Tag: hamilton

  • کینیڈامیں اسلاموفوبیاکا ایک اورواقعہ،  انتہا پسند کی مسلمان ماں بیٹی کو کچلنے کی کوشش

    کینیڈامیں اسلاموفوبیاکا ایک اورواقعہ، انتہا پسند کی مسلمان ماں بیٹی کو کچلنے کی کوشش

    کینیڈا : کینیڈا کے شہرہملٹن میں انتہا پسند نے مسلمان ماں بیٹی کو کچلنے نے کوشش کی تاہم دونوں بال بال بچ گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق کینیڈا میں اسلاموفوبیا کا ایک اور واقعہ پیش آیا ، جہاں شہرہملٹن میں حملہ آور نے پارکنگ میں مسلمان ماں بیٹی پر گاڑی چڑھانے کی کوشش کی تاہم دونوں بال بال بچ گئیں۔

    کینیڈین میڈیا کے مطابق دونوں نے بھاگ کر قریب جھاڑیوں کےپیچھے چھپ گئیں ، جس کے بعد مسلح حملہ آور نے خواتین کا پیچھا کیا،انہیں قتل کی دھمکیاں دیں اورنفرت آمیز جملے کہے۔

    کینیڈین پولیس نے حملہ آور کو گرفتار کرکے واقعے کی تحقیقات شروع کردیں۔

    دوسری جانب کینیڈا میں اسلاموفوبیا کے بڑھتے واقعات پر بائیس جولائی کو حکومت نے ہنگامی اجلاس طلب کر رکھا ہے۔

    یاد رہے گذشتہ ماہ پاکستانی نژاد محمد کاشف کینیڈا کے شہرساسکاٹون میں حملے کانشانہ بنے تھے ، محمد کاشف کو 2سفید فام نسل پرستوں نے چاقو مار کر زخمی کیا، اور ان کی داڑھی مونڈھ دی تھی۔

    اس سے قبل سینٹ البرٹ میں نامعلوم افراد کی جانب سے دو مسلمان خواتین کو راہ چلتے دھکے دے کر ان کے سروں سے حجاب کھینچا گیا، اچانک حملے کے باعث وہ خواتین زمین پر گر پڑیں تھیں۔

    واضح رہے 6 جون کو کینیڈا کے شہر لندن انٹاریو میں دہشت گردی کے واقعے میں ایک خاندان کے چار افراد 46 سالہ فزیوتھراپسٹ سلمان افضل، ان کی اہلیہ اور پی ایچ ڈی کی طالبہ 44 سالہ مدیحہ سلمان، نویں جماعت کی طالبہ 15 سالہ یمنیٰ سلمان اور اُن کی 74 سالہ ضعیف دادی کو ٹرک کے نیچے روند ڈالا تھا۔

    کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے اس حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے دہشت گردی قرار دیا تھا۔ 20 سالہ ملزم یتھینیل ویلٹمین پر قتل کے چار اور اقدامِ قتل کا ایک الزام عائد کیا گیا تھا۔

  • پاکستان بہ مقابلہ نیوزی لینڈ: چوتھا ون ڈے آج کھیلا جائے گا

    پاکستان بہ مقابلہ نیوزی لینڈ: چوتھا ون ڈے آج کھیلا جائے گا

    ہیملٹن: پاکستان اورنیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں‌ کے درمیان سیریز کا چوتھا ون ڈے میچ آج ہیملٹن میں کھیلا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق کیویز اور گرین شرٹس آج مدمقابل ہوں گے، پانچ میچز کی سیریز پہلے ہی کیویز کے نام ہوچکی ہے، شکستوں‌ کی کھائی میں پھنسی گرین شرٹس وائٹ واش کے داغ سے بچنے کی کوشش کرے گی۔

    یاد رہے کہ کرکٹ ماہرین ہیملٹن کی وکٹ کو تیز اور بائونسی قرار دے چکے ہیں. مقابلے سے پہلے شاہینوں نے ہیملٹن میں بھرپور پریکٹس کی، مینجمنٹ کی جانب سے پیس اور باؤنس کا سامنے کرنے کے لئے بلے بازوں کو ٹریننگ کرائی گئی۔

    ہیڈ کوچ مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ سیریز کے تین میچز میں‌ پاکستانی بلے بازوں‌ کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، اگر بلے باز اس بار چل گئے، تو میچ کا نتیجہ مختلف آسکتا ہے۔

    سیریزتوہارچکےہیں، کوشش ہوگی آخری2 میچزجیت سکیں ‘ سرفرازاحمد

    یاد رہے کہ نیوزی لینڈ پاکستان کو مسلسل نو میچز میں شکست دے چکا ہے۔ ناکامی کے اس بھنور سے نکلنے کے لئے قومی ٹیم میں کچھ تبدیلیاں‌ متوقع ہیں، حارث سہیل اور عامر یامین کا پلینگ الیون میں شمولیت کا امکان ہے۔

    نیوزی لینڈ سے شکست: انضمام سرفراز الیون کی ناقص کارکردگی پر برہم

    سیریز کا واحد ڈے اینڈ نائٹ میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح چھ بجے شروع ہوگا۔ نیوزی لینڈ کو پانچ میچوں کی سیریز میں 0-3کی برتری حاصل ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کو تین وکٹوں سے ہرا دیا

    نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کو تین وکٹوں سے ہرا دیا

    ہیملٹن :ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کو تین وکٹوں سے شکست دے کر گروپ اے میں ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی۔ گروپ اے میں نیوزی لینڈ سب سے آگے ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کی ٹیم بھی کیویز کی فتوحات کو بریک نہ لگاسکی۔ ہیملٹن میں میزبان ٹیم نے میدان مارلیا، نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر بنگلہ دیش کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

    حریف ٹیم نے محمود اللہ کی لگاتار دوسری سینچری کی بدولت اسکور بورڈ پر دو سو اٹھاسی رنز کا فائٹنگ ٹوٹل بنایا۔ محموداللہ نے ایک سو اٹھائیس رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

    ہدف کے تعاقب میں ابتدائی دو وکٹیں گرنے کے باوجود بنگلہ دیشی بولرز بلیک کیپس کو نہ روک پائے۔ مارٹن گپتل کی سینچری اور روز ٹیلر کی ذمہ دارانہ بیٹنگ نے ٹیم کو کامیابی دلادی۔

    نیوزی لینڈ نے ہدف انچاسویں اوور میں سات وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، نیوزی لینڈ نے گروپ میں ناقابل شکست رہتے ہوئے بارہ پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن برقرار رکھی۔

  • ورلڈ کپ 2015، بھارت اورآئرلینڈ آج مد مقابل ہوں گے

    ورلڈ کپ 2015، بھارت اورآئرلینڈ آج مد مقابل ہوں گے

    ہیملٹن : کرکٹ ورلڈ کپ دوہزار پندرہ میں آج دفاعی چمپیئن بھارت کا مقابلہ آئرلینڈ سے ہوگا۔

    پول بی کا اہم میچ آج نیوزی لینڈ کے شہر ہیملٹن میں کھیلا جائے گا۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح چھ بجے شروع ہوگا۔

    بھارت اگرمذکورہ میچ جیت گیا تو گروپ بی میں ٹاپ پوزیشن پر قبضہ جمالے گا اور کوارٹر فائنل میں ممکنہ طور پر اس کا مقابلہ بنگلہ دیش سے ہوسکتا ہے۔

    دوسری جانب آئرلینڈ کی ٹیم تین کامیابیوں کے ساتھ گروپ میں چوتھے نمبر پر براجمان ہے۔ آئرلینڈ بھارت کو شکست دینے میں کامیاب رہا تو آئرش ٹیم پہلی مرتبہ ناک آؤٹ مرحلے میں رسائی حاصل کرلے گی۔

  • اٹالین فارمولا ون: برطانیہ کے لوئس ہملٹن نے ریس جیت لی

    اٹالین فارمولا ون: برطانیہ کے لوئس ہملٹن نے ریس جیت لی

    اٹلی :سابق ورلڈ چیمپئین برطانیہ کے لوئس ہملٹن نے اٹلی میں ہونے والی فارمولا ون ریس جیت لی۔ مونزا سرکٹ پر ہونے والی ریس تریپن لیپس پر مشتمل تھی۔ برطانیہ کے لوئس ہملٹن ریس کا آغاز سست انداز سے کرنے کے باوجود پوڈیم پر پہلے نمبر پر رہے۔

    ہملٹن نے ریس کا آغاز پول پوزیشن سے کیا اور مقررہ فاصلہ ایک گھنٹہ انیس منٹ اور دس سیکنڈز میں طے کرلیا۔ جرمنی کے نکو روزبرگ دوسرے اور برازیل کے فلپی ماسا تیسرے نمبر پر رہے۔

    اٹالین فارمولا ون ریس میں کامیابی کے بعد لوئس ہملٹن اور چیمپئین شپ لیڈر کے درمیان صرف بائیس پوائنٹس کا فرق رہ گیا ہے۔ مرسڈیز کے جرمن ڈرائیور نکو روزبرگ دو سو اڑتیس پوائنٹس کے ساتھ لیڈ کررہے ہیں۔ سیزن کی آئندہ ریس سنگاپور میں ہوگی۔