Tag: Hamad Azhar

  • حماد اظہر اور ندیم افضل چن کے والد رہا ہو گئے

    حماد اظہر اور ندیم افضل چن کے والد رہا ہو گئے

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر حماد اظہر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ندیم افضل چن کے والد رہا ہو کر گھر پہنچ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق حماد اظہر نے ٹوئٹ میں اطلاع دی کہ ان کے والد میاں محمد اظہر گھر واپس پہنچ گئے ہیں، انھوں نے لکھا ’’والد کو سی آئی اے پولیس اسٹیشن لے جایا گیا تھا اور وہاں ان کے فون کا جائزہ لیا گیا۔‘‘

    چند گھنٹے قبل انھوں نے ایک بیان میں بتایا تھا کہ ان کے والد کو پولیس نامعلوم مقام پر لے گئی ہے، حماد اظہر نے کہا میرے والد میاں محمد اظہر کی عمر 82 سال ہے اور وہ شدید بیمار ہیں، پولیس انھیں اٹھا کر لے گئی ہے۔

    دوسری طرف پیپلز پارٹی کے رہنما ندیم افضل چن نے ٹوئٹ میں بتایا کہ ان کے والد کو بھی رہا کر دیا گیا ہے، انھوں نے لکھا ’’تمام دوستوں کا شکر گزار ہوں جنھوں نے مشکل لمحات میں ساتھ دیا، پروردگار پاکستان میں عدل کا بول بالا کرے۔

    انھوں نے بھی چند گھنٹے قبل ایک ٹوئٹ میں بتایا تھا کہ ان کے والد کو ان کے گھر سے گرفتار کر لیا گیا ہے، پی پی رہنما نے بتایا تھا کہ میں نجف میں ہوں اور میرے 75 سالہ والد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

  • ‘معیشت ہر گزرتے دن کے ساتھ تباہی کی جانب جارہی ہے’

    ‘معیشت ہر گزرتے دن کے ساتھ تباہی کی جانب جارہی ہے’

    سابق وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے ملک کی موجودہ معاشی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ معیشت ہر گزرتے دن کے ساتھ تباہی کی جانب جا رہی ہے۔

    سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے ملک کی معاشی صورتحال پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

    حماد اظہر نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ ہر دن روپیہ اپنی قدر کھو رہا ہے، اسٹاک مارکیٹ روزانہ کریش کررہی ہے لوڈشیڈنگ بڑھتی جارہی ہے۔

     

    سابق وفاقی وزیر نے مزید لکھا کہ مہنگائی میں اضافہ اور کاروبار برباد ہوگئے ہیں جب کہ معیشت ہر گزرتے دن کے ساتھ تباہی کی طرف جارہی ہے۔

    حماد اظہر نے ٹوئٹ کے آخر میں اپنی حکومت کی کارکردگی بتاتے ہوئے کہا ہے کہ یہ وہی معیشت ہے جسمیں دو ماہ پہلے تک استحکام تھا اور 5.5 فیصد سےترقی کر رہی تھی۔

  • پیٹرولیم ڈیلرز  کے مطالبات ، حماد اظہر کا  بڑا اعلان

    پیٹرولیم ڈیلرز کے مطالبات ، حماد اظہر کا بڑا اعلان

    اسلام آباد : وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے واضح کیا ہے کہ پیٹرولیم ڈیلرز کے جائزمطالبات مانیں گے ، ناجائز تسلیم نہیں کریں گے۔

    تتیلات کے مطابق وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی جانب سے ہڑتال کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا کہ پمپس ہڑتال کی آڑمیں کچھ گروپس9روپے کا اضافہ چاہتےہیں، چند کمپنیوں کو نوازنے کیلئے 9 روپے کا اضافہ نہیں کیا جا سکتا۔

    حماد اظہر کا کہنا تھا کہ جائزمطالبات مانیں گےناجائز تسلیم نہیں کریں گے، عوام کو پریشان کرنا درست نہیں، پیٹرولیم ڈیلرز کے مارجن کی سمری پہلے ہی ای سی سی میں ہے، آئندہ اجلاس میں فیصلہ ہوجائے گا مگر جائز مطالبہ تسلیم کیا جائے گا۔

    پیٹرول پمپ مالکان کی مشکلات کا احساس ہے، پیٹرول پمپ مالکان عوامی مشکلات کے تحت فیصلے پر نظرثانی کریں۔

    یاد رہے گذشتہ روز پیٹرولیم ڈیلرز کی جانب سے ہڑتال کے اعلان کے بعد وفاقی حکومت نے پہلا رابطہ کیا تھا ، سیکریٹری پیٹرولیم ارشد محمود نے چیئرمین پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز عبدالسمیع کو فون کیا اور مطالبات کے ‏حوالے سے صورتحال سے آگاہ کیا۔

    سیکریٹری پیٹرولیم ارشد محمود کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم مارجن سے متعلق سمری پیٹرولیم ڈویڑن کو بھیج دی ہے ‏سمری کے نکات ابھی نہیں بتائے جاسکتے۔

    چیئرمین پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز عبدالسمیع خان نے کہا تھا کہ سمری کے نکات معلوم نہ ہونےتک ہڑتال واپس نہیں ‏لیں گے کل ہڑتال ہر صورت میں ہوگی۔

  • نیدرلینڈ کی  پاکستان کو بڑی پیشکش

    نیدرلینڈ کی پاکستان کو بڑی پیشکش

    اسلام آباد : نیدرلینڈ نے پاکستان کو سالڈ ویسٹ سے بجلی بنانے کے منصوبوں پر تعاون کی پیشکش کردی ، جس پر وفاقی وزیر توانائی کا کہنا ہے کہ پاکستان نیدرلینڈز کی سالڈ ویسٹ انرجی کے تکنیکی شعبے سے مستفید ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر سے نیدرلینڈز کے سفیر ووٹر پلامپ کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں وفاقی وزیر حماداظہر نے پاکستان کی توانائی کی پالیسی کے خدوخال سے آگاہ کیا۔

    حماد اظہر نے کہا کہ مستقبل میں منصوبے پن بجلی ،قابل تجدید ذرائع پر مبنی ہوں گے ، پاکستان بجلی ٹرانسمشن کے منصوبوں پرترجیحی بنیادپر کام کر رہا ہے، حکومت کی بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو مراعات قابل تحسین ہیں۔

    نیدرلینڈ کے سفیر نے سالڈ ویسٹ سےبجلی بنانے کے منصوبوں پر تعاون کی پیشکش کی ، جس پر حماد اظہر کا کہنا تھا کہ پاکستان نیدرلینڈز کی سالڈ ویسٹ انرجی کے تکنیکی شعبے سے مستفید ہوگا۔

  • "اپوزیشن میں ہمت ہے تو میری تقریر سنے”

    "اپوزیشن میں ہمت ہے تو میری تقریر سنے”

    اسلام آباد: وفاقی وزیرحماد اظہر نے قومی اسمبلی میں دھواں دھار تقریر کرتے ہوئے مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس کے بجٹ سیشن کے دوران وفاقی وزیر حماد اظہر نے جیسے ہی اپنی تقریر کا آغاز کیا تو مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ایوان سے چلے گئے۔

    اس موقع پر وفاقی وزیر حماد اظہر نے دونوں رہنماؤں کو اپنی تقریر سننے کا چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ سینے پر لگے کرپشن کے داغ منہ ٹیڑھا کر کے انگریزی بولنے سے نہیں دھلیں گے۔

    حماد اظہر نے اپنی تقریر میں سندھ حکومت کی کارکردگی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں کرپشن سے ترقی دیکھنی ہےتو سندھ کا حال دیکھ لیں، کرپشن کےسر پر ترقی ہوتی تو سندھ کیلی فورنیا سے آگے ہوتا۔

    حماد اظہر نے کہا کہ چار فیصد گروتھ پر بلاول بھٹو کو بہت تکلیف ہو رہی تھی، پیپلز پارٹی دور کے پانچ سال میں ایک بھی سال ایسا نہیں تھا جس میں وہ ایک فیصد گروتھ حاصل کر لیتے، تاریخ گواہ ہے کہ پیپلز پارٹی آئی ایم ایف کے پاس سب سے زیادہ گئی ہے۔

    حماد اظہر نے الزام عائد کیا کہ ان کے دور میں مہنگائی کی شرح زیادہ تھی، یہ اپنی نااہلی چھپانے کیلئے تنخواہوں میں اضافہ کرتے تھے،ان کے
    دور میں ٹیکس ٹو جی ڈی پی کا تناسب پانچ سال میں نیچے گیا تھا، جنہوں نے زندگی میں کوئی کام نہ کیا ہو تو ایسے ہی بیان دیتےہیں،ہمارے حلقے میں کتےکاٹنےکی کوئی بیماری نہیں پھیلی، ہم ابھی تک اپنے حلقوں میں ایچ آئی وی ایڈز سے محفوظ ہیں

    نون لیگی قائدین کو نشانے پر رکھتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ وہ لوگ ہیں جو کہتے تھے تم ڈرون حملے کئے جاؤ۔

  • اب پاکستان بلیک لسٹ میں نہیں جائے گا، حماد اظہر

    اب پاکستان بلیک لسٹ میں نہیں جائے گا، حماد اظہر

    اسلام آباد: وفاقی وزیر صعنت و تجارت حماد اظہر کا کہنا ہے کہ فیٹف کے ستائیس ایکشن پلان میں سے چوبیس مکمل کرلئے ہیں، قوم کو آگاہ کرنا چاہتا ہوں اب پاکستان بلیک لسٹ میں نہیں جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر صعنت و تجارت حماد اظہر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کا سب سے مشکل ایف اےٹی ایف پلان ملاتھا، فیٹف کے 27 ایکشن پلان میں سے 24 مکمل کرلئے ہیں،، قوم کو آگاہ کرنا چاہتا ہوں اب پاکستان بلیک لسٹ میں نہیں جائے گا۔

    حماد اظہر کا کہنا تھا کہ پچھلے اجلاس میں فیٹف نے کہا اب بلیک لسٹ پاکستان کیلئے آپشن نہیں رہا اور آج فیٹف خود کہہ رہا ہے ایکشن پلان کا 90 فیصد کام مکمل ہوگیا، مختلف ایکشن پلان ، سخت حالات ، کورونا کے باوجود عملدرآمد کر رہے ہیں، جون تک باقی نکات پربھی کام مکمل کرلیں گے۔

    وفاقی وزیر صعنت و تجارت نے کہا کہ جو نکات مکمل ہوچکے ہیں ان پر پھر سوال نہیں ہوتے، فیٹف میں سوال ان پر ہوتے ہیں جو نکات رہ جاتے ہیں، پاکستان نے چیلنجز کو عبور کیا ، بھارت کے عزائم پر اب پردہ نہیں رہاہے وہ کھل کرسامنے آچکےہیں ، پاکستان کو بلیک لسٹ کرانے کی سازش کرنیوالے کبھی کامیاب نہیں ہوسکے۔

    بھارت کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے خود عالمی سطح پراپنے آپ کو بےنقاب کیا ہے، ان کے اپنے مسائل بھی دنیا کےسامنے آرہے ہیں۔

    حماد اظہر نے بتایا کہ گرے لسٹ کوفیٹف کی زبان میں انہانس مانیٹرنگ لسٹ کہاجاتاہے، پاکستان کے علاوہ بھی کئی ممالک اس لسٹ میں ہیں،ہمارے ملک میں دہشتگردی کی وجہ سے70ہزارجانیں جاچکی ہیں، بھارت خود دہشت گردوں کی فنڈنگ کررہاہے۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ فیٹف پوری دنیا کے فنانشل اسٹیٹمنٹ چیک کرتاہے، ہمارا ابھی فیٹف میں ڈیول ایکشن پلان چل رہاہے، ہر ملک کےنکات کو اس کی رسک اسسٹمنٹ پر جانچا جاتاہے، پاکستان نے بروقت رولز بنائےہیں،ایک پلان 2017سے چلا آررہاہے اس پربھی عملدرآمد کررہےہیں ، ہم موجودہ ایکشن پلان جون تک مکمل کرلیں گے۔

  • پاکستان کا نام گرے لسٹ میں برقرار، حماد اظہر آج  اہم پریس بریفنگ دیں گے

    پاکستان کا نام گرے لسٹ میں برقرار، حماد اظہر آج اہم پریس بریفنگ دیں گے

    اسلام آباد : وفاقی وزیرصنعت وپیداوار حماداظہر آج ایف اے ٹی ایف کی جانب سے پاکستان کا نام گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کے معاملے پر اہم پریس بریفنگ دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرصنعت وپیداوار حماداظہر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا پاکستان نے فیٹف ایکشن پلان پر تقریباً90 فیصدکام مکمل کرلیا، 27میں سے24نکات پربہترین کام کیا، باقی3 نکات پربھی کام کیا گیا، پاکستان کوفیٹف کامشکل ترین ایکشن پلان دیاگیا۔

    فیٹف ارکان نےپاکستان کوسخت ایکشن پلان کااعتراف کیا، وفاقی،صوبائی سرکاری محکموں کی محنت کی تعریف کروں گا، کل اس معاملے پر صبح11.30 بجے پریس بریفنگ دوں گا۔

    یاد رہے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) نے پاکستان کا نام جون تک گرےلسٹ میں برقرار رکھنے ‏کا فیصلہ کرتے ہوئے مزید 4 ماہ کی مہلت دے دی تھی۔

    ایف اے ٹی ایف نے رپورٹ جاری کرتے ہوئے پاکستان کےاقدامات کی تعریف کرتے ہوئے کہا پاکستان نے27میں سے 24پوائنٹس پر زبردست کام کیا ، پاکستان نےکاؤنٹرفنانس ٹیررازم سےمتعلق بہترین کام کے ساتھ ساتھ قانون نافذ کرنے والےاداروں نے ٹیررفنانس کی نشاندہی کی اور نشاندہی کیساتھ جانچ ‏پڑتال کر کے بھرپور ایکشن بھی لیا۔

    رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ پاکستان نے لسٹڈ افراد اور اثاثوں کو ایک سےدوسری جگہ منتقل ‏ہونےسےروکا جب کہ ایسے لسٹڈافرادکےاثاثوں کواپنی تحویل میں بھی لیا، پاکستان نے تمام ایکشن پلان پرایک جامع لائحہ عمل اپنایا ہے اور اب ایف ‏اےٹی ایف کاآئندہ اجلاس جون2021 میں ہوگا۔

  • 80 لاکھ گھرانوں کو بلاتفریق انصاف کارڈ فراہم کیا جائے گا، حماد اظہر

    80 لاکھ گھرانوں کو بلاتفریق انصاف کارڈ فراہم کیا جائے گا، حماد اظہر

    اسلام آباد : وفاقی وزیر برائے معاشی امور حماد اظہر نے کہاہے کہ لاہور سے انصاف کارڈ کا آغاز کررہے ہیں، پنجاب میں تقریباً 4 کروڑ افراد انصاف صحت کارڈ ست مستفید ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و وفاقی وزیر برائے معاشی امور حماد اظہر نے جاری بیان میں کہا ہے کہ انصاف کارڈ وزیر اعظم پاکستان عمران خان صاحب کا وعدہ تھاجس کا آغاز لاہور سے کررہے ہیں، انصاف کارڈ کے حامل افراد 7 لاکھ 20 ہزار تک کا علاج نجی اسپتالوں میں کرواسکیں گے۔

    حماد اظہر نے واضح کیا کہ انصاف کارڈ کی سہولت80 لاکھ خاندانوں کو فراہم کی جائے گی جبکہ صرف لاہور میں ساڑھے 4 لاکھ گھروں کو کارڈ کا اجراء کیا جائے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ نصاف صحت کارڈبلاتفریق کسی بھی شخص کودیاجائےگا۔

    وفاقی وزیر برائے معاشی امور کا کہنا تھا کہ ملکی معیشت سےمتعلق سخت فیصلے کرنے پڑے جس کے بعد روپےکی قد رمیں بہتری آئی ہے، نچلے طبقے کو اوپر لانا ریاست کی ذمہ داری ہے۔

    انہوں نے سابقہ حکومتوں پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ خزانہ سوچ رہا ہے کہ ابھی تک ہمیں کوئی لوٹنے نہیں آیا، مسلم لیگ نواز خزانے کو خالی چھوڑ کر گئی تھی لیکن موجودہ حکومت نے جو مشکل فیصلے کیے اس کے ثمرات نظر آرہے ہیں۔

    حماد اظہر نے واضح کیا کہ حکومت اب تک 10 ارب ڈالر کا قرضہ واپس کرچکی ہے انشاءاللہ معیشت کے اندر استحکام نظر آئے گا، ملکی استحکام کو کسی طور خطرے میں نہیں ڈالا جائے گا تمام ادارے ایک پیج پر ہیں اب یہ بات کسی کو نظر آئے یا نہ آئے5 سال کے اندر تمام ادارے مشترکا کاوش سے اس ملک کو عظیم تر بنائیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ بجلی کی قیمتیں بڑھیں ضرور ہیں لیکن 82 ارب روپے کی بجلی چوری بھی روکی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہمارےملک کی 70فیصدآبادی زراعت سےوابستہ ہے،صنعت کاروں سےپوچھیں کہ میٹنگ کیسی رہی،ملاقات میں کاروباری حضرات،صنعت کارموجودتھے، اسی لیے صنعتکاروں نےاس بات کا اعتراف کیاہے کہ واقعی حکومت کومشکل فیصلےکرنےپڑے۔

    حماد اظہر کا کہنا تھا کہ مدارس کےبچوں کو سیاسی ہتھکنڈوں میں استعمال ہونےنہیں دیں گے۔

    وفاقی وزیر برائے معاشی امور کا کہنا تھا کہ 29ممالک سےڈیٹاآیاہے،ابھی بھی پاکستانیوں کے11ارب ڈالرباہرہیں،سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈارنےاسمبلی فلورپرخود کہاتھا200ارب ڈالربیرون ممالک پڑےہیں۔

    حماد نےکہا کہ انہیں اقامہ لینےمیں اس لیےمزاآتاتھاکیونکہ ان کی تفصیل نہیں ملتی تھی۔

    انہوں نے مزید کہ بھارت نےایف اےٹی ایف کوجیسےاستعمال کیااب نہیں کرسکےگا۔