Tag: haleem adil sheikh

  • نکمی حکومت کاطعنہ دینےوالےچوروں کی ترجمانی کر رہے ہیں ،حلیم عادل شیخ

    نکمی حکومت کاطعنہ دینےوالےچوروں کی ترجمانی کر رہے ہیں ،حلیم عادل شیخ

    کراچی : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ نکمی حکومت کاطعنہ دینے والے چوروں کی ترجمانی کر رہے ہیں، جی آئی ٹی رپورٹ کہانی نہیں 172 چوروں کی کارکردگی ہے۔

    تٍفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ نے مشیر اطلاعات سندھ مرتضیٰ وھاب کی پریس کانفرنس پررد عمل دیتے ہوئے کہا جی آئی ٹی رپورٹ کہانی نہیں 172 چوروں کی کارکردگی ہے ، اسپتالوں کے نام پر بجٹ زرداری گروپ پر خرچ کیا گیا۔

    [bs-quote quote=”جی آئی ٹی رپورٹ کہانی نہیں 172 چوروں کی کارکردگی ہے ” style=”style-7″ align=”left” author_name=”حلیم عادل شیخ "][/bs-quote]

    حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ نکمی حکومت کاطعنہ دینےوالےچوروں کی ترجمانی کر رہے ہیں ، وفاقی حکومت سندھ کی عوام کو حقوق دلانا چاہتی ہے۔

    رہنما پی ٹی آئی نے کہا پیپلزپارٹی سندھ میں عوام کے نام پر کرپشن کر رہی ہے ، اجلاس 172 چوروں کو بچانے کے لیے ہو رہے ہیں۔

    اس سے قبل مشیر اطلاعات سندھ مرتضیٰ وہاب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ پیپلزپارٹی کےپاس سندھ کااقتدارہےخدمت پورےملک کی کرتی ہے، تحریک انصاف کی ناکام حکومت کاکوئی ایجنڈانہیں، حکومت غربت،بھوک،پانی،صحت اوردیگرمسائل حل کرے۔

    مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ  جےآئی ٹی رپورٹ پرسپریم کورٹ کافیصلہ منظرعام پرآیا، سندھ حکومت اپنامقدمہ سپریم کورٹ لےجائےگی،انصاف کی امیدہے، جےآئی ٹی صرف الف لیلیٰ کی کہانی کےسوا کچھ نہیں،جےآئی ٹی سیاسی مقاصدکیلئے بنائی گئی، ہم سازشوں پریقین نہیں رکھتے۔

    مشیر اطلاعات سندھ نے مزید کہا تھا کہ  سندھ کےعوام کاآئینی حق ہےوہ پوراکیاجائے، مرادعلی شاہ نےکام کیاہےجب ہی عوام نےانہیں ووٹ دیا۔

  • ایم پی اے نے بجٹ تقریر کےدوران ووٹ خریدنےکا اعتراف کیا‘ حلیم عادل شیخ

    ایم پی اے نے بجٹ تقریر کےدوران ووٹ خریدنےکا اعتراف کیا‘ حلیم عادل شیخ

    کراچی : پاکستان تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ معلوم کیا جائے کس نے ووٹ بیچا اور کس نے خریدا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں سندھ اسمبلی کے باہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ نے کہا کہ منتخب ایم پی اے نے بجٹ تقریر کے دوران ووٹ خریدنےکا اعتراف کیا۔

    حلیم عادل شیخ نے کہا کہ اسپیکرسندھ اسمبلی کو خط لکھ دیا ہے، جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

    انہوں نے کہا کہ مکروہ دھندے سے متعلق اس ممبرسے معلومات لی جائیں، معلوم کیا جائے کس نے ووٹ بیچا اور کس نے خریدا۔

    پاکستان تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے کہا کہ ہم الیکشن کمیشن اور عدالت سے بھی رجوع کررہے ہیں۔

    تیمور تالپور کا سینیٹ انتخاب کے لیے ووٹ خریدنے کا اعتراف

    یاد رہے کہ گزشتہ روز سندھ اسمبلی میں ہونے والی بجٹ بحث میں پیپلزپارٹی کے تیمورتالپور نے جوش خطابت میں سینیٹ الیکشن میں پیپلزپارٹی کی طرف سے ووٹ خریدنے کا اعتراف کیا تھا۔

    تیمور تالپور کے اس جملے پراپوزیشن ارکان نے شدید احتجاج کیا تھا تاہم وہ مسلسل بولتے رہے، جی ڈی اے اور پاکستان تحریک انصاف کے ارکان اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی کی قیادت میں ایوان سے احتجاجاََ واک آؤٹ کرگئے تھے۔

  • سندھ میں اپوزیشن لیڈر کے لیے حلیم عادل شیخ کے نام پر پی ٹی آئی ارکان کے تحفظات

    سندھ میں اپوزیشن لیڈر کے لیے حلیم عادل شیخ کے نام پر پی ٹی آئی ارکان کے تحفظات

    کراچی: سندھ اسمبلی میں اپوزیشن نے وزیرِ اعلیٰ کے لیے مشترکہ امیدوار لانے کا فیصلہ کر لیا، دوسری طرف اپوزیشن لیڈر کے لیے حلیم عادل شیخ کے نام پر تحریکِ انصاف کے ایم پی ایز نے تحفظات کا اظہار کر دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعلیٰ سندھ کے عہدے کے لیے اپوزیشن الائنس کا امیدوار پاکستان تحریکِ انصاف سے ہو سکتا ہے، جس کے لیے نو منتخب رکن اسمبلی حلیم عادل شیخ کا نام سامنے آیا تھا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزيشن لیڈر سندھ اسمبلی کے معاملے پر تحریکِ انصاف میں اختلافات پیدا ہوگئے ہیں، پی ٹی آئی ایم پی ایز کو حلیم عادل شیخ کا نام بہ طور اپوزیشن لیڈر منظور نہیں۔

    ذرائع نے کہا کہ تحریکِ انصاف سندھ کے ایم پی ایز نے عمران خان کو خط لکھنے کا فیصلہ کر لیا ہے، خط میں حلیم عادل شیخ کا نام واپس لینے کی درخواست کی جائے گی۔

    ذرائع کے مطابق اپوزیشن سندھ اسمبلی میں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے لیے مشترکہ امیدوارلائے گی، اسپیکر ایم کیو ایم سے جب کہ گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس سے ڈپٹی اسپیکر کا امیدوار لائے جانے کا امکان ہے۔

    پی ٹی آئی وفد کی ایم کیو ایم بہادر آباد دفتر آمد


    دریں اثنا نو منتخب رکن سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے لیے میدان خالی نہیں چھوڑا جائے گا، سندھ اسمبلی میں مثالی اپوزیشن کا کردار ادا کریں گے۔

    حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی کوشش ہے کہ عہدوں کے لیے اپوزیشن کے مشترکہ امیدوار لائے جائیں۔

  • اسکول چوکیدار پر تشدد، حلیم عادل شیخ کیخلاف دو مقدمات درج

    اسکول چوکیدار پر تشدد، حلیم عادل شیخ کیخلاف دو مقدمات درج

    کراچی : پی ٹی آئی رہنما کو اسکول کے چوکیدار پر تشدد کر کے ہیرو بننا مہنگا پڑگیا، پولیس نے کار سرکار میں مداخلت، ہنگامہ آرائی اور دیگر دفعات کے تحت حلیم عادل شیخ کیخلاف دو مقدمات درج کرلیے۔

    تفصیلات کے مطابق ابراہیم حیدری پولیس نے اسکول چوکیدار پر لگنے والے مبینہ الزامات کے بعد اسکول میں ہنگامہ آرائی اور پولیس موبائل میں چڑھ کر ملزم پر تشدد کرنے پرحلیم عادل شیخ کے خلاف 2مقدمات درج کر لئے ہیں۔

    ایک مقدمہ کار سرکار میں مداخلت، ہنگامہ آرائی جبکہ دوسرا مقدمہ اسکول انتظامیہ جانب سے درج کرایا گیا ہے، اس معاملے میں حلیم عادل شیخ کے علاوہ متعدد افراد کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

    مقدمے کے اندراج پر ترجمان  تحریک انصاف کی مذمت

    دوسری جانب پی ٹی آئی کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ حلیم عادل شیخ کےخلاف مقدمے کےاندراج کی مذمت کرتےہیں، پولیس کے سیاسی استعمال سے سندھ کی صورتحال بدتر ہورہی ہے، انہوں نے کہا کہ سیاسی بنیادوں پر حلیم عادل شیخ کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے، انہوں نے ایسا کوئی قدم نہیں اٹھایا کہ جس پر مقدمہ قائم کیا جائے، سندھ حکومت ہوش کےناخن لیتے ہوئے مقدمہ فوری طور پر واپس لے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز کراچی میں بچی سے زیادتی کی کوشش کے الزام میں ایک اسکول کا چوکیدارگرفتار ہوا تو پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ بھی ہیرو بننے کی کوشش اوراپنی سیاسی دکان چمکانے پہنچ گئے۔

    پولیس موبائل میں بیٹھ کر ملزم کا گلا دبایا اور برا بھلا بھی کہتے رہے، چوکیدار قصوروار ہے بھی یا نہیں، حلیم عادل شیخ نے کسی تفتیش کا انتظار نہ کیا اور چیف جسٹس سے پھانسی دینے کی اپیل بھی کرڈالی۔

    انہوں نے اس پر ہی بس نہ کیا اور تمام تماشے کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کردی، اے آر وائی نیوز پر خبر نشر ہونے کے بعد آئی جی سندھ اور دیگر اعلیٰ پولیس حکام نے واقعے کا نوٹس لیا تھا۔


    مزید پڑھیں: بچی کے ساتھ مبینہ زیادتی، حلیم عادل شیخ کی ہیرو بننے کی ناکام کوشش


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔ 

     

  • بچی کے ساتھ مبینہ زیادتی: حلیم عادل شیخ کی ہیرو بننے کی ناکام کوشش

    بچی کے ساتھ مبینہ زیادتی: حلیم عادل شیخ کی ہیرو بننے کی ناکام کوشش

    کراچی : ابراہیم حیدری کے نجی اسکول میں چوکیدار کی بچی کے ساتھ مبینہ زیادتی کے ناخوشگوار واقعہ پر پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ سستی شہرت اور ہیرو بننے کے لیے پولیس مین بن گئے۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف سندھ کے رہنما حلیم عادل شیخ نے ہیرو بننے کی کوشش میں غیر قانونی حرکت کر ڈالی، پولیس موبائل میں چڑھ کر مبینہ زیادتی کے ملزم کا گلا دباتے اور اسے بغیر کسی ثبوت کے برا بھلا کہتے رہے۔

    ویڈیو دیکھیں

    اے آر وائی نیوز کو موصول ہونے والی اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اہلکاروں نے جس پولیس وین میں اسکول چوکیدار کو بٹھایا تھا اس میں حلیم عادل شیخ بھی چڑھ گئے اور ہیرو بننے کی کوشش کرتے ہوئے چوکیدار کا گلا دبا کر منہ سے جھاگ اڑاتے ہوئے اس پر لعنت ملامت کرتے رہے۔

    یاد رہے کہ مذکورہ چوکیدار قصور وار ہے بھی یا نہیں اس کا فیصلہ تو پولیس اور عدالت کو کرنا ہے، یہاں یہ سوال بھی پیدا ہوتا ہے کہ حلیم عادل شیخ پولیس وین میں کیسے سوار ہوئے؟ اور ان کا وہاں کیا کام ہے؟

    پولیس کی تحویل میں ہونے کے باوجود پی ٹی آئی رہنما مبینہ ملزم کا گلا کیوں دباتے رہے؟ اس موقع پر پولیس اہلکار بھی ویڈیو بننے کا سارا تماشا دیکھتے رہے۔


    مزید پڑھیں: اسکول میں بچی سے مبینہ زیادتی کی کوشش، چوکیدار گرفتار


    یاد رہے کہ کراچی کے علاقے ابراہیم حیدری میں اسکول کی3سالہ طالبہ سے مبینہ زیادتی کی کوشش ناکام بنادی گئی، علاقہ مکینوں نے بچی کے شور شرابے پر ملزم کو پکڑ لیا اور تشدد کے بعد رینجرز کے حوالے کردیا۔