Tag: hamas

  • اسرائیلی فورسز نے رفح میں تینوں جانب سے حملہ کر دیا

    اسرائیلی فورسز نے رفح میں تینوں جانب سے حملہ کر دیا

    غزہ: اسرائیلی فورسز نے رفح میں تین اطراف سے حملہ کر دیا ہے، ایف 16 طیاروں سے رہائشی ٹاور اور عوامی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔

    الجزیرہ کے مطابق اسرائیلی ٹینکوں نے رفح شہر کو جنوب سے سیل کر دیا ہے اور ’’ریڈ زون‘‘ کا گھیراؤ مکمل کر لیا۔ اسرائیلی جنگی کابینہ کی جانب سے جنوبی شہر میں کارروائیوں میں توسیع کی اجازت دینے کے بعد اسرائیلی فوج نے ریڈ زون سے 1 لاکھ بے گھر فلسطینی باشندوں کو فوری نکل جانے کا حکم بھی دے دیا ہے۔

    مشرقی رفح میں حماس کے جنگجوؤں نے اسرائیلی ٹینکوں اور فوجیوں پر دیسی ساختہ دھماکا خیز ڈیوائسز، راکٹوں اور اسنائپرز کے ساتھ گھات لگا کر حملے شروع کر دیے ہیں، رفح میں اس وقت شدید لڑائی جاری ہے کیوں کہ اسرائیلی فورسز 1.4 ملین فلسطینیوں کو پناہ دینے والے اس شہر میں اندر تک گھس گئی ہیں۔

    گزشتہ روز اسرائیلی بمباریوں میں خواتین اور بچوں سمیت 109 فلسطینی شہید اور 296 افراد زخمی ہوئے۔ جب کہ 7 اکتوبر سے غزہ پر اسرائیلی حملوں میں کم از کم 34,943 فلسطینی شہید اور 78,572 زخمی ہو چکے ہیں۔

    اسرائیل کی بڑھتی ہوئی بربریت کے نتیجے میں 1 لاکھ فلسطینی رفح سے نقل مکانی کر چکے ہیں، رفح بارڈر کراسنگ پر قائم النجر اسپتال میں اسرائیل کے کنٹرول کے سبب سروسز معطل ہو گئیں، چوبیس گھنٹوں میں غزہ جھڑپوں میں مزید 13 اسرائیلی فوجی بھی مارے گئے ہیں جب کہ اسرائیل نے 4 فوجی اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔

    غزہ: شہد کی مکھیوں کے حملے میں 12 اسرائیلی فوجی زخمی

  • کس صورت میں اسرائیل سے معاہدہ نہیں ہوگا؟ حماس کا اہم بیان

    کس صورت میں اسرائیل سے معاہدہ نہیں ہوگا؟ حماس کا اہم بیان

    حماس کے ترجمان عبدالطیف الکانو کا کہنا ہے کہ مستقل جنگ بندی اور غزہ سے اسرائیلی فوج کا مکمل انخلا چاہتے ہیں، ہمارے مطالبات جائز ہیں۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اپنے بیان میں عبدالطیف الکانو کا کہنا تھا کہ ہمارے مطالبات پر تمام دھڑوں نے اتفاق کیا ہے۔

    ترجمان حماس کے مطابق ہم جنگ بندی اور غزہ سے اسرائیلی افواج کا انخلا چاہتے ہیں۔ مستقل جنگ بندی کو یقینی بنانا مذاکرات کی پیشرفت کی لازمی بنیاد ہے۔

    عبدالطیف الکانو کا مزید کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ بے گھر ہونے والے افراد کی ان کے گھروں پر واپسی جلد از جلد ممکن ہو، انہوں نے کہا کہ ان مطالبات کی منظوری کے بغیر کوئی بھی معاہدہ کامیاب نہیں ہوگا۔

    دوسری جانب امریکا کی 20 سے زائد جامعات میں غزہ میں ہونے والے اسرائیلی مظالم کے خلاف 11 روز سے احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔

    بحیرہ احمر میں حوثیوں کے امریکی جہازوں پر حملے

    رپورٹ کے مطابق کولمبیا یونیورسٹی میں طلباء مظاہرین کے مذاکرات ناکام ہوگئے جس کے بعد انتظامیہ نے طلباء کو معطل کرنا شروع کردیا ہے۔

  • ایران نے اسرائیل پر حملہ کر کے دفاع کا حق استعمال کیا: حماس

    ایران نے اسرائیل پر حملہ کر کے دفاع کا حق استعمال کیا: حماس

    فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے کہا ہے کہ ایران نے اسرائیل پر حملہ کرکے دفاع کا حق استعمال کیا۔

    اےآروائی نیوز سے گفتگو میں حماس کے ترجمان خالد قدومی نے کہا کہ ایران نے اسرائیل پر حملہ کرکے دفاع کا حق استعمال کیا ہے۔

    حماس کے ترجمان خالد قدومی کہتے ہیں ایران نے اسرائیل پر حملہ کرکے دفاع کا حق استعمال کیا، اس سے مذاکرات پر کوئی اثرنہیں پڑے گا۔

    خالد قدومی نے مزید کہا خطے میں اسرائیلی تسلط کو ختم کرنا ہوگا، اسرائیل جب چاہتا ہے کسی بھی ملک پرحملہ کردیتا ہے، مغربی ممالک اسرائیلی حملوں کی مذمت تک نہیں کرتے۔

    واضح رہے کہ 13 اور 14 اپریل کی درمیانی شب ایران نے اسرائیل پر تقریباً 200 ڈرون اور کروز میزائل فائر کیے تھے، ایرانی پاسدران انقلاب نے اسرائیل پر حملے کی باضابطہ تصدیق کی تھی۔

    یہ بھی یاد رہے کہ 7 اکتوبر سے غزہ پر اسرائیلی حملوں میں کم از کم 33 ہزار 686 فلسطینی شہید اور 76 ہزار 309 زخمی ہو چکے ہیں۔

  • نیوزی لینڈ نے حماس کو دہشت گرد تنظیم نامزد کردیا

    نیوزی لینڈ نے حماس کو دہشت گرد تنظیم نامزد کردیا

    نیوزی لینڈ بھی حماس کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے والے ممالک کی فہرست میں شامل ہوگیا ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق نیوزی لینڈ کے حکام کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ سات اکتوبر کے حملوں نے اس تصوّر کو توڑ دیا ہے کہ اس کے سیاسی اور عسکری ونگز الگ کیے جا سکتے ہیں۔

    نیوزی لینڈ کی حکومت کا کہنا ہے کہ مجموعی طور پر تنظیم ان خوفناک دہشتگرد حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔

    نیوزی لینڈ کی جانب سے اپنے ملک میں حماس کے اثاثوں کو منجمد کرنے اور اسے کسی قسم کی معاونت فراہم کرنے پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

    دوسری جانب غزہ میں اسرائیلی فوج کی بربریت تھمنے کا نام نہیں لے رہی، ایک اور افسوسناک واقعے میں اسرائیلی فوج نے مزید 77 فلسطینیوں کو شہید کردیا۔

    غزہ کے وزارت صحت کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ غزہ کے جنوب مغربی علاقے میں امداد کے منتظر فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج نے فائرنگ کی جس کے باعث 77 فلسطینی جام شہادت نوش کرگئے۔

    ڈھاکا: 7 منزلہ عمارت میں خوفناک آگ بھڑک اُٹھی، 43 افراد ہلاک

    وزارت صحت کے بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ میں پیش آنے والے افسوسناک سانحے میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 100 سے زائد ہوسکتی ہے۔

  • غزہ کے جنوبی علاقے میں مکمل فتح حاصل کریں گے، نیتن یاہو

    غزہ کے جنوبی علاقے میں مکمل فتح حاصل کریں گے، نیتن یاہو

    اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو نے کہا ہے کہ جنوبی غزہ میں یرغمالیوں کی رہائی اور حماس کے خاتمے کی راہ پرگامزن ہیں۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم نے کہا کہ غزہ کے جنوبی علاقے میں ہمیں مکمل فتح حاصل کرنا ہے، ہم لبنان اسرائیل سرحدی علاقے میں ہر حال میں سیکیورٹی بحال کریں گے۔

    اسرائیلی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ شمالی غزہ میں رہائشیوں کی واپسی چاہتے ہیں۔ رہائشیوں کی واپسی کے لیے وہاں سیکیورٹی چاہیے جو ہم لائیں گے۔

    دوسری جانب حماس نے عالمی عدالت انصاف میں چین کے اسرائیل مخالف مؤقف کو سراہا ہے۔

    حماس ترجمان کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں کے حق خودارادیت پر زور دینے والے چین کے بیان کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

    امریکی صدر کا طلبأ کیلیے قرض سے متعلق بڑا اعلان

    حماس کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ اسرائیلی مظالم کے خلاف عالمی عدالت میں آواز اٹھانے والے تمام ممالک کے بیانات کی قدر کرتے ہیں۔

  • چین کے اسرائیل مخالف مؤقف پر حماس نے کیا کہا ؟

    چین کے اسرائیل مخالف مؤقف پر حماس نے کیا کہا ؟

    حماس نے عالمی عدالت انصاف میں چین کے اسرائیل مخالف مؤقف کو سراہا ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق حماس ترجمان کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں کے حق خودارادیت پر زور دینے والے چین کے بیان کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

    حماس کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ اسرائیلی مظالم کے خلاف عالمی عدالت میں آواز اٹھانے والے تمام ممالک کے بیانات کی قدر کرتے ہیں۔

    واضح رہے کہ چین نے آئی سی جے سے کہا ہے کہ عدالت کو فلسطینیوں کے ساتھ انصاف سے انکار نہیں کرنا چاہیے۔

    چین نے بین الاقوامی عدالت انصاف (آئی سی جے) سے کہا ہے کہ فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی قبضے سے متعلق سماعت کے دوران فلسطینیوں کو انصاف سے محروم نہیں کرنا چاہیے۔

    چین کی وزارت خارجہ کے قانونی مشیر ما زنمن نے جمعرات کو نیدرلینڈز کے دی ہیگ میں عدالت کو بتایا کہ ”انصاف میں کافی تاخیر ہوئی ہے لیکن اس سے انکار نہیں کیا جانا چاہیے۔

    اسرائیل کا فلسطینیوں پر تشدد کو حقِ دفاع کہنا قابل قبول نہیں، روس

    ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کو او پی ٹی (مقبوضہ فلسطینی علاقوں) پر اپنا قبضہ شروع کیے 57 سال گزر چکے ہیں اور مقبوضہ علاقوں پر قبضے اور خودمختاری کی غیر قانونی نوعیت بدستور برقرار ہے۔

  • کیا اس بار حماس اسرائیل جنگ بندی معاہدہ ہو پائے گا؟

    کیا اس بار حماس اسرائیل جنگ بندی معاہدہ ہو پائے گا؟

    غزہ: حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی معاہدہ اس بار مشکل میں پڑتا دکھائی دے رہا ہے، فریقین بھی ایک دوسرے پر الزامات عائد کر رہے ہیں اور ثالثوں کی جانب سے بھی مایوس کن تبصرے سامنے آ رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق غزہ میں جنگ بندی کے لیے خطے کے ممالک سرگرمی دکھا رہے ہیں تاہم ایسے میں یہ سوال نازک صورت اختیار کر گیا ہے کہ کیا اس بار حماس اسرائیل جنگ بندی معاہدہ ہو پائے گا؟

    حماس کا کہنا ہے اسرائیلی وزیر اعظم جنگ بندی سے متعلق معاہدے پر کھیل رہے ہیں، اور وہ نہیں چاہتے کہ کوئی معاہدہ ہو، گروپ نے جنگ بندی معاہدے کے حصول میں پیش رفت کی کمی کا ذمہ دار اسرائیل کو ٹھہرایا ہے۔

    دوسری طرف اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے حماس کی جانب سے جنگ بندی اور قیدیوں کی رہائی کے مطالبات کو ایک ’فریب‘ قرار دے دیا ہے، ادھر قطری وزیر اعظم شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی نے بھی کہا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کی جانب پیش رفت سست پڑ رہی ہے۔ انھوں نے ہفتے کے روز کہا ’’گزشتہ چند دنوں کا پیٹرن واقعی بہت امید افزا نہیں ہے۔‘‘

    خان یونس اور رفح میں بمباری میں 60 فلسطینی شہید ہو گئے

    سلامتی کونسل میں الجیریا کی درخواست پر غزہ میں جنگ بندی کے لیے ووٹنگ منگل کو ہوگی، امریکا نے ایک بار پھر جنگ بندی سے متعلق قرارداد کو ویٹو کرنے کی تیاری کر لی ہے۔

  • حماس کے ساتھ جنگ کے باعث اسرائیلی معیشت کو بڑا دھچکا

    حماس کے ساتھ جنگ کے باعث اسرائیلی معیشت کو بڑا دھچکا

    حماس کے ساتھ جنگ کے باعث اسرائیلی معیشت کو بڑا دھچکا لگ گیا، اکانومسٹ ایجنسی موڈیز نے اسرائیل کی ریٹنگ ڈاؤن کر دی۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق حماس کے ساتھ جنگ کے باعث موڈیز نے اسرائیل کی ریٹنگ داؤن کردی، اسرائیلی معیشت اے ون کیٹیگری سے کم ہو کر اے ٹو ہو گئی۔

    موڈیز نے دعوی کیا ہے کہ جنگ بندی میں تاخیر اسرائیلی معیشت کو تباہ کر دے گی، کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی نے کہا کہ ریٹنگ میں کمی فوجی اخراجات میں اضافے کی وجہ سے ہوئی ہے۔

    موڈیر نے کہا کہ آنے والے سال میں اسرائیل کا متوقع بجٹ خسارے پر مبنی ہے، اسرائیل کے دفاعی اخراجات 2024 کے آخر تک 2022 کی سطح سے تقریباً دوگنا ہو جائیں گے، موڈیز نے اسرائیل کو اس خطرے سے خبرادر کیا ہے۔

  • حماس کے جنگ جوؤں نے مارٹر گولوں سے اسرائیلی کمانڈ سینٹر تباہ کر دیا

    حماس کے جنگ جوؤں نے مارٹر گولوں سے اسرائیلی کمانڈ سینٹر تباہ کر دیا

    غزہ: حماس کے جنگ جوؤں نے مارٹر گولوں سے اسرائیلی کمانڈ سینٹر تباہ کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے ٹیلیگرام پوسٹ میں کہا ہے کہ اس نے غزہ شہر میں تل الحوا کے مغرب میں اسرائیلی کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر تباہ کر دیا ہے، صہیونی کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کو مارٹر گولوں سے نشانہ بنایا گیا۔

    حماس کے عسکری ونگ نے یہ بھی کہا کہ اس نے اسرائیلی فوجیوں کے ایک گروپ کو نشانہ بنایا جنھوں نے جنوبی غزہ میں خان یونس کے مغرب میں الحوز کے علاقے میں ایک گھر کے اندر خود کو بند کر رکھا تھا، اس آپریشن میں ہلاکتوں کی تعداد کا تعین نہیں ہو سکا ہے۔

    ادھر فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ پر اسرائیلی حملوں میں کم از کم 107 فلسطینی شہید ہو گئے ہیں، جب کہ 7 اکتوبر سے غزہ پر اسرائیلی حملوں میں اب تک کم از کم 27,585 افراد شہید اور 66,978 زخمی ہو چکے ہیں۔

  • حماس نے جنگ بندی کے لیے قطر، مصر کی مجوزہ تجاویز کا جواب دے دیا

    حماس نے جنگ بندی کے لیے قطر، مصر کی مجوزہ تجاویز کا جواب دے دیا

    غزہ میں جنگ بندی کے لیے کوششیں تیز ہو گئی ہیں، حماس نے جنگ بندی کے لیے قطر اور مصر کی مجوزہ تجاویز کا جواب دے دیا۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق حماس نے مجوزہ غزہ جنگ بندی پلان پر اپنا جواب دے دیا ہے، قطری وزیر اعظم اور امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے معاہدے کے فریم ورک سے متعلق حماس کا جواب ملنے کی تصدیق کر دی ہے۔

    دوحا میں قطری وزیر اعظم کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں انٹونی بلنکن کا کہنا تھا کہ حماس کے جواب کا جائزہ لیا جا رہا ہے، اور اس پر اسرائیل سے بات کریں گے، امید ہے معاہدہ ممکن ہو جائے۔

    پریس کانفرنس میں پوچھے جانے پر قطری وزیر اعظم نے کہا کہ اس نازک وقت میں معاہدے کے فریم ورک کی تفصیلات نہیں بتا سکتے۔

    ویڈیو: برطانوی ساحل پر غزہ کے 12 ہزار شہید بچوں کے ساتھ رقت آمیز اظہار یکجہتی

    روئٹرز کے مطابق یہ تجاویز تقریباً ایک ہفتہ قبل حماس کو بھیجی گئی تھیں لیکن حماس نے جواب دینے کے لیے منگل تک کا وقت لے لیا تھا کیوں کہ حماس کے مطابق معاہدے کے کچھ حصے ’غیر واضح اور مبہم‘ تھے۔

    حماس کے ایک سینیئر اہلکار نے بی بی سی کو بتایا کہ انھوں نے اپنے ’مثبت نقطہ نظر‘ کے تحت غزہ کی تعمیر نو، رہائشیوں کی اپنے گھروں کو واپسی اور زخمیوں کے علاج اور بیرون ملک اسپتالوں میں منتقلی کے حوالے سے ترامیم شامل کی ہیں۔

    امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن آج بدھ کو اسرائیل میں حکام کے ساتھ حماس کے ردعمل پر بات کریں گے، قطری وزیر اعظم شیخ محمد بن عبدالرحمن الثانی نے حماس کے ردعمل کو عمومی طور پر ’مثبت‘ قرار دیا ہے۔