Tag: hammad-azhar

  • حماد اظہر کے قافلے پر پولیس کی شیلنگ : متعدد کارکنان زخمی

    حماد اظہر کے قافلے پر پولیس کی شیلنگ : متعدد کارکنان زخمی

    مرید کے : پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے نکالے جانے والے لانگ مارچ کے شرکاء تمام تر رکاوٹوں کے باوجود جوق در جوق اسلام آباد کی جانب رواں دواں ہیں۔

    اس سلسلے میں مرید کے میں پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر حماد اظہر کی قیادت میں چلنے والے قافلے پر پولیس نے اچانک دھاوا بول دیا۔

    حماد اظہر اپنے قافلہ کے ہمراہ مرید کے جی ٹی روڈ پر نالہ ڈیک پر موجود تھے کہ قافلے پر پولیس نے شیلنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں 6کارکن زخمی ہوگئے۔

    پولیس اہلکاروں نے شرکاء پر اتنے آنسو گیس شیل کے فائر کیے کہ اس کے پاس شیل کا اسٹاک ہی ختم ہوگیا، حماد اظہر سیکڑوں کارکنوں سمیت پولیس رکاوٹوں کے قریب موجود رہے۔

    مرید کے جی ٹی روڈ پر کھڑے کنٹینرز کے ساتھ موجود حماد اظہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ہمارے پُرامن احتجاج کے بدلے میں غنڈہ گردی کا مظاہرہ کررہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ہمارے کارکنوں پر بہیمانہی تشدد اور گرفتاریاں بلاجواز ہیں، کچھ بھی ہو ہمارا قافلہ ہر صورت اسلام آباد پہنچے گا۔

    پی ٹی آئی کے رہنما کا کہنا تھا کہ گولی لاٹھی کی سرکار زیادہ دیر نہیں چل سکتی، ہمارا قافلہ حکومت کسی بھی صورت نہیں روک پائے گی۔

  • کارٹون صرف ٹی وی پر دیکھے جاتے ہیں،ملک اُن کے حوالے نہیں کردیا جاتا، پی ٹی آئی رہنما کا طنز

    کارٹون صرف ٹی وی پر دیکھے جاتے ہیں،ملک اُن کے حوالے نہیں کردیا جاتا، پی ٹی آئی رہنما کا طنز

    اسلام آباد : تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر کا کہنا ہے کہ کارٹون صرف ٹی وی پر دیکھے جاتے ہیں، ملک چلانے کیلئے اُن کے حوالے نہیں کردیا جاتا۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ملک کی ابتر معاشی صورتحال کے حوالے حکومت پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ کارٹون صر ف ٹی وی پر دیکھے جاتے ہیں، ملک چلانے کیلئے اُن کے حوالے نہیں کردیا جاتا، پاکستان کی خارجہ پالیسی، معیشت ، توانائی اور سیاست بالکل بے ہنگم اور تباہی کے قریب پہنچ چکے ہیں۔

    حماداظہر نے نون لیگ کی جانب سے جوہری دھماکوں کے چوبیس سال ہونے پر دس روزہ تقریبات منانے کے فیصلے کی خبر شیئر کرتے ہوئے ردعمل میں لکھا کہ آپ کی نااہلی کی وجہ سے معیشت مکمل تباہی کے قریب ہے اور آپ کا ردعمل یہ ہے؟ یہ اس وقت دنیا کی سب سے نااہل اور قابل نفرت حکومت ہے۔

  • ‘ امپورٹڈ حکومت لندن میں سر پکڑ کر بیٹھی ہے ‘

    ‘ امپورٹڈ حکومت لندن میں سر پکڑ کر بیٹھی ہے ‘

    امپورٹڈ حکومت لندن میں سر پکڑ کر بیٹھی ہے کہ اگر فوری انتخابات کرادیے تو عمران خان دوبارہ منتخب ہوکر آجائے گا۔

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے وزیراعظم سمیت کابینہ اراکین کی لندن بیٹھک پر شدید تنقید کی ہے۔

    حماد اظہر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت لندن میں سر پکڑ کر بیٹھی ہے اور یہ بحث کررہے ہیں کہ اگر فوری انتخابات کرائے تو عمران خان دوبارہ آجائے گا۔

     

    سابق وفاقی وزیر نے اپنے ٹوئٹ میں مزید کہا کہ اگر دیر کی تو ہر گزرتے دن کے ساتھ ثابت ہورہا ہے کہ یہ نکمے ہیں۔

    واضح رہے کہ وزیراعظم سمیت کابینہ کے اراکین کی بڑی تعداد نواز شریف سے مشاورت کے لیے لندن میں موجود ہے تاہم ذرائع کے مطابق لندن بیٹھک میں میں مسلم لیگ ن ملک میں انتخابات اور آئی ایم ایف سے پیکیج کے معاملے پر دو حصوں میں بٹ گئی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ کا نواز شریف گروپ بجٹ کے فوری بعد الیکشن میں جانے پر بضد ہے جبکہ شہباز گروپ انتخابی اصلاحات کے بعد اکتوبریانومبر میں الیکشن چاہتا ہے۔

    مزید پڑھیں: لندن بیٹھک : مسلم لیگ ن پاکستان کے سیاسی و معاشی مسائل حل نہ کرسکی

    ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف سے معاشی پیکیج سے متعلق مفتاح اسماعیل اور اسحاق ڈار کی ملاقات بھی بےنتیجہ رہی۔

  • مفتاح اسماعیل ناکامی چھپانے کی خاطر بہانے تلاش کر رہے ہیں، حماد اظہر

    مفتاح اسماعیل ناکامی چھپانے کی خاطر بہانے تلاش کر رہے ہیں، حماد اظہر

    اسلام آباد : سابق وفاقی وزیر برائے توانائی و بجلی حماد اظہر نے کہا ہے کہ مفتاح اسماعیل اپنی ناکامی چھپانےکی خاطر مختلف بہانے تلاش کر رہے ہیں۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں انہوں نے وفاقی وزیر مفتاح اسماعیل کی حالیہ پریس کانفرنس کے ردعمل میں انہیں اپنی شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

    حماداظہر نے کہا کہ مفتاح صاحب اپنی ناکامی چھپانے کی خاطر بہانے تلاش کر رہے ہیں، معیشت ایسے غیرسنجیدہ اور ہلکے پھلکے بیانات سے نہیں چلتی۔؛

    ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر آپ سے معاملات سنبھل نہیں رہے تو قوم پر مسلط رہنے کی بجائے عام انتخابات کروائیں، میں آج ان کے جعلی پروپیگنڈے کو بے نقاب کروں گا۔

  • حکومت کی تبدیلی کے بعد معیشت زبوں حالی کا شکار ہے: حماد اظہر

    حکومت کی تبدیلی کے بعد معیشت زبوں حالی کا شکار ہے: حماد اظہر

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر کا کہنا ہے کہ حکومت کی تبدیلی کے بعد معیشت زبوں حالی کا شکار ہے، زرمبادلہ کے ذخائر ایک ماہ کے اندر کم ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ پاکستان پائیدار بلند ترقی اور بڑھتے زرمبادلہ کے ذخائر کی راہ پر گامزن تھا۔

    حماد اظہر کا کہنا تھا کہ پاکستان سب سے زیادہ برآمدات، ترسیلات زر، ٹیکس وصولی اور عالمی معیار کی فلاحی اسکیموں کی راہ پر گامزن تھا۔

    انہوں نے کہا کہ حکومت کی تبدیلی کے بعد معیشت زبوں حالی کا شکار ہے، زرمبادلہ کے ذخائر ایک ماہ کے اندر کم ہوگئے۔ بدنام اور نااہل چہرے اقتدار میں ہیں۔

  • ‘عام انتخابات ہی واحد حل ہے’

    ‘عام انتخابات ہی واحد حل ہے’

    اسلام آباد: سابق وفاقی وزیرتوانائی حماداظہر کا کہنا ہے کہ صرف تین ہفتوں میں واضح ہوگیا کہ ‘ امپورٹڈ حکومت’ ملک چلانے کے اہل ہی نہیں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ پیداواری صلاحیت ہونے کے باوجود بدترین لوڈشیڈنگ ہے، ڈیزل کی وافر مقدار ہونے کے باوجود کسان ڈیزل کو ترس گیا ہے۔

    حماد اظہر نے لکھا کہ پھلتی پھولتی معیشت کو تباہی کی طرف لےجایا جا رہا ہے صرف تین ہفتوں میں واضح ہوگیا کہ امپورٹڈ حکومت ملک چلانےکی اہلیت نہیں رکھتی، واحد حل صرف عام انتخابات ہیں۔

    دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کا کہنا ہے کہ عید کے بعد دما دم مست قلندر ہوگا، عمران خان کے ساتھ پہلی قطار میں کھڑے ہوکر امپورٹڈ حکومت کو شکست دینگے۔

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے سماجی رابطوں کی سائٹ ٹوئٹر کرتے ہوئے کہا کہ دو سے تین دن کیلیے نجی کام کے سلسلے میں ملک سے باہر جارہا ہوں بتاکر اس لیے جارہا ہوں کہ کہیں یہ نہ سمجھ لینا کہ بھاگ رہا ہوں۔

  • ایک ہفتے سے بھی کم وقت میں نئی حکومت کے 3 معاشی یوٹرن

    ایک ہفتے سے بھی کم وقت میں نئی حکومت کے 3 معاشی یوٹرن

    اسلام آباد : تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے مسلم لیگ ن کی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پہلے پنشن، تنخواہوں میں اضافے کا اعلان منسوخ اور اب ہفتے کے کام کا دن عید کے بعد واپس آنے کا اعلان۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے مفتاح اسماعیل کے ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ایک ہفتے سے بھی کم وقت میں 3 معاشی یوٹرن، پہلے پنشن، تنخواہوں میں اضافے کا اعلان منسوخ کر دیا گیا، ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ پھر منسوخ، پھرجائزہ لیا جائے گا، اب ہفتے کے کام کا دن عید کے بعد واپس آنے کا اعلان، کیا سرکس ہے۔

    حماد اظہر نے ایک اور ٹوئٹ میں کہا کہ ملک میں موجودہ لوڈشیڈنگ امپورٹد حکومت کی بد انتظامی اور نااہلی کی وجہ سے ہے۔ پچھلے سال رمضان میں موجودہ سے کم ترسیلی اور پیداواری صلاحیت کے باوجود ہم نے forced لوڈشیڈنگ نہیں ہونے دی۔

  • گلگت بلتستان کے لیے ایل پی جی فراہمی بڑھانے پر اتفاق

    گلگت بلتستان کے لیے ایل پی جی فراہمی بڑھانے پر اتفاق

    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر کا کہنا ہے کہ گلگت میں ایل پی جی ایئر مکس پلانٹ 6 ماہ میں فعال ہو جائے گا، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سے ملاقات میں گلگت کے لیے ایل پی جی فراہمی بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید اور وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر کی ملاقات ہوئی۔

    ملاقات میں گلگت بلتستان کے لیے ایل پی جی فراہمی بڑھانے پر اتفاق کیا گیا، حماد اظہر کا کہنا تھا کہ گلگت میں ایل پی جی ایئر مکس پلانٹ 6 ماہ میں فعال ہو جائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ گلگت میں ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے میں مدد ملے گی، او جی ڈی سی ایل اور پی پی ایل جی بی میں کم آمدن گھروں کی سولرائزیشن کرے۔ جی بی کا قومی گرڈ کے ساتھ رابطہ یقینی بنانے کے لیے سرمایہ کاری کریں گے۔

    وزیر اعلیٰ خالد خورشید نے سفارشات کا مثبت جواب دینے پر وزیر توانائی کا شکریہ ادا کیا، انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کی ترقی کے لیے حماد اظہر کی دلچسپی قابل ستائش ہے۔

  • فواد چوہدری نے گورنر سندھ اور حماد اظہر میں معاملہ حل کروا دیا

    فواد چوہدری نے گورنر سندھ اور حماد اظہر میں معاملہ حل کروا دیا

    اسلام آباد: سندھ میں گیس کی بندش کے معاملے پر گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر کے درمیان ناراضی کا معاملہ حل ہو گیا۔

    ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے گورنر سندھ اور حماد اظہر کے درمیان معاملہ حل کروا دیا ہے، اس حوالے سے وزیر اطلاعات کے دفتر میں ان کی ملاقات کرائی گئی، جس میں عامر کیانی بھی موجود تھے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں گورنر سندھ نے کراچی میں گیس پریشر نہ ہونے کا معاملہ سامنے رکھا، اور کہا ہمارے کراچی میں گیس کے مسائل ہیں، کراچی کی عوام کو گیس ملنی چاہیے، میرا آپ سے صرف اتنا شکوہ ہے۔

    گیس بحران پر ارکان اسمبلی پھٹ پڑے، حماداظہر کی برطرفی کا مطالبہ

    حماد اظہر نے ملاقات میں کہا آپ میرے بڑے بھائی ہیں اور آپ کے ساتھ پرانا تعلق ہے، لیکن کراچی میں انڈسٹری نے اسٹے آرڈر لے رکھا ہے، جس کی وجہ سے گیس پریشر کے مسائل ہیں، سوئی سدرن کو بولا ہے کہ لیگل ٹیم کے ذریعے اسٹے ختم کروایا جائے۔

    ایک حد سے زیادہ سستی گیس سپلائی نہیں کی جا سکتی: حماد اظہر

    فواد چوہدری نے اس موقع پر کہا کہ ہمیں معلات کو مل کر حل کرنا ہے، ایک دوسرے کا دفاع کرنا ہے۔ ذرائع کے مطابق حماد اظہر نے جلد کراچی میں گیس مسئلہ حل کروانے کی بھی یقین دہانی کرا دی ہے۔

  • ایک حد سے زیادہ سستی گیس سپلائی نہیں کی جا سکتی: حماد اظہر

    ایک حد سے زیادہ سستی گیس سپلائی نہیں کی جا سکتی: حماد اظہر

    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر کا کہنا ہے کہ ایک حد سے زیادہ سستی گیس سپلائی نہیں کی جا سکتی، ملک میں قدرتی گیس کے ذخائر میں مسلسل کمی ہو رہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر کا کہنا ہے کہ گیس کی طلب بڑھتی جارہی ہے، سردیوں میں گھریلو گیس صارفین کی طلب بڑھ جاتی ہے۔

    حماد اظہر کا کہنا تھا کہ ایک حد سے زیادہ سستی گیس سپلائی نہیں کی جا سکتی، ملک میں قدرتی گیس کے ذخائر میں مسلسل کمی ہو رہی ہے۔ ٹیمیں محنت کر رہی ہیں امید ہے گیس سپلائی بہتر ہوجائے گی۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل حماد اظہر نے کہا تھا کہ ایل این جی اور سردیوں میں ہونے والے گیس بحران کا آپس میں کوئی تعلق نہیں ہے۔

    انہوں نے کہا تھا کہ ماضی میں مسلم لیگ ن نے روس کی ایک بلیک لسٹ کمپنی کے ساتھ ایل این جی کی خرید و فروخت کا معاہدہ کیا، اس معاملے کو روسی حکام کے سامنے اٹھایا گیا، ایک دو ماہ میں یہ مسئلہ بھی حل ہوجائے گا۔

    حماد اظہر کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے علاقے سوئی میں پایا جانے والا گیس کا ذخیرہ ہمیں کہیں نہیں مل رہا۔