Tag: hamid but

  • قومی ایئرلائن کا اپنے کرایوں میں 20 سے 30 فیصد تک کمی کا اعلان

    قومی ایئرلائن کا اپنے کرایوں میں 20 سے 30 فیصد تک کمی کا اعلان

    کراچی: قومی ایئرلائن پی آئی اے نے اپنے کرایوں میں بیس سے تیس فیصد تک کمی کا اعلان کردیا۔

    پی آئی اے نے اپنے کرایوں میں بیس سے تیس فیصد تک کمی کا اعلان کردیا، جس کا اطلاق تین ستمبر سے ہوگااور یہ سہولت تیس اکتوبر تک جاری رہے گی۔

    پی آئی اے نے بزنس کلاس پر تیس فیصد، اور اکانومی کلاس پر بیس فیصد کرایوں میں کمی کا اعلان کیا ہے ، بیرون ملک جانے والی پروازیں نیویارک، ٹورنٹو، پیرس، میلان، کوپن ہیگن، بیجنگ، کولالمپور، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات شامل ہیں۔

    پی آئی اے کے ڈائریکٹر مارکیٹنگ خرم مشتاق کے مطابق کرایوں میں کمی سے مسافروں کو سستی سفری سہولت کے ساتھ ساتھ ادارے کے روینیو میں اضافے کا سبب بنے گی ۔

    قومی ایئرلائن اندرون ملک سفر کرنے والوں کیلئے بھی سستی سفری سہولت کا پلان تیار کررہی ہے۔

  • ایف آئی اے کی پی آئی اے کے اعلیٰ عہدیداران سے تفتیش

    ایف آئی اے کی پی آئی اے کے اعلیٰ عہدیداران سے تفتیش

    لاہور: حساس اداروں نے پی آئی اے افسران کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئےغیرٹرانزٹ ویزے پرآئےبھارتی مسافروں کو ہوٹل لے جانےپر افسران سے ایف آئی اے لاہور آفس میں پوچ گچھ کی۔

    ذرائع کے مطابق ائیر لیگ کے اہلکار حامد بٹ چند ماہ قبل دہلی سے آنے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 271 کے مسافروں کو اپنے ہوٹل سپراؤٹ کورٹ لے گئے تھے۔

    دہلی سے آنے والے مسافروں کو دبئی کی پرواز میں تاخیر کی وجہ سے بغیر ٹرانزٹ ویزے کے زبردستی ہوٹل منتقل کیا گیا تھا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ حساس ادارے کی جانب سےسیل کیے جانے والا ہوٹل ائیرلیگ کے عہدیدار حامد بٹ کا تھا۔

    ذرائع کے مطابق حامد بٹ حمزہ شہبازاشریف کے سٹاف افسراحمد بٹ کے چھوٹے بھائی ہیں۔

    ایف آئی اے آفس میں اسٹیشن منیجرلاہور، سابق اولمپئین منظورجونئیر، شفٹ اسٹیشن مینجرروحیل ظہور، ٹرانزٹ انچارج اسلم سلہری اورحامد بٹ سمیت متعدد ائیر لیگ کے عہدیداروں سے پوچھ گچھ کی گئی ہے۔