Tag: hamid Khan

  • وزیر اعظم کون ہوگا، فیصلہ بانی پی ٹی آئی کریں گے: حامد خان

    وزیر اعظم کون ہوگا، فیصلہ بانی پی ٹی آئی کریں گے: حامد خان

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سینیئر وکیل حامد خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم ہمارا ہوگا مگر کون ہوگا فیصلہ بانی پی ٹی آئی کرینگے۔

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما حامد خان نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا جیتا ہوا کوئی امیدوار دوسری طرف گیا تو تاریخ اسے معاف نہیں کریگی۔

    انہوں نے کہا کہ ن لیگ اور پی پی منڈی لگا کربیٹھی ہے، خوش فہمی ہے ہمارے بندے خرید لیں گے، ہمارا کوئی بھی رکن پارلیمنٹ کسی کے پاس نہیں جائے گا۔

    حامد خان نے کہا کہ حکومت بنانا تحریک انصاف کا حق بنتا ہے، وزیر اعظم ہمارا ہوگا مگر کون ہوگا فیصلہ بانی پی ٹی آئی کرینگے۔

    رہنما پی ٹی آئی حامد خان کا کہنا تھا کہ ہمارے جیتے ہوئے امیدواروں کو ہرایا  گیا، قومی اور دو صوبائی اسمبلیوں میں ہماری اکثریت ہے، پنجاب میں دھاندلی کر کے ہمیں ہروایا جا رہا ہے۔

  • پاناما سماعت ، کترینہ کیف کی دھوم

    پاناما سماعت ، کترینہ کیف کی دھوم

    اسلام آباد: تحریک انصاف کے وکیل نعیم بخاری نے سماعت کے بعد کسی بھی قسم کا جواب دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی اداکارہ کترینہ کیف سے ملاقات کیے ہوئے بہت دن ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق پاناما لیکس کے حوالے سے سپریم کورٹ میں سماعت کے بعد تحریک انصاف کے وکیل نعیم بخاری سے عدالتی کارروائی اور دلائل کے حوالے سے سوالات کرنے شروع کیے تو انہوں نے کسی بھی قسم کا جواب دینے سے صاف انکار کردیا۔

    بعد ازاں صحافی نے تحریک انصاف کے وکیل سے  کہا کہ قطری شہزادے نہیں تو بھارتی اداکارہ کے کترینہ کیف کے حوالے سے بات کرلیں، صحافی کی جانب سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں نعیم بخاری نے کہا کہ ’’بہت دن ہوگئے کترینہ سے ملاقات نہیں ہوئی‘‘۔


    پڑھیں: ’’ سپریم کورٹ میں پاناما کیس کی سماعت6دسمبرتک ملتوی ‘‘


    نعیم بخاری کے جواب پر صحافی نے استفسار کیا کہ کہیں قطری شہزادے کے بعد کترینہ کیف کا خط تو نہیں آجائے گا؟ اس پر تحریک انصاف کے وکیل نے کہا ’’میرے جواب کی کوئی بھی تدبیر نکال لیں تاہم عدالتی کارروائی کے حوالے سے کوئی بات نہیں کروں گا‘‘۔

    مزید پڑھیں: ’’ پی ٹی آئی پاناما کیس سیاسی طور پر جیت چکی ہے، عمران خان ‘‘


    خیال رہے افتخار محمد چوہدری کو دوہزار سات میں کھلا خط لکھ کر شہرت پانے والے نعیم بخاری اٹھارہ جون دوہزار سولہ کو پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی تھی، حامد خان کی جانب سے پاناما کیس کی پیروی کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی نے نعیم بخاری کو بطور وکیل منتخب کیا ہے۔

  • پاناما کیس : پی ٹی آئی کے وکیل حامد خان کی پیروی سے معذرت

    پاناما کیس : پی ٹی آئی کے وکیل حامد خان کی پیروی سے معذرت

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سینیئر ماہر قانون حامد خان ایڈووکیٹ نے پاناما کیس کی مزید پیروی سے معذرت کرلی، انہوں نے اپنے فیصلے سے عمران خان کو آگاہ کردیا ہے، پی ٹی آئی نے اعتزاز احسن اور بابر اعوان سے رابطہ کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاناما لیکس کیس میں تحریک انصاف کو ایک اور جھٹکا لگ گیا، پاناما کیس میں ثبوتوں کی عدم دستیابی اور پی ٹی آئی رہنماؤں کی شدید تنقید کے بعد حامد خان میڈیا مہم پرناراض ہوگئے۔

    انہوں نے پاناما کیس سے علیحدگی اختیار کرنے کا فیصلہ کرنے کے بعد عمران خان کو فون کرکے اپنے فیصلے سے کردیا، انہوں نے عمران خان کو بتادیا کہ میڈیا پر جاری مہم کے باعث ان کیلئے سپریم کورٹ کی معاونت ممکن نہیں رہی۔

    ذرائع کے مطابق عمران خان نے حامد خان کی خدمات کو سراہا اور اس خواہش کا اظہار کیا کہ حامد خان قانونی ٹیم کی معاونت جاری رکھیں، عمران خان کا کہنا تھا کہ حامد خان کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور تحریک انصاف سے ان کی کمٹمنٹ کسی قسم کے شک و شبے سے بالا تر ہیں۔

    حامد خان کا کہنا تھا کہ خدمات کے اعتراف پر چیئرمین صاحب کا مشکور ہوں مگر مقدمے سے الگ ہونے کی اجازت دی جائے۔

    بعد ازاں اپنے فیصلے کے حوالے سے حامد خان ایڈووکیٹ نے میڈیا کو بتایا کہ پاناما کیس کی گزشتہ سماعت کے بعد دو محاذوں پر لڑنا پڑ رہا تھا ، میں قانون کی جنگ تو لڑسکتا ہوں میڈیا کی جنگ نہیں لڑ سکتا اسی لیے قیادت سے کیس لڑنے سے معذرت کی ہے۔ میرے خیال میں نعیم بخاری کو کیس کا پتا ہے اس لیے انہیں ہی کیس لڑنا چاہیئے۔

    ذرائع کے مطابق حامد خان کی جانب سے کیس کی پیروی سے معذرت کے بعد پی ٹی آئی نے سینیٹر اعتزازاحسن اور بابر اعوان سے رابطہ کرلیا ہے۔

    اعتزاز احسن نے پی ٹی آئی کو پاناما کیس کے حوالے سے اہم ترین تجاویز بھی دی ہیں۔ حامد خان کی معذرت کے بعد پی ٹی آئی کا کیس کون پیش کرے گا اس بات کا حتمی فیصلہ اتوار کے روز عمران خان کی لندن سے واپسی کے بعد کیا جائے گا۔

  • خراب کاریگر اپنے اوزار کو الزام دیتا ہے، بلاول بھٹو

    خراب کاریگر اپنے اوزار کو الزام دیتا ہے، بلاول بھٹو

    کراچی: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زداری نے سینئر قانون دان حامد خان کے پاناما لیکس کی مزید پیروی نہ کرنے کے اعلان پر کہا ہے کہ ایک خراب کاریگر ہمیشہ اپنے اوزار کو مورد الزام ٹھہراتا ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک ٹوئٹ کے ذریعے کیا۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے زاہد خان کی جانب سے پاناما لیکس کی مزید پیروی نہ کرنے کے اعلان پر کیا۔

    بلاول بھٹو نے ایک ٹوئٹ کے جواب میں عمران خان اور تحریک انصاف کا نام لیے بغیر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’ایک خراب کاریگر ہمیشہ اپنے اوزار کو ہی الزام دیتا ہے‘‘۔

    دوسری جانب سنیئر وزیر قانون دان نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے پاناما لیکس کیس کی مزید پیروی نہ کرنے کے حوالے سے آگاہ کیا جس پر عمران خان نے انہیں قانونی ٹیم مشاورت کے لیے رضامند کرنے کی کوشش کی۔


    پڑھیں: ’’ پاناما کیس، وزیراعظم کےبچوں نے دستاویزی ثبوت سپریم کورٹ میں جمع کرا دیئے ‘‘

    مزید پڑھیں:  ’’ پاناما کیس، تحریک انصاف کے وکلاء کی تبدیلی کا امکان ‘‘


    حامد خان نے عمران خان کو فیصلے سے آگاہ کرتے ہوئے کہا  کہ ’’چیئرمین تحریک انصاف نے اعتبار کیا اور مجھے عزت دی جس پر میں اُن کا شکر گزار ہوں تاہم میں کیس کی مزید پیروی نہیں کرسکتا‘‘۔

    خیال رہے پاناما لیکس کیس کی سماعت پر چیف جسٹس نے تحریک انصاف کے وکیل پر اظہار برہمی کیا تھا، جس کے بعد پی ٹی آئی کی قیادت سر جوڑ کر بیٹھی اور چیئرمین کو اس کیس کا وکیل تبدیل کرنے کا مشورہ بھی دیا تھا۔

  • خواجہ سعد رفیق کا الیکشن کمیشن کےفیصلے کو تسلیم کرنے سے انکار

    خواجہ سعد رفیق کا الیکشن کمیشن کےفیصلے کو تسلیم کرنے سے انکار

    لاہور: مسلم لیگ ن کے رہنماء خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ ان کے نہیں الیکشن کمیشن کے عملے کے خلاف ہے۔

    خواجہ سعد رفیق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 25 اپریل کو این اے 125 کے ووٹرنے کنٹونمنٹ انتخابات میں مسلم لیگ ن کو بھاری مینڈیٹ دیا ہے۔

     الیکشن ٹربیونل نے آج این اے 125 میں پی ٹی آئی کے حامد زمان کی جانب سے داخل کردہ درخواست کا فیصلہ سناتے ہوئے حلقے میں دوبارہ انتخابات کا حکم دیا ہے۔


    الیکشن ٹربیونل نے خواجہ سعد رفیق کونااہل قراردےدیا


    انہوں نے کہا کہ آج کا فیصلہ ریٹرننگ افسراورالیکشن عملے کی نا اہلی کے خلاف فیصلہ ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ جج نے اپنے فیصلے میں واضح کہا ہے کہ پی ٹی آئی دھاندلی ثابت کرنے میں ناکام ہوگئی ہے۔

    خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ انصاف پر مبنی نہیں ہے لہذا ہمارے پاس سپریم کورٹ میں جانے کا آپشن موجود ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پارٹی قیادت فیصلہ کرے گی کہ سپریم کورٹ سے رجوع کیا جائے یا الیکشن میں جایا جائے۔

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ ٹربیونل نے آر او اور پریزائڈنگ افسروں کی غلطی کی سزا انہیں اور ان کے سوا لاکھ ووٹروں کو سزادی گئی ہے۔

    سعد رفیق کا کہنا تھا کہ میں اس لئے اس فیصلے کو تسلیم نہیں کرتا کہ عدالت کے مطابق غلطی الیکشن کمیشن کے عملے کی ہے۔

    ان کا کہنا ہے کہ وہ ذاتی طورپرجوڈیشل کمیشن کے قیام کو بلا ضرورت سمجھتے ہیں لیکن پارٹی کی اکثریت کا فیصلہ تھا اس لئے احترام کرتا ہوں۔

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ ریلوے کا محمکہ اتنا مستحکم ہوچکا ہے کہ اب اگر میں نا بھی رہوں تو ریلوے پٹری پر چلتی رہے گی۔

  • الیکشن ٹربیونل نے خواجہ سعد رفیق کونااہل قراردےدیا

    الیکشن ٹربیونل نے خواجہ سعد رفیق کونااہل قراردےدیا

    لاہور: الیکشن ٹربیونل نے این اے 125 میں مسلم لیگ ن کے وزیرخواجہ سعد رفیق کو نااہل قراردے دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے حلقہ این اے 125 سے مسلم لیگ ن کی جانب سے خواجہ سعد رفیق کامیاب قرارپائے تھے جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے امیدوارحامد خان دوسرے نمبرپرتھے۔

    الیکشن ٹربیونل نے این اے 125 میں ری الیکشن کے انعقادکا حکم دے دیا ہے۔

    ٹربیونل کے مطابق 265 پولنگ اسٹیشنوں میں سے صرف 7پرشفاف ووٹنگ کے ثبوت ملے ہیں جبکہ باقی تمام پولنگ اسٹیشنوں سے پر ہونے والی پولنگ کی صحت مشتبہ ہے۔

    مئی 2013 میں منعقد ہونے والے الیکشن میں مسلم لیگ ن کے خواجہ سعد رفیق این اے 125 سے 123094 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے تھے جبکہ پی ٹی آئی کے حامدزمان83190ووٹ لے کر ددوسرے نمبر پر رہے تھے۔

    خواجہ سعد رفیق ای نشست سے قومی اسمبلی کے ممبر منتخب ہونے کے بعد وفاقی وزیربرائے ریلوے اور وفاقی وزیر برائے بجلی و پانی کے قلمدان سنبھالے ہوئے تھے۔

    این اے 125 کا حلقہ پی ٹی آئی کی جانب سے الیکشن میں دھاندلی کے ثبوت کے طور پرانتہائی مضبوط کیس تھا۔

    اس کے ساتھ ہی پی پی 155 کے نتائج بھی کالعدم قرار دئیے گئے ہیں۔ حلقہ پی پی 155 سے مسلم لیگ ن کے میاں نصیر احمد 62838ووٹ لے کر کامیاب ہوئے تھے جبکہ پی ٹی آئی کے حافظ فرحت عباس 42942 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے تھے۔

     خواجہ سعد رفیق کا ردعمل 


    مسلم لیگ ن کے رہنماء خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ ان کے نہیں الیکشن کمیشن کے عملے کے خلاف ہے۔

    خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ انصاف پر مبنی نہیں ہے لہذا ہمارے پاس سپریم کورٹ میں جانے کا آپشن موجود ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پارٹی قیادت فیصلہ کرے گی کہ سپریم کورٹ سے رجوع کیا جائے یا الیکشن میں جایا جائے۔


    خواجہ سعد رفیق کا الیکشن کمیشن کےفیصلے کو تسلیم کرنے سے انکار


  • پی ٹی آئی نے آئینی ترمیم کے عمل میں شرکت نہیں کی،حامد خان

    پی ٹی آئی نے آئینی ترمیم کے عمل میں شرکت نہیں کی،حامد خان

    اسلام آباد : تحریک انصاف نےاکیسویں ترمیم کےعمل میں شرکت نہیں کی،حامد خان نےسپریم کورٹ کوآگاہ کردیا،کہتےہیں پٹیشن کی اگلی سماعت تک فوجی عدالتوں کاکام کرنا مناسب نہیں ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق اکیسویں آئینی ترمیم اور فوجی عدالتوں کے قیام کیخلاف سپریم کورٹ میں لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کی پٹیشن کی سماعت ہوئی۔

    چیف جسٹس جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے پٹیشن کی سماعت کی۔ جسٹس گلزار نےلاہور بار کے حامد خان سے استفسار کیا کہ آپ کی پارٹی بھی اس ترمیم میں شریک تھی

    جواب میں  حامد خان کا کہنا تھاکہ وہ یہاں ہائی کورٹ بار کے وکیل کی حیثیت سے موجود ہیں، تاہم پی ٹی آئی نے آئینی ترمیم کے عمل میں شرکت نہیں کی۔

    عدالت کےباہر میڈیا سے گفتگو میں لاہور بار کے حامد خان کاکہنا تھا کہ پٹیشن کی آئندہ سماعت تک فوجی عدالتوں کا کام شروع کرنا مناسب نہیں ہوگا۔

    لاہور ہائیکورٹ بار کے صدر شفقت چوہان کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتیں آئین کے تحفظ میں ناکام رہیں شفقت چوہان کامزید کہنا تھا کہ آئین میں غیر آئینی ترمیم کی گئی ہے۔