Tag: hamstring injury.

  • فخر زمان ہیمسٹرنگ انجری کا شکار، دورہ ویسٹ انڈیز سے باہر

    فخر زمان ہیمسٹرنگ انجری کا شکار، دورہ ویسٹ انڈیز سے باہر

    قومی کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج اوپننگ بیٹر فخر زمان دورہ ویسٹ انڈیز سے باہر ہوگئے۔

    رپوٹس کے مطابق اوپننگ بیٹر فخر زمان ہیمسٹرنگ انجری کے باعث سیریز میں مزید حصہ نہیں لے پائیں گے۔

    پاکستانی بیٹر دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے 19ویں اوور میں فیلڈنگ کے دوران انجری کی زد میں آئے تھے، جس کے باعث وہ دورہ ویسٹ انڈیز سے باہر ہوگئے۔

    فخر زمان آج شام کو فوری وطن واپس آکر این سی اے میں ری ہیب کریں گے۔

    واضح رہے کہ پاکستان نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ویسٹ انڈیز کو شکست دے کر سیریز اپنے نام کر لی، امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر لاؤڈر ہل میں کھیلے گئے میچ میں 190 رنز کے ہدف کے جواب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم 6 وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز بنا سکی اور یوں پاکستان نے میچ 13 رنز سے جیت لیا۔

    پاکستان کی جانب سے حسن علی، حارث رؤف، صائم ایوب، سفیان مقیم اور محمد نواز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، قومی ٹیم نے صائم ایوب اور صاحبزادہ فرحان کی شاندار نصف سنچریوں کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 189 رنز اسکور کیے۔

    پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کراچی سے آئرلینڈ روانہ

    صاحبزادہ فرحان 74 اور صائم ایوب 66 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ حسن نواز 15 اور محمد حارث 2 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ خوشدل شاہ 11 اور فہیم اشرف 10 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔

  • بین اسٹوکس ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہو گئے

    بین اسٹوکس ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہو گئے

    انگلینڈ کے کپتان بین اسٹوکس ایک مرتبہ پھر ہیمسٹرنگ انجری کی زد میں آگئے ہیں۔

    انگلش کرکٹ بورڈ کے مطابق بین اسٹوکس نیوزی لینڈ کے خلاف ہیملٹن میں آخری ٹیسٹ کے تیسرے روز ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوئے۔

    انگلینڈ کو 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں 2 صفر سے فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

    اس سے قبل سلو اوور ریٹ جرمانے پر انگلش ٹیم کے کپتان اسٹوکس اور آئی سی سی میں ٹھن گئی۔

    کرائسٹ چرچ ٹیسٹ میں سلو اوور ریٹ پر آئی سی سی نے انگلینڈ کے ہر کھلاڑی پر 2 ہزار پاؤنڈ جرمانہ عائد کیا اور ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے تین پوائنٹس بھی کاٹ لیے۔

    آئی سی سی کے اس اقدام پر انگلش کپتان کا سخت ردعمل آیا اور انہوں نے جرمانے کے خط پر دستخط کرنے سے انکار کردیا۔

    اسٹوکس کا کہنا تھا کہ 10 گھنٹے پہلے ختم ہونے والے ٹیسٹ میں کس بات کا جرمانہ بنتا ہے۔

    ایسا گوہا نے جسپریت بمرا سے آن ایئر معذرت کرلی

    واضح رہے کہ نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والے کرائسٹ چرچ ٹیسٹ میں دونوں ٹیموں پر سلو اوور ریٹ پر جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔

  • بنگلہ دیش کے خلاف سیریز سے قبل نیوزی لینڈ کے لئے برُی خبر

    بنگلہ دیش کے خلاف سیریز سے قبل نیوزی لینڈ کے لئے برُی خبر

    آکلینڈ: بنگلہ دیش کے خلاف ایک روزہ سیریز سے قبل نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو ایک اور نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن کہنی کی انجری سے مکمل صحت یاب نہ ہونے کے باعث بنگلہ دیش کے خلاف ایک روزہ سیریز سے دستبردار ہوچکے ہیں۔

    کیوی ٹیم ابھی اس بری خبر سے سنبھلی نہ تھی کہ مایہ ناز بلے باز روز ٹیلر ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوگئے ہیں ، جس کے باعث وہ بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ایک روزہ میچ کے لئے دستیاب نہیں ہونگے۔

    یہ بھی پڑھیں:  نیوزی لینڈ ٹیم کے لئے بری خبر، کپتان اہم سیریز سے باہر

    روز ٹیلر کی جگہ مارک چیمن کو بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ایک روزہ میچ کے لئے ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، روز ٹیلر کی انجری کی خبر آئی سی سی نے اپنے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل سے شیئر کی۔

    بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ کے درمیان رواں ماہ کی بیس تاریخ سے تین میچوں پر مشتمل ایک روزہ سیریز کا پہلا میچ کھیلا جائے گا، ایک روزہ سیریز کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان 3 میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلی جائے گی۔