Tag: Halloween

  • آریان خان کی ہیلووین پارٹی میں شرکت کی ویڈیو وائرل

    آریان خان کی ہیلووین پارٹی میں شرکت کی ویڈیو وائرل

    بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی ہیلوین پارٹی میں شرکت کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، منشیات کیس میں گرفتاری و رہائی کے بعد میڈیا آریان خان کی ہر سرگرمی پر نظر رکھے ہوئے ہے۔

    آریان خان ممبئی کروز شپ منشیات کیس میں گرفتار ہونے کے بعد سے اکثر ہی کسی نہ کسی وجہ سے بھارتی میڈیا کی خصوصی توجہ کا مزکر بنے رہتے ہیں۔

    حال ہی میں سوشل میڈیا پر آریان خان کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جو ان کی ہیلوین پارٹی میں شرکت کی ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Instant Bollywood (@instantbollywood)

    اس وائرل ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا ہے۔

    کچھ صارفین آریان خان کے رویے اور انداز کا موازنہ ان کے والد، اداکار شاہ رخ خان سے کر رہے ہیں جبکہ کچھ صارفین نے آریان خان کے ہمیشہ سنجیدہ نظر آنے پر اعتراض کیا ہے۔

    چند سوشل میڈیا صارفین نے آریان خان کو حد سے زیادہ میڈیا کوریج دینے پر بھارتی میڈیا کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا ہے۔

  • سعودی عرب: لوگوں نے دل دہلا دینے والے ماسک پہن لیے

    سعودی عرب: لوگوں نے دل دہلا دینے والے ماسک پہن لیے

    ریاض: سعودی دارالحکومت میں لوگ دل دہلا دینے والے ماسک پہن کر گھوم پھرنے لگے، دراصل ریاض کے تفریحی مقام بولیوارڈ میں ہالووین منایا گیا۔

    عرب نیوز کے مطابق ریاض میں جمعرات اور جمعہ کو ’ڈراؤنے ویک اینڈ‘ کے دوران بولیوارڈ کو کاسٹیوم پارٹی میں تبدیل کیا گیا، جس میں مہمانوں کو صرف اس شرط پر مفت داخلے کی اجازت تھی کہ وہ ڈراؤنے ملبوسات پہن کر آئیں گے۔

    تقریب میں سعودیوں اور رہائشی ڈیزائنرز نے زیادہ سے زیادہ خوف ناک نظر آنے والے تخلیقی ڈیزائنز کی نمائش کی، اس کا مقصد تفریح، سنسنی اور جوش سے بھرا ہوا ماحول بنانا تھا، لوگ مختلف کرداروں کے ملبوسات کے پیچھے کہانیوں سے بھی روشناس ہوئے۔


    اس تقریب میں لوگ اپنے پسندیدہ کرداروں میں بھی نظر آئے اور اپنے تخلیقی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔

    عبدالرحمان نامی شخص نے شمالی امریکا کے افسانوی کردار وینڈیگو کا بھیس بدلا تھا، یہ کردار اپنی بھوک مٹانے کے لیے انسانوں کا گوشت کھاتا تھا، عبدالرحمان پہلی مرتبہ ہالووین منا رہے تھے۔

    امیرہ نے چڑیل کا روپ دھار کر اپنے دوست کے ساتھ تقریب میں شرکت کی، ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ برس وہ ہالووین کی تقریب کی تاریخ بھول گئی تھی، تاہم اس مرتبہ انھوں نے یاد رکھا۔

    شریک افراد کے مطابق یہ تقریب تخلیقی صلاحیتوں کے اظہار کے لیے ایک اچھا موقع تھا، انھوں نے کہا کہ تقریب میں شرکت سے نہ صرف وہ لطف اندوز ہوئے بلکہ ان کا ذہنی دباؤ بھی کم ہوا۔

    اس تقریب میں آتش بازی کا بھی مظاہرہ ہوا، تقریب میں ایسا بہت کچھ دیکھنے کو ملا جس سے خوف ٹپکتا تھا، جب کہ خوف ناک آوازوں کی گونج اس میں مزید اضافہ کر دیتی تھی۔

    یاد رہے کہ اسی طرح کی ایک تقریب کا انعقاد مارچ میں بولیوارڈ ریاض سٹی اور ونٹر ونڈر لینڈ میں بھی ہوا تھا۔ اگرچہ خلیج میں بہ طور تہوار ہالووین کو مسترد کیا گیا ہے، تاہم اس تقریب کے شرکا نے اس موقع کو بے ضرر تفریح کی ایک شکل قرار دیا۔

  • ٹوکیو : ٹرین حملے میں ملوث گرفتار ملزم کا ہولناک انکشاف

    ٹوکیو : ٹرین حملے میں ملوث گرفتار ملزم کا ہولناک انکشاف

    ٹوکیو : جاپان کے دارالحکومت میں ٹرین سے ایک چاقو سے حملہ کرنے والے سفاک ملزم نے اہم انکشاف کیا ہے اس کا کہنا ہے کہ جان بوجھ کر رش والی جگہ کا انتخاب کیا تھا۔

    جاپانی دارالحکومت میں ٹرین پر ہونے والے حملے کے سلسلے میں گرفتار کیے گئے ایک شخص نے تفتیش کاروں کو بتایا ہے کہ اس نے ٹرین کو اس لیے نشانہ بنایا کہ اس کے خیال میں ہیلووین کے باعث ٹرین میں لوگوں کی بھیڑ ہوگی۔

    پولیس نے کہا ہے کہ اتوار کو24سالہ ہتّوری کیوتا نے مغربی ٹوکیو کے چوفُو شہر میں کیئو لائن کے کوکُوریواسٹیشن کے نزدیک صبح8 بجے کے قریب ٹرین میں موجود ایک72 سالہ مسافر پر مبینہ طور پر چھری سے حملہ کیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ یہ مشتبہ شخص چھری گھونپنے کے بعد ہاتھ میں چھری پکڑے بھاگتے ہوئے لوگوں کے پیچھے دوسرے ڈبوں میں داخل ہوگیا، پولیس کے مطابق اس کے بعد اس نے سگریٹ لائٹر کے ایندھن کے ذریعے ٹرین کے اندر آگ لگانی شروع کردی۔

    72سالہ مسافر شدید زخمی حالت میں ہسپتال میں زیر علاج ہے16 دیگر مسافروں کو بھی سانس میں دھواں چلے جانے کے باعث طبی امداد دی گئی۔تفتیش کاروں کے مطابق ہتّوری نے یہ بھی بتایا کہ اس کے خیال میں مسافر بھاگ نہیں سکتے تھے کیونکہ وہ لمیٹڈ ایکسپریس ٹرین تھی جو لوکل ٹرین کے مقابلے میں کم اسٹیشنوں پر رکتی ہے۔

  • بالکونی میں پڑی لاش کو پڑوسی ہیلووین کی سجاوٹ سمجھتے رہے

    بالکونی میں پڑی لاش کو پڑوسی ہیلووین کی سجاوٹ سمجھتے رہے

    امریکا میں ایک گھر میں ہونے والا خودکشی کا واقعہ پڑوسیوں نے نظر انداز کردیا، پڑوسی دکھائی دینے والی لاش کو ہیلووین کے تہوار کے لیے کی جانے والی سجاوٹ کا حصہ سمجھتے رہے۔

    امریکی شہر لاس اینجلس میں ایک مکان کی بالکونی میں ایک بوڑھے شخص کی لاش 4 دن تک پڑی رہی۔

    ایک پڑوسی کا کہنا تھا کہ پہلے دن جب اس نے اسے دیکھا تو وہ سمجھا کہ یہ ہیلووین تہوار کے لیے کی جانے والی سجاوٹ کا حصہ ہے جس میں انسانی جسم سے مشابہہ کوئی چیز کرسی پر رکھی گئی ہے۔

    یاد رہے کہ ہیلووین کے موقع پر گھروں اور سڑکوں کو خوفزدہ کردینے والی اشیا سے سجانا اس تہوار کا اہم حصہ ہے۔

    33 سالہ پڑوسی نے بتایا کہ یہ ’سجاوٹ‘ 4 دن تک یونہی رہی، تاہم اس دوران اسے احساس ہوا کہ گھر میں کوئی بھی سرگرمی نہیں ہے اور میز پر رکھا سامان بھی کئی دن سے جوں کا توں پڑا ہے۔

    مذکورہ پڑوسی کے علاوہ بھی کئی پڑوسیوں نے اپنی بالکونی سے اس لاش کو دیکھا اور وہ بھی اسے ہیلووین سجاوٹ کا حصہ ہی سمجھے۔

    تاہم کئی روز تک جب منظر نہ بدلا تو بالآخر ایک پڑوسی نے پولیس کو کال کی۔

    پولیس پہنچی تو پتہ چلا کہ مذکورہ جسم ایک 75 سالہ بزرگ کی لاش تھی جو اس گھر میں اکیلے رہتے تھے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ یہ خودکشی کا واقعہ معلوم ہوتا ہے، بوڑھے نے سر پر گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کیا جو اس کی آنکھ میں گھس گئی۔

    ایک پڑوسی کا کہنا ہے کہ مذکورہ بزرگ سے اس کا ہائی ہیلو کی حد تک رابطہ تھا، وہ بہت نرم مزاج اور خوش لباس انسان تھے۔

    پولیس بزرگ کے ورثا سے رابطہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے جبکہ واقعے کا دیگر پہلوؤں سے بھی جائزہ لیا جارہا ہے۔

  • شرمیلا فاروقی اور آمنہ الیاس کی ’ہیلووین‘ تصاویر وائرل

    شرمیلا فاروقی اور آمنہ الیاس کی ’ہیلووین‘ تصاویر وائرل

    کراچی: پیپلزپارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی اور اداکارہ آمنہ الیاس کی ’ہیلووین‘ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کی رہنما اور رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی اور اداکارہ آمنہ الیاس نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ہیلووین کے موقع پر خوفناک روپ دھار کر تصاویر شیئر کیں۔

    تصاویر میں شرمیلا ڈھانچے کی طرح کی سیاہ شرٹ زیب تن کی ہوئی ہیں اور انہوں نے ڈراؤنا میک اپ کررکھا ہے، تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ میک اپ آرٹسٹ نے ان کے چہرے کے دونوں اطراف منفرد طرز کا میک اپ کیا ہے۔

    ان تصاویر میں شرمیلا فاروقی ہاتھ میں کلہاڑی اور زنجیر تھامے خوف کا عنصر دے رہی ہیں، شرمیلا نے کیپشن میں میک اپ آرٹسٹ کے فن کی بھی تعریف کی۔

    دوسری جانب اداکارہ و ماڈل آمنہ الیاس نے بھی ہیلووین کی ویڈیو شیئر کی جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    — Chucky #ChuckyDoll #Halloween Getup by @arshadkhan.makeupartist #teamarshadkhan @aalikhan.mua

    A post shared by Amna Ilyas (illy) (@aamnailyas) on

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آمنہ الیاس ہالی ووڈ ہارر فلم ’چکی‘ کا روپ دھاری ہوئی ہیں، انہوں نے ویڈیو میں کیپشن لکھا کہ ’کورونا کے دوران چکی۔‘

    اداکارہ نے ایک اور تصویر شیئر کی جس میں وہ ہارر فلم چکی ڈول کی طرح چاقو لیے ہوئے ہیں۔‘

     

    View this post on Instagram

     

    Chucky during COVID times #chucky #halloween

    A post shared by Amna Ilyas (illy) (@aamnailyas) on

    واضح رہے کہ ‘ہیلووین’ ایک مغربی تہوار ہے جو کہ بہت سے مشرقی ممالک میں بھی 31 اکتوبر کو منایا جاتا ہے۔

    اِس رات اندھیرا چھانے پر بچے اور بڑے خوفناک قسم کے ملبوسات پہن کر دوسروں کو ڈرانے کے لیے نکل کھڑے ہوتے ہیں۔

  • سرکٹی بچی سڑک پر آگئی، ویڈیو وائرل

    سرکٹی بچی سڑک پر آگئی، ویڈیو وائرل

    پیراونا: فلپائن میں 2 سالہ سرکٹی بچی اپنی بہن کے ساتھ  سڑک پر نکل آئی جسے دیکھ کر لوگ خوف زدہ رہ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق فلپائن سمیت دنیا بھر میں مسیح مذہب کے ماننے والے ہالووین کا تہوار منا رہے ہیں جس کے تحت وہ مختلف خوفناک لباس زیب تن کر کے سڑکوں پر آتے ہیں۔

    فلپائن میں آج کل کسی بھی سڑک پر اچانک منفرد بھیس لیے لوگ (جن بھوتوں کا روپ دھارے) سڑکوں پر آجاتے ہیں جن کو دیکھ کر کمزور دل والے افراد اور بچے خوف زدہ بھی ہوجاتے ہیں۔

    ہالووین تہوار منانے والے کوئی بھوت بنتا ہے تو کوئی خاتون چڑیل کا روپ دھار لیتی ہے، یا پھر کوئی خوفناک روپ اپناکر منفر بھیس کے ساتھ سڑک پر نکل جاتا ہے۔

    عیسائی مذہب سے تعلق رکھنے والے مسیح افراد کا مانناہے کہ سردیوں کا آغاز ہوتے ہی اُن کے پیاروں کی ارواح (روحیں) زمین پر آجاتی ہیں، اس دن تمام عمر کے لوگ انوکھے انداز سے خوشیاں مناتے ہیں۔

    ہالووین کے موقع پر بازاروں کی رونقیں بڑھ جاتی ہیں اور  منفرد لباس و ماسک کی خریداری بھی بڑھ جاتی ہے،  فلپائن میں گزشتہ کچھ روز سے خوفناک روپ دھارے لوگ سڑکوں پر ریلی اور جلوسوں کی صورت میں نکل رہے ہیں۔

    فلپائن کے شہر پیراونا میں خوفناک منظر اُس وقت دیکھا گیا کہ جب بغیر سر کی بچی ہالووین کا لباس زیب تن کیے سڑک پر اپنی بہن کے ساتھ آئی اور اُس نے لوگوں سے بات چیت بھی کی۔

    ویڈیو دیکھیں

    https://www.facebook.com/krystelrodriguez/videos/10156872330653756/

    کرسٹیل ہوانگ نے اپنی بچی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ 6 سالہ چارلی قصاب کا لباس پہنے اپنی 2 سالہ بہن مایا کے ہمراہ سڑک پر آئی۔

    ویڈیو کو دیکھ کر لوگ خوفزدہ تو ہوئے مگر مختصر وقت میں اسے 11 لاکھ سے زائد صارفین دیکھ چکے۔

  • کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے سپرمین کا روپ دھار لیا

    کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے سپرمین کا روپ دھار لیا

    ٹورنٹو : کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے سالانہ تہوار ہیلوئین منانے کے لئے سپرمین کا روپ دھارا۔

    تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں ہیلوئین تہوار کی تقریبات جاری ہے ، کرشماتی شخصیت کے مالک کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو دنیا بھر میں لوگوں کی ایک بہت بڑی تعداد کے دلوں کی دھڑکن سمجھے جاتے ہیں لیکن سپر مین اورجسٹن ٹروڈو کے مداحوں کو اس وقت حیرت انگیز جھٹکا لگا ، جب کینیڈین وزیراعظم ہیلوئین پارٹی کے لئے سپرمین بن کر آگئے۔

    سپر مین بن کر جسٹن ٹروڈو نے بچوں کےساتھ کئے خوب مزے کئے جبکہ مختلف روپ دھارے جسٹن کی فیملی اور کینیڈین پارلیمنٹرینز کو پہچاننا مشکل ہی تھا۔

    جسٹن ٹروڈو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک تصویر شیئر کی ، جس میں میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جسٹن ٹروڈو سپر مین کی شرٹ میں پہنے ہوئے ہیں ہیں اور ان کے ہمراہ اہلیہ اور بچے بھی مختلف انداز اپنائے ہوئے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • میکسیکو، خطرناک روپ دھارے ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے

    میکسیکو، خطرناک روپ دھارے ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے

    میکسیکو: نویں سالانہ زومبی فیسٹیول کے انعقاد کے موقع پر بچوں سمیت ہزاروں افراد نے خطرناک روپ دھار کر سڑکوں پر مارچ کیا اور غریبوں کے لیے کھانا بھی عطیہ کیا۔

    تفصیلات کے مطابق ہر سال کی طرح امسال بھی میکسیکو سٹی میں ’’زومبی واک‘‘ کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں سمیت ہزاروں افراد نے خطرناک روپ دھار کر شرکت کی اور مارچ کیا۔

    zombi-6

    زندہ لاشوں کا روپ دھارنے والے تمام شرکاء مونومنٹ آف ریولیو شن پر جمع ہوئے اور وہاں سے مارچ کی ابتداء کرتے ہوئے شہر کی مختلف سڑکوں پر پھیل گئے۔بعد ازاں شرکاء نے غریبوں کے لیے بنائے گئے فوڈ بینک میں کھانا بھی عطیہ کیا۔

    zombi-4

    یاد رہے زومبی واک (فیسٹیول) کا آغاز 2001 میں امریکا میں منعقد کیا گیا تھا، بعد ازاں یہ دنیا کے مختلف ممالک برازیل ، ارجنٹائن، سنگاپور، جرمنی سمیت کئی ممالک میں ہر سال منعقد کیا جاتا ہے۔

    zombi-5

    واضح رہے امریکا سے شروع ہونے والے اس فیسٹیول کا مقصد لوگوں کو ڈرانا نہیں بلکہ اس کے ذریعے زندگی منفرد انداز میں گزارنے کے پہلوؤں کو اجاگر کرنا ہے، فیسٹیول میں شرکاء خوب لطف اندوز ہوتے ہیں اور جس مقصد کے لیے جمع ہوں اس کے اختتام پر اُس مقصد کے لیے کچھ عطیہ بھی کرتے ہیں۔