیں گئی۔

    اکیس اگست کو اسمبلی میں کہا تھا کہ لاڑکانہ میں کتے کے کاٹنے کی ویکسین نہیں ہے، بات سنی نہیں گئی اور ایک بچہ انتقال کرگیا۔

    حیلم عادل شیخ کا مزید کہنا تھا کہ سندھ میں سیکشن420رائج ہے، کتے کی ویکسین غریب میرحسن کو نہیں ملی،وزیراعلیٰ سندھ جھوٹ بولتے ہیں، میں نے خود متوفی بچے میرحسن کے والد سے بات کی ہے۔

    اُنہوں نے بتایا کہ وہ بچے کو ہسپتال لے کر گئے تھے لیکن ویکسن نہیں ملی، جب عوام کی بات ہوتی ہے تو مکیش کمارچاولہ اس کی مخالفت کرتے ہیں، کسی چور ظالم کی بات کی جاتی ہے تو بول پڑتے ہیں۔

    نمرتا کماری کی ہلاکت کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ میں ڈاکٹر نمرتا کے گھر بھی جاؤں گا، وائس چانسلر کون ہے اور کس نے لگایا ہے؟ بی بی آصفہ کے نام پر کالج بنا ہوا ہے، اس نام کی کچھ تو لاج رکھ لیتے۔

    سندھ میں ستر فیصد ایمبولینس ڈاکٹرز کے گھروں میں چل رہی ہیں جنہیں سرکاری خزانے سے پیٹرول مل رہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ سانحہ قصور کے واقعے بعد وزیراعلی پنجاب اورآئی جی کو کہوں گا کہ ن لیگ نے جو غنڈے پولیس میں بھرتی کئے ہیں، ان کے خلاف کارروائی کریں، واقعہ کہیں پر بھی ہو تو افسوس ہوتا ہے۔

  • مزید بارشوں سے کراچی سمیت پورے سندھ میں بڑی تباہی آسکتی ہے، حلیم عادل شیخ

    مزید بارشوں سے کراچی سمیت پورے سندھ میں بڑی تباہی آسکتی ہے، حلیم عادل شیخ

    کراچی : تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ پچھلے دنوں ہونے والی بارشوں کو دس دن گزرنے کے باوجود نکاسی آب کا انتظام نہیں ہوسکا، مزید بارشوں کا امکان ہے جس سے کراچی سمیت پورے سندھ میں بڑی تباہی آسکتی ہے۔

    یہ بات انہوں نے اپنے حلقہ پی ایس99کے مختلف علاقوں کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، حلیم عادل شیخ نے کہا کہ بارشوں کو گزرے دس دن ہوگئے ہیں مگر کراچی کے مختلف علاقوں میں جمع ہوا پانی اب تک نہیں نکالا گیا۔

    میرے حلقے احسن آباد،گل گوٹھ، و دیگر علاقوں میں ابھی تک پانی کھڑا ہوا ہے، پی ایس علاقے کی مختلف مساجد اور مدارس میں گندا پانی ابھی تک کھڑا ہے، مؤثر حکمت عملی نہ بنائی گئی تو مزید بارشوں سے تباہی ہوگی۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ نے مزید کہا کہ انہوں نے کے ایم سی اور واٹر بورڈ کی مشینری کے ہمراہ پورا دن جمع پانی کو نکلوانے کی کوشش کی ہے۔

    جمعے سے مزید بارشوں کا امکان ہے اور پانی کا کھڑا ہونا بہت تشویش ناک ہے جس سے کراچی سمیت پورے سندھ میں بڑی تباہی آسکتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کو موثر اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے، مزید بارشوں سے نمٹے کیلئے شہری حکومت کو ابھی سے حکمت عملی بنانا ہوگی۔

    حکمت عملی نہ بنائی گئی تو یہ علاقے دوبارہ زیر آب آجائیں گے اور جانی نقصان ہونے کا خدشہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت میں محکموں کی تبدیلی سے کوئی فرق نہیں پڑے گا بلکہ عوامی خدمت کا جذبہ دکھانے کی ضرورت ہے۔

  • بھارت کو کشمیر میں اسرائیلی قانون نافذ کرنے کی سازش نہیں کرنے دیں گے، حلیم عادل شیخ

    بھارت کو کشمیر میں اسرائیلی قانون نافذ کرنے کی سازش نہیں کرنے دیں گے، حلیم عادل شیخ

    کراچی : پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر و پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ بھارت کشمیریوں کو اقلیت میں تبدیل کرنے کی ناکام کوشش کررہا ہے، کشمیر میں اسرائیلی قانون نافذ ہونے نہیں دیں گے،حق خود ارادیت کشمیری عوام کا حق ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا آج سندھ بھر میں پاکستان تحریک انصاف کی کال پر بھارت کی جانب سے کشمیری عوام پر مظالم کے خلاف عوام نے احتجاج کر کے کشمیری عوامی سے اظہار یکجہتی کیا ہے۔

    بھارت کی جانب سے کشمیریوں کو اقلیت میں تبدیل کرنے کی ناکام کوشش اور کشمیری عوام پر مظالم سے اس کا مکروہ چہرہ سامنے آگیا ہے، اپنے قانون سے بھارت عوامی رائے عامہ تبدیل نہیں کر سکتا۔ پاکستان کل بھی کمشیریوں کے ساتھ تھا آج بھی کشمیری عوام کے ساتھ ہے۔

    مسئلہ کشمیر مزید پیچیدہ ہوچکا ہے، بھارت بہت خطرناک کھیل کھیل رہا ہے، بھارت کی غلط فہمی ہے کہ اس مسئلے کو دبا دے گا، بھارت مسلسل لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کر رہا ہے جس کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، پاکستان کے پاس ہر قسم کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔ ہماری افواج اور پاکستان کی قوم ایک پیج پر ہے۔

    انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قرارداتوں کے مطابق حل کرنا ہوگا، کشمیر یہ پوری ایشیا کے امن امان کا معاملہ ہے۔ بھارت نے قانون کی خلاف ورزی کر کے انسانی آبادی پر کلسٹر بموں کا استعمال کیا ہے، بھارت کے مظالم کی سخت مذمت کرتے ہیں۔

    امریکی صدر ٹرمپ نے ثالثی کی پیشکش کی تھی مگر بھارت بضد ہے جس سےبھارت کا بڑا نقصان ہوگا۔ کمشیر میں اسرائیلی قانون نافذ ہونے نہیں دیں گے، دنیا بھر میں کشمیری اصطراب کی کیفیت میں ہیںِ بھارت ترامیم سے کشمیری عوام کی رائے نہیں بدل سکتا۔

    بھارت نے اقوام متحدہ کے وعدے کی خلاف ورزی کی ہے، مقبوضہ کشمیر کے سیاسی رہنماﺅں کو گرفتار کر لیا گیا ہے ان پر مظالم کئے جارہے ہیں۔ بھارت کی غلط فہمی ہے کہ معاملے کو دبالے گا۔

     

  • عمران خان دنیا کے عظیم لیڈر ثابت ہوئے، پاکستان کا معیار بلند ہوا ہے، حلیم عاد ل شیخ

    عمران خان دنیا کے عظیم لیڈر ثابت ہوئے، پاکستان کا معیار بلند ہوا ہے، حلیم عاد ل شیخ

    کراچی : پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر و پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت آنے کے بعد پاکستان کا معیار بلند ہوا ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے سندھ کے مختلف اضلاع سے آنے والے رہنماﺅں اور کارکنوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان دنیا کے عظیم لیڈر ثابت ہوئے ہیں۔

    مہنگائی کا رونا رونے والے مخالفین عوام کو یہ بھی بتائیں کہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ کی حکومت کے پہلے سال میں کتنی مہنگائی ہوئی تھی جبکہ پی ٹی آئی کے حکومت میں پچھلے ادوار سے کم مہنگائی ہوئی ہے۔

    حلیم عادل شیخ نے مزید کہا کہ عوام کو گمراہ کرنے کے لئے مخالفین اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہے ہیں، پیپلزپارٹی اور نواز لیگ ملک و قوم کے مفاد میں نہیں تھے ملک کا سارا پیسہ لوٹ کر اپنے بچوں کو باہر ملک بھیج دیا۔ ا ب جب احتساب ہورہا ہے تو ان کو عوام کی فکر کھائے جارہی ہے۔ عوام کے مفاد میں ہوتی تو آج قوم کا ہر فرد مقروض نہ ہوتا۔

    سندھ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے لیڈران اپنے اعمال کی وجہ سے دنیا میں رسوا ہورہے ہیں، سندھ سے پیپلزپارٹی کا خاتمہ ہوچکا ہے۔

    پیپلزپارٹی سندھ کی تباہی کی ذمہ دار ہے۔ سندھ کی عوام پیپلزپارٹی کے ساتھ نہیں ہے، دولت کی طاقت پر کھڑے مینار زیادہ دن نہیں چل سکتے۔

  • مریم نواز نے ویڈیو اس کی فراہم کی جو14 کیسز میں مطلوب ہے، حلیم عادل شیخ

    مریم نواز نے ویڈیو اس کی فراہم کی جو14 کیسز میں مطلوب ہے، حلیم عادل شیخ

    کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ مریم نواز نے ویڈیو اس کی فراہم کی جو 14 کیسز میں مطلوب ہے، اب دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی سامنے آجائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری بڑی تقریریں کر رہے ہیں، نقل کے لیے بھی عقل کی ضرورت ہوتی ہے۔

    حلیم عادل شیخ نے کہا کہ فاٹا قومی دھارے میں آیا تب بلاول بھٹو زرداری کو پشتون یاد آگئے، راؤ انوار پشتونوں کوقتل کررہا تھا تو بلاول بھٹو کہاں تھے؟۔

    انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کو لاڑکانہ، رتو ڈیرو جانا چاہیے جہاں ایڈز پھیل چکا، معصوم مررہے ہیں، صحت کی سہولیات کیوں نہیں دی جاتیں، رتوڈیرو میں 903 متاثرہ بچے ہیں، ٹریٹمنٹ سینٹر بھی بحال نہیں ہوا۔

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ ہمارے چیمپئن وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے ٹوپی ڈراما شروع کر دیا ہے، 11 سال بعد وزیراعلیٰ کوکراچی کا خیال آیا ہے کہ پانی دیا جائے۔

    حلیم عادل شیخ نے مزید کہا کہ وزیر بلدیات سندھ سعید غنی بھی تھر کے معصوم بچوں سے ٹوپی ڈراما کرنے آگئے۔

  • جونیئروسینئر زرداری نے عوام کاخون چوسا ہے، لانگ مارچ نہیں کرسکتے،حلیم عادل شیخ

    جونیئروسینئر زرداری نے عوام کاخون چوسا ہے، لانگ مارچ نہیں کرسکتے،حلیم عادل شیخ

    کراچی : پاکستان تحریک انصاف کے رہنماحلیم عادل شیخ کا کہنا ہے جونیئروسینئر زرداری لانگ مارچ نہیں کرسکتے، انھوں نے عوام کاخون چوساہے، مارچ میں کوئیک مارچ اور شارٹ مارچ ہونے والاہے، سندھ کے عوام کو جگانے کے لئے عنقریب ہم سڑکوں پر نکلیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنماحلیم عادل شیخ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا اسمبلی میں احتجاج اور نعروں کاحق بھی چھینناچاہتےہیں؟ جونیئر و سینئرزرداری لانگ مارچ نہیں نکال سکتے، دونوں نے عوام کا خون چوسا ہے۔

    حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ ایک شہزادے کل اسپتال کے دورے پر نکلے، شہزادے کیساتھ 20 سے زائدگاڑیوں کا پروٹوکول تھا، گمبٹ اسپتال میں ٹرانسپلانٹ میں مریض اور ڈونرانتقال کرگئے، گمبٹ اسپتال کو سالانہ 8 ارب روپے فنڈز دیئے جاتے ہیں، جس کواسٹیٹ آف دی آرٹ اسپتال کہتے ہیں وہ چند بیڈ کا ہے۔

    جونیئرزرداری تقریر ایسے کرتے ہیں جیسے خبریں پڑھتے ہیں

    پی ٹی آئی رہنما نے کہا خیرپور میڈیکل کالج کے 500 طلبہ کا مستقبل تاریک ہورہا ہے، طلبہ کا مستقبل جونیئر زرداری نے خود تاریک کردیاہے، سندھ اسمبلی میں ہمیں کہاجاتا ہے ہم تربیت لے رہے ہیں، جونیئر زرداری بھی تو تربیت لے رہے ہیں، تقریر ایسے کرتے ہیں جیسے خبریں پڑھتے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری کہتے ہیں کہ لانگ مارچ کریں، لوگ ہر چوراہے پر بلاول سے فنڈز اور ادویات کا مطالبہ کریں گے، منظوروسان کےخواب بلی کے خواب میں چھیچڑے جیسے ہیں، پاناما جےآئی ٹی رپورٹ پر پیپلزپارٹی نے نیب افسران کی تعریف کی۔

    حلیم عادل شیخ نے کہا سندھ کےعوام کوجگاناہےعنقریب ہم سڑکوں پرنکلیں گے، سندھ اسمبلی میں سویلین ڈکٹیٹرشپ قائم ہے، اسمبلی میں نعرےنہیں لگائیں گے سڑکوں پر دمادم مست قلندر ہوگا، مارچ میں کوئیک مارچ ہونے والاہے۔

    کوے کے کوسنے سےگاؤں ڈوبا نہیں کرتے، پاکستان عمران خان کے مضبوط ہاتھوں میں ہے

    رہنماپی ٹی آئی کا کہنا تھا سندھ اسمبلی کا قائد ایوان کہتا ہے پاکستان کو ڈوبتا دیکھ رہاہوں، سندھ حکومت اپنی کرپشن سےجائےگی، سندھ اسمبلی میں پیپلزپارٹی کے 3 ،3 وزیراعلیٰ بیٹھے ہوتے ہیں، پیپلزپارٹی کے اپنے لوگ معلومات دیتے ہیں۔

    انھوں نے مزید کہا کہ مارچ میں بہت کچھ ہوگا، کوے کے کوسنے سےگاؤں ڈوبا نہیں کرتے، پاکستان عمران خان کے مضبوط ہاتھوں میں ہے، کسی کی ضرورت نہیں ہم کسی کے کہنے سے کچھ نہیں کرتے، پی پی اپنی کرپشن کے بوجھ تلے ڈوب جائےگی۔

  • پیپلزپارٹی والوں  کانعرہ ہے کتنے اکاؤنٹ بند کرو گے ہرگھر سے جعلی اکاؤنٹ نکلےگا،حلیم عادل شیخ

    پیپلزپارٹی والوں کانعرہ ہے کتنے اکاؤنٹ بند کرو گے ہرگھر سے جعلی اکاؤنٹ نکلےگا،حلیم عادل شیخ

    کراچی : تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی والوں نےبھٹوکانعرہ بھی بدل ڈالاہے اب ان لوگوں کا نعرہ ہے کتنے اکاؤنٹ بند کروگے ہرگھر سے جعلی اکاؤنٹ نکلےگا، وزیراعلیٰ سندھ ہمیں آپ کاکام نہیں آتا کس طرح پیسے بٹورے جاتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ نے وزیراعلیٰ سند مراد علی شاہ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا وزیراعلیٰ سندھ حکومتی ارکان سےکہیں اپنے حلقوں میں کام کریں، پیپلزپارٹی والوں نے بھٹو کا نعرہ بھی بدل ڈالاہے، ان لوگوں کانعرہ ہے کتنے اکاؤنٹ بندکروگے ہرگھرسے جعلی اکاؤنٹ نکلےگا۔

    حلیم عادل کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سندھ ہمیں آپ کاکام نہیں آتاکس طرح پیسے بٹورے جاتے ہیں، سندھ ڈوب گیا اسے ہم ٹھیک کریں گے، تھرپارکر کے واٹر پلانٹس خراب کر دیےگئے، تھرپارکر میں 2019 کے پہلے مہینے میں 91 بچے مرگئے۔

    رہنما پی ٹی آئی نے کہا سانحہ ساہیوال پرفوری طورپر جےآئی ٹی بنی ہے، سپریم کورٹ کوسوموٹولینےکی ضرورت نہیں پڑی، کراچی میں پولیس کی گولیوں سےانتظارکومرتےدیکھا، بھٹو کی حکومت میں بھٹوکو شہید ہوتے دیکھا۔

    مزید پڑھیں : نکمی حکومت کاطعنہ دینےوالےچوروں کی ترجمانی کر رہے ہیں ،حلیم عادل شیخ

    حلیم عادل شیخ کا مزید کہنا تھا کہ امل بچی کاکیاقصورتھا؟، ساہیوال کاجو ذمہ دارہوگاسولی پرلٹکایاجائےگا اور ساہیوال کیس لاوارث نہیں چھوڑاجائےگا۔

    اس سے قبل وزیراعلٰی سندھ مراد علی شاہ نے سندھ اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا تھا اس صوبے کے لوگوں کو ہم حساب دینے کیلئے تیار ہیں، سولی پر چڑھا کر دیکھ لیا اب صرف یہ بات رہ گئی، سندھ حکومت وفاق سے کام کرائے گی۔

    یاد رہے چند روز قبل حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ نکمی حکومت کاطعنہ دینے والے چوروں کی ترجمانی کر رہے ہیں، جی آئی ٹی رپورٹ کہانی نہیں 172 چوروں کی کارکردگی ہے، پیپلزپارٹی سندھ میں عوام کے نام پر کرپشن کر رہی ہے ، اجلاس 172 چوروں کو بچانے کے لیے ہو رہے ہیں۔