Tag: hamid saeed kazmi

  • حج کرپشن کیس، حامد سعید کاظمی کو رہا کردیا گیا

    حج کرپشن کیس، حامد سعید کاظمی کو رہا کردیا گیا

    اسلام آباد: حج اسکینڈل کیس میں بری ہونے والے سابق وفاقی وزیر مذہبی امور حامد سعید کاظمی کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق 7 برس قبل حج اسکینڈل میں گرفتار ہونے والے اس وقت کے وفاقی وزیر برائے مذہبی امور حامد سعید کاظمی کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا، انہیں عدالت نے تمام الزامات سے بری کردیا تھا تاہم انہوں نے ایک سال سے زائد عرصہ جیل میں گزارا۔

    اپنی رہائی کے موقع پر انہوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ الزامات سے بری ہونے پر اللہ کے حضور شکریہ ادا کرتا ہوں اور ساتھ ہی اُن تمام دوستوں کا شکر گزار ہوں جنہوں نے اس مشکل وقت میں میرا ساتھ دیا۔

    اسی سے متعلق : حج کرپشن کیس، سابق وفاقی وزیرحامد کاظمی ساتھیوں سمیت بری

    سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ میں نے عام قیدیوں کی طرح جیل میں وقت گزارا مجھے کسی بھی قسم کی کوئی سہولت فراہم نہیں کی گئی اور نہ کسی سے رابطہ رہا۔

    حامد سعید کاظمی نے کہا کہ 6 سال تک میرا میڈیا ٹرائل چلتا رہا اور ناکردہ گناہوں کی سزا دی گئی مگر کوئی بھی شخص میرے حق میں نہیں بولا تاہم دیر آئد درست آئد کے مصداق فتح حق کی ہوئی اور اب ملتان کی موجودہ صورت حال کا جائزہ لے کر اپنی نئی حکمت عملی طے کروں گا۔

    یہ بھی پڑھیں : حج کرپشن کیس، سابق وزیر مذہبی امورحامد سعید کاظمی کو16 سال قید کی سزا

    واضح رہے کہ سال 2010 میں حج اسکینڈل کے منظر عام پر آنے کے بعد وفاقی وزیر مذہبی امور حامد سعید کاظمی سمیت دیگر افسران کے خلاف مقدمہ قائم کیا گیا اور عدالت نے انہیں 16 سال قید کی سزا سنائی تاہم 20 مارچ کو ہائی کورٹ نے انہیں اور راؤشکیل و جوائنٹ سیکریٹری حج کو بری کردیا تھا۔

    یاد رہے کہ حج کرپشن اسکینڈل کے سامنے آنے کے بعد حامد سعید کاظمی کو وزارت مذہبی امور سے ہاتھ دھونا پڑے تھے جبکہ دو ہزار گیا رہ کے اوائل میں انہیں گرفتار کیا گیا اور تقریباً ایک برس جیل میں گذارنے کے بعد انہیں رہا بھی کردیا گیا تھا۔

  • حج کرپشن کیس، سابق وفاقی وزیر مذہبی امور حامد سعید کاظمی کی درخواست ضمانت مسترد

    حج کرپشن کیس، سابق وفاقی وزیر مذہبی امور حامد سعید کاظمی کی درخواست ضمانت مسترد

    اسلام آباد: ہائیکورٹ نے حج کرپشن کیس میں مجرم سابق وفاقی وزیر مذہبی امور حامد سعید کاظمی کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے حج کرپشن کیس میں سابق وفاقی وزیر حامد سعید کاظمی کی درخواست ضمانت مسترد کردی، ان کے وکیل جاوید اقبال نے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا عندیہ دیا ہے۔

    حامد سعید کاظمی کی درخواست ضمانت پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے انتیس جون کو فیصلہ محفوظ کرلیا تھا جو کہ آج چیف جسٹس انور خان کاسی نے سنایا۔

    واضح رہے کہ حج کرپشن کیس میں اسپیشل جج سنٹرل نے سابق وفاقی وزیر کو سولہ سال قید کی سزا سنائی تھی، حامد سعید کاظمی نے اس فیصلے کوہائیکورٹ میں چیلنج کرتے ہوئےعید سے قبل ضمانت پر رہائی کی درخواست کی تھی۔

    مزید پڑھیں : سابق وزیر مذہبی امورحامد سعید کاظمی کو16 سال قید کی سزا

    یاد رہے کہ حج اسکینڈل دو ہزار دس میں سامنے آیا تھا، جس میں حج انتظامات میں بد عنوانی اور بدنظمی کے نتیجے میں پاکستانی حاجیوں کو پیش آنے والی مشکلات پر سپریم کورٹ نے از خود نوٹس لیا تھا۔

    سابق وزیر برائے مذہبی امور حامد سعید کاظمی اور وزارت مذہبی امور کے سابق ایڈیشنل سیکریٹری آفتاب احمد پر 2010 کے حج سیزن کے دوران قومی خزانے کو اربوں روپے نقصان پہنچانے کا الزام عائد تھا، اس اسکینڈل کے سامنے آنے کے بعد حامد سعید کاظمی کو وزارت مذہبی امور سے ہاتھ دھونا پڑے تھ

  • حج کرپشن اسکینڈل کیس،اسلام آباد ہائیکورٹ کے فریقین کونوٹسز

    حج کرپشن اسکینڈل کیس،اسلام آباد ہائیکورٹ کے فریقین کونوٹسز

    اسلام آباد: ہائیکورٹ میں سابق وفاقی وزیرحامد سعید کاظمی کیس کے وکیل لطیف کھوسہ نے عدالت سےدرخواست کی ہے کہ پہلے انہیں سناجائے پھرفیصلہ کیا جائے۔

    وکیل لطیف کھوسہ نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ ماتحت عدالت نے انہیں صحیح طور سے سنا ہی نہیں اورفیصلہ دےدیا، انہوں نے ہائیکورٹ سے استدعا کی  کہ عدالت پہلے ان کے موکل کے موقف کو سنے اور پھرکیس کا فیصلہ دے، کیس کی سماعت جسٹس انورخان کاسی کررہے تھے۔

    وکیل نے کہا حاجیوں کےلئے کوارٹرز کا بندوبست حامد سعیدکاظمی کے زیر دست نہیں تھا، ڈی جی حج کی تعیناتی کانوٹیفکیشن بھی وفاقی وزیر نے نہیں بلکہ اس وقت کے وزیراعظم نے جاری کیا تھا۔

    واضح رہے کہ اسلام آباد کے اسپیشل جج سینٹرل ملک نذیر احمد نے حج کرپشن کیس کا فیصلہ سنایا تھا،جس میں کرپشن کیس میں سابق وفاقی وزیر مذہبی امور حامد سعید کاظمی کو جرم ثابت ہونے پر 16 سال قید کی سزا، سابق ڈی جی حج راؤ شکیل کو 40 سال قید کی سزا جبکہ سابق ایڈیشنل سیکریٹری وزارت مذہبی امور آفتاب احمد کو 16 سال قید کی سزا سنائی تھی۔

  • حج کرپشن کیس: سابق وزیر مذہبی امورحامد سعید کاظمی کو16 سال قید کی سزا

    حج کرپشن کیس: سابق وزیر مذہبی امورحامد سعید کاظمی کو16 سال قید کی سزا

    اسلام آباد: حج کرپشن کیس میں عدالت نے سابق وفاقی وزیر مذہبی امور حامد سعید کاظمی کو 16 سال قید کی سزا اور سابق ڈی جی حج راؤ شکیل کو چالیس سال قید کی سزا سنا دی۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے اسپیشل جج سینٹرل ملک نذیر احمد نے حج کرپشن کیس کا فیصلہ سنایا، کرپشن کیس میں سابق وفاقی وزیر مذہبی امور حامد سعید کاظمی کو جرم ثابت ہونے پر 16 سال قید کی سزا، سابق ڈی جی حج راؤ شکیل کو 40 سال قید کی سزا جبکہ سابق ایڈیشنل سیکریٹری وزارت مذہبی امور آفتاب احمد کو 16 سال قید کی سزا سنائی گئی۔

    عدالتی فیصلے کے بعد تینوں ا فراد کو گرفتار کرکے اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا ہے۔

    یاد رہے کہ حج اسکینڈل دو ہزار دس میں سامنے آیا تھا، جس میں حج انتظامات میں بد عنوانی اور بدنظمی کے نتیجے میں پاکستانی حاجیوں کو پیش آنے والی مشکلات پر سپریم کورٹ نے از خود نوٹس لیا تھا۔

    سابق وزیر برائے مذہبی امور حامد سعید کاظمی اور وزارت مذہبی امور کے سابق ایڈیشنل سیکریٹری آفتاب احمد پر 2010 کے حج سیزن کے دوران قومی خزانے کو اربوں روپے نقصان پہنچانے کا الزام عائد تھا، اس اسکینڈل کے سامنے آنے کے بعد حامد سعید کاظمی کو وزارت مذہبی امور سے ہاتھ دھونا پڑے تھے جبکہ دو ہزار گیا رہ کے اوائل میں انہیں گرفتار کیا گیا اور تقریباً ایک برس جیل میں گذارنے کے بعد انہیں رہا کردیا گیا تھا۔