Tag: Hamza

  • شہباز شریف اور حمزہ کی ضمانت میں توسیع، لیگی کارکنان عدالت میں لڑ پڑے

    شہباز شریف اور حمزہ کی ضمانت میں توسیع، لیگی کارکنان عدالت میں لڑ پڑے

    لاہور : احتساب عدالت کے اسپیشل جج سینٹرل نے شوگر انکوائری منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں دس فروری تک توسیع کر دی،  پیشی کے موقع پر ن لیگی ایم پی اے اور کارکنوں کی جانب سے شدید ہنگامہ آرائی دیکھنے میں آئی۔

    تفصیلات کے مطابق اسپیشل جج سینٹرل اعجاز حسین اعوان نے کیس کی سماعت کی،حمزہ شہباز سمیت دیگرملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔

    کورونا مثبت آنے کی وجہ سے حاضری معافی کی درخواست دائرکی گئی جسے عدالت نے منظور کر لیا۔ عدالت ملزمان کی حاضری مکمل ہونے پر سماعت 10 فروری تک ملتوی کرتے ہوئے تمام ملزمان کو طلب کرلیا۔

    بعد ازاں عدالت نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی، حمزہ شہباز کی پیشی کے موقع پر کارکنان کی بھی بڑی تعداد موجود تھی جنھوں نے گل پاشی بھی کی۔

    پیشی کے بعد مسلم لیگ کی ایم پی اے رخسانہ کوثر اور ن لیگی کارکنوں میں ہنگامہ آراٸی ہوگئی وہاں موجود لیگی کارکنان ایک دوسرے سے گتھم گتھا ہو گئے۔

    ن لیگی کارکنوں نے ایک دوسرے پر لاتوں اور گھونسوں کی بارش کردی تاہم بعد ازاں پولیس اہلکاروں نے لیگی کارکنوں کے درمیان بیچ بچاؤ کرادیا۔

  • شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی حفاظتی ضمانت منظور

    شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی حفاظتی ضمانت منظور

    لاہور کی بنکنگ جراٸم کورٹ نے شوگر انکواٸری منی لانڈرنگ کیس میں ایف آٸی اے کو چالان واپس کر دیا۔ عدالت نے سات روز کے لیے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق بنکنگ جرائم کورٹ کے جج راٸے طاہر صابر نے ایف آئی اے کی جانب سے دائر عدالتی دائرہ اختیار  پر کیس کی سماعت کی۔

    حمزہ شہباز نے عدالت کے روبرو پیش ہوکر حاضری مکمل کروائی، شہباز شریف اسلام آباد میں ہونے کی وجہ سے پیش نہ ہوٸے۔

    عدالت نے داٸرہ اختیار پر فیصلہ سناتے ہوٸے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف دائر چالان ایف آئی اے کو واپس کردیا اور سات روز میں متعلقہ عدالت میں جمع کروانے کا حکم دیا۔

    عدالت نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی حفاظتی ضمانت بھی سات روزہ تک منظور کرلی اور حکم دیا کہ ایف آئی اے جہاں چالان جمع کروائے وہاں سے عبوری ضمانت کے لیے رجوع کیا جاٸے۔

    ایف آٸی اے کا مؤقف تھا کہ بنکنگ کورٹ کو مقدمے کی سماعت کا اختیار نہیں لہٰذا اسے متعلقہ عدالت کو بھجوایا جاٸے۔

    قبل ازیں بینکنگ جرائم کورٹ میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف شوگر مل کے ذریعے منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کے موقع پر عدالت نے شہبازشریف کی حاضری معافی درخواست منظور کرلی۔

  • منی لانڈرنگ کیس: ایف آئی اے کو شہبازاورحمزہ کیخلاف چالان جمع کروانے کیلئے آخری مہلت

    منی لانڈرنگ کیس: ایف آئی اے کو شہبازاورحمزہ کیخلاف چالان جمع کروانے کیلئے آخری مہلت

    لاہور : بینکنگ جرائم عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں ایف آئی اے کو چالان جمع کروانے کا آخری موقع دیتے ہوئے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں گیارہ دسمبر تک توسیع کردی۔

    تفصیلات کے مطابق بینکنگ جرائم عدالت کے جج سردار طاہر صابر نے شہبازشریف اورحمزہ شہباز کے خلاف شوگرمل کے ذریعے منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کی۔

    شہباز شریف اور حمزہ شہباز عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے ایف آئی اے کے تفتیشی آفیسر سے چالان کے بارے استفسار کیا تو ایف آئی اے نے بتایا کہ کیس کے اہم ملزم محمد عثمان نے ضمانت کروا لی ہے اور تحقیقات میں پیش نہیں ہو رہے۔

    تفتیشی آفیسر نے بتایا جن کے اکاونٹس میں منی لانڈرنگ کے پیسے آئے ان کے وارنٹ گرفتاری کا حکم بھی جاری نہیں ہوا، جس پر عدالت نے ریمارکس دئیے کہ تمام ملزمان کو تحقیقات میں پیش ہونے کا حکم دے رہے ہیں، اپ کو چالان جمع کروانے کے لیے آخری موقع دے رہے ہیں،ورنہ پوری تفتیشی ٹیم کو شوکاز نوٹس جاری کریں گے۔

    شہباز شریف نے عدالت کو مخاطب کرتے ہوئے بتایا کہ ان کا ان کا شوگر مل سے کوئی تعلق نہیں ہے، نہ ہی کوئی آمدن حاصل کی بلکہ اپنے دور حکومت کے فیصلوں سے اپنے بچوں اور خاندان کی ملوں کو نقصان پہنچا۔

    شہباز شریف کے وکیل امجد پرویز کا کہنا تھا کہ قانون کے مطابق کیس کا چالان وقت پر جمع نہیں کروایا گیا اس پر تفتیشی کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے۔

    جس پر عدالت نے قرار دیا کہ آپ تحریری درخواست جمع کروائیں،عدالت نے عبوری ضمانتیں کروانے ملزمان کو تحقیقات میں آج سے پیش ہونے کا حکم دیا ۔

    عدالت نے ایف آئی اے کی تفتیشی ٹیم کو چالان جمع کروانے کا آخری موقع دیتے ہوئے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں گیارہ دسمبر تک توسیع کردی۔

  • منی لانڈرنگ : شہباز شریف اور حمزہ کی ضمانتوں میں توسیع، حکم نامہ جاری

    منی لانڈرنگ : شہباز شریف اور حمزہ کی ضمانتوں میں توسیع، حکم نامہ جاری

    لاہور : بینکنگ کورٹ میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز منی لانڈرنگ کا کیس کی سماعت ہوئی، درخواست ضمانت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا گیا ہے۔

    تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ایف آئی اے نے گزشتہ برس نومبر میں مقدمہ درج کیا تھا، ایف آئی اے نے تاحال مقدمے کا چالان جمع نہیں کرایا۔

    حکم نامے کے مطابق عدالت نے ہدایت جاری کی ہے کہ ایف آئی اے آئندہ سماعت تک مقدمے کا مکمل یا نامکمل چالان لازمی جمع کرائے۔

    ایف آئی اے کے وکیل نے20نومبر تک چالان جمع کرانے کی یقین دہانی کرائی ہے ، عدالتی دائرہ کار سے متعلق بھی عدالت آئندہ سماعت پر جائزہ لے گی۔

    تحریری حکم میں مزید کہا گیا ہے کہ آئندہ سماعت پر ملزمان کی ضمانتوں پر دلائل بھی سنے جائیں گے، شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں20نومبر تک توسیع کی جاتی ہے۔

    قبل ازیں بنکنگ عدالت کے جج طاہر صابر نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی عبوری ضمانتوں پر سماعت کی۔ ملزمان عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔

    دوران سماعت عدالت نے استفسار کیا کہ تحقیقات کہاں تک پہنچی ہیں، جس پر پراسکیوٹر نے بتایا کہ تفتیشی ٹیم دن رات کام کر رہی ہے جلد رپورٹ جمع کرا دیں گے۔ عدالت نے ہدایت کہ آئندہ سماعت پر ہر صورت عبوری چالان جمع کرائیں۔

    شہباز شریف نے کہا کہ ایف آئی اے ایک سال سے تفتیش کر رہا ہے، جیل میں بھی تفتیش کی ہے، ایک ماہ میں کیا رپورٹ بنائیں گے۔

    دوران سماعت ایف آئی اے کے پراسیکیوٹر نے مؤقف اختیار کیا کہ وہ عدالتی دائرہ اختیار سے متعلق اعتراض پر بحث کے لیے تیار ہیں، جس پر شہباز شریف نے کہا ان کے سئنیر وکیل طبیعت ناسازی ہونے کے باعث پیش نہیں ہوسکتے لہٰذا اگلی تاریخ مقرر کی جائے۔

  • شہباز شریف اور حمزہ کی عبوری ضمانت میں25ستمبر تک توسیع

    شہباز شریف اور حمزہ کی عبوری ضمانت میں25ستمبر تک توسیع

    لاہور : بینکنگ کورٹ نے منی لانڈرنگ اور شوگر انکوائری کیس میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں25ستمبرتک توسیع کردی۔

    شوگر انکوائری اور منی لانڈرنگ کیس میں شہبازشریف اور حمزہ شہباز آج لاہور بینکنگ کورٹ میں پیش ہوئے، ایف آئی اے نے تحقیقاتی رپورٹ عدالت میں پیش کی۔

    بینکنگ کورٹ میں شوگرانکوائری اور منی لانڈرنگ کیس کی سماعت بینکنگ کورٹ کے جج محمد اسلم گوندل نے کی، عدالت میں شہبازشریف اورحمزہ شہباز کی حاضری لگوائی گئی۔

    اس موقع پر شہبازشریف نے کہا کہ میرے خلاف کرپشن اور منی لانڈرنگ کا کوئی کیس نہیں بنتا، میں رمضان شوگرمل کا حصہ دار اور نہ ہی ڈائریکٹر ہوں، اپنی وزارت اعلیٰ کے دور میں شوگر ملز کو سبسڈی نہیں دی۔

    عدالت نے ایف آئی اے کے وکیل سے استفسار کیا کہ کتنی بار تحقیقات میں پیش ہوئے ہیں؟ جس پر جواب دیا گیا کہ ایک مرتبہ طلب کیا ہے، عدالت نے ریمارکس دیے کہ زبانی باتیں کریں گے تو کچھ نہیں ہوگا۔

    عدالت نے ایف آئی اے کے وکیل  سے کہا کہ کتنی بار تحقیقات میں پیش ہوئے ہیں، ایف آئی اے وکیل نے جواب دیا کہ 30جون کو ملزمان کو طلب کیا تھا۔

    جج نے کہا کہ اس کے بعد آپ نے کیا کیا؟ 2ماہ میں 4لائنیں لکھیں گے تو تحقیقات کب مکمل ہوں گی؟ عدالت نے حکم دیا کہ آئندہ سماعت پر ڈپٹی ڈائریکٹر  ڈاکٹر رضوان تفتیش میں پیش رفت کی رپورٹ سمیت پیش ہوں۔

    حمزہ شہباز نے عدالت کے روبرو اپنے بیان میں کہنا تھا کہ ایک سال قبل انہوں نے مجھ سے جیل میں تحقیقات کیں اور جو سوالات پوچھے گئے میں نے ان کے مکمل جوابات دئیے۔

    حمزہ شہباز نے مزید کہا کہ اس وقت انہوں نے یہ نہیں کہا کہ آپ کی گرفتاری کی ضرورت ہے، اب اس کیس میں ان کو گرفتاری کی کیا ضرورت پیش آگئی۔

    بعد ازاں بینکنگ کورٹ نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں25ستمبرتک توسیع کرتے ہوئے آئندہ پیشی تک سماعت ملتوی کردی، شہباز شریف اور حمزہ شہباز بینکنگ کورٹ سے واپس روانہ ہوگئے۔

    کیس کی سماعت کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گٸے تھے، عدالت میں عطا تارڑ اور عظمیٰ بخاری سمیت ن لیگی رہنما اور کارکنان بھی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

  • شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں توسیع

    شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں توسیع

    لاہور : سیشن عدالت نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی، شہباز شریف کے وکیل نے شوکاز نوٹس کا جواب عدالت میں جمع کرا دیا۔

    تفصیلات کے مطابق شوگرملزانکوائری کیس کے سلسلے میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت مین توسیع کی درکواست کی سماعت ہوئی۔

    سماعت کے موقع پر شہباز شریف اور حمزہ شہباز عدالت میں وقت پر حاضر نہ ہوسکے جس کی وجہ سے ان کا انتطار کرنا پڑ، ایک موقع پر
    ایف آئی اے کے ڈائریکٹر نے ملزمان کی غیر حاضری کی نشاندھی کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان اب تک پیش نہیں ہوئے ضمانت کی درخواست ان کی عدم پیروی پر خارج کی جائے۔

    عدالت نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو آدھے گھنٹے تک پہنچنے کی مہلت دے دی تاہم کچھ دیر بعد شہبازشریف سیشن کورٹ کے روسٹرم پر جج کے روبرو پیش ہوگئے۔

    قبل ازیں شہبازشریف ،حمزہ شہبازکی عدالت میں پیشی کے موقع پر پولیس بھاری نفری تعینات کی گئی تھی، پولیس کی جانب سے500 سے زائد اہلکار تعینات کیے گئے، اس کے علاوہ مسلم لیگ ن کے کارکنان کی بڑی تعداد بھی سیشن کورٹ میں پہنچ گئی۔

    عدالت کے جج حامد حسین نے شہباز شریف سے استفسار کیا کہ کیا آپ کچھ کہنا چاہتے ہیں جس پر انہوں نے کہا کہ آج قومی اسمبلی کا سیشن ہے مگرعدالت کے احترام میں یہاں آیا ہوں۔

    جج حامد حسین نے کہا کہ آپ درخواست دے دیتے، شہباز شریف نے کہا کہ مجھےاسلام آباد ہونا چاہیے تھا مگر میں نے کہا عدالت میں پیش ہوجاؤں، جج نے کہا کہ آپ بیٹھ جائیں جب حمزہ آجائیں تو اکٹھےپیش ہوں۔

    بعد ازاں حمزہ شہباز بھی عدالت پہنچ گئے عدالتنے حمزہ شہباز سے استفسار کیا کہ کیا آپ کا بھی سیشن چل رہا ہے؟ جس پر حمزہ کا کہنا تھا کہ جی ہمارابھی سیشن چل رہا ہے آج بھی اجلاس ہے۔

    شوگرملز انکوائری کیس کی سماعت پر سیشن عدالت نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں16اگست تک توسیع کر دی شہباز شریف کے وکیل نے شوکاز نوٹس کا جواب عدالت میں جمع کرا دیا

  • مریم نواز کی ضمانت قبل از گرفتاری پر حمزہ حیران ، لیگی رہنما ناراض

    لاہور : مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی ضمانت قبل از گرفتاری پر لیگی رہنماؤں نے شکوہ کیا ہے کہ ضمانت قبل از گرفتاری کراکر ہمیں سیاسی نقصان ہواہے، کارکنوں کی انرجی غیر ضروری احتجاج میں ضائع نہ کی جائے۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی ضمانت قبل از گرفتاری پر حمزہ شہباز حیران و پریشان ہیں ، ذرائع ن لیگ کا کہنا ہے کہ ضمانت قبل ازگرفتاری پرحمزہ شہباز سےمشاورت نہیں کی گئی تھی، حمزہ شہباز 26 مارچ کی تیاریوں میں مصروف تھے پھر ضمانت کا پتہ چلا۔

    ذرائع ن لیگ نے کہا ہے کہ ضمانت قبل ازگرفتاری سے کارکنوں میں تاثر گیا کہ مریم گرفتاری سے ڈر گئیں، رینجرز تعیناتی، نیب کو ریڈزون قراردینے کے بعد مریم نے ضمانت کا فیصلہ کیا۔

    ذرائع کے مطابق لیگی رہنماؤں نے شکوہ کیا ہے کہ ضمانت قبل از گرفتاری کراکر ہمیں سیاسی نقصان ہواہے، کارکنوں کی انرجی غیر ضروری احتجاج میں ضائع نہ کی جائے۔

    گذشتہ روز لاہور ہائیکورٹ نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی عبوری ضمانت منظور کی تھی اور آئندہ سماعت پر نیب سے جواب طلب کرلیا تھا۔

    خیال رہے نیب نے مریم نواز کو 26 مارچ کو 1500 کنال کی مبینہ غیر قانونی منتقلی کیس اور چوہدری شوگر ملز کیس میں طلب کر رکھا ہے۔

  • نیب کا  حمزہ شہباز کو موصول مشکوک ٹرانزیکشن اور انویسٹمنٹ کا پتہ لگانے کا دعویٰ

    نیب کا حمزہ شہباز کو موصول مشکوک ٹرانزیکشن اور انویسٹمنٹ کا پتہ لگانے کا دعویٰ

    لاہور: قومی احتساب بیورو ( نیب ) نے اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کو موصول مشکوک ٹرانزیکشن اور انویسٹمنٹ کا پتہ لگانے کا دعویٰ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو ( نیب ) نے منی لانڈرنگ کیس میں اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کو موصول مشکوک ٹرانزیکشن اور انویسٹمنٹ کا پتہ لگانے کا دعویٰ کردیا ہے۔

    نیب رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حمزہ کو 23 مشکوک ٹرانزیکشنز سے 181 ملین سے زائد رقم وصول ہوئی تاہم حمزہ شہباز نے موصول ہونے والی رقم کے ثبوت فراہم نہیں کیے۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ شہبازشریف خاندان نے 2005 سے 2016 تک 14 بڑی کمپنیاں بنائیں اور کمپنیز سے بھاری مالی فوائد حاصل کرتے رہے، 14 کمپنیاں  مشکوک ٹرانزیکشنز سے موصول رقم سے بنائی گئیں، حمزہ شہباز کے 14 کمپنیز میں کروڑوں کے شئیرز ہیں۔

    نیب کا کہنا ہے کہ حمزہ شہباز نے منی لانڈرنگ کے ذریعے ناجائز اثاثے بنائے اور کرپشن کے مرتکب ہوئے۔

    خیال رہے حمزہ شہبازکی درخواست ضمانت پر23فروری کوسماعت مقررہے ، لاہور ہائیکورٹ کا دو رکنی بینچ درخواست پرسماعت کرے گا۔

  • رمضان شوگرملزکیس :  حمزہ شہباز کےجوڈیشل ریمانڈ میں یکم دسمبرتک توسیع

    رمضان شوگرملزکیس : حمزہ شہباز کےجوڈیشل ریمانڈ میں یکم دسمبرتک توسیع

    لاہور : رمضان شوگرملز کیس میں حتساب عدالت نے حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں یکم دسمبر تک توسیع کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر سیکرٹری داخلہ اور ایس پی ہیڈ کوارٹرکو پیش ہونے کا حکم دیا۔

    تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں رمضان شوگر ملز اسکینڈل کیس کی سماعت ہوئی ، اضل جج کی رخصت کی وجہ سے ڈیوٹی جج اسد علی نے سماعت کی۔

    حمزہ شہباز شریف کو عدالت میں پیش کیا گیا ، عدالت نے حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں یکم دسمبر تک توسیع کر دی اور آئندہ سماعت پر سیکرٹری داخلہ اور ایس پی ہیڈ کوارٹر کو پھرپیش ہونے کا حکم دیا۔

    عدالت نے شہبازشریف کو کیس میں حاضری سے استثنیٰ دے رکھا ہے۔

    حمزہ شہباز کی کمرہ عدالت میں غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا حکومت اپوزیشن سےانتقام کےبجائےعوام کےمسائل پرتوجہ دے، بکتر بند گاڑی میں پیش کیا جاتاہے ،یہ وقت بھی گزر جائے گا، مہنگائی اور بے روزگاری اس حکومت کا تحفہ ہے۔

    خیال رہے  6 اگست کو احتساب عدالت نے رمضان شوگر ملز کیس میں شہباز شریف،حمزہ شہباز پر فرد جرم عائد کی تھی ، دونوں ملزمان کا صحت جرم سے انکار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مقدمہ جھوٹا ہے۔

  • آئندہ سماعت پر حمزہ شہباز کو ہر صورت پیش کیا جائے، عدالت کا حکم

    آئندہ سماعت پر حمزہ شہباز کو ہر صورت پیش کیا جائے، عدالت کا حکم

    لاہور: رمضان شوگر مل کیس میں احتساب عدالت نے ملزمان شہبازشریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز پر فرد جرم عائد کرنے کیلئے11جون کو طلب کیا ہے، متعلقہ حکام کو ہدایت جاری کردی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق رمضان شوگر ملز کیس میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی طلبی کا تحریری فیصلہ جاری کردیا گیا، احتساب عدالت نے 3صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا ہے۔

    عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ملزمان کی عدم پیشی کے باعث فرد جرم کی کارروائی بہت عرصے سے التوا کا شکار ہے، ملزم حمزہ شہباز کو آج بھی حفاظتی اقدامات کے باعث پیش نہیں کیا گیا۔

    عدالت ٓنے حکم جاری کیا کہ سپرنٹنڈنٹ جیل اور ایس پی ہیڈ کوارٹرز آئندہ سماعت پر حمزہ شہباز کو عدالت کے روبرو ہرصورت میں پیش کریں، عدالتی احکامات پر عمل نہ کیا گیا تو متعلقہ افسران کے خلاف کارروائی ہوگی۔

    احتساب عدالت کے فیصلے میں متنبہ کیا گیا ہے کہ ملزم شہباز شریف بھی آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں پیش ہوں، شہباز شریف فرد جرم کی کارروائی کے لیے 11 جون کو ہرصورت پیش ہوں۔

    خیال رہے کہ عدالت کی جانب سے رمضان شوگر ملز کیس میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز پر پہلے بھی فرد جرم عائد کی جا چکی ہے تاہم دونوں کی جانب سے صحت جرم کے انکار پر عدالت نے گواہان کو طلب کیا تھا۔

    نیب ریفرنس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ رمضان شوگر ملز کے لیے 10 کلو میٹر طویل غیر قانونی نالہ تیار کیا گیا، شہباز شریف نے وزیر اعلیٰ پنجاب کی حیثیت سے اختیارات کا ناجائز فائدہ اٹھایا، جس کی وجہ سے قومی خزانے کو کروڑوں روپے مالیت کا نقصان پہنچایا گیا۔