Tag: Hamid Karzai

  • امریکی آمد سے دہشت گردی اور بڑھی، مشن ختم کرنا ہی بہتر تھا: سابق افغان صدر

    امریکی آمد سے دہشت گردی اور بڑھی، مشن ختم کرنا ہی بہتر تھا: سابق افغان صدر

    کابل: سابق افغان صدر حامد کرزئی نے افغانستان میں امریکا اور اتحادیوں کی موجودگی میں دہشت گردی کے عروج پر ناٹو کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان میں دہشت گردی کے خلاف مشن ناکام رہا۔

    برطانوی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے حامد کرزئی نے افغانستان میں داعش کے ابھرنے کے لیے امریکا کو ذمہ دار قرار دے دیا ہے، انھوں نے کہا امریکا نے افغانستان میں ایمان داری سے جنگ نہیں لڑی، اگر اتحادیوں کی موجودگی میں داعش کا ظہور ہوا، تو اس کا مطلب تھا کہ ان کا مشن ناکام ہوا، اور ناکام مشن کو ختم کرنا ہی بہتر تھا۔

    سابق افغان صدر نے کہا کہ امریکا 20 سال پہلے افغانستان میں دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑنے آیا، لیکن اس نے یہاں ایمان داری اور کام یابی سے جنگ نہیں لڑی، نیٹو افغانستان میں دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑنے میں ناکام رہی۔

    حامد کرزئی کا کہنا تھا کہ امریکا کا افغانستان میں دوبارہ خیر مقدم نہیں کیا جائے گا، دہشت گردی کے خلاف جنگ کے نام پر امریکی اور ناٹو مشن کی پوری بین الاقوامی برادری نے پشت پناہی کی تھی، لیکن ان کی آنکھوں کے نیچے داعش نے یہاں ظہور کیا۔

    افغانستان کے اہم اضلاع پر قابض طالبان کا بڑا اعلان

    انھوں نے کہا امریکا افغانستان اس مقصد کے ساتھ آیا تھا کہ افغان عوام کے ساتھ مل کر انتہا پسندی کا خاتمہ کر کے افغانستان میں امن اور استحکام لایا جائے گا، لیکن کیا یہ آیا، نہیں، ان کی آمد ہمارے لیے اور بھی تباہ کن ثابت ہوئی۔

  • افغانستان میں امریکا داعش کے ساتھ ملا ہوا ہے،حامد کرزئی

    افغانستان میں امریکا داعش کے ساتھ ملا ہوا ہے،حامد کرزئی

    کابل : سابق افغان صدرحامد کرزئی نے کہا ہے افغانستان میں امریکا داعش سے ملا ہوا ہے، ایک روزداعش کیخلاف کارروائی ہوتی ہے اگلے دن داعش کسی علاقے پرقبضہ کرلیتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق افغانستان کے سابق صدرحامد کرزئی نے ایک انٹرویو امریکہ پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ امریکا داعش سے ملا ہوا ہے ایک دن داعش کیخلاف آپریشن ہوتا ہے، اگلے روزداعش کسی علاقے پرقبضہ کرلیتی ہے

    حامد کرزئی کا کہنا تھا کہ انتہائی جدید نگرانی کے نظام اورفورسزکی موجودگی کے باوجود داعش افغانستان میں کارروائیاں کررہی ہے۔

    سابق افغان صدر نے کہا کہ افغانستان کو نئے اور مہلک ہتھیاروں کی آزمائش کے لئے تجربہ گاہ بنایا گیا، انٹرنیشنل کرمنل کورٹ کی جانب سے افغانستان میں جنگی جرائم کی تحقیقات کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

    حامد کرزئی نے اپنے دورحکومت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہونے کا اعتراف بھی کیا۔

    انھوں نے مزید کہا کہ 2 سال سے افغان عوام نقصانات پر چیخ رہے ہیں، ان کے لیے کچھ نہیں کیا گیا۔

    یاد رہے اس سے قبل بھی افغانستان کے سابق صدر حامد کرزئی کا کہنا تھا کہ امریکہ افغانستان میں داعش کو اسلحہ فراہم کرتا ہے اور امریکی فوجی اڈوں سے داعش کو مدد دی جاتی ہے۔


    مزید پڑھیں : امریکہ افغانستان میں داعش کواسلحہ فراہم کررہا ہے‘ حامد کرزئی


    افغانستان کے سابق صدر کا کہنا تھا کہ امریکہ کی موجودگی میں افغانستان میں شدت پسندی بڑھی جبکہ داعش کی افغانستان میں موجودگی کا جواب امریکہ کے پاس ہے، پہلے افغانستان میں طالبان اور القاعدہ کے ارکان زیادہ تھے اب داعش سے تعلق رکھنے والے افراد کی تعداد ذیادہ ہے۔

    انکا کہنا تھا کہ ہم حق پہنچتا ہے کہ ہم امریکہ سے سوال پوچھیں کہ امریکی فوج اور خفیہ ایجنسی کی کڑی نگرانی اور موجودگی کے باوجود داعش نے کس طرح افغانستان میں اپنی جڑیں مضبوط کیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • افغانستان کا استحکام بیرونی طاقتوں کے ہاتھ میں ہے، حامد کرزئی

    افغانستان کا استحکام بیرونی طاقتوں کے ہاتھ میں ہے، حامد کرزئی

     کابل:افغانستان کے صدرحامد کرزئی نے کہا ہے کہ افغانستان کا امن و استحکام بیرونی طاقتوں کے ہاتھ میں ہے، افغان عوام متحد ہیں اور ان طاقتوں کے خلاف جدوجہد کرتے رہیں گے۔

    افغان دارالحکومت کابل میں اپنے الوداعی خطاب میں افغان صدر حامد کرزئی نے کہا کہ الیکشن کے دوران ہونے والے پُرتشدد واقعات میں غیرملکی ملوث تھے، جو انتخابی عمل میں رکاوٹیں کھڑی کرنا چاہتے تھے، بیرونی طاقتوں کے خلاف جدوجہد کرتے رہیں گے۔

    انہوں نے کہا ہے کہ  افغان عوام نے متحد رہ کر دنیا پرثابت کردیا کہ پروپیگنڈا افغانیوں کو تقسیم نہیں کرسکتا۔

    کرزئی کا یہ بھی کہنا تھا کہ ان کی حکومت نے گذشتہ تیرہ سالوں میں بہت سی کامیابیاں حاصل کیں۔

  • کابل: ملک کو نئے صدر کی ضرورت ہے، حامد کرزئی

    کابل: ملک کو نئے صدر کی ضرورت ہے، حامد کرزئی

    کابل :افغانستان کے سبکدوش ہونے والے صدرحامد کرزئی نے کہا ہے کہ ملک کونئے صدر کی ضرورت ہے۔ عوام جلدازجلدصدارتی انتخابات کے نتائج جاننا چاہتے ہیں۔

    حامد کرزئی کا افغان عوام سے خطاب میں کہنا تھا کہ ووٹوں کی جانچ پڑتال کا عمل جلدازجلدمکمل کرنے کی ضرورت ہے تاکہ نیا صدرملک کی باگ ڈورسنبھال سکے۔۔

    عوام صدارتی انتخابات کے حتمی نتائج اور نئے صدرکے منتظرہیں۔ افغانستان میں انتخابات کے دوسرے مرحلے میں دھاندلی کے الزامات کے بعد اسی لاکھ ووٹوں کی جانچ پڑتال مقامی اوربین الاقوامی سپروائزرزکی نگرانی میں جاری ہے۔