Tag: Hall of Fame

  • سابق لیگ اسپنر عبدالقادر آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل

    سابق لیگ اسپنر عبدالقادر آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل

    پاکستان کے لیجنڈ کرکٹر عبدالقادر مرحوم کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ہال آف فیم میں شامل کرلیا گیا۔

    عثمان قادر کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ والد کا نام ہال آف فیم میں شامل ہونا ہماری فیملی کیلئے اعزاز ہے۔

    عبدالقادر آئی سی سی ہال آف فیم میں ساتویں پاکستانی ہیں، انہوں نے نے ٹیسٹ کرکٹ میں 236 اور ون ڈے میں 132 وکٹیں حاصل کیں۔

    اس کے علاوہ ظہیر عباس، وقار یونس، عمران خان، حنیف محمد، جاوید میانداد اور وسیم اکرم بھی ہال آف فیم میں آچکے ہیں۔

    خیال رہے کہ لیجنڈ عبدالقادر 2019 میں حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے انتقال کرگئے تھے۔

  • مرلی دھرن آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل

    مرلی دھرن آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل

    لندن : ٹیسٹ اور ون ڈے انٹرنیشنل کےکامیاب ترین باؤلر متیاہ مرلی دھرن کو آئی سی ہال آف فیم میں شامل کر لیا گیا ہے۔

    تفصیلات کےمطابق سری لنکا اور انڈیا کے درمیان آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے میچ کی اننگز بریک کے دوران لندن میں ایک تقریب میں مرلی دھرن کو یہ اعزاز دیا گیا۔

    مرلی دھرن کے ساتھ ساتھ آرتھر مورس، جیارج لومین اور کیرن رولٹن کو بھی اس اعزاز سے نوازا گیا۔

    خیال رہےکہ مرلی دھرن یہ اعزاز حاصل کرنے والے سری لنکا کے پہلے اور دنیا کے 83ویں کھلاڑی ہیں، انہیں آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈیو رچرڈسن نے اعزازی کیپ دی۔

    مرلی دھرن ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کے وہ واحد گیند باز ہیں جنھوں نے 800 وکٹیں جبکہ ون ڈے کرکٹ میں 534 وکٹیں لیں۔

    اس موقع پر مرلی دھرن کا کہنا تھا کہ یہ میرے لیے انتہائی فخر اور اعزاز کی بات ہے، خاص کر آئی سی سی کی جانب سے جو کہ کسی بھی کرکٹر کی سب سے بڑی خواہش ہو سکتی ہے۔

    واضح رہےکہ مرلی دھرن نے 1993 سے لے کر 2011 تک کے دوران سری لنکا کی جانب سے 133 ٹیسٹ اور 350 ایک روزہ میچ کھیلے۔