Tag: hammad-azhar

  • حماد اظہر کا ملک بھر میں لوڈ شیڈنگ ختم ہونے کا دعویٰ

    حماد اظہر کا ملک بھر میں لوڈ شیڈنگ ختم ہونے کا دعویٰ

    اسلام آباد : وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے ملک بھر میں لوڈ شیڈنگ ختم ہونے کا دعویٰ کردیا اور کہا 1500میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل ہوگئی اور آج مزید بجلی سسٹم میں شامل کی جائےگی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں سے متعلق ایک چارٹ شیئر کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ 12 گھنٹے کے دوران غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ ختم ہوچکی ہے ، 48 گھنٹے کے دوران 1500میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل ہوگئی، آج مزید بجلی سسٹم میں شامل کی جائےگی، لوڈشیڈنگ صرف بجلی چوری،عدم ادائیگی والے علاقوں میں ہے، مقامی سطح پرآئی تکنیکی خرابیوں کو فوری حل کرنے کاعمل بھی جاری ہے۔

    گذشتہ روز تربیلا ڈیم میں سلٹ آنے سے بجلی کی پیداوار بند ہونے کے بعد ملک میں بجلی کا بحران شدت اختیار کرگیا تھا ، تربیلا سے 3 ہزار میگا واٹ پیداوار میں کمی کا سامنا ہے۔

    ذرائع کے مطابق مجموعی شارٹ فال 6 ہزار میگا واٹ سے زائد ہوگیا ، جس کے بعد لاہور سمیت پنجاب بھر میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ بڑھ گئی ہے۔ تربیلا سے پیداوار آنے میں 2 دن کا وقت لگے گا۔

  • لوڈشیڈنگ سے نجات ، وفاقی حکومت کا کراچی کے شہریوں کیلئے بڑا اعلان

    لوڈشیڈنگ سے نجات ، وفاقی حکومت کا کراچی کے شہریوں کیلئے بڑا اعلان

    اسلام آباد : وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر کا کہنا ہے کہ کراچی کے شہریوں کی لوڈشیڈنگ سے نجات کیلئےمزید 200میگاواٹ بڑھادی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ کراچی الیکٹرک کو پہلے 350میگا واٹ  اضافی  بجلی فراہم کی جا رہی تھی، اب کراچی کے شہریوں کی لوڈشیڈنگ سے نجات کیلئےمزید 200میگاواٹ بڑھادی گئی ہے۔

    گذشتہ روز وزیر اعظم کی خصوصی ہدایت پر گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کراچی شہر ‏میں جاری طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے معاملے پر وفاقی وزیر برائے توانائی محمد حماد ‏اظہر سےاسلام آباد میں ملاقات کی تھی ۔

    رنر سندھ نے کہا کہ کے ای کراچی کو بلا تعطل بجلی فراہمی کو یقینی بنائے، کے الیکٹرک کو ‏وارننگ بھی جاری کی گئی ہے کہ کراچی کے لوگ اگر بجلی کے حوالے سے مزید تنگ اور پریشان ‏ہوئے تو وفاق اس معاملہ میں انتہائی اقدامات کر سکتا ہے۔

    گورنر سندھ نے بیان میں بتایا کہ وفاقی وزیر برائے توانائی محمد حماد ‏اظہر کی جانب سے کے الیکٹرک کو مزید 400 میگا واٹ اضافی بجلی فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ‏ہے۔

    گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک کو اگلے دس دن تک بلاتعطل بجلی کی فراہمی کے معاملات کو درست کرنے ‏کے لئے ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں۔

  • وزیراعظم عمران خان نے اقتصادی مشاورتی کونسل کی تشکیل نو کردی

    وزیراعظم عمران خان نے اقتصادی مشاورتی کونسل کی تشکیل نو کردی

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے اقتصادی مشاورتی کونسل کی تشکیل نو کردی ہے، ای اے سی استحکام اور ترقی کیلئے اصلاحاتی سفارشات مرتب کرے گی۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تشکیل کردہ اقتصادی مشاورتی کونسل کی صدارت عمران خان جبکہ وائس چیئرمین وزیرخزانہ حماد اظہر ہوں گے۔

    وزیراعظم کی غیرموجودگی میں وزیرخزانہ اجلاس کی صدارت کرسکتے ہیں، اقتصادی مشاورتی کونسل استحکام اور ترقی کیلئے اصلاحاتی سفارشات مرتب کرے گی۔

    ذرائع کے مطابق ای اے سی میں نجی شعبے کے ساتھ سرکاری ممبران بھی شامل ہوں گے، اکنامک ایڈوائزری کونسل (ای اے سی) مشاورتی اصلاحات اور پالیسی سازی کیلئے تشکیل دی گئی ہے جو مشاورتی عمل میں پالیسی اقدامات تجویز کرے گی۔

  • ’آپ اس وزارت کے پوری طرح مستحق تھے‘ حماد اظہر کو قلم دان ملنے پر مبارک باد کا پیغام

    ’آپ اس وزارت کے پوری طرح مستحق تھے‘ حماد اظہر کو قلم دان ملنے پر مبارک باد کا پیغام

    اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس اور ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے حماد اظہر کو وزیر خزانہ کا اضافی قلم دان ملنے پر مبارک باد دی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق فواد چوہدری نے حماد اظہر کے لیے ایک ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ’آپ اس وزارت کے پوری طرح مستحق تھے۔‘

    وفاقی وزیر سائنس نے وزیر خزانہ کا قلم دان ملنے پر حماد اظہر کے لیے نیک تمناؤں کا بھی اظہار کیا، اور مزید ترقی کی دعا دی۔

    واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے آج حفیظ شیخ کو وزیر خزانہ کے عہدے سے ہٹا دیا ہے اور ان کی جگہ حماد اظہر کو نیا وزیر خزانہ بنا کر اضافی چارج دے دیا ہے، حماد اظہر کے پاس پہلے ہی وزارت صنعت و پیداوار کا قلم دان ہے۔

    حماداظہر کو وزارت خزانہ کا اضافی چارج دیدیا گیا

    حفیظ شیخ کو مہنگائی کی وجہ سے وزارت خزانہ کے عہدے سے ہٹایا گیا، اس سلسلے میں شبلی فراز نے بتایا کہ مہنگائی کی وجہ سے وزیر اعظم عمران خان مطمئن نہیں تھے اور پریشان تھے، جب کہ حماد اظہر وزیر اعظم عمران خان کے وژن کو آگے لے کر چلیں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ دیگر وزارتوں میں بھی رد و بدل کا امکان ہے، شبلی فراز کو وزارت پٹرولیم کا قلم دان اور فواد چوہدری کو بھی اضافی ذمہ داری دیے جانے کا امکان ہے۔

    اطلاعات اور نشریات کی وزارت کو 2 حصوں میں تقسیم کرنے پر مشاورت ہو رہی ہے، امکان ہے کہ دونوں کے الگ الگ وزیر مملکت لائے جائیں۔

  • ملک میں صنعتی پیداوار بڑھانے کے لیے اقدامات جاری ہیں: حماد اظہر

    ملک میں صنعتی پیداوار بڑھانے کے لیے اقدامات جاری ہیں: حماد اظہر

    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار حماد اظہر کا کہنا ہے کہ پاکستان میں معیاری گاڑیاں بننے کا عمل شروع ہو رہا ہے، صنعتی پیداوار بڑھانے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار حماد اظہر نے پاکستان میں متعارف ہونے والی گاڑیوں کی تقریب سے خطاب کیا، اپنے خطاب میں وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس کے دوران غریب عوام کو ریلیف دیا گیا، کرونا سے مقابلے کے ساتھ معاشی سرگرمیوں کی بحالی کے اقدامات بھی کیے۔

    حماد اظہر کا کہنا تھا کہ حکومت سنبھالتے ہی مشکل فیصلے کرنے پڑے، وزیر اعظم نے اسمارٹ لاک ڈاؤن کی پالیسی اپنائی جو کامیاب ہوئی، صنعتی پیداوار بڑھانے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان میں معیاری گاڑیاں بننے کا عمل شروع ہو رہا ہے، جب حکومت سنبھالی تو برآمدات میں کمی اور درآمدت میں اضافہ ہو رہا تھا، ماضی کی حکومتوں نے معیشت اور صنعت کو نقصان پہنچایا۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ حکومت سنبھالتے ہی مشکل فیصلے کرنے پڑے، وفاقی حکومت نے اپنے اخراجات میں کمی کی، دنیا تسلیم کر رہی ہے کہ ایف اے ٹی ایف میں ہم نے تیزی سے اقدامات کیے۔

    انہوں نے کہا کہ صنعتوں میں پیداوار بڑھانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں، وبا کے دوران پوری دنیا کی معیشتیں مشکلات کا شکار ہیں، حکومتی اقدامات سے صنعتی پہیہ تیزی سے چلنا شروع ہوا۔ موٹر سائیکل اور ٹریکٹر کی فروخت میں ریکارڈ اضافہ ہوا۔

  • ن لیگی دانشوروں نے معیشت کو دیوالیہ ہونے کے قریب پہنچا دیا تھا، حماد اظہر

    ن لیگی دانشوروں نے معیشت کو دیوالیہ ہونے کے قریب پہنچا دیا تھا، حماد اظہر

    اسلام آباد : وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور حماد اظہر نے کہا ہے کہ ن لیگ کے دانشوروں نے ملکی معیشت کو دیوالیہ ہونےکے قریب پہنچا دیا تھا، کچھ لوگ ملک کو  اداروں سے جنگ کی طرف دھکیلنا چاہتے ہیں۔

    یہ بات انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہی، انہوں نے کہا کہ ریکارڈ مالی خسارے، خالی زرمبادلہ، مہنگی بجلی اور گیس کا بحران ان ہی ن لیگی دانشوروں کے کارنامے تھے۔

    حماد اظہر نے کہا کہ ایسے لوگوں کی پالیسیوں کے سبب ملکی معیشت دیوالیہ ہونے کے قریب تھی، ایف اے ٹی کی ایف گرے لسٹ بھی ان کے چند کارناموں میں شامل ہے۔

    انہوں نے کہا کہ موجود ہ حکومت کے اقدامات کے باعث آج عالمی ادارے ہماری معیشت کو اپ گریڈ کرچکے ہیں، دنیا کی معیشت کورونا کی وبا کے باعث سکڑرہی ہے، اس کے باوجود پاکستان میں معیشت کی مثبت گروتھ ہے۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت اور وڑلڈ اکنامک فورم پاکستانی اقدامات کی تعریف کررہے ہیں، خارجی معاملات میں پاکستان کا مقام پہلے سے نمایاں اور بہترہوا ہے۔

    حماداظہر نے مزید کہا کہ کچھ لوگ ملک کو واپس اداروں سے جنگ اور کرپشن کی طرف دھکیلنا چاہتے ہیں، انہیں حسب روایت اپنے ارادوں میں مایوسی ہوگی۔

  • گزشتہ حکومت کے بعد پاکستانی معیشت کو منفی ریٹنگ ملی: حماد اظہر

    گزشتہ حکومت کے بعد پاکستانی معیشت کو منفی ریٹنگ ملی: حماد اظہر

    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے صںعت و پیداوار حماد اظہر کا کہنا ہے کہ گزشتہ حکومت کا کل جمع خرچ یہ تھا کہ 5 سال حکومت کے بعد پاکستانی معیشت کو بین الاقوامی اداروں نے منفی ریٹنگ دی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے صںعت و پیداوار حماد اظہر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ کل جمع خرچ یہ تھا کہ 5 سال حکومت کے بعد پاکستانی معیشت کو بین الاقوامی اداروں نے منفی ریٹنگ دی۔

    حماد اظہر کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان نے عوام کو بہت آگہی دے دی ہے، اب یہ غلط باتیں کارآمد نہیں ہو سکتیں۔ اگر حالات بہت اچھے تھے تو عالمی اداروں نے ریٹنگ منفی کیوں کردی تھی؟

    اس سے قبل ایک ٹویٹ میں وفاقی وزیر نے کہا تھا کہ ملک کی معیشت میں بہتری آرہی ہے، مالی سال میں مسلسل چوتھے ماہ بھی کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس میں رہا، 4 ماہ کے دوران کرنٹ اکاؤنٹ سر پلس 1 ارب 20 کروڑ ڈالر رہا۔

    انہوں نے کہا تھا کہ تجارتی خسارے میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، صنعتوں کی پیداوار میں اضافہ ہو رہا ہے۔

  • ملک کی معیشت میں بہتری آرہی ہے: حماد اظہر

    ملک کی معیشت میں بہتری آرہی ہے: حماد اظہر

    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے صںعت و پیداوار حماد اظہر کا کہنا ہے کہ ملک کی معیشت میں بہتری آرہی ہے، تجارتی خسارے میں کمی کا سلسلہ جاری ہے اور صنعتوں کی پیداوار میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے صںعت و پیداوار حماد اظہر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ملک کی معیشت میں بہتری آرہی ہے۔

    حماد اظہر کا کہنا تھا کہ مالی سال میں مسلسل چوتھے ماہ بھی کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس میں رہا، 4 ماہ کے دوران کرنٹ اکاؤنٹ سر پلس 1 ارب 20 کروڑ ڈالر رہا۔

    انہوں نے کہا کہ تجارتی خسارے میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، صنعتوں کی پیداوار میں اضافہ ہو رہا ہے۔

    خیال رہے کہ اسٹیٹ بینک کے مطابق اکتوبر کے مہینے میں کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس بڑھ کر 38 کروڑ 20 لاکھ ڈالر سے تجاوز کر گیا جو ستمبر میں 5 کروڑ 90 لاکھ ڈالر تھا۔

    مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ جولائی سے اکتوبر کے دوران کرنٹ اکاؤنٹ 1 ارب 20 کروڑ ڈالر سرپلس رہا جبکہ گزشتہ سال اسی عرصے میں کرنٹ اکاؤنٹ 1 ارب 40 کروڑ ڈالر خسارے میں تھا۔

    اسٹیٹ بینک کے مطابق ترسیلات زر میں اضافے اور تجارتی خسارہ محدود رہنے سے کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس میں اضافہ ہوا۔

  • پاکستان میں تیار اسمارٹ موبائل کی برآمدات شروع ہونے والی ہیں، حماد اظہر

    پاکستان میں تیار اسمارٹ موبائل کی برآمدات شروع ہونے والی ہیں، حماد اظہر

    اسلام آباد : وفاقی وزیرِ صنعت و پیداوار حماد اظہر کا کہنا ہے کہ کنسٹرکشن سیکٹر کیلئے منفرد پیکج کے ساتھ الیکٹرک وہیکل،موبائل مینوفیکچرنگ کی پالیسی لے کر آئے، اب پاکستان میں تیار اسمارٹ موبائل کی برآمدات شروع ہونے والی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرِ صنعت و پیداوار حماد اظہر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کوروناعروج پر تھا توسپلائی میں کسی قسم کی رکاوٹ نہیں آئی، ٹیکس فری بجٹ دیا گیا، ود ہولڈز ٹیکس میں کمی کی، ہم تعمیراتی شعبے کے لئے پیکجز لے کر آئے۔

    حماداظہر کا کہنا تھا کہ مقامی اسمارٹ موبائل کی برآمدات شروع ہونے والی ہیں، کورونا کے دوران سپلائی چینز ،سپلائی روٹس کو بحال رکھا گیا، اسمارٹ لاک ڈاؤن پالیسی کے تحت فیزز میں انڈسٹری کو کھولا گیا۔

    وفاقی وزیرِ صنعت و پیداوار   نے کہا کہ چھوٹے کاروباروں کے تین ماہ کے بجلی کے بل معاف کیا گیا ، کنسٹرکشن سیکٹر کیلئے منفرد پیکج کے ساتھ ساتھ الیکٹرک  وہیکل،موبائل مینوفیکچرنگ کی پالیسی لے کر آئے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں تیار موبائل فون کی جلد ایکسپورٹ شروع ہو گی، کئی انڈسٹریز کو کئی سالوں سے سرد خانے میں چھوڑا گیا تھا ، پاکستان اسٹیل مل 236 ارب کے قرضے پر کھڑی ہے ، فرٹیلازر سیکٹر میں بھی تیزی آئی اور 2 پلانٹ آپریشنل کئے ہیں۔

    حماداظہر نے مزید کہا کہ الیکٹرک وہیکل اورموبائل مینو فیکچر پالیسی لیکر آئے ، فرٹیلائزرز سیکٹر میں تیزی آئی ،شوگر کارٹیل کیخلاف انکوائری ہوئی ، ایف اے ٹی ایف کے 27 میں سے 14   آئٹمز کو  مکمل کر لیا۔

  • پوری کوشش ہے کہ پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکالا جائے، حماد اظہر

    پوری کوشش ہے کہ پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکالا جائے، حماد اظہر

    اسلام آباد : وفاقی وزیر برائے صنعت وپیداوار حماد اظہر کا کہنا ہے کہ سخت فیصلے نہ کرتے تو دیوالیہ ہونے پر صورتحال بہت خراب ہوتی، پوری کوشش ہے کہ پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکالا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے صنعت وپیداوار حماد اظہرنے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا آج سے ہم نے سیاسی سرگرمیوں کوایس اوپیز کے تحت بحال کیا ہے، تحریک انصاف کے نمائندوں کو ایس اوپیز کے ساتھ کھلی کچہریوں کی ہدایت کی ہے۔

    حماد اظہر کا کہنا تھا کہ ہمیں ایک دیوالیہ معیشت کو سنبھالا دینا پڑا، صنعت اورمعیشت میں بہتری کے آثار نظر آرہے ہیں، سیمنٹ کی فروخت اور مصنوعی کھادوں کی طلب بڑھ چکی ہے۔

    وفاقی وزیر برائے صنعت وپیداوار نے کہا کہ ہمارے سعودی عرب سے برادرانہ تعلقات ہیں وزیراعظم نے اقوام متحدہ میں ایک مثالی تقریر کی، ہم تمام ممالک سے اچھے تعلقات ہیں لیکن کشمیریوں کے لیے بھی جذبات ہیں، کشمیریوں کے لیے جذبات کا ہر فورم پر اظہارکرتے رہیں گے اور کشمیر پر اپنی آزادانہ رائے کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہمیں دوست ممالک سے رقوم شیڈول کے تحت ہی واپس کرنی ہیں، پاکستان کے قوانین اور ضوابط دیگر ممالک سے پیچھے تصورکیے جاتے تھے، حالیہ قانون سازی سے ایف اے ٹی ایف سے متعلق مدد ملے گی۔

    حماد اظہر نے کہا کہ موڈیز کے مطابق ہمیں جو معیشت ملی اس کی حالت خراب تھی، ہمیں معیشت کے حوالے سے کچھ سخت فیصلے کرنے پڑے، سخت فیصلوں اور مافیا پر ہاتھ ڈالنے کا ردعمل قیمتیں بڑھنےکی صورت سامنے آیا، اس حوالے سے مہنگائی میں اضافہ ہوا، جس کا ہمیں احساس ہے، آخری دو سال میں ان کی کارکردگی ایسی تھی جیسے ان کو حکومت نہیں ملنے والی۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ خطےکےدیگرممالک میں ایسے پیکج نظرنہیں آئے جو ہم نے دیے، آنے والے دنوں میں ہمیں قیمتوں میں بہتری نظر آئے گی، پوری کوشش ہے کہ پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالا جائے، سخت فیصلے نہ کرتے تو دیوالیہ ہونے پر صورتحال بہت خراب ہوتی۔

    انھوں نے مزید کہا کہ موڈیزنے پاکستان کی ریٹنگ میں بہتری ظاہر کی، پاکستان گرے لسٹ میں ن لیگ کے دور میں گیا ، ایف اے ٹی ایف کے 27 میں سے 14 ایکشن آئٹم مکمل کرلیے ہیں۔