Tag: Halima Aden

  • امریکہ کی باحجاب سپر ماڈل حلیمہ عدن نے فیشن انڈسٹری کو خیرباد کہہ دیا

    امریکہ کی باحجاب سپر ماڈل حلیمہ عدن نے فیشن انڈسٹری کو خیرباد کہہ دیا

    نیو یارک : معروف مسلم امریکی سپر ماڈل حلیمہ عدن نے فیشن انڈسٹری کو خیرباد کہہ دیا، ان کا کہنا ہے کہ فیشن انڈسٹری نے ان کو اپنے مذہبی عقائد سے دور رہنے پر مجبور کیا، جس پر ان کا دل مطمئن نہیں تھا۔

    حلیمہ عدن19 ستمبر 1997 کو پیدا ہوئیں، صومالی امریکی فیشن ماڈل کو مس مینیسوٹا یو ایس اے کے مقابلے میں حجاب پہننے والی پہلی خاتون ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

    معروف امریکی سپر ماڈل حلیمہ عدن نے انسٹاگرام پوسٹس کی ایک سیریز میں فیشن انڈسٹری کو الوداع کہنے کا اعلان کیا ہے۔ حلیمہ عدن نے اس کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ فیشن انڈسٹری نے انہیں اپنے مذہبی عقائد سے دور رہنے پر مجبور کیا، جس پر ان کا دل مطمئن نہیں تھا۔

    صومالی نژاد امریکی ماڈل حلیمہ عدن نے فیشن انڈسٹری چھوڑنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ وہ رن وے فیشن شو چھوڑ رہی ہے کیونکہ اس شعبے نے ان کو اپنے مذہب سے بھٹکنے پر مجبور کیا۔

    میگا فیشن لیبل کی نمائندگی کرتے ہوئے حجاب پہننے والی پہلی ماڈل عدن نے اپنے پیغام میں لکھا کہ مجھے اس انڈسٹری میں رہتے ہوئے ذہنی سکون نہیں مل رہا تھا۔

    انڈسٹری میں ایک سیاہ فام مسلم خاتون کی حیثیت سے اپنی کامیابی کے باوجود عدن نے کہا کہ وہ اکثر دباؤ کا شکار رہتی ہیں کیونکہ انہوں نے فوٹو شوٹس کے دوران بے چینی محسوس کیا ہے انہوں نے کہا کہ عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے میری آنکھیں کھل گئیں۔

    کینیا کے ایک پناہ گزین کیمپ میں پیدائش کے سات سال بعد امریکہ منتقل ہونے والی عدن نے کہا کہ مجھے آخر کار احساس ہوگیا ہے کہ میں اپنے حجاب کی حالت ہی میں چین و سکون محسوس کررہی ہوں۔

    ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں عدن کو اپنی والدہ کے ساتھ دکھایا گیا جس میں انہوں نے کہا کہ میں اپنے لئے ایک مؤقف رکھتی ہوں لیکن میں ان تمام لوگوں کے لئے بھی ایک مؤقف رکھتی ہوں جنہوں نے فیشن سے اپنی جان کھو دی۔

    واضح رہے کہ عدن نے پہلی بار سال 2016 میں شہرت حاصل کی تھی جس کے بعد ان کی مقبولیت میں مزید اضافہ تب ہوا جب وہ حجاب پہننے والی پہلی خواتین ماڈلز میں سے ایک بن گئیں۔ تب سے وہ برٹش ووگ کے سرورق پر اور نیو یارک فیشن ویک میں رن ویز پر نمودار ہوتی رہتی ہیں۔

  • مہاجر کیمپ میں پیدا ہونے والی مسلمان ماڈل ووگ کے سرورق پر جلوہ گر

    مہاجر کیمپ میں پیدا ہونے والی مسلمان ماڈل ووگ کے سرورق پر جلوہ گر

    افریقہ کے مہاجر کیمپ میں پیدا ہونے والی حلیمہ عالمی فیشن میگزین ووگ کے سرورق کی زینت بن گئیں، وہ ووگ کے سرورق پر جلوہ گر چند باحجاب ماڈلز میں سے ایک ہیں۔

    حلیمہ عدن کینیا کے ایک مہاجر کیمپ میں پیدا ہوئیں، ان کے خاندان کا تعلق صومالیہ سے تھا جو سنہ 1992 میں ملک میں ہونے والی خانہ جنگی کے دوران اس وقت ہجرت پر مجبور ہوا جب فسادات کے دوران ان کا گھر جلا دیا گیا۔

    حلیمہ اسی پناہ گزین کیمپ بستی میں پلی بڑھیں جہاں 2 لاکھ کے قریب افراد کیمپوں میں رہائش پذیر تھے۔

    حلیمہ کے بچپن میں ہی اس کے والدین کسی طرح امریکا میں داخل ہوگئے اور امریکی ریاست منی سوٹا میں اپنا ٹھکانہ تلاش کرلیا۔ یہاں سے حلیمہ نے اپنی شناخت کا سفر شروع کیا اور سنہ 2016 میں وہ مس منی سوٹا مقابلے کی پہلی امیدوار بنیں جس نے حجاب اور برکنی کے ساتھ تمام ایونٹس میں حصہ لیا۔

    بعد ازاں حلیمہ نے ماڈلنگ شروع کردی، ماڈلنگ کے دوران بھی انہوں نے اپنی شناخت یعنی حجاب نہیں چھوڑا اور جلد ہی وہ اپنی منفرد پہچان بنانے میں کامیاب ہوگئیں۔

    وہ بتاتی ہیں کہ جب 2016 میں انہوں نے پہلی بار برکنی کے ساتھ مقابلہ حسن کے لیے ریمپ پر واک کی تو امریکیوں کو تو اعتراض ہوا ہی، لیکن ان کی اپنی افریقی کمیونٹی نے بھی سخت ناراضگی کا اظہار کیا جن کا کہنا تھا کہ مسلمان لڑکیوں کو ماڈلنگ نہیں کرنی چاہیئے۔

    لیکن حلیمہ اپنی دھن کی پکی نکلیں، وہ تنقید کو ذرا بھی خاطر میں نہ لائیں اور اپنا سفر جاری رکھا۔ آج وہ دنیا بھر میں مختلف فیشن شوز میں حجاب کے ساتھ ماڈلنگ کرتی ہیں۔

    حلیمہ کہتی ہیں کہ انہیں دوہری مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، ایک تو وہ سیاہ فام تھیں، پھر مسلمان بھی تھیں۔ ’لیکن میں اپنی ہم عمر لڑکیوں کے لیے ایک مثال بننا چاہتی تھی کہ وہ کچھ بھی کرسکتی ہیں‘۔

    وہ بتاتی ہیں کہ مہاجر کیمپ میں رہتے ہوئے وہ زندگی کی ناپائیداری کو کسی دوسرے انسان کی نسبت زیادہ سمجھ سکتی ہیں، ’آپ سے کبھی بھی کچھ بھی چھن سکتا ہے، آپ کا گھر، آپ کے پیارے یا آپ کی کوئی بھی عزیز شے۔ صرف وہی آپ کے ساتھ رہے گا جو آپ نے سیکھا اور سمجھا‘۔

    حلیمہ کہتی ہیں کہ کینیا کا یہ مہاجر کیمپ ان کا فخر ہے، کیونکہ آج وہ جو بھی ہیں اسی کیمپ کی وجہ سے ہیں۔

    وہ لوگوں کو پیغام دیتی ہیں، ’یہ آپ کی ذمہ داری ہے اور پہلی ترجیح ہونی چاہیئے، کہ آپ اپنا بیسٹ ورژن دنیا کے سامنے پیش کریں‘۔

  • امریکی ماڈل حلیمہ عدن نے ایک بار پھر تاریخ رقم کر دی

    امریکی ماڈل حلیمہ عدن نے ایک بار پھر تاریخ رقم کر دی

    نیویارک : امریکی ماڈل حلیمہ نے اسپورٹس میگزین کے لیے ماڈلنگ کرکے تاریخ رقم کر ڈالی ، سپورٹس شمارہ 8 مئی کو شائع ہوگا، حلیمہ نے 2016ء میں  امریکی ریاست منی سوٹا کے مقابلہ حسن میں حجاب پہن کر حصہ لیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی مقابلہ حسن میں پہلی بار حجاب پہن کر تاریخ بنانے والی امریکی ماڈل حلیمہ عدن نے پہلی بار حجاب اور برقینی پہن کر اسپورٹس میگزین کے لیے ماڈلنگ کر کے ایک بار پھر تاریخ رقم کر دی۔

    صومالی نژاد حلیمہ عدن نے اسپورٹس شمارے کے لیے حجاب اور اسلامی سوئمنگ سوٹ برقینی پہن کر ماڈلنگ کی اور اس لباس میں ماڈلنگ کرنے والی پہلی ماڈل بن گئیں، اسپورٹس شمارہ 8 مئی کو شائع ہوگا۔

    صومالیہ سے تعلق رکھنے والی انیس سالہ حلیمہ نے2016ءمیں امریکی ریاست منی سوٹا کے مقابلہ حسن میں حجاب پہن کر حصہ لیا تھا اور مقابلہ حسن شرکت کرنے والی پہلی حجابی ماڈل کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

    مزید پڑھیں : امریکہ : مقابلہ حسن، حجاب پہن کر شرکت کرنے والی پہلی خاتون

    حلیمہ نے ثابت کردیا تھا مسلم لڑکیاں بھی اپنے انداز سے ملکہ حسن بننے کی صلاحیت رکھتی ہیں جبکہ حلیمہ کا کہنا تھا کہ یہ ان کا اپنا فیصلہ ہے کیونکہ کوئی بھی لڑکی حجاب میں باوقار اور پر کشش نظر آتی ہے۔

  • نیویارک میں رنگارنگ فیشن ویک،امریکی ماڈل کی حجاب پہن کر ریمپ پر واک

    نیویارک میں رنگارنگ فیشن ویک،امریکی ماڈل کی حجاب پہن کر ریمپ پر واک

    نیویارک : امریکا کے شہر نیو یارک میں رنگا رنگ فیشن ویک کی رعنائیاں عروج پر ہیں، فیشن شو میں صومالی نژاد امریکی ماڈل نے حجاب پہن کر ریمپ پر واک کی تو سب حیران رہ گئے۔

    ramp

    14

    نیویارک میں فیشن ویک کی رنگینیاں عروج پر ہیں، فیشن شو میں صومالی نژاد امریکی ماڈل حلیمہ عدن نے حجاب پہن کر ریمپ پر اینٹری دی تو سب دیکھتے رہ گئے۔

    123

    فیشن شو میں دنیا بھر سے نامور ڈیزائنرز حصہ لے رہے ہیں، 8دن تک جاری رہنے والے اس فیشن ویک میں موسمِ خزاں اور سرما کی مناسبت سے ڈیزائنرز اپنی کلیکشن پیش کررہے ہیں، فیشن ویک کے دوران خوبصورت ماڈلز مختلف ڈیزائنرز کے نت نئے ملبوسات زیب تن کیے ریمپ پر جلوے بکھیرتی دکھائی دے رہی ہیں۔

    ramp12

    معروف فیشن برانڈ مائیکل کور کی موسم سرما کی کلیکشن چھا گئی، لانگ کوٹس، ہائی ہیلز اور اسٹائلش بیگز لئے، ماڈلز ریمپ پر آئین تو شائقین نے خوب داد دی۔

    امریکی فیشن برانڈ مارکیسا کی کلیکشن نے شو میں رنگ بھر دئیے، رنگ برنگے، جھلملاتے گاؤنز پہنی ماڈلز ریمپ پر آئیں تو شائقین دیکھتے رہ گئے۔

    یہ ایونٹ 16فروری کو اختتام پذیر ہوجائے گا۔