Tag: hammad-azhar

  • ٹیکس معاملات میں کسی کو رعایت نہیں دی جائے گی: وزیرِ مملکت حماد اظہر

    ٹیکس معاملات میں کسی کو رعایت نہیں دی جائے گی: وزیرِ مملکت حماد اظہر

    لاہور: وزیرِ مملکت ریونیو محمد حماد اظہر نے کہا ہے کہ ٹیکس معاملات میں کسی کو رعایت نہیں دی جائے گی، ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کے عمل کو آسان بنایا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ مملکت نے کہا کہ وزیرِ اعظم کو گزشتہ روز ٹیکس ریفارمز سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

    [bs-quote quote=”ایک سال میں ٹیکس ریٹرن میں 30 فی صد اضافہ ہوا۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”وزیرِ مملکت”][/bs-quote]

    حماد اظہر کا کہنا تھا کہ مینوفیکچرنگ کے حوالے سے غیر ضروری ٹیکس ختم کریں گے۔

    انھوں نے کہا ’مزید 20 ہزار نان فائلرز کو ایف بی آر نے نوٹس جاری کر دیے ہیں، ہم نے آتے ہی نان فائلرز کے خلاف کارروائی شروع کی، ساڑھے 14 سے 15 لاکھ شہریوں نے ٹیکس ریٹرن جمع کرائے۔‘

    حماد اظہر نے کہا کہ فیلڈ آفیسرز کو بہتری کی جانب لے جانے کی کوشش کریں گے، ایک سال میں ٹیکس ریٹرن میں 30 فی صد اضافہ ہوا۔

    وزیرِ مملکت حماد اظہر نے کہا کہ ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کو لیگل کور حاصل ہے، ایف بی آر ادارہ پسند یا نا پسند پر نہیں چلتا، قانون ٹیکس ریٹرن کے حوالے سے ڈیٹا ظاہر کرنے کی اجازت نہیں دیتا، ہمارے ٹیکس قوانین بہت پیچیدہ ہو گئے ہیں۔


    یہ بھی پڑھیں:  ٹیکس فائلرزکے لیے خوش خبری، گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع


    یاد رہے دو ہفتے قبل فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کا اعلان کرتے ہوئے آخری تاریخ 15 دسمبر کر دی تھی۔

    اس سے قبل 27 نومبر 2018 کو وزیرِ مملکت برائے ریونیو حماد اظہر نے اعلان کیا تھا کہ حکومت نے دیر سے ٹیکس ریٹرن جمع کرانے والوں پر عائد جرمانہ ختم کر دیا ہے۔

  • گیس چوری کے خلاف کریک ڈاؤن کے لیے اقدامات کریں گے، حماد اظہر

    گیس چوری کے خلاف کریک ڈاؤن کے لیے اقدامات کریں گے، حماد اظہر

    اسلام آباد: وزیرِ مملکت برائے ریونیو حماد اظہر نے کہا ہے کہ حکومت کی طرف سے گیس چوری کے خلاف کریک ڈاؤن کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔

    ان خیالات کا اظہار وہ اے آر وائی نیوز کے پروگرام پاور پلے میں گفتگو کرتے ہوئے کر رہے تھے، انھوں نے کہا کہ گزشتہ 5 سال میں گیس کے لیے کوئی نیا معاہدہ نہیں کیا گیا۔

    وزیرِ مملکت برائے ریونیو کا کہنا تھا کہ ٹیکس کا زیادہ بوجھ عوام پر نہیں ڈالا جا رہا، حکومت نے ماہانہ 2 لاکھ روپے تنخواہ پانے والوں پر ٹیکس نہیں لگایا۔ خیال رہے کہ تحریکِ انصاف کی حکومت پر یہ تنقید کی جا رہی ہے کہ اس نے آتے ہی عوام پر ٹیکسوں کا بوجھ لاد دیا ہے۔

    حماد اظہر نے مزید کہا گردشی قرضہ 500 ارب سے بڑھ کر 1200 ارب ہوچکا ہے، ن لیگ حکومت نے نان فائلرز کو سہولت دی تھی۔ دوسری طرف پی ٹی آئی حکومت پر تنقید ہو رہی ہے کہ اس نے نان فائلرز کو گاڑیاں خریدنے کی سہولت دی۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ درآمدی اشیا پر ٹیکس غیرملکی کرنسی کے منافع کے لیے لگایا گیا ہے، حکومت نے 12 لاکھ سالانہ انکم پر ٹیکس نہیں لگایا، حکومت کا منی بجٹ ایکسپورٹ سیکٹر کے لیے فرینڈلی ہے۔


    یہ بھی پڑھیں:  ن لیگ گیس قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتی ہے، شہباز شریف


    حماد اظہر نے مزید کہا کہ پاکستان اسٹیل میں تبدیلی فنانس بل میں نہیں بلکہ ایڈمنسٹریٹو بل سے ہوگی، دوسری طرف حکومت یہ بھی چاہتی ہے کہ فیصل آباد ریجن میں بند فیکٹریاں دوبارہ فعال ہوں۔

    وفاقی وزیر نے آنے والے دنوں میں حکومتی منصوبوں کے بارے میں کہا کہ فاٹا میں صحت کارڈ کا نظام لایا جا رہا ہے۔ صنعتوں کے حوالے سے کہا کہ صنعتیں چلیں گی تو لوگوں کی آمدن میں بھی اضافہ ہوگا۔

  • پی ٹی آئی کے نومنتخب رکن اسمبلی کا سرکاری مراعات اور تنخواہ نہ لینے کا اعلان

    پی ٹی آئی کے نومنتخب رکن اسمبلی کا سرکاری مراعات اور تنخواہ نہ لینے کا اعلان

    لاہور: تحریک انصاف کے نومنتخب رکن قومی اسمبلی بیرسٹر حماد اظہر نے عمران خان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے سادگی اختیار کرنے اور سرکاری مراعات و تنخواہ نہ لینے کا اعلان کردیا۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر تحریک انصاف کے حلقہ این اے 126 سے منتخب ہونے والے رکن اسمبلی نے اعلان کیا کہ ’میں اپنے قائد کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے سادگی اختیار کروں گا اور تنخواہ یا مراعات نہیں لوں گا‘۔

    یاد رہے کہ تحریک انصاف کے امیدوار بیرسٹر محمد حماد اظہر نے لاہور کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 126 سے الیکشن لڑا اور 1 لاکھ 5 ہزار 434 ووٹوں حاصل کر کے فتح اپنے نام کی جبکہ اس نشست سے اُن کے مدمقابل مسلم لیگ ن کی مہر اشتیاق تھیں جنہوں نے 1 لاکھ 2 ہزار 667 ووٹ حاصل کیے تھے۔

    مزید پڑھیں: نجیب ہارون کا بطوررکن اسمبلی تمام مراعات وتنخواہ نہ لینے کا اعلان

    قبل ازیں پاکستان تحریک انصاف کے نو منتخب رکن قومی اسمبلی نجیب ہارون نے بھی بطور رکن اسمبلی تمام مراعات و تنخواہ نہ لینے کا اعلان کیا تھا۔

    پاکستان تحریک انصاف کے نو منتخب امیدوار نجیب ہارون کا بطور رکن اسمبلی تمام مراعات وتنخواہ نہ لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میرا مقصدعوام کی خدمت اورعمران خان کے مشن کو بڑھانا ہے۔

    یاد رہے کہ عمران خان نے کامیابی کے بعد اپنے پہلے خطاب میں کہا تھا کہ وعدہ کرتا ہوں، عوام کےٹیکس کے پیسوں کی حفاظت کروں گا، عوام ٹیکس اس لیےنہیں دیتے، کیوں کہ وہ دیکھتےہیں کہ حکمران ان پیسوں سے عیاشی کرتے ہیں۔

    پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھا کہ ہم اپنے سارے خرچے کم کریں گے، وزیراعظم ہاؤس کو ایجوکیشن سسٹم کے لئے دینا ہے یاہوٹل بنانا ہے، ہماری حکومت فیصلہ کرے گی، وزیراعظم ہاؤس کےذریعےکمایاگیا سارا پیسہ عوام پرخرچ کریں گے۔

    واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نےقومی اسمبلی کےدو سو ستر حلقوں کےمکمل نتائج جاری کردئیے، جس کے تحریک انصاف ایک سو پندرہ نشستوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے ، ن لیگ چونسٹھ سیٹوں کے ساتھ دوسری اور پیپلزپارٹی تینتالیس سیٹوں کےساتھ تیسری پوزیشن پر ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں.