Tag: hammad-azhar

  • حماد اظہر کی روحیل اصغر پر کڑی تنقید، وزیر مملکت کی تقریر کے دوران وزیر اعظم ڈیسک بجاتے رہے

    حماد اظہر کی روحیل اصغر پر کڑی تنقید، وزیر مملکت کی تقریر کے دوران وزیر اعظم ڈیسک بجاتے رہے

    اسلام آباد: وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر  نے آج اسمبلی میں دھواں دار تقریر کی، اس دوران کئی دل چسپ مناظر دیکھنے میں آئے۔

    تفصیلات کے مطابق آج حماد اظہر نے اپنی تقریر میں اپوزیشن کو آڑے ہاتھ لیا۔ اس دوران حکومتی بینچوں سے قہقہہ بلند ہوتے رہے، جب کہ اپوزیشن بینچوں پر خاموشی رہی۔

    حماد اظہر نے کہا کہ ہمارے پاس لوگ آئی ایم ایف سےاستعفیٰ دے کر آئے، اِن کے لوگ تو وزیراعظم ہوتے ہوئے اقامہ لے رہے تھے، سیکیورٹی گارڈ کی نوکری کرنے والے ان کے زمانے میں نیشنل سیکیورٹی کی وزارتیں دیکھ رہے تھے۔

    انھوں نے کہا کہ پانچ سال میں پاک فوج نے آپریشن ضرب عضب میں کامیابی حاصل کی، آپریشن ضرب عضب میں ن لیگ حکومت نےرکاوٹوں کی کوشش کی، ہم پاک فوج کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں.

    روحیل اصغر پر تنقید


    حماد اظہر کی تقریر کے دوران جب مسلم لیگ (ن) کے رہنما شیخ روحیل اصغر نے مداخلت کی، تو وزیر مملکت کی جانب سے شدید ردعمل آیا.

    حماد اظہار نے کہا کہ میرے والد ق لیگ کے صدر بنے، تو یہ شخص سب سے پہلے ٹکٹ مانگنے آیا تھا، منہ نہ کھلوائیں، بہت سے پردہ نشینوں کے نام لے سکتا ہوں.

    وزیر اعظم ڈیسک بجاتے رہے


    حماد اظہر کی دھواں دار تقریر کے دوران وزیر اعظم عمران خان بھی ایوان میں موجود تھے.

    وزیر مملکت کی تقریر پر وزیر اعظم ڈیسک بجاتے رہے، انھوں نے مشورے بھی دیے، جنھیں حماد اظہر نے اپنی تقریر کا حصہ بنایا.

  • 60 فیصد محصولات صوبوں کو دے رہے ہیں: حماد اظہر

    60 فیصد محصولات صوبوں کو دے رہے ہیں: حماد اظہر

    اسلام آباد: وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر کا کہنا ہے کہ ہم 60 فیصد محصولات صوبوں کو دے دیتے ہیں، جب تک معیشت نقصان اٹھاتی رہے گی اپوزیشن کو ان کی غلطیاں یاد دلاتے رہیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ بحث میں اپوزیشن جماعتوں کو 25 فیصد زیادہ وقت دیا گیا، ہم نے سخت حالات میں معیشت کو سنبھالا۔ آخری 2 سال میں تبدیلیاں کی گئی، معیشت کو دباؤ پر لایا گیا۔

    حماد اظہر نے کہا کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کو ڈھائی سے بڑھا کر 20 ارب ڈالر تک لے گئے، تجارتی خسارہ جو دگنا تھا اس میں 4 ارب ڈالر کمی آئی۔ ہمارے دور میں ریڈی میڈ گارمنٹس کی مد میں 30 فیصد ترقی ہوئی۔ ہم 60 فیصد محصولات صوبوں کو دے دیتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ٹیکس ٹو جی ڈی پی کی شرح 4 فیصد کرنے جا رہے ہیں، تاثر دینے کی کوشش کی گئی کہ کھانے پینے کی اشیا پر ٹیکس لگایا۔ یہ تاثر بالکل غلط ہے، ہم نے گوشت اور آٹے پر ٹیکس لگا دیا، ہم نے گھی پر ایک فیصد ٹیکس کو ملا کر سیلز ٹیکس کو 17 فیصد کیا۔ چینی پر ٹیکس لگایا تو کہتے ہیں شوگر ملز کے جھانسے میں آگئے۔ ہم نے چینی پر ساڑھے 3 فیصد ٹیکس لگایا۔

    وزیر مملکت نے کہا کہ شور مچانے والے آمروں کی پیداوار ہیں، ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے دور میں ایک لاکھ تنخواہ پر 5 ہزار ٹیکس تھا۔ ہم نے ایک لاکھ آمدن پر انکم ٹیکس ڈھائی ہزار کیا ہے۔ پھلوں ،سبزیوں اور آٹے پر کوئی ٹیکس نہیں لگایا۔

    انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس لوگ آئی ایم ایف سے استعفے دے کر آئے، ان کے لوگ وزیر اعظم بھی تھے اور اقامے بھی لے رہے تھے۔ بجلی اور گیس چوری کی اجازت کسی کو نہیں ہوگی، بجلی چوری روکنے پر عمر ایوب کو سلام پیش کرتا ہوں۔ جب تک معیشت نقصان اٹھاتی رہے گی غلطیاں یاد دلاتے رہیں گے۔

  • تیس جون کے بعد خفیہ جائیدادیں رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی، حماد اظہر

    تیس جون کے بعد خفیہ جائیدادیں رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی، حماد اظہر

    اسلام آباد: وزیرمملکت برائے ریونیو حماد اظہر کا کہنا ہے کہ حکومت نے غیررجسٹرڈ جائیدادوں کے اعدادوشمار اکٹھے کیے ہیں جو فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی ویب سائٹ پر موجود ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرمملکت برائے ریونیو حماد اظہر کا کہنا ہے کہ رواں ماہ کی تیس تاریخ کے بعد خفیہ جائیدادیں رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

    حماد اظہر نے کہا کہ حکومت نے غیررجسٹرڈ جائیدادوں کے اعدادوشمار اکٹھے کیے ہیں جو فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی ویب سائٹ پر موجود ہیں۔

    وزیرمملکت برائے ریونیو نے کہا کہ زیادہ سے زیادہ محصولات کی وصولی کے لیے نان فائلرز کے خلاف کارروائی کی جائے گی جس سے قومی معیشت کے فروغ کی راہ ہموار ہوگی۔

    جو ایمنسٹی اسکیم لیں گےوہ خوش رہیں گے، شبر زیدی

    یاد رہے کہ دو روز قبل چیئرمین ایف بی آر کا کہنا تھا کہ جواسکیم لے گا اورجونہیں لے گا دونوں صورتوں میں ہمارا فائدہ ہے، جو اسکیم لیں گے وہ خوش رہیں گے اورجو نہیں لیں گے انہیں پریشانی ہوگی، شہری شناختی کارڈ کی بنیاد پر اپنی آن لائن معلومات لے سکیں گے۔

    شبر زیدی کا کہنا تھا کہ ہم نے کسی کے مخالف چھاپےنہیں مارے، ٹریولنگ، یوٹیلٹی بلز، بینک ٹرانزیکشن سمیت تمام معلومات ایف بی آر کے پاس ہیں۔

  • ٹیکس قوانین پر بلاامتیاز عملدرآمد کیا جائے گا، حماد اظہر

    ٹیکس قوانین پر بلاامتیاز عملدرآمد کیا جائے گا، حماد اظہر

    اسلام آباد: وزیرمملکت برائے ریونیو حماد اظہر کا کہنا ہے کہ آئندہ مالی سال کا بجٹ عام آدمی کی فلاح وبہبود کے لیے تیار کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرمملکت برائے ریونیو حماد اظہر نے کہا کہ ٹیکس قوانین پر بلاامتیاز عملدرآمد کیا جائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کے رہنماؤں نے غریب عوام کے ٹیکس کی رقم سے شاہانہ زندگی گزاری۔

    حماد اظہر نے کہا کہ ایمنسٹی اسکیم کے ذریعے لوگوں کو اپنے اثاثہ جات ظاہر کرنے کا موقع ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ معیشت میں بحران کے باوجود آئندہ مالی سال کا بجٹ عام آدمی کی فلاح وبہبود کے لیے تیار کیا گیا ہے۔

    وزیرمملکت برائے ریونیو نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت شرح نمو، برآمدات، روزگار کے مواقع، ٹیکس کے دائرے، کم ترقی یافتہ علاقوں اور عام آدمی کی آمدنی بہتر بنانے اور کم آمدنی والے افراد کو شیلٹرہومز کی فراہمی پرتوجہ مرکوز کررہی ہے۔

    حماد اظہر نے کہا کہ کسی بھی شخص کو جائیداد، ریستوران کی خریداری یا بچت مراکز میں لاکھوں روپے جمع کرانے کی صورت میں اپنے کالے دھن کو چھپانے نہیں دیا جائے گا۔

    ایمنسٹی اسکیم کا بنیادی مقصد تمام غیرقانونی اکاؤنٹس کو دستاویزی شکل دینا ہے، حماد اظہر

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر کا کہنا تھا کہ اثاثے ظاہر کرنے کی اسکیم سے تمام جعلی اکاؤنٹس کے اندراج اور بدعنوانی کے خاتمے کی راہ ہموار ہوگی۔

  • ایمنسٹی اسکیم کا بنیادی مقصد تمام غیرقانونی اکاؤنٹس کو دستاویزی شکل دینا ہے، حماد اظہر

    ایمنسٹی اسکیم کا بنیادی مقصد تمام غیرقانونی اکاؤنٹس کو دستاویزی شکل دینا ہے، حماد اظہر

    اسلام آباد: وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر نے کہا ہے کہ اثاثے ظاہر کرنے کی اسکیم سے تمام جعلی اکاؤنٹس کے اندراج اور بدعنوانی کے خاتمے کی راہ ہموار ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرمملک برائے ریونیو نے کہا کہ ایمنسٹی اسکیم کا بنیادی مقصد تمام غیر قانونی اکاؤنٹس کو دستاویزی شکل دینا ہے۔

    حماد اظہر نے کہا کہ اثاثہ جات ظاہر کرنے کی یہ اسکیم سابق حکومتوں کی اسکیموں سے مختلف ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اس اسکیم کے ذریعے موجودہ حکومت غیر قانونی اکاؤنٹس رکھنے والوں کو اندراج کا ایک موقع فراہم کررہی ہے بصورت دیگر ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائی گی۔

    ماضی کی حکومت نے معیشت کا بیڑا غرق کیا، مشکلات جلد ختم ہوجائیں گی، حماد اظہر

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر کا کہنا تھا کہ گزشتہ حکومت نے معیشت کا بیڑا غرق کیا، ماضی کی حکومتیں جو کرکے گئیں اس کے اثرات ہم بھگت رہے ہیں، مشکلات جلد ختم ہوجائیں گی۔

    حماد اظہر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسحاق ڈار نے معیشت سے متعلق غلط اعداد و شمار پیش کیے، ن لیگ کی حکومت کو موجودہ خساروں کا سامنا نہیں تھا، مہنگائی میں اضافہ روپے کی قدر میں کمی سے ہوا۔

  • مہنگائی موجودہ حکومت کو لے ڈوبے گی، ن لیگی اور پی پی رہنماؤں کی پیشگوئی

    مہنگائی موجودہ حکومت کو لے ڈوبے گی، ن لیگی اور پی پی رہنماؤں کی پیشگوئی

    اسلام آباد : نون لیگ اور پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماؤں نے کہا ہے کہ مہنگائی موجودہ حکومت کو لے ڈوبے گی، ملکی معیشت کیلئے کرائے پر لوگ لائے جارہے ہیں، ہمارا دفاعی بجٹ بھی خطرے میں پڑسکتا ہے۔

    یہ بات انہوں نے قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کہی۔ اسپیکر قومی اسمبلی کی اسد قیصر کی زیر صدارت اجلاس میں مہنگائی کے خلاف اپوزیشن ارکان حکومت پر برس پڑے۔

    ن لیگ کے مرکزی رہنما خواجہ آصف نے کہا کہ ملک میں بڑھتی ہوئی ہوشربا مہنگائی موجودہ حکومت کو لے ڈوبے گی ملکی معیشت کیلئے کرائے پر لوگ لائے جارہے ہیں۔

    احسن اقبال نے کہا کہ حکومت کی معاشی پالیسیاں ملکی سلامتی کیلئےخطرہ بن چکی ہیں، ہمارا دفاعی بجٹ بھی خطرے میں پڑسکتا ہے۔

    پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کا کہنا تھا کہ حکومت عوام پر مہنگائی بم گرا رہی ہے، کسی کے دور حکومت میں اتنی مہنگائی نہیں ہوئی جو اس بار ہوئی ہے۔

    اس موقع پر وزیر مملکت حماد اظہر نے اپوزیشن اراکین کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ن لیگ اور پی پی دور کے پہلے آٹھ ماہ میں ہم سے زیادہ مہنگائی تھی، یہ دونوں جماعتیں اپنے دور حکومت میں اکیس بار آئی ایم ایف کے پاس گئیں۔

    مزید پڑھیں: پیٹرول قیمتوں پر احتجاج کرنے والوں پر مقدمات نے آمریت کی یاد تازہ کر دی: بلاول بھٹو

    حما داظہر نے مزید کہا کہ یہ لوگ پہلے کہتے تھے آئی ایم ایف کے پاس جاؤ لیکن اب پلے کارڈ اٹھا کر احتجاج کررہے ہیں۔

  • سابقہ ادوار میں پاکستان کی معیشت کو تباہ کیا گیا: حماد اظہر

    سابقہ ادوار میں پاکستان کی معیشت کو تباہ کیا گیا: حماد اظہر

    اسلام آباد: وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر کا کہنا ہے کہ خساروں میں تیزی سے کمی ہو رہی ہے۔ سابقہ ادوار میں پاکستان کی معیشت کو تباہ کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر کا کہنا ہے کہ جو لوگ آج تنقید کر رہے ہیں انہوں نے ہی معیشت کو تباہ کیا، محل ان لوگوں نے کہاں سے کھڑے کیے معلوم نہیں ہے۔

    حماد اظہر کا کہنا تھا کہ ہم نے آئی ایم ایف سے ڈالر کا کوئی ریٹ طے نہیں کیا ہے، سنہ 1971 سے لے کر اب تک معیشت کی رفتار کم تھی۔ خساروں میں تیزی سے کمی ہو رہی ہے۔ سابقہ ادوار میں پاکستان کی معیشت کو تباہ کیا گیا۔

    انہوں نے کہا کہ آنے والے وقت میں نان فائلرز کے لیے مشکل ہوگی، ہمارے پاس آف شور ڈیٹا بھی آگیا ہے، ایف بی آر یا ریاست کے قانون سے فرار لوگوں کو موقع دیا جائے گا۔ فرار افراد کو موقع دینے کے بعد بھرپور کارروائی ہوگی۔

    وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ مخالفین بیانات سے معیشت کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں، مخالفین کٹہرے میں کھڑے ہوں اور سوالات کا جواب دیں۔ سرکلر ڈیٹ کا جو ٹارگٹ رکھا اس کو 250 ارب پر کلوز کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ آج انکم ٹیکس کے 2.2 فیصد کیسز کو آڈٹ کے لیے منتخب کیا جا رہا ہے، گزشتہ سال منتخب کیسز کی شرح 9.2 فیصد تھی۔ سیلز ٹیکس کیسز کی تعداد 7.5 فیصد سے کم کر کے 2.5 فیصد کردی۔ فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کے کیسز کی شرح 8.3 فیصد کردی گئی۔ شفافیت کے لیے نوٹسز دینے والے کمشنر کے اختیارات واضح کر رہے ہیں۔

    حماد اظہر نے کہا کہ نوٹسز کے اجرا کے بعد کمشنرز کی ٹریکنگ کا دائرہ وسیع کریں گے، پراپرٹی ریٹس پر بھی نظر ثانی کرنے جا رہے ہیں۔ نادرا کا ڈیٹا ٹیکس سے متعلق غیر معیاری ہے اب بہتر ڈیٹا آگیا ہے، حکومت میں آئے تو ہمارا بنیادی ہدف کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ تھا۔

    انہوں نے کہا کہ ایف بی آر کی ٹیکس وصولیاں کم کرنے کی بہت باتیں ہو رہی ہیں، ایک مفرور اور اشتہاری اکانومی کا ٹھیکہ مانگ رہا ہے۔ ان کے دور میں قرضے لے کر 24 ارب ڈالر کرنسی مارکیٹ میں دی گئی۔ پاور سیکٹر میں 600 ارب روپے کا خسارہ ایک سال میں ہوا، اسحٰق ڈار کو کہتا ہوں وہ پاکستان آئیں اور عدالتوں کا سامنا کریں۔

  • حکومت اگلے ماہ سے ٹیکس نادہندگان کے خلاف کارروائی شروع کرے گی، حماد اظہر

    حکومت اگلے ماہ سے ٹیکس نادہندگان کے خلاف کارروائی شروع کرے گی، حماد اظہر

    اسلام آباد: وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر کا کہنا ہے کہ ٹیکس چوروں کو قانونی کارروائی کا سامنا کرنا ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر محصولات حماد اظہر نے کہا کہ حکومت اگلے ماہ سے ٹیکس نادہندگان کے خلاف کارروائی شروع کرے گی۔

    انہوں نے کہا کہ ملک میں چالیس سے پچاس لاکھ ٹیکس نادہندگان کے بارے میں معلومات موصول ہوئی ہیں، ٹیکس چوروں کو قانونی کارروائی کا سامنا کرنا ہوگا۔

    حماد اظہر نے کہا کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو ملک بھر میں ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے والے افراد کی جانچ پڑتال کا عمل شروع کرے گا۔

    وزیر مملکت برائے ریونیو نے کہا کہ جعلی اکاؤنٹس رکھنے والوں کے خلاف ایک اور آپریشن شروع کیا جائے گا تاکہ بے نامی اکاؤنٹس کے رجحان کی حوصلہ شکنی کی جاسکے۔

    اس سے قبل گزشتہ ہفتے حماد اظہر کا کہنا تھا کہ تاجر برادری کو ٹیکس کی ادائیگی میں سہولت فراہم کرنے اور ان کی ٹیکس سے متعلقہ مشکلات کو کم کرنے کے لیے حکومت آئندہ بجٹ میں ان پر فکسڈ ٹیکس عائد کرنے پرغور کررہی ہے۔

    ٹیکس معاملات میں کسی کو رعایت نہیں دی جائے گی، حماد اظہر

    یاد رہے کہ 2 فروری کو وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر کا کہنا تھا کہ 5 سال کا میڈیم ٹرم معاشی پلان لے کر آرہے ہیں، جیسے جیسے معاشی صورت حال بہتر ہوگی ٹیکس بھی کم ہوں گے۔

  • جیسے جیسے معاشی صورتحال بہتر ہوگی ٹیکس بھی کم ہوں گے، حماد اظہر

    جیسے جیسے معاشی صورتحال بہتر ہوگی ٹیکس بھی کم ہوں گے، حماد اظہر

    لاہور : وفاقی وزیر محصولات حماد اظہر نے کہا ہے کہ پاک افغان بارڈر پر اسمگلنگ روکنے کے لئے باڑ لگارہے ہیں، جیسے جیسے معاشی صورتحال بہتر ہوگی ٹیکس بھی کم ہوں گے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن کے عہدیداروں سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی، حماد اظہر کا کہنا تھا کہ پولسٹر فائبر سے متعلق بھی نئی پالیسی لے کر آرہے ہیں۔

    وفاقی حکومت اپنے ٹیکسز کو کلب کررہی ہے،ایکسپورٹ سیکٹرز کو آر پی اوز دے کر ریلیف دیا جائے گا،5سال کا میڈیم ٹرم معاشی پلان لے کر آرہے ہیں،جیسے جیسے معاشی صورتحال بہتر ہوگی ٹیکس بھی کم ہوں گے۔

    انہوں نے کہا کہ گزشتہ حکومت 2300 ارب روپے کا خسارہ چھوڑ کرگئی ہے، ہمیں ایکسپورٹ سے متعلق اچھے اشارے ملنا شروع ہوگئے ہیں، ہمیں اپنے دوست ممالک سے غیر معمولی مدد ملی ہے، نان پرفارمنگ قرضوں کی ریکوری ٹیکس فری ہونی چاہیے۔

    انہوں نے کہا کہ پاک افغان بارڈرپر اسمگلنگ روکنے کے لئے باڑ لگارہے ہیں، باڑ لگانے سے اسمگلنگ رکے گی جس سے باڑ کا خرچہ ایک سال میں کور ہوگا۔

    وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ ہم نیشنل ایگری کلچر پالیسی بنارہے ہیں، ہم نے ٹیکسٹائل سپورٹ 5برسوں میں دگنی کرنی ہے، ایسی انڈسٹریز جو بند ہوگئی ہیں ان کو دوبارہ شروع کرنے کیلئے اقدامات کریں گے، کپاس کی پیداوار میں کمی کی وجوہات جاننے کے لئے کام کررہے ہیں۔

    حماد اظہر نے کہا کہ ماضی میں25 سے 30ارب ڈالر صرف کرنسی کو سہارا دینے کیلئے قرضہ لیا گیا، اسٹیٹ بینک روپے کو اس کی حقیقی قدر کے قریب لے کرآیا ہے، ٹیلی کام پر100ارب کے ٹیکس روکے ہوئے ہیں۔

    ماضی میں پٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس52فیصد تھا ہم نے17فیصد کیا، جس راستے پر معیشت ملی اسی پر چلتے تو خسارہ 7فیصد تک بڑھ جاتا، شرح سود سے متعلق تو نظام گزشتہ 70سال سے چلا آرہا ہے۔

  • پندرہ فروری کے بعد تمام غیر رجسٹرڈ موبائل فون بلاک کردئیے جائیں گے، حماد اظہر

    پندرہ فروری کے بعد تمام غیر رجسٹرڈ موبائل فون بلاک کردئیے جائیں گے، حماد اظہر

    اسلام آباد : وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر نے کہا ہے کہ موبائل فون رجسٹریشن کیلئے تاریخ میں توسیع نہیں ہوگی، پندرہ فروری کے بعد تمام غیر رجسٹرڈ موبائل فون بلاک کردئیے جائیں گے، موبائلز کو رجسٹر کرانے کے لئے آن لائن موبائل اپلیکیشن بھی متعارف کرارہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کسٹم ڈے پر پاکستان کسٹم کی جانب سے تقریب کا انعقاد کیا گیا ،. تقریب میں مہمان خصوصی وزیرمملکت میاں حماداظہر نے شرکت کی۔

    تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر نے کہا کسٹم کے افسرسول سروس میں سب سےقابل افسرہیں، وزیراعظم نےکسٹم میں میرٹ پرمزیدبھرتیوں کی اجازت دی ہے۔

    حماداظہر کا کہنا تھا کہ آنےوالے دنوں میں ریونیوکی شرح میں اضافہ ہوگا، امپورٹ اورایکسپورٹ پرپاکستان کی معیشت کاانحصارہے، پاکستان میں امپورٹ ایکسپورٹ میں کسٹم کا کردار اہم ہے۔

    وزیرمملکت نے کہا اسمگلنگ کی وجہ سے بہت سے کاروبار بند ہوئے، حکومت کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے پر کام کررہی ہے، ایف بی آر میں بھی اصلاحات لے کر آرہے ہیں، آنے والا وقت پاکستان میں اسمگلنگ فری دور ہوگا۔

    حماداظہر کا کہنا تھا کہ موبائل فون رجسٹریشن کیلئے تاریخ میں توسیع نہیں ہوگی، پندرہ فروری کے بعد تمام غیر رجسٹرڈ موبائل فون بلاک کردئیے جائیں گے، موبائلز کو رجسٹر کرانے کیلئے آن لائن موبائل اپلیکیشن بھی متعارف کرارہے ہیں تاکہ لوگوں کو قطاروں میں نہ لگنا پڑے۔

    وزیرِ مملکت نے ایف اے ٹی ایف گرے لسٹ سے پاکستان کا نام نکالے جانے کی امید ظاہر کر دی۔

    کسٹم حکام نے وزیر مملکت اور میڈیا کی موجودگی میں واہگہ باڈر پر 27ٹن چائے ، ایک ہزار کارٹن سگریٹ ، 500 بیگ گٹکا،ایک ہزار کلو کھانے پینے کی اشیاء، پانچ سو کاٹن ٹافی اور چاکلیٹس، 10 ہزار کلو بیج اور پانچ ہزار کلو مختلف اشیاءنذر آتش کیں جبکہ کسٹم حکام نے چھ ہزار سے زائد شراب کے بوتلیں بھی تلف کیں۔