Tag: Halted

  • پنجاب میں تمام صنعتوں کو گیس کی فراہمی بند

    پنجاب میں تمام صنعتوں کو گیس کی فراہمی بند

    لاہور: سردیوں کی آمد کے ساتھ ہی پنجاب میں گیس کا بحران شدت اختیار کر گیا جس کے بعد تمام صنعتوں کو گیس کی فراہمی فوری طور پر بند کردی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب میں گیس کا بحران شدت اختیار کر گیا۔ تمام انڈسٹریز کو گیس کی فراہمی فوری طور پر بند کردی گئی۔

    سوئی ناردرن گیس کمپنی کا شارٹ فال 115 ملین کیوبک فٹ (ایم ایم سی ایف) ہوگیا، گیس کی طلب 2 ہزار 218 ایم ایم سی ایف اور رسد 2 ہزار 103 ایم ایم سی ایف ہے۔

    حکام کا کہنا ہے کہ برآمدی صنعت کو گیس ترجیحی بنیادوں پر فراہم کی جائے گی، سی این جی اسٹیشنز کو گیس فراہمی فوری طور پر معطل کردی گئی ہے۔

    ذرائع کے مطابق گیس بندش کا فیصلہ کمپنی حکام اور وفاقی حکومت کے نمائندوں کے اجلاس میں ہوا، حکام کا مزید کہنا ہے کہ انڈسٹری کو گیس بندش کا مقصد گھریلو صارفین کو گیس پریشر بحال رکھنا ہے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز سوئی گیس بحران پر وفاقی حکومت اور سوئی ناردرن گیس کمپنی حکام کا اجلاس ہوا تھا۔ اجلاس میں سوئی ناردرن گیس کمپنی نے حکومت کو گیس بحران سے آگاہ کیا۔

    اجلاس میں بتایا گیا کہ لاہور کو 310 ایم ایم سی ایف کے بجائے 270 ایم ایم سی ایف گیس مل رہی ہے، گیس فراہمی میں کمی کی وجہ سے مختلف علاقوں میں کم پریشر کی شکایات عام ہوگئی ہیں۔

  • اوہائیو میں سزائے موت کے قیدی کی سزا نس نہ ملنے پر ٹل گئی

    اوہائیو میں سزائے موت کے قیدی کی سزا نس نہ ملنے پر ٹل گئی

    اوہائیو : امریکی ریاست اوہائیومیں سزائے موت کے منتظرقیدی کی سزا پرعملدرآمد اس لئے نہ ہوسکا کہ زہریلا انجکشن لگانے کے لئے قیدی کی نس نہیں مل سکی۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست اوہائیو میں سزائے موت کے قیدی کی سزاٹل گئی اور وجہ انہترسالہ قیدی کی نس نہ ملنا بنی۔

    قتل کے جرم میں موت کی سزا پانے والے ایلوا کیمبل کینسر،پھپڑوں اوردیگربیماریوں میں مبتلا ہیں، زہریلا انجکشن لگانے کے لئے ان کی نس نہ مل سکی تو سزاملتوی کردی گئی۔

    ایلوا نے زہریلے انجکشن کے بجائے فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کی درخواست دی تھی، جسے مسترد کردیا گیا۔


    مزید پڑھیں : بیٹے کے قتل کے جرم میں سزائے موت پانے والی ماں بری


    یاد رہے کہ اوہائیو میں اس سے قبل پانچ مختلف کیسزمیں سزائے موت پرعملدرآمد میں تاخیر ہوئی، جس پر ریاستی حکومت تنقید کی زد میں ہے۔

    خیال رہے کہ امریکا کی مختلف ریاستوں میں زہریلا انجکشن لگا کر سزائے موت دی جاتی ہے، جس میں مجرم کے ہاتھ اور پیر ایک شکنجے میں کس دیئے جاتے ہیں، جس کے بعد اسے زہریلا انجیکشن دیا جاتا ہے اور انجیکشن کی وجہ سے آہستہ آہستہ اس کے دل کی دھڑکن بند ہو جاتی ہے۔

    بعض ریاستوں میں سزائے موت کیلئے فائرنگ اسکواڈ کا طریقہ بھی استعمال کیا جاتا ہے، جس میں عام طور پر قیدی کی آنکھوں پر سیاہ پٹی اور ہاتھ پیر رسی سے باندھ کرکھڑا کردیا جاتا ہے اوراس کے بعد کئی افراد پر مشتمل اسکواڈ قیدی پر فائرنگ کرتا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئرکریں۔