Tag: Hampshire

  • سمندر میں طیارہ گرنے کی ہولناک ویڈیو

    سمندر میں طیارہ گرنے کی ہولناک ویڈیو

    نیو ہیمپشائر : امریکا کے ایک ساحل پر تفریح کیلئے آنے والے سینکڑوں لوگوں نے ایسا خوفناک منظر دیکھا کہ سب کے ہوش اڑگئے، سوشل میڈیا صارفین بھی دم بخود رہ گئے۔

    ساحل سمندر پر موجود لوگوں کی آنکھوں کے سامنے ایک طیارہ بے قابو ہوکر سمندر میں آگرا اور آہستہ آہستہ ڈوبنے لگا۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں ہوائی جہاز کے خوفناک حادثے کا لمحہ دکھایا گیا ہے، یہ حادثہ امریکی ریاست نیو ہیمپشائر میں پیش آیا جہاں ایک طیارہ لوگوں سے بھرے ساحل پر گر کر تباہ ہوگیا۔

    مناظر میں دکھایا گیا ہے کہ طیارہ اپنے پیچھے ایک بینر اٹھائے ہوئے تھا جب وہ پرواز کر رہا تھا۔ طیارہ سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا۔ اس موقعے پر ساحل پر بڑی تعداد میں سیاح موجود تھے۔

    برطانوی اخبار ’دی انڈیپنڈنٹ‘ کے مطابق یہ واقعہ ہفتے کے روز ہیمپٹن بیچ میں پیش آیا، حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

    عینی شاہدین نے بتایا کہ سنگل انجن والا "پیپر پی اے 18” طیارہ ہفتہ کو دن کے وقت گر کر تباہ ہوا۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ریسکیو اہلکار پائلٹ کو زندہ نکالنے میں کامیاب ہوگئے۔

    ایمرجنسی سروسز کے حکام نے بتایا ہے کہ طیارہ 25 سے 30 میٹر کے درمیان سمندر میں گر کر تباہ ہو گیا۔

    امریکی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے ایک بیان میں کہا کہ جہاز میں پائلٹ کے سوا اور کوئی شخص موجود نہیں تھا۔

  • لائبریری سے پڑھنے کیلئے لی گئی کتابوں کی 48 سال بعد واپسی

    لائبریری سے پڑھنے کیلئے لی گئی کتابوں کی 48 سال بعد واپسی

    48سال قبل پڑھنے کیلئے لی گئی کتابیں ہیمپشائر لائبریری کو واپس مل گئیں، کتابیں واپس بھیجنے والے نے تاخیر کرنے پر معافی نامہ بھی ارسال کیا ہے۔

    ان نایاب کتابوں میں تھامس دی ٹینک انجن اور لرننگ ان کلرز سیریز کی ایک کتاب شامل ہیں جو لائبریری کو پوسٹ کے ذریعے واپس بھیجی گئی ہیں۔ یہ کتابیں لائبریری سے 48 سال قبل لے جائی گئی تھیں۔

    برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق کتابوں کے ساتھ ایک شخص کی جانب سے بھیجے گئے نوٹ پر ‘اینڈی’ نامی شخص کے دستخط تھے جنہوں نے ان کتابوں کو اتنا عرصہ رکھنے پر انتظامیہ سے معافی مانگی ہے۔

    نوٹ میں لکھا تھا کہ یہ کتابیں جب لی گئی تھیں جب ہم 1972 میں اپنے بچپن کے دوران باسنگزٹوک سے یہاں منتقل ہوئے تھے، براہ مہربانی تاخیر سے یہ کتابیں واپس کرنے پر میری معذرت قبول کریں۔

    دوسری جانب ہیمپشائر کاؤنٹی کونسل نے کتابوں کی واپسی کے حوالے سے کہا کہ یہ ایک سمجھدار عمل تھا، کاؤنٹی کے مطابق ان کتابوں پر تاخیر سے واپس آنے کی فیس وصول نہیں کی جائے گی۔

    واپس آنے والی کتابوں میں ٹریون کوپل سٹون کی ’لرننگ ود کلر آرکیٹیکچر: دی گریٹ آرٹ آف بلڈنگ‘اور ریو ڈبلیو اوڈری کی دی ریلوے سیریز نمبر 22: سمال ریلوے انجنز‘ (کلاسک تھامس دی ٹینک انجنز) شامل تھیں۔

    موجودہ دور میں ان کتابوں کے تاخیر سے واپس کرنے پر کیا جانے والا جرمانہ لگ بھگ آٹھ ہزار پاؤنڈ ہو سکتا تھا۔

    واضح رہے کہ کورونا وائرس کی جان لیوا وبا کی وجہ سے تاخیر سے واپس کی جانے والی کتابوں پر کیے جانے والے جرمانے رواں برس اپریل سے معطل کر دیے گئے ہیں۔

  • شاہین آفریدی نے کاؤنٹی کرکٹ میں دھوم مچادی

    شاہین آفریدی نے کاؤنٹی کرکٹ میں دھوم مچادی

    لندن: قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے وائٹلٹی بلاسٹ میں ہمپشائر کی نمائندگی کرتے ہوئے 6 وکٹیں حاصل کیں اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے ہمپشائر کی نمائندگی کرتے ہوئے مڈل سیکس کے خلاف 4 گیندوں پر چار وکٹیں حاصل کیں، شاہین آفریدی نے مقررہ 4 اوورز میں 19 رنز دے کر 6 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

    شاہین آفریدی نے تمام کھلاڑیوں کو کلین بولڈ کیا، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے شاہین آفریدی کی بولنگ کی ویڈیو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شیئر کردی۔

    اس سے قبل ہمپشائر نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 141 رنز بنائے، ہولینڈ اور ایلسوف 25، 25 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

    مڈل سیکس کی جانب سے این اے سوٹر نے تین اور ہول مین نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

    مڈل سیکس کی ٹیم 142 رنز کے تعاقب میں شاہین شاہ آفریدی کی تباہ بولنگ کے سامنے 18.1 اوورز میں 121 رنز پر ڈھیر ہوگئی، سیمپسن نے 48 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی انہیں بھی شاہین آفریدی نے کلین بولڈ کیا۔

    شاہین شاہ آفریدی کو 6 وکٹیں حاصل کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

    واضح رہے کہ چند روز قبل قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے گلیمورگن کی نمائندگی کرتے ہوئے ناقابل شکست 114 رنز کی میچ وننگ اننگ کھیلی تھی، بابر اعظم کو شاندار سنچری اسکور کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا۔

  • نیٹ ویسٹ ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ : شاہد آفریدی کی شاندار سنچری

    نیٹ ویسٹ ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ : شاہد آفریدی کی شاندار سنچری

    لندن : پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی نےانگلینڈ میں جاری ٹی ٹوئنٹی چیمپیئن شپ میں جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئےکیریئرکی پہلی ٹی ٹوئنٹی سنچری اسکور کی۔

    تفصیلات کے مطابق انگلینڈ میں جاری کاؤنٹی چیمپیئن شپ میں شاہد آفریدی نے پمپشائر کی نمائندگی کرتے ہوئےڈربی شائر کے خلاف نیٹ ویسٹ ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ کے کوارٹر فائنل میں 43 گیندوں پر 101 رنز کی شاندار اننگزکھیلی۔

    ہمپشائر نے کوارٹرفائنل میں شاہد آفریدی کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 249 رنز بنائے۔

    ہمپشائر کی جانب سے کپتان جیمز ونس نے 55 ، جبکہ جارج بیلی 27 رنز بناکر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

    دوسری جانب ڈربی شائر کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں صرف 148 رنزبناکر آؤٹ ہوگی اور ہمپشائر نے یہ میچ 101رنز سے جیت لیا۔

    واضح رہے کہ بوم بوم آفریدی کی جارحانہ اننگز میں 10 چوکے اور 7 چھکے بھی شامل تھے اور یہ شاہد آفریدی کے ٹی ٹوئنٹی کیریئر کی پہلی سنچری ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی کا ہمپشائر سے معاہدہ

    اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی کا ہمپشائر سے معاہدہ

    لندن: انگلش کاؤنٹی ہمپشائر نے آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی سے رواں سال ٹی 20 بلاسٹ کے لیے معاہدہ کرلیا۔ سنہ 2011 کے بعد یہ تیسرا موقع ہوگا جس میں آفریدی انگلش کاؤنٹی سے کھیلیں گے۔

    جائلز وائٹ کا کہنا ہے کہ ٹی 20 ٹورنامنٹ کے لیے شاہد خان آفریدی ایک بہترین انتخاب ہیں ان کی نمائندگی ہماری ٹیم کو مزید مضبوط بنادے گی۔

    afridi post 1

    آفریدی نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں 98 میچز میں 97 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں جو اب تک انٹرنیشنل ریکارڈ ہے۔

    واضح رہے کہ شاہد آفریدی نے سنہ 2011 میں سمر سیٹ سے کھیلتے ہوئے 42 گیندوں پر 80 رنز بنائے تھے جہاں ٹائی ہونے والے میچ میں ہمپشائر کو سپر اوور میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

    afridi post 2

    یاد رہے کہ آفریدی رواں سال انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر منٹ کا اعلان کرچکے ہیں۔ بوم بوم نے دنیا بھر میں ٹی ٹوئنٹی لیگز کھیلنے کا سلسلہ جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے اپنی فلاحی فاؤنڈیشن پر توجہ دینے کا اعلان کیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • سعید اجمل کا بولنگ ایکشن ایک بار پھر مشکوک قرار

    سعید اجمل کا بولنگ ایکشن ایک بار پھر مشکوک قرار

    لاہور: دنیا کے بہترین آف اسپنر سعید اجمل کا بولنگ ایکشن ایک بار پھر مشکوک قرار دے دیا گیا، انہیں اکیس دن میں بولنگ ایکشن کا ٹیسٹ دینا ہوگا۔

    سری لنکا کے خلاف گال ٹیسٹ میں امپائر اور میچ ریفری نے سعید اجمل کے بولنگ ایکشن پر اعتراض اٹھادیا اور اب انہیں خود کو کلئیر کرانے کے لئے آئی سی سی کے طریقے کار سے گزرنا ہوگا، گال ٹیسٹ میں سعید اجمل نے پانچ وکٹیں حاصل کیں تھیں، آئی سی سی کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ کے مرحلے سے گزرنے تک سعید اجمل کے بولنگ کرانے پر کوئی پابندی نہیں ہے۔

    اس سے قبل دوہزار نو میں بھی سعید اجمل کے بولنگ ایکشن کو مشکوک قرار دیا گیا تھا لیکن آئی سی سی نے انہیں کلئیر کردیا تھا، سعید اجمل تین فارمیٹس میں مجموعی طور پر چار سو اکیالیس وکٹیں حاصل کرچکے ہیں،حال ہی میں اسٹورٹ براڈ نے بھی سعید اجمل کے بولنگ ایکشن پر اعتراض کیا تھا۔