Tag: hammad-azhar

  • پاک روس تجارت کے فروغ سے دوطرفہ تعلقات مضبوط ہوں گے، حماد اظہر

    پاک روس تجارت کے فروغ سے دوطرفہ تعلقات مضبوط ہوں گے، حماد اظہر

    اسلام آباد : وزیر اقتصادی امور حماد اظہر نے کہا ہے کہ پاک روس تجارت کے فروغ سے دوطرفہ تعلقات مضبوط ہوں گے، روسی وزیر کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات بہت اہمیت رکھتے ہیں۔

    یہ بات انہوں نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی، تفصیلات کے مطابق روسی وزیر برائے تجارت نے پاکستان میں دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے کی یقین دہانی کرادی ہے،روس پاکستان اسٹیل ملز کی بحال کیلئے تعاون کرے گا۔

    پاکستان میں سرمایہ کاری اور بین الحکومتی کمیشن کے چھٹے اجلاس میں شرکت کیلئے روسی وزیر تجارت ڈینس مانترووکی وفد کے ہمراہ پاکستان آئے ہیں۔

    اس سلسلے میں پاک روس کمیشن کا اجلاس منعقد ہوا کمیشن کے اجلاس کی مشترکہ صدارت وزیر اقتصادی امور حماد اظہر اور روسی وزیرتجارت نے کی۔

    اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر حماد اظہرکا کہنا تھا کہ شنگھائی کارپوریشن آرگنائزیشن کی رکنیت کیلئے روس کے تعاون کے شکرگزار ہیں۔

    وفود کے تبادلے میں اضافے سے دوطرفہ تعلقات مضبوط ہوں گے۔ امید ہے گیس پائپ لائن منصوبے پرپیشرفت تیزہوگی۔ پاکستان اور روس کے درمیان باہمی تعاون کے تعلقات ہیں۔

    اس موقع پر روسی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات بہت اہمیت رکھتے ہیں۔ گیس پائپ لائن، ہوائی جہاز سازی، ریلوےاور آٹو سیکٹر میں تعاون بڑھانا چاہتے ہیں۔ روسی وزیر نے یقین دہانی کرائی کہ پاکستان اسٹیل کی بحالی اور پیداواری صلاحیت میں اضافے کیلئے تعاون کریں گے۔

  • حماد اظہر کی اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر سے ملاقات

    حماد اظہر کی اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر سے ملاقات

    جدہ: وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور حماد اظہر نے اسلامی ترقیاتی بینک (آئی ڈی بی) کے صدر سے ملاقات کے دوران بینک کو اسلام آباد میں علاقائی مرکز اور گیٹ وے دفتر قائم کرنے کی دعوت دی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور حماد اظہرنے جدہ میں اسلامک ڈویلپمنٹ بینک (آئی ڈی بی) کے صدر ڈاکٹر بندر الحجر سے ملاقات کی۔ وفاقی وزیر نے معاشی منصوبوں میں مالی اعانت پر آئی ڈی بی کے کردار کو سراہا۔

    حماد اظہر نے آئی ڈی بی کو اسلام آباد میں علاقائی مرکز اور گیٹ وے دفتر قائم کرنے کی بھی دعوت دی۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی ترقیاتی بینک پاکستان میں بینک کا پورٹ فولیو بنائے۔

    وفاقی وزیر نے کنٹری سپورٹ پروگرام میں پاکستان کو شامل کرنے اور بجٹ سپورٹ پروگرام کی بحالی کی بھی تجویز دی۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ سپورٹ پروگرام سے زر مبادلہ ذخائر کو تقویت ملے گی۔

    اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر ڈاکٹر بندر الحجر نے کہا کہ آئی ڈی بی پاکستان کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ انہوں نے پاکستان کی تجاویز کا خیر مقدم کرتے ہوئے پاکستان کی معاشی پالیسیوں پر اطمینان کا اظہار بھی کیا۔

    ڈاکٹر بندر الحجر کا کہنا تھا کہ پاکستان کو کنٹری سپورٹ پروگرام میں شامل کر لیا گیا ہے۔

    خیال رہے کہ وفاقی وزیر حماد اظہر عالمی اسلامی تجارتی مالیاتی کارپوریشن سیمینار کے لیے جدہ میں موجود ہیں۔

  • 2023تک فنانسنگ کو 7 فیصد سے بڑھا کر 17 فیصد تک لائیں گے ، حماد اظہر

    2023تک فنانسنگ کو 7 فیصد سے بڑھا کر 17 فیصد تک لائیں گے ، حماد اظہر

    اسلام آباد : وفاقی وزیرحماداظہر کا کہنا ہے کہ ایس ایم ایز ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہیں، اس سیکٹر کیلئے فنانسنگ کی سہولت بہتر بنا رہے ہیں، دوہزارتیس تک فنانسنگ کو سات فیصد سےبڑھا کرسترہ فیصد تک لایا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک کے زیر اہتمام انوویٹو فنانس فورم سےخطاب میں وزیر مملکت اقتصادی امور حماد اظہر نے کہا ہے کہ ایس ایم ایز کا معیشت میں حصہ 30 فی صد جبکہ نجی قرضوں میں چھوٹے کاروبار کاحصہ صرف 7.5 فی صدہے، 4 سال تک چھوٹے کاروبار کی تعداد 2 سے بڑھا کر 7 لاکھ کریں گے۔

    حماد اظہر کا کہنا تھا کہ ہمیں انوویٹو فنانس فورم جیسے پلیٹ فارم کی ضرورت ہے ،عالمی سطح پرسیکھنے، طریقوں اور معیار کے مطابق حل کی متلاشی ہیں، کانفرنس سے خطے کی بہترین مثالوں سے سیکھنے میں مدد ملے گی

    وزیرمملکت اقتصادی امور نے کہا کہ ایس ایم ایز ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہیں، ملازمت کی فراہمی، برآمدات اور ملکی جی ڈی پی میں ایس ایم ایز کا حصہ خاطر خواہ ہے، اس سیکٹر کیلئے فنانسنگ کی سہولت بہتر بنا رہے ہیں، 2030 تک فنانسنگ کو سات فیصد سے بڑھا کر سترہ فیصد تک لایا جائے گا۔

    مزید پڑھیں : اب ترقی کی منازل طے کرنے کا وقت آگیا ہے، حماد اظہر

    ان کا کہنا تھا کہ بیروزگاری کے خاتمے کے لئے کامیاب جوان پروگرام شروع کیا جارہا ہے، وزیراعظم کو روز کی بنیاد پر معاشی صورت حال سے آگاہی دی جارہی ہے۔

    یاد رہے چند روز قبل وفاقی وزیر حماد اظہر نے خطاب میں کہا تھا کہ حکومت پائیدار اور مستحکم اقتصادی ترقی کی بنیاد رکھ رہی ہے، بنیادی ڈھانچے اور سماجی ترقی میں سرمایہ کاری کی ضرورت ہے، منصوبوں کی تکمیل یقینی بنانے پر متحرک مانیٹرنگ نظام بنایا جا رہا ہے۔

    حماد اظہر کا کہنا تھا 4 ماہ کا پرائمری بجٹ 280 ملین سرپلس ہے، 4 سال بعد پہلی مرتبہ جاری کھاتا سرپلس میں ہے، ریونیو 15فیصد سے بڑھ رہا ہے، ٹیکس فائلرز بڑھے ہیں ، اسٹاک مارکیٹ میں 10 ہزار پوانٹس کا اضافہ ہوا ہے، اب ترقی کی منازل طے کرنے کا وقت آگیا ہے۔

  • فارن فنڈنگ کیس چائے کی پیالی میں طوفان اٹھانے کے مترادف ہے، حماد اظہر

    فارن فنڈنگ کیس چائے کی پیالی میں طوفان اٹھانے کے مترادف ہے، حماد اظہر

    اسلام آباد : وفاقی وزیر ریونیو حماد اظہر نے کہا ہے کہ فارن فنڈنگ کیس چائے کی پیالی میں طوفان اٹھانے کے مترادف ہے، اپوزیشن جماعتیں اسے اس طرح پیش کررہی ہیں جیسے کوئی بہت بڑی بات سامنے آگئی ہو۔

    یہ بات انہوں نے سلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ اس پہلے بھی الیکشن کمیشن اس کیس کو دس ماہ تک لے کر بیٹھا رہا اور اب جا کر سکروٹنی کمیٹی بنائی ہے، ہم اس کمیٹی کے سامنے ضرور پیش ہوں گے۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتیں فارن فنڈنگ کیس کو ایسا بنا کر پیش کر رہی ہے جیسے کوئی بہت بڑا کیس سامنے آگیا ہو، اس کیس کی مثال چائے کی پیالی میں طوفان کھڑا کرنے کے مترادف ہے۔

    حماد اظہر نے کہا کہ قانون سب سیاسی جماعتوں پر یکساں لاگو کیا جائے، نہ پہلے کچھ چھپایا تھا اور نہ کچھ اب چھپائیں گے، اس کیس کو سیاسی کیس بنادیا گیا ہے.

    اُن کا مزید کہا کہ موجودہ الیکشن باقی انتخابات کی نسبت زیادہ شفاف تھا ،یہ بات میں نہیں بلکہ عالمی ادارے کہہ رہے ہیں۔

    مزید پڑھیں: فارن فنڈنگ کیس سے پی ٹی آئی کو کوئی خطرہ نہیں، فیصل چوہدری

    واضح رہے کہ فارن فنڈنگ کیس کے معاملے پر پی ٹی آئی کے سابق وکیل فیصل حسین چوہدری نے ایک بیان میں کہا ہے کہ فارن فنڈنگ کیس سے پی ٹی آئی کوکوئی خطرہ نہیں، معاملہ فارن فنڈنگ نہیں بلکہ ممنوعہ فنڈنگ کا ہے۔

    فیصل حسین چوہدری کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ 2018کےحنیف عباسی کیس میں واضح کر چکی ہے ، ممنوعہ فنڈنگ معاملے کو وفاقی حکومت دیکھنے کا اختیار رکھتی ہے، میڈیا میں کچھ دوست پرانے قانون کا حوالہ دے رہے ہیں، اپوزیشن رہنما بھی پرانے قانون کا حوالہ دے رہے ہیں جو ختم ہوچکا۔

  • اپوزیشن کی پریشانی کی اصل وجہ معیشت کی بہتری  کے اعداد و شمار ہیں، حماد اظہر

    اپوزیشن کی پریشانی کی اصل وجہ معیشت کی بہتری کے اعداد و شمار ہیں، حماد اظہر

    اسلام آباد : وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا ہے کہ کرنٹ اکاؤنٹ اور تجارتی خسارہ کم ہورہا ہے، اپوزیشن کی پریشانی کی اصل وجہ معیشت کی بہتری کے اعداد و شمار ہیں، یہ لوگ تاریخ کے بدترین اوربلند ترین خسارے چھوڑ کرگئے۔

    یہ بات انہوں نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی، وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ملک میں درآمدات کم اور برآمدات بڑھ رہی ہیں، کرنٹ اکاؤنٹ اور تجارتی خسارہ کم ہورہا ہے۔

    حماد اظہر نے کہا کہ آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک آپ کی تعریف کررہا ہے، اسٹاک مارکیٹ ساڑھے چار ہزار پوائنٹ اوپر چلی گئی، اپوزیشن کی پریشانی کی وجہ معیشت کی بہتری کے یہی اعداد و شمار ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ جس محنت سے سابق حکمرانوں نے معیشت کو تباہ کیا، یہ لوگ تاریخ کے بدترین اور بلند ترین خسارے چھوڑ کر گئے، اب عمران خان اسے بہتر کر رہے ہیں، ورلڈ بینک کے مطابق پاکستان کاروباری سہولتوں میں 28 درجے بہتر ہوا، وزیراعظم کے معیشت میں بہتری لانے پر اپوزیشن پریشان ہے۔

    ایک سوال کے جواب میں حماد اظہر نے کہا کہ اپوزیشن کے چہروں سے پردہ ہٹانے پرفضل الرحمان کا شکر گزار ہوں، لبرل اور سیکولرازم کا نعرہ لگانے والی جماعتیں کھل کرسامنے آگئیں، پارلیمان کی بالا دستی کی باتیں کرنے والی جماعتوں کے چہروں سے پردہ اٹھ گیا۔

     ان کا کہنا تھا کہ مولانا کے دھرنے سے حکومت کو فائدہ ہوا، اپوزیشن جماعتیں بےنقاب ہوگئیں، پاکستان کے اداروں پر تنقید سے ان کی غیر ذمہ داری ثابت ہوتی ہے، قیام امن کے لیے جنگ لڑی جارہی تھی تو یہ پیسہ اور کمیشن باہر بھجوارہے تھے۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ عدم استحکام اوردھرنوں کی خبروں سے پاکستان دشمنوں کا فائدہ ہوگا، دیکھنا ہوگا کہ ملک دشمنوں کو فائدہ پہنچانے والوں کی مدد کون کر رہا ہے؟

    انہوں نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف والے پاکستانی حالات پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں، ایف اے ٹی ایف کو بتائیں گے کہ دھرنے والےسیٹ بھی نہیں جیت سکتے، اداروں کے خلاف یہ کالم لکھوا رہےتھے تو سرحد پرقربانیاں دی جارہی تھیں۔

  • حکومت معاشی اصلاحات کے ایجنڈے پر کام کر رہی ہے: حماد اظہر

    حکومت معاشی اصلاحات کے ایجنڈے پر کام کر رہی ہے: حماد اظہر

    اسلام آباد: وزیر اقتصادی امور حماد اظہر کا کہنا ہے کہ معاشی ترقی کے ذریعے غربت میں کمی کی جاسکتی ہے، حکومت معاشی اصلاحات کے ایجنڈے پر کام کر رہی ہے۔ اداروں کو مضبوط کیا جا رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اقتصادی امور حماد اظہر نے سیکیورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن (ایس ای سی پی ) میں تقریب سے خطاب کیا، اپنے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ کے معاشی وسائل کو تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔

    حماد اظہر کا کہنا تھا کہ پاکستان عالمی معیار کی کیپٹل مارکیٹ قائم کر رہا ہے، مضبوط کیپٹل مارکیٹ سے معاشی بہتری آئے گی۔ معاشی ترقی کے ذریعے غربت میں کمی کی جاسکتی ہے۔ حکومت معاشی اصلاحات کے ایجنڈے پر کام کر رہی ہے۔ اداروں کو مضبوط کیا جا رہا ہے، گورننس بہتر کی جا رہی ہے۔

    تقریب کے بعد میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف کی سفارشات پر مثبت عملدرآمد ہو رہا ہے، ایف اے ٹی ایف کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا اجلاس ستمبر میں ہوگا۔ پاکستان اپنی رپورٹ جوائنٹ ورکنگ گروپ کو پیش کرے گا۔

    حامد اظہر کا کہنا تھا کہ رپورٹ پر مثبت پیشرفت ہوئی ہے، امریکی وفد نے پاکستان کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ برطانیہ کے پولیٹیکل قونصلر کو آج بریفنگ دی جائے گی۔ پاکستان دوست ممالک کے ساتھ مل کر لابنگ کر رہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ کوشش کر رہے ہیں بھارت ویٹو کے اختیارات کو استعمال نہ کر سکے، کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں کمی بڑی کامیابی ہے۔ اسٹیٹ بینک کو با اختیار کرنا ضروری تھا۔ اسٹیٹ بینک ماضی میں وزارت خزانہ سے ڈکٹیشن لیتا تھا۔

  • حکومت معیشت کی بحالی کے لیے ٹھوس اقدامات کررہی ہے، حماد اظہر

    حکومت معیشت کی بحالی کے لیے ٹھوس اقدامات کررہی ہے، حماد اظہر

    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور حماد اظہر کا کہنا ہے کہ گزشتہ حکومت کی غلط پالیسیوں کے باعث اقتصادی شعبے کو بڑا خسارہ برداشت کرنا پڑا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور حماد اظہر نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت معیشت کو مضبوط بنانے کے لیے اقدامات کررہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اگلے مالی سال میں قومی معیشت میں بہتری کا رجحان نظر آنا شروع ہوجائے گا۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے معیشت کو مصنوعی طریقے سے برقرار رکھا ہوا تھا، گزشتہ حکومت کی غلط پالیسیوں کے باعث اقتصادی شعبے کو بڑا خسارہ برداشت کرنا پڑا۔

    حماد اظہر نے کہا کہ حکومت معیشت کی بحالی کے لیے ٹھوس اقدامات کررہی ہے اور ملک کے اقتصادی مسائل کے حل کے لیے ہرممکن کوشش کی جا رہی ہے۔

    تاجربرادری کی بڑی تعداد نے ہڑتال رد کرکے حب الوطنی کا ثبوت دیا‘ حماد اظہر

    یاد رہے کہ دو روز قبل حماد اظہر کا کہنا تھا کہ کاروبار کی ڈاکو منٹیشن کے لیے حکومت تاجر تنظیموں سے رابطے میں ہے، بات چیت سے تمام خدشات دور کریں گے۔

    وفاقی وزیر حماد اظہر کا کہنا تھا کہ سسلین مافیا جسے منی لانڈرنگ ، جعلی کاغذات، رشوت اور ججز کو دباﺅمیں لانا ورثے میں ملا ہے۔ انہوں نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ پاکستان میں ٹیکس چوری اور بلیک اکانومی کی حمایت جاری رکھیں گے۔

  • تاجربرادری کی بڑی تعداد نے ہڑتال رد کرکے حب الوطنی کا ثبوت دیا‘ حماد اظہر

    تاجربرادری کی بڑی تعداد نے ہڑتال رد کرکے حب الوطنی کا ثبوت دیا‘ حماد اظہر

    لاہور: وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور حماد اظہر کا کہنا ہے کہ حکومت تاجروں سے رابطے میں ہے، بات چیت سے تمام خدشات دور کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے پاکستان بھر میں کی جانے والی تاجروں کی ہڑتال کا بائیکاٹ کرنے اور پاکستان کا ٹیکس کلچر تبدیل کرنے میں حکومت کا ساتھ دینے والے تاجروں کو سراہا۔

    حماد اظہر نے کہا کہ کاروبار کی ڈاکو منٹیشن کیلئے حکومت تاجر تنظیموں سے رابطے میں ہے۔تاجر برادری کی بڑی تعداد نے ہڑتال کی کال کو رد کر کے محب وطنی کا ثبوت دیا۔

    انہوں نے کہا کہ بتایا کہ کاروبار کی ڈاکو منٹیشن کے لیے حکومت تاجر تنظیموں سے رابطے میں ہے، بات چیت سے تمام خدشات دور کریں گے۔

    وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا کہ سسلین مافیا جسے منی لانڈرنگ ، جعلی کاغذات، رشوت اور ججز کو دباﺅمیں لانا ورثے میں ملا ہے۔ انہوں نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ پاکستان میں ٹیکس چوری اور بلیک اکانومی کی حمایت جاری رکھیں گے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ ہمیں تاجروں کی مشکلات کو دیکھنا ہے اور حکومت اصلی تاجروں کو اپنا شراکت دار سمجھتی ہے ان کے لیے مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں۔

    فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ ایک تاجر پیشہ جماعت سیاست میں آئی ہی اس لیے تھی کہ وہ تجارت کرسکیں۔

  • وزیراعظم نے حماد اظہر سے وفاقی وزیرریونیو ڈویژن کاقلمدان واپس لے لیا

    وزیراعظم نے حماد اظہر سے وفاقی وزیرریونیو ڈویژن کاقلمدان واپس لے لیا

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے حماد اظہر کا قلمدان تبدیل کرتے ہوئے  وفاقی وزیربرائےاقتصادی امور ڈویژن مقرر کردیا جبکہ مشیر خزانہ  حفیظ شیخ کوریونیو ڈویژن کا قلمدان واپس دے دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے حماد اظہر  سے ریونیو ڈویژن  کا قلمدان واپس لے کر مشیر خزانہ حفیظ شیخ کو دوبارہ ریونیو ڈویژن کا قلمدان  دے دیا۔

    وزیراعظم نے حماد اظہر کو وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور ڈویژن مقرر کردیا ، جس کا کابینہ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق حفیظ شیخ نے ریونیو ڈویژن کا قلمدان واپس لیے جانے پر تحفظات کا اظہار کیا تھا۔

    گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان نےمشیرخزانہ حفیظ شیخ کےاختیارات کم کرتے ہوئے ریونیو ڈویژن کاقلمدان واپس لے کر حماد اظہر کو وفاقی وزیر ریونیو ڈویژن مقرر کردیا تھا۔

    مزید پڑھیں : وزیراعظم عمران خان نے مشیرخزانہ حفیظ شیخ کےاختیارات کم کردیئے

    یاد رہے ایوان صدر میں حلف برداری کی تقریب میں صدر مملکت نے حماد اظہر سے وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف لیا تھا۔

    واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے حماد اظہر کو وفاقی وزیر بنانے کی منظوری دیتے ہوئے سمری ایوان صدر کو ارسال کی تھی جہاں صدر مملکت نے منظور کی۔

    اس سے قبل وہ وزیر مملکت برائے ریونیو کی حیثیت سے کام کر رہے تھے۔

  • کوشش ہے کہ پورے پاکستان میں ایک جیسا ٹیکس نظام ہو: حماد اظہر

    کوشش ہے کہ پورے پاکستان میں ایک جیسا ٹیکس نظام ہو: حماد اظہر

    اسلام آباد: وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر کا کہنا ہے کہ ٹیکس کے ایک پرانے نظام سے نئے نظام میں جا رہے ہیں.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا. حماداظہر نے کہا کہ تبدیلی کو آسان تر بنانے کے لئے جامع اقدامات کر رہے ہیں.

    وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر نے کہا کہ ہم بہت ساری چیزیں کرنے جارہے ہیں، لاکھوں کمرشل صارفین ہیں، مگر سیلز ٹیکس نہیں دے رہے، کوشش کر رہے ہیں کہ پورے پاکستان میں ایک جیسا ٹیکس نظام ہو.

    [bs-quote quote=”جس جس سیکٹرمیں پریشانی آئے گی، تبدیلیاں لائیں گے،” style=”style-8″ align=”left” author_name=”حماد اظہر”][/bs-quote]

    انھوں نے کہا کہ عارضی طور پر چند ہفتے کے لئے مشکلات آئیں گی، جس جس سیکٹرمیں پریشانی آئے گی، تبدیلیاں لائیں گے، ٹیکس میں ایک پرانے نظام سے نئی نظام میں جارہے ہیں.

    وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ ٹیکس میں ایک پرانے نظام سے نئی نظام میں جارہے ہیں، تبدیلی کو آسان تر بنانے کے لئے کچھ اقدامات کر رہے ہیں.

    ہم بہت ساری چیزیں کر رہے ہیں، کریں گے، ایک جیسے نظام کی خواہش ہے، مثبت تبدیلیوں کے لیے کوشاں ہیں.

    خیال رہے کہ آج فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے چیئرمین شبر زیدی نے کہا تھا کہ تاجروں کی کسٹم سے بہت سی شکایات سامنے آتی ہیں، درآمد کنندگان کے مسئلے کے حل کے لیے تاجروں کے ساتھ بیٹھیں گے۔