Tag: hammad Siddique

  • ایم کیوایم کے سابق رکن حماد صدیقی ابوظہبی میں گرفتار ، ذرائع

    ایم کیوایم کے سابق رکن حماد صدیقی ابوظہبی میں گرفتار ، ذرائع

    دبئی: متحدہ عرب امارات میں صدیقی نامی شخص کی گرفتاری کی اطلاعات ہیں، دبئی کے سیاسی سرکل میں ایم کیوایم کے حماد صدیقی کی گرفتاری کی خبریں سرگرم ہیں ۔

    پاکستانی حکام کی جانب سے متحدہ عرب امارات سے ایم کیوایم کے حماد صدیقی کی گرفتاری میں مدد کی درخواست کے بعد ابوظہبی میں صدیقی نامی شخص کی گرفتاری کی اطلاعات منظر عام پر آئیں۔

    دبئی کے سیاسی سرکل میں جو اطلاعات سرگرم رہیں ان میں گرفتار شخص کا نام حماد صدیقی ہی بتایا گیا،حماد صدیقی ایم کیوایم کراچی تنظیمی کمیٹی کے سابق انچارج ہیں، عمران فاروق قتل کیس میں مرکزی ملزم معظم علی نے تفتیشی ٹیم کو بیان میں بتایاتھا کہ اس نے حماد صدیقی کے کہنے پر ملزمان محسن علی سید اور کاشف کامران کے لندن کے ویزے لگوائے تھے ۔

    ایم کیوایم نے حماد صدیقی کی پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر دو ہزار تیرہ میں بنیادی رکنیت ختم کردی تھی جس کے بعد وہ یواے ای منتقل ہوگئے تھے۔

    معظم علی خان کے دوران تفتیش انکشافات کا نہ رکنے والا سلسلہ شروع کیا جو تاحال جاری ہے، ملزم کے ابتدائی بیان کا آڈیو، ویڈیو اورتحریری ریکارڈ وزارت داخلہ کو بھجوا دیا گیا ہے۔

  • ایم کیو ایم کا سابق ذمہ دارحماد صدیقی گھوسٹ ملازم نکلا

    ایم کیو ایم کا سابق ذمہ دارحماد صدیقی گھوسٹ ملازم نکلا

    کراچی: متحدہ قومی موومنٹ کی تنظیمی کمیٹی کے سابق انچارج حماد صدیقی گھوسٹ ملازم نکلے۔

    تفصیلات کے مطابق حماد صدیقی 1997 میں محکمہ ہیلتھ میں بھرتی ہوئے تھے اور محمکہ کے ڈائریکٹر کی حیثیت سے ایک لاکھ روپے سے زائد تنخواہ ماہانہ وصول کررہے ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق میئر مصطفیٰ کمال کے دور میں انہیں ان کے عہدے پر حاضری سے مستثنیٰ قرار دیا گیا تھا۔

    حماد صدیقی 2013 میں دبئی چلا گیا تھا۔

    ایم کیو ایم نے حماد صدیقی کو پارٹی کے نظم و ضبط کی خلاف ورزی کے الزام میں پارٹی رکنیت سے معطل کردیا تھا۔

    واضح رہے کہ ایم کیو ایم کے سینئررہنماء ڈاکٹرعمران فاروق کے قتل میں معاونت کے ملزم معظم علی نے بھی تفتیش کے دوران حماد صدیقی کو موردِ الزام ٹہرایا ہے۔

     محکمہ صحت نے حماد صدیقی سمیت 42 گھوسٹ ملازمین کی برطرفی کے احکامات جاری کردیے ہیں۔ تمام ملازمین رفیقی شہید اسپتال سے برطرف کیے گئے ہیں۔